تشخیصی سال 2026-27 کے لیے ہندو غیر تقسیم شدہ خاندان (ایچ۔ یو۔ ایف۔) پر لاگو ریٹرنز اور فارمز‬

اعلانیہ: اس صفحے پر موجود مواد صرف عمومی رہنمائی اور مجموعی جائزہ فراہم کرنے کے لیے ہے اور مکمل نہیں ہے۔ مکمل تفصیلات اور رہنما ہدایات کے لیے انکم ٹیکس ایکٹ 1961، فارمز، قواعد اور نوٹیفکیشنز ملاحظہ کریں۔

 

 

1. آئی۔ٹی۔آر۔-2 — انفرادی ٹیکس دہندہ (آئی۔ٹی۔آر۔ 1 کے لیے اہل نہیں) اور ایچ۔ یو۔ ایف۔ کے لیے قابل اطلاق‬

‫یہ ریٹرن انفرادی ٹیکس دہندہ اور ہندو غیر تقسیم شدہ خاندان (ایچ۔ یو۔ ایف۔) کے لیے قابل اطلاق ہے۔‬

ایسی آمدنی رکھنے والا جو کاروبار یا پیشہ کے منافع اور فائدہ کے علاوہ کسی بھی مد کے تحت ہو۔

‫جو آئی۔ٹی۔آر۔-1 فائل کرنے کے اہل نہیں ہیں (صرف انفرادی ٹیکس دہندہ پر قابل اطلاق)‬

2. آئی۔ٹی۔آر۔-3 — انفرادی ٹیکس دہندہ اور ایچ۔ یو۔ ایف۔ کے لیے قابل اطلاق‬

‫یہ ریٹرن انفرادی ٹیکس دہندہ اور ہندو غیر تقسیم شدہ خاندان (ایچ۔ یو۔ ایف۔) کے لیے قابل اطلاق ہے

‫کاروبار یا پیشے کے منافع اور فوائد کے مد کے تحت آمدنی رکھنے والے‬

‫جو آئی۔ٹی۔آر۔-1، آئی۔ٹی۔آر۔-2 یا آئی۔ٹی۔آر۔-4 فائل کرنے کے اہل نہیں ہی

3. آئی۔ٹی۔آر۔-4 (ایس۔ یو۔ جی۔ اے۔ ایم۔) — انفرادی ٹیکس دہندہ، ایچ۔ یو۔ ایف۔اور فرم ( ایل۔ ایل۔ پی۔ کے علاوہ) کے لیے قابل اطلاق

‫یہ ریٹرن ایسے انفرادی ٹیکس دہندہ یا ہندو غیر تقسیم شدہ خاندان (ایچ۔ یو۔ ایف۔) پر قابل اطلاق ہے جو مقیم ہوں سوائے ایسے مقیم کے جو معمول کے مطابق مقیم نہ ہوں یا ایسی فرم (ایل۔ ایل۔ پی۔ کے علاوہ) جو مقیم ہو اور جس کی کل آمدنی ₹ 50 لاکھ تک ہو اور جس کی کاروبار یا پیشے سے آمدنی تخمینی بنیاد پر شمار کی جاتی ہو (انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 44AD / 44ADA / 44AE کے تحت) اور اور آمدنی درج ذیل ذرائع میں سے کسی سے ہو:‬

‫تنخواہ / پنشن‬

ایک رہائشی جائیداد

‫دیگر ذرائع (سود، خاندانی پنشن، منافع وغیرہ)‬

زرعی آمدنی 5,000₹ تک

‫دفعہ 112A (انکم ٹیکس ایکٹ 1961) کے تحت ₹ 125000 تک سرمایہ جاتی منافع کی آمدنی‬

 

 

نوٹ: 1

‫آئی۔ٹی۔آر۔-4 ایسے شخص پر قابل اطلاق نہیں ہے جو:‬

  1. ‫کسی کمپنی میں ڈائریکٹر ہو‬

     

  2. ‫مختصر مدتی سرمایہ جاتی منافع رکھتا ہو‬

     

  3. ‫دفعہ 112A (انکم ٹیکس ایکٹ 1961) کے تحت ₹ 1.25 لاکھ سے زائد طویل مدتی سرمایہ جاتی منافع رکھتا ہو‬

