کاؤنٹر پر ٹیکس ادائیگی

Frequently Asked Questions

ٹیکس کی ای-اداٮٔیگی کے طریقہ کار سے متعلق اکثر پوچھے جانے والے سوالات

1. پروٹین پورٹل (سابقہ این۔ایس۔ڈی۔ایل۔) پر دستیاب "او۔ایل۔ٹی۔اے۔ایس ٹیکس کی ای-ادائیگی" کے مقابلے میں ای-فائلنگ پورٹل پر دستیاب نئی ای-پے ٹیکس سروس میں کیا تبدیلیاں ہیں؟

نئی ٹیکس کی ای۔اداٮٔیگی سروس کے تحت، براہِ راست ٹیکسوں کی ادائیگی سے متعلق سرگرمیوں کا پورا سلسلہ، چالان (سی۔آر۔این) کی تیاری سے لے کر ادائیگی کرنے اور ادائیگی کی محفوظ سازی کے ریکارڈ تک، مجاز بینکوں کے لیے ای-فائلنگ پورٹل (ہوم | انکم ٹیکس محکمہ) کے ذریعے فعال کیا گیا ہے۔ فارم 141 (سیکشن 393(1) کے تحت ٹیکس کٹوتی کے لیے چالان-مع گوشوارہ) (جو پہلے فارم 26QB/26QC/26QD/26QE کے نام سے جانا جاتا تھا) کی فائلنگ بھی اس طریقہ کار کے تحت دستیاب ہے۔

ٹیکس دہندگان کو ادائیگی کے متعدد طریقے فراہم کیے گئے ہیں، جن میں نیٹ بینکنگ، ڈیبٹ کارڈ، اور بینک کاؤنٹر پر ادائیگی شامل ہیں۔

(اوور دی کاؤنٹر) نئے طریقہ کار میں۔ ٹیکس دہندگان کو ایسے بینکوں کے ذریعے ادائیگی کرنے کے لیے، جو براہِ راست ٹیکس جمع کرنے کے مجاز نہیں ہیں، آر۔ٹی۔جی۔ایس/این۔ای۔ایف۔ٹی اور پیمنٹ گیٹ وے (نیٹ بینکنگ، ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ اور یو۔پی۔آئی) طریقوں کو استعمال کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔ اس فنکشنلٹی کے ذریعے ادائیگی کرنے کے لیے، ای-فائلنگ پورٹل کے ای-اداٮٔیگی ٹیکس طریقہ کار پر چالان (سی۔آر۔این۔) بنانا لازمی ہے۔ مزید برآں، ای-فائلنگ پورٹل میں سی۔ایس۔آئی (چالان اسٹیٹس انکوائری) کی سہولت شامل کی گئی ہے۔ ٹین یوزرس پری لاگ اِن میں فوری روابط استعمال کرتے ہوئے سی۔ایس۔آئی فائل ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، اور متبادل طور پر، پوسٹ-لاگ اِن میں صارفین سی۔ایس۔آئی فائل ڈاؤن لوڈ ٹیب پر جا سکتے ہیں اور ای-فائلنگ پورٹل پر ای-اداٮٔیگی ٹیکس سروس کے ذریعے کی گئی ٹیکس ادائیگیوں کے لیے سی۔ایس۔آئی فائل ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

2. وہ کون سے مجاز بینک ہیں جن کے لیے ٹیکس ادائیگیاں ای-فائلنگ پورٹل کے ذریعے کرنا ضروری ہیں؟

موجودہ طور پر، ذیل میں مذکور بینک ای-فائلنگ پورٹل کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کرنے کے لیے فعال ہیں۔ مجاز بینکوں کے ذریعے ٹیکس ادائیگیاں صرف ای-فائلنگ پورٹل کے ذریعے کی جانی ہیں۔ ٹیکس دہندگان ای-فائلنگ سسٹم میں ادائیگی کے نئے طریقوں کے طور پر این۔ای۔ایف۔ٹی/آر۔ٹی۔جی۔ایس اور اداٮٔیگی کے گیٹ وے کے ساتھ غیر مجاز بینکوں کے ذریعے ادائیگی کر سکتے ہیں۔

ذیل میں ای-فائلنگ پورٹل پر ای-اداٮٔیگی ٹیکس سروس کے تحت ٹیکس ادائیگیوں کے لیے دستیاب بینکوں کی فہرست دی گئی ہے:

ای-فائلنگ پورٹل پر دستیاب بینک

ایکسس بینک

بندھن بینک

بینک آف بڑودہ

بینک آف انڈیا

بینک آف مہاراشٹر

کنارا بینک

سنٹرل بینک آف انڈیا

سٹی یونین بینک

ڈی۔سی۔بی بینک

فیڈرل بینک

ایچ۔ڈی۔ایف۔سی بینک

آئی۔سی۔آئی۔سی۔آئی بینک

آئی۔ڈی۔بی۔آئی بینک

انڈین بینک

انڈین اوورسیز بینک

انڈس اِنڈ بینک

جموں و کشمیر بینک

کارور ویسیا بینک

کوٹک مہندرا بینک

پنجاب اینڈ سندھ بینک

پنجاب نیشنل بینک

آر۔بی۔ایل بینک

ساؤتھ انڈین بینک

اسٹیٹ بینک آف انڈیا

یو۔سی۔او بینک

یونین بینک آف انڈیا

دھن لکشمی بینک

آئی۔ڈی۔ایف۔سی فرسٹ بینک

کرناٹکا بینک

ریزرو بینک آف انڈیا

تمل ناڈ مرکنٹائل بینک

یس بینک

دستبرداری: مجاز بینکوں کی فہرست 25 ویں مارچ، 2026 تک کی صورتِ حال کے مطابق اپ ڈیٹ کی گئی ہے اور اس کی نوعیت متحرک ہے۔

 

3. مجاز بینکوں کے علاوہ دیگر بینکوں کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟

مجاز بینکوں کے علاوہ دیگر بینکوں کے ذریعے ٹیکس ادائیگیاں ای-فائلنگ پورٹل پر ای-اداٮٔیگی ٹیکس سروس میں این۔ای۔ایف۔ٹی/آر۔ٹی۔جی۔ایس یا اداٮٔیگی گیٹ وے طریقوں کے ذریعے کی جا سکتی ہیں۔

4. ای-اداٮٔیگی ٹیکس کی کارواٮٔی تک رسائی کیسے حاصل کی جائے؟

ای-اداٮٔیگی ٹیکس کارواٮٔی تک رسائی حاصل کرنے کے لیے، ٹیکس دہندہ انکم ٹیکس پورٹل پر پری۔لاگ اِن (ہوم پیج پر فوری روابط کے تحت) اور پوسٹ-لاگ اِن دونوں طریقوں سے اس سہولت تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

