ٹیکس کریڈٹ عدم مطابقت دیکھیں صارف دستی

 

1۔ جائزہ


ٹیکس کریڈٹ میں عدم مطابقت کی خدمت ای-فائلنگ پورٹل پر تمام رجسٹرڈ یوزرز (بشمول ERIs) کے لیے دستیاب ہے۔ اس خدمت کے ذریعے آپ متعلقہ تشخیصی سال کے لیے اپنی ای-فائل کی گئی انکم ٹیکس ریٹرن اپ لوڈ کرنے کے فوراً بعد، کسی بھی تعداد میں ریکارڈز کے لیے، اپنے ٹیکس کریڈٹ میں عدم مطابقت دیکھ سکتے ہیں۔

یہ خدمت انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرتے وقت آپ کی جانب سے درج کیے گئے منبع پر کٹا ہوا ٹیکس، منبع پر وصول کیا گیا ٹیکس، پیشگی ٹیکس یا باقاعدہ تشخیصی ٹیکس کی رقم میں موجود کسی بھی عدم مطابقت کو نمایاں کرتی ہے۔ اگر کوئی عدم مطابقت موجود ہو تو آپ اپنی جانب سے غلطیوں کی اصلاح کر سکتے ہیں یا ٹیکس کاٹنے والے ادارے سے TDS ریٹرن/فارمز جیسے 24Q، 26Q، 27Q، 27EQ میں ترمیم کروا سکتے ہیں (یا تو تصحیح کی درخواست جمع کروا کر یا نظرثانی شدہ ریٹرن جمع کروا کر)۔

2. اس سروس سے استفادہ کرنے کے لیے پیشگی شراٮٔط

  • ای-فائلنگ پورٹل پر درست یوزر آئی-ڈی اور پاس ورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ یوزر
  • درست اور فعال پین
  • متعلقہ تشخیصی سال (ت۔س) کے لیے کم از کم ایک انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرایا گیا ہو تاکہ اس سال کے ٹیکس کریڈٹ میں عدم مطابقت کی جانچ کی جا سکے۔
  • TDS اور/یا TCS اور/یا ادا کیا گیا انکم ٹیکس ای-فائلنگ پورٹل پر فارم 26AS میں ظاہر ہوتا ہیں۔
  • ERIs کے لیے: ERIs کو شامل کیا گیا ہو، اور ERI نے ٹیکس دہندہ کو بطور کلائنٹ شامل کیا ہو۔
  • ERIs کے لیے: ERI کی حیثیت فعال ہونی چاہیے۔

3. مرحلہ وار رہنمائی


3.1. ٹیکس کریڈٹ میں عدم مطابقت دیکھیں

مرحلہ 1: اپنے یوزر آئی۔ڈی اور پاس ورڈ کا استعمال کرتے ہوئے ای-فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کریں۔

Data responsive


مرحلہ 2: اپنے ڈیش بورڈ پر سروسز ٹیکس کریڈٹ میں عدم مطابقت پر کلک کریں۔

Data responsive


مرحلہ 3: ٹیکس کریڈٹ میں عدم مطابقت کے صفحے پر تشخیصی سال منتخب کریں (جس کے لیے آپ عدم مطابقت کی تفصیلات دیکھنا چاہتے ہیں) اور جمع کریں پر کلک کریں۔

Data responsive


نوٹ: پین کے خانے میں آپ کا پین پہلے سے درج ہوگا۔

مرحلہ 4: انکم ٹیکس ریٹرن میں آپ کی فراہم کردہ TDS اور/یا TCS اور/یا ادا کیے گئے انکم ٹیکس کی تفصیلات اور فارم 26AS میں ظاہر ہونے والی تفصیلات کے درمیان عدم مطابقت ظاہر ہو جاتی ہیں۔

Data responsive


نوٹ:

  • اگر عدم مطابقت کے 10 سے زیادہ ریکارڈز ہو تو انہیں (PDF/XLS فارمیٹ میں) ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ پر کلک کریں۔
  • اگر عدم مطابقت کے ریکارڈز کی تعداد 10 یا اس سے کم ہو، تو آپ انہیں ٹیکس کریڈٹ میں عدم مطابقت کے صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ڈاؤن لوڈ پر کلک کرکے انہیں (PDF/XLS فارمیٹ میں) بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

Data responsive


3.2. ٹیکس کریڈٹ میں عدم مطابقت دیکھیں (ERIs کے لیے)

مرحلہ 1: اپنے یوزر آئی۔ڈی اور پاس ورڈ کا استعمال کرتے ہوئے ای-فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کریں۔

Data responsive


مرحلہ 2: اپنے ڈیش بورڈ پر سروسز ٹیکس کریڈٹ میں عدم مطابقت پر کلک کریں۔

Data responsive


مرحلہ 3: ٹیکس کریڈٹ میں عدم مطابقت کے صفحے پر پین درج کریں (جس کی تفصیلات آپ دیکھنا چاہتے ہیں)، تشخیصی سال منتخب کریں (جس کے لیے آپ عدم مطابقت کی تفصیلات دیکھنا چاہتے ہیں) اور جمع کریں پر کلک کریں۔

Data responsive


مرحلہ 4: منتخب کردہ پین کے لیے جمع کرائے گئے ITR میں فراہم کردہ TDS اور/یا TCS اور/یا ادا کیے گئے انکم ٹیکس (TDS/TCS کے علاوہ) کی تفصیلات اور فارم 26AS میں ظاہر ہونے والی تفصیلات کے درمیان عدم مطابقت ظاہر کی جاتی ہیں۔

Data responsive

نوٹ:

  • اگر عدم مطابقت کے 10 سے زیادہ ریکارڈز ہو تو انہیں (PDF/XLS فارمیٹ میں) ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ پر کلک کریں۔
  • اگر عدم مطابقت کے ریکارڈز کی تعداد 10 یا اس سے کم ہو، تو آپ انہیں ٹیکس کریڈٹ میں عدم مطابقت کے صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ڈاؤن لوڈ پر کلک کرکے انہیں (PDF/XLS فارمیٹ میں) بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

Data responsive


4. متعلقہ موضوعات