     

  4. ‫گزشتہ سال کے دوران کسی بھی وقت غیر فہرست شدہ ایکویٹی شیئرز رکھتا ہو۔‬

     

  5. ‫بھارت سے باہر واقع کوئی بھی اثاثہ (بشمول کسی ادارہ میں مالی مفاد) رکھتا ہو۔‬

     

  6. ‫بھارت سے باہر واقع کسی بھی اکاؤنٹ میں دستخطی اختیار رکھتا ہو۔‬

     

  7. ‫بھارت سے باہر کسی بھی ذریعہ سے آمدنی رکھتا ہو۔‬

     

  8. ‫ایسا شخص ہو جس کے معاملہ میں اِی۔ ایس۔ او۔ پی۔ پر ٹیکس کی ادائیگی یا کٹوتی مؤخر کی گئی ہو۔‬

     

  9. ‫جس کے پاس کسی بھی آمدنی کے مد کے تحت آگے لایا گیا نقصان یا آگے منتقل کیا جانے والا نقصان ہو۔‬

     

  10. ‫جس کی کل آمدنی ₹ 50 لاکھ سے زائد ہو۔‬

     

‫
نوٹ: 2‬

‫آئی۔ٹی۔آر۔-4 (سگم) لازمی نہیں ہے۔ یہ ایک سادہ ریٹرن فارم ہے جسے جانچ کنندہ اپنی صوابدید پر استعمال کرسکتا ہے اگر وہ انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 44AD، 44ADA یا 44AE کے تحت کاروبار اور پیشے کے منافع اور فوائد کو تخمینی بنیاد پر ظاہر کرنے کا اہل ہو۔

قابل اطلاق فارمز (انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے مطابق)

1. فارم 16A — تنخواہ کے علاوہ آمدنی پر ٹی۔ ڈی۔ ایس۔ کے لیے انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 203 کے تحت سرٹیفکیٹ

فراہم کردہ از

فارم میں فراہم کردہ تفصیلات:

کٹوتی کرنے والے کی جانب سے کٹوتی وصول کرنے والے کو

‫فارم 16A ماخذ پر کٹوتی شدہ ٹیکس (ٹی۔ ڈی۔ ایس۔) کا ایک سرٹیفکیٹ ہے جو تنخواہ کے علاوہ آمدنی پر ٹی۔ ڈی۔ ایس۔ کی رقم، ادائیگیوں کی نوعیت اور انکم ٹیکس محکمہ میں جمع شدہ ٹی۔ ڈی۔ ایس۔ کو ظاہر کرتا ہے۔

2.

فارم 26AS

اے۔ آٮٔی۔ ایس۔ (سالانہ معلوماتی بیان)

فراہم کردہ از:

‫انکم ٹیکس محکمہ (یہ ای-فائلنگ پورٹل پر دستیاب ہے):‬

‫لاگ اِن > ای-فائل > انکم ٹیکس ریٹرن > فارم 26AS دیکھیں‬

فارم میں فراہم کردہ تفصیلات:

‫ماخذ پر کٹوتی / جمع شدہ ٹیکس‬

فراہم کردہ از:

‫انکم ٹیکس محکمہ (اس تک انکم ٹیکس ای-فائلنگ پورٹل پر لاگ اِن کرنے کے بعد رسائی حاصل کی جاسکتی ہے)‬

ای۔فائلنگ پورٹل پورٹل پر جائیں؛ لاگ اِن کریں؛ اے۔ آئی۔ ایس۔

فارم میں فراہم کردہ تفصیلات:

  • ‫ماخذ پر کٹوتی / جمع شدہ ٹیکس‬

     

  • ایس۔ ایف۔ ٹی۔ معلومات

     

  • ‫ٹیکس کی ادائیگی‬

     

  • ‫مطالبہ / ریفنڈ‬

     

‫دیگر معلومات (جیسے زیر التواء / مکمل شدہ کارروائیاں، جی۔ ایس۔ ٹی۔ معلومات، غیر ملکی حکومت سے موصولہ معلومات وغیرہ)‬