5. کیا ٹیکس ادائیگی کے لیے چالان (سی۔آر۔این) تیار کرنا ضروری ہے؟

ای-فائلنگ پورٹل پر ای-اداٮٔیگی ٹیکس سروس میں براہِ راست ٹیکسوں کی ادائیگی کے لیے چالان کو تیار کرنا لازمی ہے۔ اس طرح تیار کیے گئے ہر چالان کے ساتھ ایک منفرد چالان حوالہ نمبر (سی۔آر۔این) منسلک ہوگا۔

6. چالان (سی۔آر۔این) کون تیار کر سکتا ہے؟

ایسا کوئی بھی ٹیکس دہندہ (بشمول ٹیکس کٹوتی کنندگان اور ٹیکس وصول کنندگان) جسے براہِ راست ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہو اور جو ای-فائلنگ پورٹل پر ای-پے ٹیکس سروس استعمال کرنا چاہتا ہو، چالان (سی۔آر۔این) تیار کر سکتا ہے۔ چالان (سی۔آر۔این) سروس میں دستیاب پوسٹ-لاگ اِن/پری- لاگ اِن آپشن کے ذریعے تیار کیا جا سکتا ہے۔

7. چالان (سی۔آر۔این) تیار ہونے کے بعد ادائیگی کرنے کے لیے کون سے مختلف طریقے دستیاب ہیں؟

چالان (سی۔آر۔این) تیار ہونے کے بعد، ٹیکس ادائیگی کے لیے درج ذیل طریقے دستیاب ہیں:

  • نیٹ بینکنگ (مجاز بینک منتخب کریں)
  • منتخب مجاز بینکوں کے ڈیبٹ کارڈ
  • بینک کاؤنٹر پر ادائیگی (منتخب مجاز بینکوں کی شاخوں میں اوور دی کاؤنٹر ادائیگی)
  • آر۔ٹی۔جی۔ایس / این۔ای۔ایف۔ٹی (ایسی سہولت رکھنے والے کسی بھی بینک کے ذریعے)
  • پیمنٹ گیٹ وے (کسی بھی بینک کی نیٹ بینکنگ، ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ اور یو۔پی۔آئی جیسے ذیلی ادائیگی طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے)

نوٹ کریں کہ بینک کاؤنٹر پر ادائیگی کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کا طریقہ کسی کمپنی یا ایسے شخص (کمپنی کے علاوہ) کے ذریعے استعمال نہیں کیا جا سکتا جس پر انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 کے سیکشن 63 (ایسے ٹیکس دہندگان جن کے لیے اپنے اکاؤنٹس کا آڈٹ کروانا ضروری ہے) کی دفعات، ضابطہ 333 کے مطابق لاگو ہوتی ہیں۔

8. کیا ٹیکس دہندہ غلطی سے ادا کی گئی ٹیکس رقم کی ریفنڈ/واپسی کی درخواست کر سکتا ہے؟

غلطی سے ادا کی گئی چالان رقم کی ریفنڈ یا واپسی کی درخواست پر انکم ٹیکس ای-فائلنگ پورٹل کے ذریعے کارروائی نہیں کی جا سکتی۔
ٹیکس دہندہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ:

  1. متعلقہ تشخیصی سال / ٹیکس سال کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن (آئی۔ٹی۔آر۔) میں اس رقم کا دعویٰ بطور ٹیکس کریڈٹ کریں، یا
  2. غلطی سے ادا کردہ ٹیکس کی واپسی یا منہائی کے لیے متعلقہ دائرہ اختیار کے تشخیصی افسر (اے۔او) کو درخواست پیش کریں۔"

9. اگر چالان (سی۔آر۔این) بنانے کے بعد کوئی ادائیگی شروع نہ کی جائے تو کیا ہوگا؟

جزوی طور پر تیار کیا گیا چالان "محفوظ کردہ مسودات" ٹیب میں موجود رہتا ہے، جب تک کہ اسے چالان ریفرنس نمبر (سی۔آر۔این) کے ساتھ حتمی طور پر تیار نہ کر لیا جائے۔ سی۔آر۔این کی جنریشن کے بعد، یہ "تیارکردہ چالان" ٹیب میں منتقل ہو جاتا ہے اور سی۔آر۔این کی تیاری کی تاریخ سے 15 دن تک مؤثر رہتا ہے۔ ٹیکس دہندہ اس مدتِ کار کے دوران سی۔آر۔این کے خلاف ادائیگی شروع کر سکتا ہے۔ اگر مذکورہ مدت کے دوران ادائیگی شروع نہ کی جائے، تو سی۔آر۔این کی میعاد ہو جائے گا اور ادائیگی کرنے کے لیے ٹیکس دہندہ کو ایک نیا سی۔آر۔این تیاد کرنا ہوگا۔

اگر چالان (سی۔آر۔این) 'پیشگی ٹیکس' کی ادائیگی کے لیے 16 مارچ کو یا اس کے بعد تیار کیا جاتا ہے، تو مؤثر رہنے کی آخری تاریخ خودکار طریقے سے اسی مالی سال کی 31 مارچ مقرر کی جاتی ہے۔

10. چالان فارم (سی۔آر۔این) پر درج "تک مؤثر" تاریخ سے کیا مراد ہے؟

"تک مؤثر" تاریخ وہ تاریخ ہے جس تک چالان فارم (سی۔آر۔این) ادائیگی کرنے کے لیے مؤثر رہتا ہے۔ "تک مؤثر" تاریخ گزر جانے کے بعد، غیر استعمال شدہ چالان فارم (سی۔آر۔این) کا اسٹیٹس میعاد ختم میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی سی۔آر۔این یکم اپریل کو تیار کیا جاتا ہے، تو وہ 16 اپریل تک مؤثر رہے گا اور اگر اس سی۔آر۔این کے خلاف ادائیگی شروع نہ کی گئی ہو تو 17 اپریل کو سی۔آر۔این کا اسٹیٹس میعاد ختم میں تبدیل ہو جائے گا۔

اگر ٹیکس دہندہ "تک مؤثر" تاریخ کو یا اس سے پہلے، "بینک کاؤنٹر پر ادائیگی" طریقے میں 'چیک' کا استعمال کرتے ہوئے مجاز بینک کے پاس ادائیگی کا آلہ پیش کرتا ہے، تو چالان کی "تک مؤثر" تاریخ میں مزید 90 دن کی توسیع کر دی جائے گی۔

اگر چالان فارم (سی۔آر۔این) 'پیشگی ٹیکس' کی ادائیگی کے لیے 16 مارچ کو یا اس کے بعد تیار کیا جاتا ہے، تو تک مؤثر تاریخ خودکار طریقے سے اسی مالی سال کی 31 مارچ مقرر کی جاتی ہے۔

11. ٹیکس دہندہ تیارکردہ چالان (سی۔آر۔این) کہاں دیکھ سکتا ہے؟ کیا ٹیکس دہندہ میعاد ختم والا چالان (سی۔آر۔این) بھی دیکھ سکے گا؟