‫3. فارم 15G — مقیم ٹیکس دہندہ (کمپنی یا فرم کے علاوہ) کی جانب سے ٹیکس کی کٹوتی کے بغیر بعض وصولیوں کا دعویٰ کرنے کے لیے اعلامیہ

جمع کردہ از

فارم میں فراہم کردہ تفصیلات

‫60 سال سے کم عمر مقیم انفرادی ٹیکس دہندہ یا ایچ۔ یو۔ ایف۔ یا کوئی دیگر شخص (کمپنی / فرم کے علاوہ) بینک کو، سودی آمدنی بنیادی مستثنیٰ حد سے کم ہونے کی صورت میں ٹی۔ ڈی۔ ایس۔ کی کٹوتی نہ کرنے کے لیے۔‬

‫مالی سال کے لیے تخمینی آمدنی‬

4. فارم 67 — بھارت سے باہر کسی ملک یا مخصوص علاقہ سے آمدنی اور غیر ملکی ٹیکس کریڈٹ کا بیان

جمع کردہ از

فارم میں فراہم کردہ تفصیلات‬

‫ٹیکس دہندہ کی جانب سے، دفعہ 139(1) کے تحت آئی۔ٹی۔آرز فائل کرنے کے لیے مقررہ آخری تاریخ تک یا اس سے پہلے جمع کیا جانا ہے۔‬

‫بھارت سے باہر کسی ملک یا مخصوص علاقہ سے آمدنی اور دعویٰ کردہ غیر ملکی ٹیکس کریڈٹ۔‬

5. فارم 3CB-3CD

جمع کردہ از

فارم میں فراہم کردہ تفصیلات

‫ایسا ٹیکس دہندہ جسے دفعہ 44AB کے تحت اپنے اکاؤنٹس کا آڈٹ کسی اکاؤنٹنٹ سے کروانا لازم ہو۔‬

‫انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 139 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت آمدنی کا ریٹرن جمع کرنے کی مقررہ آخری تاریخ سے ایک ماہ پہلے جمع کیا جانا ہے۔‬

 

‫انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 44AB کے تحت جمع کیا جانے والا اکاؤنٹس کے آڈٹ کی رپورٹ (فارم 3CB) اور تفصیلات کا بیان (فارم 3CD)

6. فارم 3CEB

جمع کردہ از

فارم میں فراہم کردہ تفصیلات

‫ایسا ٹیکس دہندہ جو کسی بین الاقوامی لین دین یا مخصوص گھریلو لین دین میں داخل ہو، اسے انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 92E کے تحت ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے رپورٹ حاصل کرنا لازم ہے۔‬

‫انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 139 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت آمدنی کی واپسی جمع کرنے کی مقررہ آخری تاریخ سے ایک ماہ پہلے جمع کیا جانا ہے۔‬

‫ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی رپورٹ جس میں تمام بین الاقوامی لین دین اور مخصوص گھریلو لین دین کی تفصیلات شامل ہوں۔‬

تشخیصی سال 2026-2027 کے لیے ٹیکس سلیبز

 

 

نیا ٹیکس نظام بمقابلہ پرانا ٹیکس نظام

  • ‫فنانس ایکٹ 2023 نے تشخیصی سال 2024-25 سے نافذ العمل ہونے کے لیے دفعہ 115BAC کی دفعات میں ترمیم کی ہے تاکہ نئے ٹیکس نظام کو ایسے جانچ کنندہ کے لیے طے شدہ ٹیکس نظام بنایا جاسکے جو انفرادی ٹیکس دہندہ، ایچ۔ یو۔ ایف۔، اے۔ او۔ پی۔ (تعاونی سوسائٹیوں کے علاوہ)، بی۔ او۔ آٮٔی۔ یا مصنوعی قانونی شخص ہو۔ تاہم، اہل ٹیکس دہندگان کے پاس طے شدہ ٹیکس نظام سے علیحدگی اختیار کرکے پرانے ٹیکس نظام کے تحت ٹیکس ادا کرنے کا انتخاب موجود ہے۔ پرانا ٹیکس نظام آمدنی پر ٹیکس کے حساب اور سلیبز کے اس نظام کو ظاہر کرتا ہے جو نئے ٹیکس نظام کے متعارف ہونے سے پہلے موجود تھا۔ پرانے ٹیکس نظام میں ٹیکس دہندگان کو مختلف ٹیکس کٹوتیوں اور استثناؤں کا دعویٰ کرنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔ تاہم، طے شدہ ٹیکس نظام میں ٹیکس کی شرحیں پرانے ٹیکس نظام کے مقابلے میں کم ہوتی ہیں۔‬

غیر کاروباری معاملات:‬

  • ‫غیر کاروباری معاملات میں، طے شدہ ٹیکس نظام کو تبدیل کرنے کا اختیار ہر سال براہ راست آئی۔ٹی۔آر میں استعمال کیا جاسکتا ہے اور ایسا آئی۔ٹی۔آر انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 139(1) کے تحت مقررہ آخری تاریخ تک یا اس سے پہلے فائل کیا جانا ضروری ہے۔

کاروبار اور پیشے کے معاملات:

  • ‫کاروبار اور پیشے سے آمدنی رکھنے والے اہل ٹیکس دہندگان کے معاملہ میں، اگر ٹیکس دہندہ طے شدہ ٹیکس نظام سے علیحدگی اختیار کرنا چاہتا ہو تو اسے آمدنی کا ریٹرن جمع کرنے کے لیے انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 139(1) کے تحت مقررہ آخری تاریخ تک یا اس سے پہلے فارم-10-IEA جمع کرنا ہوگا۔ نیز، اس اختیار سے دستبرداری یعنی دوبارہ نئے ٹیکس نظام میں داخل ہونے کے لیے بھی فارم نمبر 10-IEA جمع کرنا ضروری ہوگا۔‬
  • تاہم، پرانے ٹیکس نظام سے دستبرداری اختیار کرکے دوبارہ طے شدہ ٹیکس نظام میں داخل ہونے کا اختیار صرف بعد کے تشخیصی سال میں دستیاب ہوگا اور کاروبار اور پیشے سے آمدنی رکھنے والے اہل ٹیکس دہندگان کے لیے پوری زندگی میں صرف ایک بار دستیاب ہے۔‬

 

 

کس سلیبز:‬

‫گزشتہ سال کے دوران HUFs (مقیم یا غیر مقیم) کے لیے ٹیکس کی شرحیں درج ذیل ہیں:‬

پرانا ٹیکس نظام

انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی سیکشن 115BAC کے تحت نیا ٹیکس نظام

انکم ٹیکس سلیب

انکم ٹیکس کی شرح

 

انکم ٹیکس سلیب

انکم ٹیکس کی شرح

‫ 2,50,000 ₹ تک‬

‫صفر‬

 

‫ 4,00,000 ₹ تک‬

‫صفر

₹ 2,50,001 - ₹ 5,00,000

2,50,000 ₹ سے زائد پر %5‬

 

₹ 4,00,001 - ₹ 8,00,000

4,00,000 ₹ سے زائد پر %‬5

₹ 5,00,001 - ₹ 10,00,000

₹5,00,000 سے اوپر %20 + 12,500₹

 

₹ 8,00,001 - ₹ 12,00,000

₹8,00,000 سے اوپر %10 + 20,000₹

10,00,000 ‫₹ سے زائد

₹10,00,000 سے اوپر %30 + 1,12,500₹

 

₹ 12,00,001 - ₹ 16,00,000

₹12,00,000 سے اوپر %15 + 60,000₹

 

₹ 16,00,001 - ₹ 20,00,000

₹16,00,000 سے اوپر %20 + 1,20,000₹

 

₹20,00,001 - ‫₹24,00,000 ‫

₹20,00,000 سے اوپر %25 + 2,00,000₹

‫24,00,000 ₹ سے زائد‬

 

 

 

₹24,00,000 سے اوپر %30 + 3,00,000₹

‫قابل اطلاق سرچارج کی شرحیں:‬

 

      

 

آمدنی کی حد

آمدنی ٹیکس کی رقم پر سرچارج کی شرح

 

(نیا ٹیکس نظام)

آمدنی ٹیکس کی رقم پر سرچارج کی شرح

 

(پرانا ٹیکس نظام)

 