ٹیکس دہندہ ای-فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کرنے کے بعد ای-پے ٹیکس صفحہ پر "تیارکردہ چالان" ٹیب کے تحت تیارکردہ چالان (سی۔آر۔این) دیکھ سکتا ہے۔

میعاد ختم والا چالان (سی۔آر۔این) بھی ای-فائلنگ پورٹل پر ای-پے ٹیکس صفحہ کے تیارکردہ چالان ٹیب کے تحت "تک مؤثر" تاریخ سے 30 دن تک دستیاب رہے گا۔

12. کیا ٹیکس دہندہ پہلے سے تیار کیے گئے چالان (سی۔آر۔این) میں ترمیم کر سکتا ہے؟

نہیں۔ ایک بار چالان (سی۔آر۔این) تیار ہو جانے کے بعد اس میں ترمیم نہیں کی جا سکتی۔ تاہم، پہلے کے چالان (سی۔آر۔این) کی معلومات کو کاپی کرکے ایک نیا چالان تیار کیا جا سکتا ہے۔ 

13. کیا ٹیکس دہندہ کو چالان (سی۔آر۔این) کی تیاری کے دوران ادائیگی کا طریقہ منتخب کرنا ضروری ہے؟

3. کیا ٹیکس دہندہ کو چالان (سی۔آر۔این) کی تیاری کے دوران ادائیگی کا طریقہ منتخب کرنا ضروری ہے؟

14. کیا ٹیکس دہندہ چالان (سی۔آر۔این) تیار کرنے کے بعد ٹیکس ادائیگی کا طریقہ تبدیل کر سکتا ہے؟

چایک بار چالان (سی۔آر۔این) تیار ہو جانے کے بعد، ٹیکس دہندہ ادائیگی کا طریقہ تبدیل نہیں کر سکتا۔

اگر ٹیکس دہندہ کسی دوسرے طریقے کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کرنا چاہتا ہے، تو ایک نیا چالان (سی۔آر۔این) تیار کرنا ہوگا اور پرانا چالان کی میعاد 15 دن کے بعد ختم ہو جائے گا

15. ٹیکس دہندہ کو کیسے معلوم ہوگا کہ ٹیکس ادائیگی کامیاب ہو گئی ہے؟

ٹیکس ادائیگی مکمل ہونے پر ایک چالان رسید تیار کی جاتی ہے۔ چالان رسید میں چالان شناختی نمبر (سی۔آئی۔این)، بی۔ایس۔آر کوڈ، ادائیگی کی تاریخ اور دیگر معلومات شامل ہوتی ہیں۔ اسی وقت، سی۔آر۔این کا اسٹیٹس بھی "اداکردہ" کے طور پر "سابقہ ادائیگیوں کی تفصیل" ٹیب کے تحت اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔ ٹیکس دہندگان "سابقہ ادائیگیوں کی تفصیل" سے چالان رسید ڈاؤن لوڈ اور ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

16. چالان کے مسودے کا اسٹیٹس سے کیا مراد ہے؟

چالانز ای-پے ٹیکس کارواٮٔی کے "محفوظ کردہ مسودہ" ٹیب کے تحت محفوظ کیے جاتے ہیں۔ آخری مرتبہ ڈرافٹ محفوظ کیے جانے کی تاریخ سے 15 دن کے اندر انہیں ترمیم اور سی۔آر۔این کی تیاری کے لیے بازیافت کیا جا سکتا ہے۔

17. چالان (سی۔آر۔این) کے "تیارکردہ چالان" ٹیب میں ظاہر ہونے والے "ادائیگی شروع نہیں کی گئی" اسٹیٹس سے کیا مراد ہے؟

"ادائیگی شروع نہیں کی گئی" اسٹیٹس اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اگرچہ ایک مؤثر چالان (سی۔آر۔این) تیار کیا جا چکا ہے، لیکن ادائیگی شروع نہیں کی گئی ہے۔

  • یہ اسٹیٹس نیٹ بینکنگ، ڈیبٹ کارڈ یا پیمنٹ گیٹ وے طریقوں کے ذریعے منتخب کی گئی ای-ادائیگیوں کے لیے اس وقت تک ظاہر ہوتا ہے، جب تک ٹیکس دہندہ ای-فائلنگ پورٹل سے آن لائن لین دین شروع نہیں کرتا
  • یہ اسٹیٹس بینک کاؤنٹر پر ادائیگی کے طریقے کے لیے اس وقت تک ظاہر ہوتا ہے، جب تک ٹیکس دہندہ بینک کی شاخ میں ادائیگی کا آلہ پیش نہیں کرتا۔
  • یہ اسٹیٹس آر۔ٹی۔جی۔ایس/این۔ای۔ایف۔ٹی طریقے کے لیے اس وقت تک ظاہر ہوتا ہے جب تک ٹیکس کی منتقل کردہ رقم ریزرو بینک آف انڈیا (مستفید بینک) کو موصول نہیں ہو جاتی۔

18. "تیارکردہ چالان" ٹیب کے تحت ظاہر ہونے والے "شروع کیا گیا" اسٹیٹس سے کیا مراد ہے؟

"شروع کیا گیا" اسٹیٹس اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب ٹیکس دہندہ ای-فائلنگ پورٹل سے نیٹ بینکنگ، ڈیبٹ کارڈ یا پیمنٹ گیٹ وے طریقوں کے ذریعے سی۔آر۔این کے خلاف ادائیگی شروع کرتا ہے۔ ایک بار ادائیگی شروع ہو جانے کے بعد، ٹیکس دہندہ اس کے اسٹیٹس سے قطع نظر اسی سی۔آر۔این کے خلاف دوبارہ ادائیگی شروع نہیں کر سکتا۔ ضرورت پڑنے پر، ٹیکس دہندہ نیا سی۔آر۔این بنانے کے لیے "کاپی" طریقہ کار استعمال کر سکتا ہے۔

19. "تیار کردہ چالان" ٹیب میں ظاہر ہونے والے "بینک کی طرف سے جواب موصول نہیں ہوا" اسٹیٹس سے کیا مراد ہے؟

"بینک کی طرف سے جواب موصول نہیں ہوا" اسٹیٹس اس صورت میں ظاہر ہوتا ہے جب نیٹ بینکنگ، ڈیبٹ کارڈ یا پیمنٹ گیٹ وے طریقوں کے ذریعے ادائیگی شروع کی گئی ہو، لیکن ادائیگی شروع کیے جانے کے وقت سے 30 منٹ کے اندر ادائیگی کنندہ کے بینک سے کوئی جواب موصول نہ ہو۔