‫₹ 50 لاکھ تک‬

صفر

صفر

‫₹ 50 لاکھ سے ₹ 1 کروڑ تک‬

10%

10%

‫₹ 1 کروڑ سے ₹ 2 کروڑ تک‬

15%

15%

‫₹ 2 کروڑ سے ₹ 5 کروڑ تک‬

25%

25%

‫₹ 5 کروڑ سے زائد‬

25%

37%

 

*نوٹ: 25% کا بڑھا ہوا سرچارج ; سیکشن 111A ،112 ،112A اور ڈیویڈنڈ انکم کے تحت %37، جیسا کہ معاملہ ہو، عائد نہیں کیا جاتا ہے۔ لہٰذا، ایسی آمدنیوں پر قابل ادائیگی ٹیکس پر سرچارج کی زیادہ سے زیادہ شرح 15% ہوگی، سوائے اس کے کہ جب آمدنی سیکشن 115A ،115AB ،115AC ،115ACA اور 115E کے تحت قابل ٹیکس ہو۔

 

 

‫انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 87A کے تحت قابل اطلاق چھوٹ: مقیم انفرادی ٹیکس دہندگان ٹیکس نظام کے مطابق درج ذیل زیادہ سے زیادہ حد تک آمدنی ٹیکس پر 100% تک ریبیٹ کے بھی اہل ہیں:

ٹیکس نظام

چھوٹ کی حد

چھوٹ کی شرط

‫نیا ٹیکس نظام‬

₹ 60,000

‫قابل ٹیکس آمدنی ₹ 12,00,000 سے زائد نہ ہو‬

‫پرانا ٹیکس نظام‬

₹ 12,500

قابلِ ٹیکس آمدنی 5,00000₹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

 

‫***نوٹ: دونوں ٹیکس نظاموں میں آمدنی ٹیکس اور سرچارج (اگر کوئی ہو) کی رقم پر 4% کے حساب سے صحت و تعلیم سیس ادا کیا جائے گا۔

 

 

‫اگر حاصل شدہ آمدنی کی رقم بالترتیب ₹ 50 لاکھ، ₹ 1 کروڑ، ₹ 2 کروڑ یا ₹ 5 کروڑ سے زائد ہو تو سرچارج پر مارجنل ریلیف درج ذیل کے مطابق حاصل کیا جاسکتا ہے:‬

خالص آمدنی کی حد

مارجنل ریلیف

سے زائد (₹)

سے زائد نہ ہو (₹)

‫50 لاکھ‬

‫1 کروڑ‬

‫انکم ٹیکس اور سرچارج کے طور پر قابل ادائیگی رقم ₹ 50 لاکھ کی کل آمدنی پر قابل ادائیگی انکم ٹیکس کی کل رقم سے اس آمدنی کی زائد رقم سے زیادہ نہیں ہوگی جو 50₹ لاکھ سے تجاوز کرتی ہو

‫1 کروڑ‬

‫2 کروڑ‬

انکم ٹیکس اور سرچارج کے طور پر قابل ادائیگی رقم، ₹ 1 کروڑ کی کل آمدنی پر قابل ادائیگی انکم ٹیکس کی کل رقم سے اس آمدنی کی زائد رقم سے زیادہ نہیں ہوگی جو 1₹ کروڑ سے تجاوز کرتی ہو۔‬

‫2 کروڑ‬

‫5 کروڑ‬

انکم ٹیکس اور سرچارج کے طور پر قابل ادائیگی رقم، ₹ 2 کروڑ کی کل آمدنی پر قابل ادائیگی انکم ٹیکس کی کل رقم سے اس آمدنی کی زائد رقم سے زیادہ نہیں ہوگی جو 2₹ کروڑ سے تجاوز کرتی ہو۔

‫5 کروڑ‬

-

انکم ٹیکس اور سرچارج کے طور پر قابل ادائیگی رقم، ₹ 5 کروڑ کی کل آمدنی پر قابل ادائیگی انکم ٹیکس کی کل رقم سے اس آمدنی کی زائد رقم سے زیادہ نہیں ہوگی جو 5₹ کروڑ سے تجاوز کرتی ہو۔

 

‫انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے تحت سرمایہ کاریوں / ادائیگیوں / آمدنیوں پر جن پر ٹیکس دہندہ ٹیکس فائدہ حاصل کرسکتا ہے‬

انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 115BAC (1A) کے تحت نئے ٹیکس نظام کا انتخاب کرنے والے ٹیکس دہندہ کے لیے دستیاب کٹوتیاں:‬

 

سیکشن 24(b) – رہائشی لون پر ادا کردہ سود پرمکان کی جائیداد سے آمدنی میں کٹوتی

 

جائیداد کی نوعیت

لون کا مقصد

قابل اجازت (زیادہ سے زیادہ حد)

درکار تفصیلات

‫کرایہ پر دی گئی‬

رہائشی ملکیت کی تعمیر یا خریداری

حقیقی قیمت بغیر کسی حد کے (لیکن اگر ”رہائشی ملکیت سے آمدنی“ کی مد کے تحت کوئی نقصان ہو تو اسے شیڈول سی۔ وائے۔ ایل۔ اے۔ میں کسی دوسرے مد کے خلاف ایڈجسٹ نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی آئندہ سالوں کے لیے منتقل کیا جا سکتا ہے)

بینک\بینک کے علاوہ کسی دوسرے ذریعے سے لیا گیا لون

  • اس بینک / ادارے / شخص کا نام جس سے لون لیا گیا ہے
  • ‫لون اکاؤنٹ نمبر‬
  • ‫لون کی منظوری کی تاریخ‬
  • ‫لون کی کل رقم‬
  • ‫مالی سال کے آخری دن تک بقایا لون
  • ‫دفعہ 24(b) کے تحت حاصل شدہ سرمایہ پر سود‬

 

پرانے ٹیکس نظام کا انتخاب کرنے والے ٹیکس دہندہ کے لیے درج ذیل کٹوتیاں دستیاب ہوں گی

انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے باب VI-A کے تحت بیان کردہ کٹوتیاں

80C

ادائیگیوں کے سلسلے میں کٹوتی جو درج ذیل کے لیے کی گئی ہو

  • ‫لائف انشورنس پریمیم

     

  • ‫پراویڈنٹ فنڈ‬

     

  • کچھ مخصوص ایکویٹی شیئرز کی خریداری

     

  • ‫ٹیوشن فیس‬

     

  • ‫نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹ‬

     

  • ‫ہاؤسنگ لون کی اصل رقم‬

     

  • ‫دیگر مختلف اشیاء‬

     

‫مشترکہ کٹوتی کی حد‬

₹ 1,50,000

‫ہر اہل ادائیگی کے لیے آئی۔ٹی۔آر۔ میں پُر کی جانے والی تفصیلات‬

‫• پالیسی نمبر یا دستاویز کی شناختی نمبر‬
‫• دفعہ 80C کے تحت کٹوتی کے لیے اہل رقم‬

نوٹ:

‫دفعہ 80C کے تحت کٹوتی کا دعویٰ کرنے والے ٹیکس دہندگان کو درج ذیل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی:‬

  • ‫کٹوتی کے لیے اہل رقم‬

     

  • ‫پالیسی نمبر یا دستاویز کی شناختی نمبر

B. پرانے ٹیکس نظام کا انتخاب کرنے والے ٹیکس دہندہ کے لیے دستیاب کٹوتیاں:

1. دفعہ 24(b) – ہاؤسنگ لون اور ہاؤسنگ امپریومنٹ لون پر ادا کردہ سود پر مکان کی جائیداد سے آمدنی میں کٹوتی

‫دفعہ 24(b) – ہاؤسنگ لون اور ہاؤسنگ امپریومنٹ لون پر ادا کردہ سود پر مکان کی جائیداد سے آمدنی میں کٹوتی۔ خود زیرِ استعمال جائیداد کی صورت میں ہاؤسنگ لون پر ادا کردہ سود کی کٹوتی کی بالائی حد ₹ 2 لاکھ ہے۔ دفعہ 24(b) کے تحت لون پر قابل اجازت سود کی تفصیل درج ذیل جدول میں دی گئی ہے:

جائیداد کی نوعیت

لون کب حاصل کیا گیا

لون کا مقصد

قابل اجازت (زیادہ سے زیادہ حد)

درکار تفصیلات

خود استعمال شدہ

‫1/04/1999 کو یا اس کے بعد‬

‫گھر کی جائیداد کی تعمیر یا خریداری‬

₹ 2,00,000

بینک\بینک کے علاوہ کسی دوسرے ذریعے سے لیا گیا لون

  • ‫اس بینک / ادارے / شخص کا نام جس سے لون حاصل کیا گیا ہو‬
  • ‫لون اکاؤنٹ نمبر‬
  • لون کی منظوری کی تاریخ
  • لون کی کل رقم
  • ‫مالی سال کے آخری دن تک بقایا لون
  • ‫دفعہ 24(b) کے تحت حاصل شدہ سرمایہ پر سود‬

‫1/04/1999 کو یا اس کے بعد‬

‫گھر کی جائیداد کی مرمت کے لیے‬

₹ 30,000

‫1/04/1999 سے پہلے‬

‫گھر کی جائیداد کی تعمیر یا خریداری‬

₹ 30,000

‫1/04/1999 سے پہلے‬

‫گھر کی جائیداد کی مرمت کے لیے‬

₹ 30,000

‫کرایہ پر دی گئی‬

‫کسی بھی وقت‬

‫گھر کی جائیداد کی تعمیر یا خریداری‬

‫بغیر کسی حد کے اصل رقم‬

 

2. انکم ٹیکس ایکٹ کے باب VI-A کے تحت بیان کردہ ٹیکس کٹوتیاں

80C

ادائیگیوں کے سلسلے میں کٹوتی جو درج ذیل کے لیے کی گئی ہو

  • ‫لائف انشورنس پریمیم‬
  • ‫پراویڈنٹ فنڈ‬
  • کچھ مخصوص ایکویٹی شیئرز کی خریداری
  • ‫ٹیوشن فیس‬
  • ‫نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹ
  • ‫ہاؤسنگ لون کی اصل رقم‬
  • ‫دیگر مختلف اشیاء‬

‫مشترکہ کٹوتی کی حد‬

₹ 1,50,000

‫ہر اہل ادائیگی کے لیے آئی۔ٹی۔آر۔ میں پُر کی جانے والی تفصیلات‬

‫• پالیسی نمبر یا دستاویز کی شناختی نمبر‬
‫• دفعہ 80C کے تحت کٹوتی کے لیے اہل رقم‬

نوٹ:

‫دفعہ 80C کے تحت کٹوتی کا دعویٰ کرنے والے ٹیکس دہندگان کو درج ذیل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی:‬

  • ‫کٹوتی کے لیے اہل رقم‬
  • ‫پالیسی نمبر یا دستاویز کی شناختی نمبر

80D

ہیلتھ انشورنش پریمیم اور پروینٹیو ہیلتھ چیک اپ کے لیے کی گئی ادائیگیوں پر کٹوتی

ایچ۔ یو۔ ایف۔ کے اراکین کے لیے (60 سال سے کم عمر)

‫کٹوتی کی حد ₹ 25,000 ہے اور پروینٹیو ہیلتھ چیک اپ کے لیے ₹ 5,000 جو مذکورہ حد میں شامل ہے‬

ایچ۔ یو۔ ایف۔ کے اراکین کے لیے (60 سال سے زائد عمر)

‫کٹوتی کی حد ₹ 50,000 ہے اور پروینٹیو ہیلتھ چیک اپ کے لیے ₹ 5,000 جو مذکورہ حد میں شامل ہے

ایچ۔ یو۔ ایف کے کسی معمر رکن پر ہونے والے طبی اخراجات پر کٹوتی‬، ‫اگر ہیلتھ انشورنس کوریج پر کوئی پریمیم ادا نہ کیا گیا ہو

‫کٹوتی کی حد ₹ 50,000 ہے‬

‫نوٹ:‬

‫دفعہ 80D کے تحت کٹوتی کا دعویٰ کرنے والے ٹیکس دہندگان کو درج ذیل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی:‬

  • بیمہ کنندہ کا نام (انشورنس کمپنی)
  • ‫پالیسی نمبر‬

‫ہیلتھ انشورنس کی رقم‬

 

 

80DD

‫معذور زیرِ کفالت فرد کی دیکھ بھال یا طبی علاج کے لیے کی گئی ادائیگیوں یا متعلقہ منظور شدہ اسکیم کے تحت کسی رقم کی ادائیگی / جمع کرانے پر کٹوتی‬