اگر بینک سے کوئی جواب موصول نہ ہو اور ادائیگی کنندہ کے اکاؤنٹ سے رقم کٹ چکی ہو، تو ٹیکس دہندہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ایک دن انتظار کرے، کیونکہ ای-فائلنگ پورٹل سی۔آر۔این کا بینک کے ساتھ مطابقت کرے گا اور اس کے مطابق سی۔آر۔این کا اسٹیٹس اپ ڈیٹ کر دے گا۔ اگر اس کے بعد بھی سی۔آر۔این کا اسٹیٹس اپ ڈیٹ نہ ہو، تو ٹیکس دہندہ کو اپنے بینک سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

20. "تیارکردہ چالان" ٹیب میں ظاہر ہونے والے "ناکام ادائیگی" اسٹیٹس سے کیا مراد ہے؟

"ناکام اداٮٔیگی" اسٹیٹس اس صورت میں ظاہر ہوتا ہے جب نیٹ بینکنگ، ڈیبٹ کارڈ یا پیمنٹ گیٹ وے طریقوں کے ذریعے ادائیگی شروع کی گئی ہو، لیکن ادائیگی کنندہ کے بینک کی جانب سے ای-فائلنگ پورٹل کو ادائیگی ناکام ہونے کا اسٹیٹس موصول ہو۔

اگر سی۔آر۔این کا ظاہر ہونے والا اسٹیٹس "ناکام ادائیگی" ہو اور ٹیکس دہندہ کے اکاؤنٹ سے رقم کٹ چکی ہو، تو ٹیکس دہندہ کو اپنے بینک سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے

21. "تیارکردہ چالان" ٹیب میں ظاہر ہونے والے "بینک کی منظوری کا انتظار ہے" اسٹیٹس سے کیا مراد ہے؟

"بینک کی منظوری کا انتظار ہے" اسٹیٹس اس صورت میں ظاہر ہوتا ہے جب بینک کاؤنٹر پر ادائیگی طریقے کے ذریعے ادائیگی شروع کی گئی ہو اور ٹیکس دہندہ بینک کے کاؤنٹر پر ادائیگی کا آلہ پیش کر دے۔ جب بینک ادائیگی کے آلے کی کامیاب وصولی کی تصدیق کر دیتا ہے، تو اسٹیٹس "ادا کردہ" میں اپ ڈیٹ ہو جاتا ہے۔

سوال: 22. "تیارکردہ چالان" ٹیب میں ظاہر ہونے والے "ادائیگی کی مقررہ تاریخ DD-MMM-YYYY" اسٹیٹس سے کیا مراد ہے؟

یہ اسٹیٹس نیٹ بینکنگ طریقے کے تحت پیشگی مجاز ڈیبٹ لین دین کے لیے ظاہر ہوتا ہے، جس میں ٹیکس دہندہ کی جانب سے منتخب کردہ ادائیگی کی مقررہ تاریخ ظاہر کی جاتی ہے۔ ادائیگی کی وصولی کی بنیاد پر، یہ اسٹیٹس مقررہ تاریخ پر اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔

23. "تیار کردہ چالان" ٹیب میں ظاہر ہونے والے "بینک کی طرف سے غلط تفصیلات فراہم کی گئیں" اسٹیٹس سے کیا مراد ہے؟

یہ اسٹیٹس ادائیگی کے کسی بھی طریقے کے لیے اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب بینک کی جانب سے ای-فائلنگ کو فراہم کردہ سی۔آئی۔این کی تفصیلات (ادائیگی کی تصدیق کی تفصیلات) ای-فائلنگ پورٹل پر دستیاب تفصیلات سے مطابقت نہ رکھتی ہوں۔ درست تفصیلات موصول ہونے اور مصالحتی عمل مکمل ہونے کے بعد ای-فائلنگ پورٹل کی جانب سے اس اسٹیٹس کو اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔

24. "تیارکردہ چالان" ٹیب میں ظاہر ہونے والے "چیک / ڈی۔ڈی مسترد ہو گیا" اسٹیٹس سے کیا مراد ہے؟

یہ اسٹیٹس اس صورت میں ظاہر ہوتا ہے جب ٹیکس دہندہ کی جانب سے بینک کاؤنٹر پر ادائیگی طریقے کے تحت ادائیگی کے لیے پیش کیا گیا ڈیمانڈ ڈرافٹ/چیک مسترد ہو جائے۔

25. "تیارکردہ چالان" ٹیب میں ظاہر ہونے والے "مدت ختم ہو گئی ہے" اسٹیٹس سے کیا مراد ہے؟

چالان (سی۔آر۔این) کی تیاری کے بعد، یہ اپنی تیاری کی تاریخ سے 15 دن تک مؤثر رہتا ہے۔ غیر استعمال شدہ سی۔آر۔اینز کا اسٹیٹس اس مدتِ کار کے ختم ہونے کے بعد مدت ختم ہو گئی ہے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ ٹیکس دہندہ اس مدتِ کار کے دوران سی۔آر۔این کے خلاف ادائیگی شروع کر سکتا ہے۔

اگر ٹیکس دہندہ بینک کاؤنٹر پر ادائیگی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے سی۔آر۔این کی مدتِ کار ختم ہونے سے پہلے مجاز بینک کے پاس ادائیگی کا آلہ پیش کرتا ہے، تو چالان کی مدتِ کار میں مزید 90 دن کی توسیع کر دی جائے گی۔

26. "تیارکردہ چالان" ٹیب میں ظاہر ہونے والے "لین دین کا عمل منقطع گیا" اسٹیٹس سے کیا مراد ہے؟

یہ اسٹیٹس اس صورت میں ظاہر ہوتا ہے جب ٹیکس دہندہ نیٹ بینکنگ، ڈیبٹ کارڈ یا پیمنٹ گیٹ وے طریقوں کے ذریعے شروع کیے گئے لین دین کو منسوخ کر دے۔

27. "تیارکردہ چالان" ٹیب میں ظاہر ہونے والے "بینک کی تصدیق کا انتظار ہے" اسٹیٹس سے کیا مراد ہے؟

یہ اسٹیٹس اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب نیٹ بینکنگ، ڈیبٹ کارڈ یا پیمنٹ گیٹ وے طریقوں کے ذریعے کی گئی ادائیگی کے لیے ادائیگی کنندہ کے بینک سے ادائیگی کی تصدیق موصول ہونا باقی ہو۔

28. چالان (سی۔آر۔این) کے "اداکردہ" اسٹیٹس سے کیا مراد ہے؟

اداکردہ اسٹیٹس اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب ٹیکس دہندہ کی جانب سے ادائیگی کامیابی کے ساتھ مکمل ہو جائے اور بینک سے اس کی تصدیق موصول ہو جائے۔

29. ای-فائلنگ پورٹل کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کے لیے نیٹ بینکنگ طریقہ کیا ہے؟

اس طریقے میں، مجاز بینکوں کی نیٹ بینکنگ سہولت کے ذریعے ادائیگی کی جا سکتی ہے۔ اگر ٹیکس دہندگان کا مجاز بینکوں میں سے کسی ایک کے ساتھ بینک اکاؤنٹ ہو، تو وہ ٹیکس ادائیگی کے لیے اس طریقے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس طریقے کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کرنے پر کوئی لین دین چارج/فیس لاگو نہیں ہوتی۔

30. کیا ٹیکس دہندہ نیٹ بینکنگ طریقے میں بعد کی تاریخ کے لیے ادائیگی شیڈول کر سکتا ہے؟

اگر بینک یہ سہولت فراہم کرتا ہے، تو ٹیکس دہندہ نیٹ بینکنگ طریقے کا استعمال کرتے ہوئے اپنے بینک اکاؤنٹ سے ٹیکس ادائیگی کے لیے رقم کی کٹوتی بعد کی تاریخ کے لیے شیڈول کر سکتا ہے۔ تاہم، ادائیگی کی شیڈول تاریخ چالان (سی۔آر۔این) میں درج "تک قابلِ قبول" تاریخ کو یا اس سے پہلے ہونی چاہیے۔ اگر ٹیکس دہندہ نیٹ بینکنگ طریقے کے ذریعے بعد کی تاریخ کے لیے ادائیگی شیڈول کرنے کا انتخاب کرتا ہے، تو اسے یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ٹیکس ادائیگی کی تاریخ پر منتخب بینک اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم دستیاب ہو۔

31. اگر اس طریقے میں ٹیکس دہندہ کا بینک ظاہر نہ ہو تو کیا کیا جائے؟

اس طریقے میں، ادائیگی صرف مجاز بینکوں کی نیٹ بینکنگ سہولت کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ ایسے ٹیکس دہندگان جن کا اکاؤنٹ کسی دوسرے بینک میں ہو، وہ این۔ای۔ایف۔ٹی/آر۔ٹی۔جی۔ایس طریقے یا پیمنٹ گیٹ وے کے تحت نیٹ بینکنگ کا اختیار منتخب کر سکتے ہیں۔ این۔ای۔ایف۔ٹی/آر۔ٹی۔جی۔ایس یا پیمنٹ گیٹ وے طریقے میں بینک چارجز لاگو ہو سکتے ہیں

32. اگر ادائیگی کے عمل کے دوران ٹیکس دہندہ کے اکاؤنٹ سے رقم کٹ جائے، لیکن سی۔آر۔این کا اسٹیٹس "اداکردہ" میں تبدیل نہ ہو، تو کیا کیا جائے؟

ٹیکس دہندہ 30 منٹ بعد دوبارہ سی۔آر۔این کا اسٹیٹس چیک کر سکتا ہے، کیونکہ بینک کی جانب سے ای-فائلنگ پورٹل کو جواب موصول ہونے کے بعد اسٹیٹس اپ ڈیٹ ہو سکتا ہے۔
اگر مذکورہ مدت کے دوران ایسا کوئی جواب موصول نہ ہو، تو ٹیکس دہندہ کو ایک دن انتظار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اگر اس کے بعد بھی سی۔آر۔این کا اسٹیٹس اپ ڈیٹ نہ ہو، تو ٹیکس دہندہ کو اپنے بینک سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

33. ڈیبٹ کارڈ طریقہ کیا ہے؟

اس طریقے میں، ایسے منتخب مجاز بینکوں کے ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی جا سکتی ہے جو اپنے ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے وصولی کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ اس طریقے کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کرنے پر کوئی لین دین چارج/فیس لاگو نہیں ہوتی۔ دیگر بینکوں کے ڈیبٹ کارڈ کے لیے "پیمنٹ گیٹ وے" طریقہ استعمال کریں۔ تاہم، پیمنٹ گیٹ وے طریقے کے تحت اضافی پیمنٹ گیٹ وے چارجز لاگو ہو سکتے ہیں۔

34. کیا اس طریقے کے تحت ادائیگی کرنے کے لیے تمام منتخب مجاز بینکوں کے ڈیبٹ کارڈ استعمال کیے جا سکتے ہیں؟

اس طریقے میں، ادائیگی ان منتخب مجاز بینکوں کے ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے کی جا سکتی ہے جو اپنے ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے وصولی کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ دیگر بینکوں کے ڈیبٹ کارڈز کے لیے "پیمنٹ گیٹ وے" طریقہ استعمال کریں۔

35. کیا ٹیکس ادائیگیاں آف لائن طریقے سے کی جا سکتی ہیں؟

ہاں، ٹیکس ادائیگی بینک کاؤنٹر پر ادائیگی (اوور دی کاؤنٹر) اور آر۔ٹی۔جی۔ایس/این۔ای۔ایف۔ٹی طریقے کے ذریعے بینک کاؤنٹر پر کی جا سکتی ہے۔ تاہم، چالان (سی۔آر۔این) صرف ای-فائلنگ پورٹل کی ای-اداٮٔیگی ٹیکس کارواٮٔی سے تیار کیا جانا ضروری ہے۔ آف لائن طریقے کے تحت ٹیکس ادائیگی کے لیے دستی طور پر پُر کیے گئے چالان فارمز (سی۔آر۔این) قابلِ قبول نہیں ہیں۔

نوٹ کریں کہ بینک کاؤنٹر پر ادائیگی کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کا طریقہ کسی کمپنی یا ایسے شخص (کمپنی کے علاوہ) کے ذریعے استعمال نہیں کیا جا سکتا جس پر انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 کے سیکشن 63 (ایسے ٹیکس دہندگان جن کے لیے اپنے اکاؤنٹس کا آڈٹ کروانا ضروری ہے) کی دفعات، ضابطہ 333 کے مطابق لاگو ہوتی ہیں۔

36. کیا ٹیکس دہندہ اوور دی کاؤنٹر (او۔ٹی۔سی) کے تحت کسی بھی بینک کی کسی بھی شاخ میں ادائیگی کر سکتا ہے؟

اوور دی کاؤنٹر (او۔ٹی۔سی) طریقے میں، ٹیکس دہندہ صرف سی۔آر۔این کی تیاری کے وقت منتخب کیے گئے مجاز بینک کی کسی بھی شاخ میں آف لائن طریقے (چیک/ڈیمانڈ ڈرافٹ/نقد رقم) کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کر سکتا ہے۔ اس طریقے کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کرنے پر کوئی لین دین چارج/فیس لاگو نہیں ہوتی۔

مجاز بینکوں کے علاوہ دیگر بینکوں کے لیے، ٹیکس دہندگان کے پاس آر۔ٹی۔جی۔ایس/این۔ای۔ایف۔ٹی طریقے کے ذریعے ادائیگی کرنے کا اختیار موجود ہے۔

37. کیا ٹیکس دہندہ چیک یا ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعے براہِ راست ٹیکس ادا کر سکتا ہے؟ کیا ان ذرائع کے ذریعے ادائیگی کی رقم پر کوئی حد مقرر ہے؟

ہاں، ٹیکس دہندہ بینک کاؤنٹر پر ادائیگی طریقے کے ذریعے چیک/ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعہ ادائیگی کر سکتا ہے۔ انکم ٹیکس محکمہ ڈیمانڈ ڈرافٹ/چیک کے ذریعے کی جانے والی ٹیکس ادائیگی کی رقم پر کوئی حد عائد نہیں کرتا۔ تاہم، ان ذیلی طریقوں کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کے لیے متعلقہ مجاز بینک کی داخلی پالیسی کے مطابق کوئی حد مقرر ہو سکتی ہے۔

38. کیا ٹیکس دہندہ نقد رقم کے ذریعے ادائیگی کر سکتا ہے؟ کیا نقد لین دین کے لیے کوئی حد مقرر ہے؟

ہاں، ٹیکس دہندہ اوور دی کاؤنٹر (او۔ٹی۔سی) کے ذریعے نقد رقم سے ادائیگی کر سکتا ہے۔ تاہم، نقد رقم کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کی حد فی چالان فارم (سی۔آر۔این) زیادہ سے زیادہ 10,000 روپے تک محدود ہے۔

39. اوور دی کاؤنٹر (او۔ٹی۔سی) کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟

اوور دی کاؤنٹر (او۔ٹی۔سی) طریقے کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کرنے کے لیے، چالان فارم (سی۔آر۔این) تیار کرتے وقت ٹیکس دہندہ کو مجاز بینکوں کی فہرست میں سے اس بینک کا انتخاب کرنا ہوگا جس کے ذریعے ادائیگی کی جانی ہے۔ چالان فارم (سی۔آر۔این) کی تیاری کے بعد، ٹیکس دہندہ کو چالان فارم (سی۔آر۔این) کی ایک پرنٹ شدہ اور دستخط شدہ کاپی ادائیگی کے آلے (چیک/ڈیمانڈ ڈرافٹ/نقد رقم) کے ساتھ منتخب مجاز بینک کی شاخ میں لے جانا ہوگا۔

40. اوور دی کاؤنٹر (او۔ٹی۔سی) بینک کاؤنٹر پر ادائیگی طریقے کے تحت تیار کیے گئے چالان فارم (سی۔آر۔این) کی مدتِ کار کیا ہے؟

چالان فارم (سی۔آر۔این) اپنی تیاری کی تاریخ کے بعد 15 دن تک مؤثر رہتا ہے، یعنی اگر سی۔آر۔این یکم اپریل کو تیار کیا جاتا ہے، تو یہ 16 اپریل تک مؤثر رہے گا۔ ٹیکس دہندہ کو اس مدت کے اندر منتخب مجاز بینک کی شاخ میں ادائیگی کا آلہ پیش کرنا ہوگا۔ اگر ٹیکس دہندہ چالان فارم (سی۔آر۔این) پر درج مدتِ کار کے اندر مجاز بینک میں ادائیگی کے آلے کے طور پر چیک/ڈیمانڈ ڈرافٹ جمع کراتا ہے، تو چالان کی مؤثریت کی تاریخ مزید 90 دن کی مدت کے لیے بڑھا دی جائے گی۔

41. اگر اوور دی کاؤنٹر (او۔ٹی۔سی) طریقے کے ذریعے چیک/ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعہ ادائیگی کی جائے، تو ٹیکس ادائیگی کی تاریخ کے طور پر کون سی تاریخ شمار کی جائے گی؟

بینک کاؤنٹر پر ادائیگی طریقے کے ذریعے چیک/ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعہ ٹیکس ادائیگی کی صورت میں، بینک کی شاخ میں ادائیگی کا آلہ پیش کیے جانے کی تاریخ کو ٹیکس ادائیگی کی تاریخ تصور کیا جائے گا۔

42. ٹیکس دہندہ آر۔ٹی۔جی۔ایس/این۔ای۔ایف۔ٹی طریقے کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کے لیے کن بینکوں کا استعمال کر سکتا ہے؟

اس طریقے میں، ٹیکس کی ادائیگی کسی بھی ایسے بینک کے ذریعے کی جا سکتی ہے جو ٹیکس ادائیگی کے لیے آر۔ٹی۔جی۔ایس/این۔ای۔ایف۔ٹی خدمات فراہم کرتا ہو۔

43. کیا آر۔ٹی۔جی۔ایس/این۔ای۔ایف۔ٹی کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کرنے پر کوئی اضافی چارج/فیس لاگو ہوتی ہے؟

اگر بینک چارجز لاگو ہوتے ہیں، تو وہ متعلقہ آغاز کنندہ بینک (وہ بینک جس کے ذریعے ٹیکس کی رقم مستفید اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی) کی مقرر کردہ شرائط و ضوابط کے تابع ہوں گے۔ بینک چارجز مینڈیٹ فارم میں درج ٹیکس کی رقم کے علاوہ ہوں گے، اور ان چارجز سے انکم ٹیکس محکمہ کو کسی بھی صورت میں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔

44. کیا میں آر۔ٹی۔جی۔ایس/این۔ای۔ایف۔ٹی طریقے کے تحت نقد رقم کے ذریعے ادائیگی کر سکتا ہوں؟

نہیں، ٹیکس دہندہ اس طریقے کے تحت ادائیگی کرنے کے لیے نقد رقم استعمال نہیں کر سکتا۔

45. آر۔ٹی۔جی۔ایس/این۔ای۔ایف۔ٹی طریقے کے تحت ٹیکس ادائیگی کرنے کا طریقۂ کار کیا ہے؟

ااس طریقے میں ایک مینڈیٹ فارم جنریٹ کیا جاتا ہے جس میں مستفید اکاؤنٹ کی تفصیلات شامل ہوتی ہیں جس میں ٹیکس کی رقم منتقل کی جانی ہوتی ہے۔ ٹیکس دہندہ کو پرنٹ شدہ اور دستخط شدہ مینڈیٹ فارم ادائیگی کے آلے (چیک/ڈی۔ڈی) کے ساتھ بینک میں جمع کرانا ہوگا۔

ٹیکس دہندگان اس طریقے کے تحت ٹیکس ادائیگی کے لیے اپنے بینک کی نیٹ بینکنگ سہولت بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے مینڈیٹ فارم میں دستیاب معلومات کی بنیاد پر مستفید کو شامل کرنا ہوگا اور شامل کیے گئے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرکے ٹیکس کی ادائیگی کرنی ہوگی۔

46. کیا نیٹ بینکنگ سہولت استعمال کرتے ہوئے ٹیکس ادائیگی کے لیے آر۔ٹی۔جی۔ایس/این۔ای۔ایف۔ٹی کی جا سکتی ہے؟

ہاں، ٹیکس دہندگان اپنے بینک اکاؤنٹ کی نیٹ بینکنگ سہولت (اگر ان کا بینک یہ سہولت فراہم کرتا ہو) استعمال کرتے ہوئے اس طریقے کے تحت ادائیگی کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے مینڈیٹ فارم میں دستیاب معلومات کی بنیاد پر مستفید کو شامل کرنا ہوگا اور شامل کیے گئے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرکے ٹیکس کی ادائیگی کرنی ہوگی۔

47. مینڈیٹ فارم کیا ہے؟ اس کی ضرورت کب پیش آتی ہے؟

مینڈیٹ فارم اس وقت تیار کیا جاتا ہے جب ٹیکس دہندہ ٹیکس ادائیگی کے طریقے کے طور پر آر۔ٹی۔جی۔ایس/این۔ای۔ایف۔ٹی کا انتخاب کرتا ہے۔ اس میں اس مستفید اکاؤنٹ کی تفصیلات شامل ہوتی ہیں جس میں ٹیکس کی رقم منتقل کی جانی ہوتی ہے۔

48. آر۔ٹی۔جی۔ایس/این۔ای۔ایف۔ٹی طریقے کے تحت ادائیگی کرنے کے لیے ٹیکس دہندہ کی جانب سے تیار کیے گئے مینڈیٹ فارم کی مدتِ کار کیا ہے؟

مینڈیٹ فارم اپنی جنریشن کی تاریخ کے بعد 15 دن تک مؤثر رہتا ہے۔ آر۔ٹی۔جی۔ایس/این۔ای۔ایف۔ٹی کے ذریعے منتقل کی گئی رقم مینڈیٹ فارم پر درج "تک مؤثر" تاریخ کو یا اس سے پہلے منزل بینک (ریزرو بینک آف انڈیا) تک پہنچ جانی چاہیے۔ کسی بھی تاخیر کی صورت میں، آر۔ٹی۔جی۔ایس/این۔ای۔ایف۔ٹی لین دین کو اصل اکاؤنٹ میں واپس کر دیا جائے گا۔ یہ اصل بینک کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ آر۔ٹی۔جی۔ایس/این۔ای۔ایف۔ٹی کے ذریعے منتقل کی گئی رقم "تک مؤثر" تاریخ سے کافی پہلے مستفید اکاؤنٹ تک پہنچ جائے، اور کسی بھی تاخیر کے لیے نہ انکم ٹیکس محکمہ اور نہ ہی ریزرو بینک آف انڈیا ذمہ دار ہوں گے۔

49. کیا ٹیکس ادائیگی کرنے کے لیے مبداء بینک/ٹیکس دہندہ کو مینڈیٹ فارم میں درج تفصیلات دستی طور پر درج کرنا ہوتی ہیں؟

ہاں، آر۔ٹی۔جی۔ایس/این۔ای۔ایف۔ٹی لین دین کرتے وقت مینڈیٹ فارم میں درج تفصیلات کے مطابق درست معلومات درج کرنا اصل بینک / ٹیکس دہندہ (آن لائن منتقلی کی صورت میں) کی ذمہ داری ہوگی۔ کسی بھی تضاد کی صورت میں، آر۔ٹی۔جی۔ایس/این۔ای۔ایف۔ٹی لین دین مسترد کیا جا سکتا ہے اور ایسے تضاد کے نتیجے میں پیدا ہونے والے کسی بھی نتیجے کے لیے نہ انکم ٹیکس محکمہ اور نہ ہی ریزرو بینک آف انڈیا ذمہ دار ہوں گے۔

50. ٹیکس دہندہ پیمنٹ گیٹ وے کے ذریعے کن ذرائع سے ٹیکس ادائیگی کر سکتا ہے؟

پیمنٹ گیٹ وے ادائیگی کا ایک اور طریقہ ہے، جو ٹیکس دہندہ کو ای-فائلنگ پورٹل پر ای-پے ٹیکس سروس کے ساتھ مربوط پیمنٹ گیٹ وے سے وابستہ منتخب بینکوں کے درج ذیل ذرائع کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

  1. نیٹ بینکنگ
  2. ڈیبٹ کارڈ
  3. کریڈٹ کارڈ
  4. یو۔پی۔آئی

نوٹ: مجاز بینک کے ذریعے ڈیبٹ کارڈ اور نیٹ بینکنگ طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے براہِ راست ٹیکس ادائیگی کرنا بھی ممکن ہے۔

51. پیمنٹ گیٹ وے کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کرنے پر کیا فیس لاگو ہوتی ہے؟ کیا ٹیکس کی رقم میں پیمنٹ گیٹ وے فیس شامل ہوگی؟

پیمنٹ گیٹ وے طریقے کے ذریعے ٹیکس ادائیگی کرنے پر لاگو ہونے والی فیس/سروس چارجز متعلقہ بینک کی شرائط و ضوابط اور اس سلسلے میں ریزرو بینک آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق ہوں گے۔ یہ بات نوٹ کرنی چاہیے کہ ای-فائلنگ پورٹل/انکم ٹیکس محکمہ ایسی کوئی فیس وصول نہیں کرتا۔ اس نوعیت کی فیس/چارج بینک/پیمنٹ گیٹ وے کو ادا کی جائے گی اور یہ ٹیکس کی رقم کے علاوہ ہوگی۔ تاہم، حکومت کی ہدایات کے مطابق، روپے سے تقویت یافتہ ڈیبٹ کارڈ، یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو۔پی۔آئی) (بھیم-یو۔پی۔آئی) اور یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس کوئیک ریسپانس کوڈ (یو۔پی۔آئی کیو۔آر کوڈ) (بھیم-یو۔پی۔آئی کیو۔آر کوڈ) کے ذریعے کی جانے والی ادائیگیوں پر ایسی کوئی فیس/مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ (ایم۔ڈی۔آر) چارجز عائد نہیں کیے جائیں گے۔

مزید برآں، پورٹل کے 'پیمنٹ گیٹ وے' طریقۂ ادائیگی میں پیمنٹ گیٹ وے خدمات فراہم کرنے والے تمام بینکوں کی لین دین فیس درج ہوتی ہے۔

52. پیمنٹ گیٹ وے کے ذریعے کی گئی ایسی ٹیکس ادائیگی کے بارے میں استفسار کیسے کیا جائے جس کی کوئی تصدیق موصول نہ ہوئی ہو؟ کس اتھارٹی سے رابطہ کرنا چاہیے؟

اگر ٹیکس دہندہ کے اکاؤنٹ سے رقم کٹ جائے یا کریڈٹ کارڈ پر رقم چارج ہو جائے، لیکن سی۔آر۔این کا اسٹیٹس "پیڈ" میں اپ ڈیٹ نہ ہو، تو ٹیکس دہندہ 30 منٹ بعد دوبارہ سی۔آر۔این کا اسٹیٹس چیک کر سکتا ہے، کیونکہ پیمنٹ گیٹ وے کی جانب سے ای-فائلنگ پورٹل کو جواب موصول ہونے کے بعد اسٹیٹس اپ ڈیٹ ہو سکتا ہے۔ اگر مذکورہ مدت کے دوران ایسا کوئی جواب موصول نہ ہو، تو ٹیکس دہندہ کو ایک دن انتظار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اگر اس کے بعد بھی سی۔آر۔این کا اسٹیٹس اپ ڈیٹ نہ ہو، تو ٹیکس دہندہ کو متعلقہ ادائیگی کنندہ بینک سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

53. کیا ای-فائلنگ پورٹل پر ای-پے ٹیکس سروس کے ذریعے آن لائن ٹیکس ادائیگی قبول کرنے کے لیے کوئی مخصوص وقت مقرر ہے؟

 

ای-فائلنگ پورٹل پر ای-پے ٹیکس سروس کے ذریعے آن لائن ادائیگی کی سہولت 24x7 دستیاب ہے۔ تاہم، مزید معلومات کے لیے آپ کو متعلقہ بینک کی ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

54. میں کسی بھی گزشتہ سال کی بقایا ٹیکس طلب کی ادائیگی کیسے کر سکتا ہوں؟

انکم ٹیکس پورٹل میں لاگ اِن کرنے کے بعد، ای-پے ٹیکس سروس میں دستیاب 'باقاعدہ تشخیصی ٹیکس کے طور پر واجب الادا رقم کی ادائیگی' ادائیگی ٹائل میں پین اور تشخیصی سال کے امتزاج کے لیے تمام بقایا ٹیکس طلبیں خودکار طور پر ظاہر ہو جائیں گی۔ دستیاب مختلف طریقوں کے ذریعے ٹیکس کی رقم منتقل کرنے کے لیے متعلقہ طلب کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔
مزید یہ کہ، ٹیکس دہندہ ڈیمانڈ ریفرنس نمبر کے بغیر بھی پری لاگ اِن (ای-فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کرنے سے پہلے) یا پوسٹ-لاگ اِن (ای-فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کرنے کے بعد) سہولت کے ذریعے باقاعدہ تشخیصی ٹیکس (400) کے طور پر واجب الادا رقم کی ادائیگی کر سکتا ہے۔

55. کیا میں ای-پے ٹیکس عمل کے ذریعے ادائیگی کرنے کے بجائے آن لائن انکم ٹیکس ریٹرن (آئی۔ٹی۔آر) فائل کرتے وقت براہِ راست واجب الادا ٹیکس ادا کر سکتا ہوں؟

ہاں، آپ آئی۔ٹی۔آر فائل کرتے وقت براہِ راست واجب الادا ٹیکس ادا کر سکتے ہیں۔ آن لائن آئی۔ٹی۔آر عمل سے منتقل کیے جانے پر تفصیلات ای-پے ٹیکس سروس میں خودکار طور پر ظاہر ہو جاتی ہیں۔ چالان کی ادائیگی کے بعد، یہ یقینی بنائیں کہ چالان کا دعویٰ کرنے کے لیے آئی۔ٹی۔آر جمع کرانے سے قبل ادائیگی کی تفصیلات متعلقہ شیڈول میں لازماً درج کی گئی ہوں۔

56. کامیابی کے ساتھ ادا کیے گئے چالان سابقہ ادائیگیوں کی تفصیل ٹیب کے تحت کتنے عرصے تک ظاہر ہوتے رہیں گے؟

اس کے لیے کوئی مقررہ مدت نہیں ہے۔ تاہم، آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنے ریکارڈ کے لیے چالانز کو فوری طور پر ڈاؤن لوڈ کر لیں۔

57. اگر ڈیبٹ کارڈ طریقۂ ادائیگی میں بینک کا نام ظاہر نہ ہو تو کیا کیا جائے؟

اس صورت میں، ٹیکس دہندہ دستیابی کے مطابق کسی دوسرے مجاز بینک کے ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے کے لیے دستیاب پیمنٹ گیٹ وے طریقہ منتخب کر سکتا ہے۔

58. کن صورتوں میں ٹیکس کی آن لائن ادائیگی کرنا لازمی ہے؟

انکم ٹیکس قواعد، 2026 کے ضابطہ 333 کے مطابق، درج ذیل زمروں کے ٹیکس دہندگان کے لیے ٹیکس کی آن لائن ادائیگی کرنا لازمی ہے:-
1.ہر کمپنی
2.ایسا شخص (کمپنی کے علاوہ) جس پر انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 کے سیکشن 63 کی دفعات لاگو ہوتی ہوں۔

59. اگر میری آف لائن ادائیگی کی کاؤنٹر فائل گم ہو گئی ہو تو مجھے کس سے رابطہ کرنا چاہیے؟

اگر ادائیگی کامیاب ہو گئی ہو، تو انکم ٹیکس پورٹل میں لاگ اِن کرنے کے بعد ای-پے ٹیکس سروس کے سابقہ ادائیگیوں کی تفصیل میں چالان رسید ہمیشہ ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب رہتی ہے۔

60. کیا اگر ادائیگی مائنر ہیڈ 500 کے تحت کی گئی ہو تو ٹیکس دہندہ ریفنڈ حاصل کر سکتا ہے؟

موجودہ قانونی فریم ورک کے مطابق، مائنر ہیڈ 500 کے تحت کی گئی ادائیگیوں کے ریفنڈ کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔

61. اگر میں نے ٹی۔ڈی۔ایس/ٹی۔سی۔ایس کی ادائیگی کر دی ہو لیکن ادائیگی کے بعد چالان ڈاؤن لوڈ کرنا بھول گیا ہوں، تو میں چالان تک کیسے رسائی حاصل کر سکتا ہوں؟

آپ انکم ٹیکس پورٹل پر اپنے ٹی۔اے۔این اکاؤنٹ میں لاگ اِن کرکے ٹی۔ڈی۔ایس/ٹی۔سی۔ایس ادائیگی کی چالان رسید تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

62. اگر مجھے اپنے ٹیکس ادا کرنے کے لیے ای-پے ٹیکس سروس استعمال کرتے وقت کسی مسئلے کا سامنا ہو تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

اگر آپ کو ای-فائلنگ پورٹل پر ای-پے ٹیکس سروس استعمال کرتے وقت کسی بھی مسئلے کا سامنا ہو، تو آپ epay.helpdesk@incometax.gov.in یا efilingwebmanager@incometax.gov.in پر ای-میل بھیج سکتے ہیں یا ذیل میں درج نمبروں میں سے کسی ایک پر ای-فائلنگ سینٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں: 1.1800 103 0025
2.1800 419 0025
3.+91-80-46122000
4.+91-80-61464700

دستبرداری: یہ عمومی سوالات صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہیں۔ اس دستاویز میں موجود کسی بھی بات کو قانونی مشورہ تصور نہیں کیا جانا چاہیے۔