‫خرچ کی گئی رقم سے قطع نظر معذوری رکھنے والے فرد کے لیے ₹ 75,000 کی یکساں کٹوتی دستیاب ہے۔‬

‫اگر فرد شدید معذوری (80% یا اس سے زیادہ) کا حامل ہو تو کٹوتی ₹ 1,25,000 ہوگی۔‬

نوٹ:

‫دفعہ 80DD کے تحت کٹوتی کا دعویٰ کرنے کے لیے آئی۔ٹی۔آر۔ میں درج ذیل تفصیلات فراہم کرنا ضروری ہیں:‬

  • ‫معذوری کی نوعیت‬
  • ‫معذوری کی قسم‬
  • کٹوتی کی رقم
  • ‫زیرِ کفالت فرد کی قسم — “ایچ۔ یو۔ ایف۔ کا رکن”‬
  • زیر کفالت شخص کا پین
  • ‫زیرِ کفالت فرد کا آدھار‬
  • ‫آٹزم، سیریبرل پالسی، یا متعدد معذوریوں کی صورت میں جمع کردہ فارم 10 IA کا اقرار نامہ نمبر‬
  • یو۔ ڈی۔ آئی۔ ڈی۔ نمبر (اگر دستیاب ہو)

 

80DDB

‫خود یا زیرِ کفالت فرد کے مخصوص بیماری کے طبی علاج کے لیے کی گئی ادائیگیوں پر کٹوتی‬

‫کٹوتی کی حد ₹ 40,000 ہے (معمر شہری کی صورت میں ₹ 1,00,000)‬

 

80G

‫مقررہ فنڈز، خیراتی اداروں وغیرہ کو دیے گئے عطیات پر کٹوتی‬

‫عطیات درج ذیل زمروں کے تحت کٹوتی کے لیے اہل ہیں‬

‫بغیر کسی حد کے‬

‫100% کٹوتی‬
‫50% کٹوتی‬

مقررہ حد سے مشروط

‫100% کٹوتی‬
‫50% کٹوتی‬

 

نوٹ: اس دفعہ کے تحت ₹ 2,000/- سے زائد نقد عطیہ پر کوئی کٹوتی قابل اجازت نہیں ہوگی۔

 

80GGA

‫سائنسی تحقیق یا دیہی ترقی کے لیے دیے گئے عطیات پر کٹوتی‬

‫عطیات درج ذیل زمروں کے تحت کٹوتی کے لیے اہل ہیں:‬

‫تحقیقی انجمن یا یونیورسٹی، کالج یا دیگر ادارہ برائے‬

  • ‫سائنسی تحقیق‬
  • سماجی علوم یا شماریاتی تحقیق

‫انجمن یا ادارہ برائے‬

  • ‫دیہی ترقی‬
  • ‫قدرتی وسائل کے تحفظ یا شجرکاری کے لیے‬

پی. ایس. یو. یا مقامی اتھارٹی یا قومی کمیٹی سے منظور شدہ انجمن یا ادارہ جو کسی اہل منصوبے پر کام کرے

‫مرکزی حکومت کی جانب سے مطلع کردہ فنڈز برائے‬

  • ‫شجرکاری‬
  • ‫دیہی ترقی‬

‫مرکزی حکومت کے قائم کردہ اور مطلع کردہ نیشنل اربن پاورٹی اریڈیکیشن فنڈ‬

نوٹ: اس دفعہ کے تحت ₹ 2,000/- سے زائد نقد عطیہ پر کوئی کٹوتی قابل اجازت نہیں ہوگی۔

 

80GGC

‫سیاسی جماعت یا الیکٹورل ٹرسٹ کو دیے گئے عطیات پر کٹوتی‬

‫نقد کے علاوہ کسی بھی ذریعے سے ادا کی گئی مکمل رقم پر کٹوتی‬

 

80TTA

‫سیونگ بینک اکاؤنٹس میں جمع شدہ رقم پر موصول ہونے والے سود پر کٹوتی‬

‫کٹوتی کی حد ₹ 10,000 ہے‬

صفحہ کا آخری بار جائزہ لیا گیا ہے یا اپ ڈیٹ کیا گیا ہے: