فارم 29B یوزر مینوئل

 

1۔ جائزہ

فارم 29B کمپنیوں کو انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن JB115 کے تحت مقرر کردہ دفعات کے مطابق کسی مخصوص تشخیصی سال کے لیے CA کی تصدیق شدہ کتابی منافع ظاہر کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ فارم آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے داخل کیا جا سکتا ہے۔ فارم 29B ریٹرن داخل کرنے کی مقررہ تاریخ سے ایک ماہ قبل سیکشن (1)139 کے تحت یا سیکشن (i)(1)142 کے تحت نوٹس کے جواب میں جمع کرائے گئے آمدنی کے ریٹرن کے ساتھ داخل کیا جانا چاہیے۔


2. اس سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے لازمی شرائط

  • ٹیکس دہندہ اور CA ای-فائلنگ پورٹل پر درست یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کے ساتھ رجسٹرشدہ ہونے چاہئیں۔
  • ٹیکس دہندہ اور CA کے پین کی حیثیت فعال ہونی چاہیے۔
  • ٹیکس دہندہ نے میرا CA کے تحت فارم 29B کے لیے سی۔اے۔ مقرر کیا ہوا ہونا چاہیے۔
  • CA کے پاس ای-فائلنگ پورٹل پر رجسٹرشدہ درست ڈیجیٹل دستخطی سرٹیفکیٹ (DSC) ہونا چاہیے، جس کی میعاد ختم شدہ نہ ہو۔

3۔ فارم کے بارے میں

3.1 مقصد

تمام کمپنیوں کو فارم 29B میں ایک مجاز CA سے رپورٹ حاصل کرنی ہوتی ہے تاکہ یہ تصدیق کی جا سکے کہ کتابی منافع کا حساب انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کی دفعات کے مطابق کیا گیا ہے۔

3.2 اسے کون استعمال کر سکتا ہے؟

کمپنیوں کو ایک CA مقرر کرنا ہوتا ہے (لاگ اِن کے بعد میرا CA سروس استعمال کرتے ہوئے) جو فارم 29B کی صورت میں آڈٹ رپورٹ فراہم کرےگا۔ اس کے بعد، رجسٹرشدہ CA آڈٹ رپورٹ فراہم کرنے کی درخواست کو قبول یا مسترد کر سکتا ہے اور (قبول ہونے کی صورت میں) فارم 29B تیار کر کے جمع کرانا ضروری ہے۔

4۔ فارم بہ یک نظر

فارم 29B کے تین حصے ہیں ۔ حصہ الف، حصہ ب/حصہ ج اور ایک آڈٹ رپورٹ۔ فارم کے ضمیموں میں تین حصے شامل ہیں۔ پہلا حصہ تمام کمپنیوں پر لاگو ہوتا ہے جبکہ دوسرا اور تیسرا حصہ مخصوص شرائط کی بنیاد پر لاگو ہوتے ہیں۔

فارم بھرنا شروع کرنے سے پہلے، رجسٹرشدہ CA سے پوچھا جائےگا کہ آیا حصہ ب اور حصہ ج لاگو ہوتے ہیں یا نہیں، اور اسی کے مطابق ان حصوں کو پُر کرنے کے لیے دستیاب کرایا جائےگا۔

Data responsive

4.1 حصہ الف

پہلے حصے میں بک منافع کی عمومی تفصیلات شامل ہیں جو تمام کمپنیوں پر لاگو ہوتی ہیں۔
 

Data responsive

4.2 حصہ ب / حصہ ج

حصہ ب میں اس رقم کی تفصیلات شامل ہیں جس میں سیکشن 115JB کی ذیلی دفعہ (2A) کے مطابق اضافہ / کمی کرنا ضروری ہے۔ حصہ ج میں اس رقم کی تفصیلات شامل ہیں جس میں سیکشن 115JB کی ذیلی دفعہ (2C) کے مطابق اضافہ / کمی کرنا ضروری ہے۔
 

Data responsive

4.3 اکاؤنٹنٹ کی رپورٹ

آخری حصہ CA کی آڈٹ رپورٹ ہے۔

Data responsive

5۔ کیسے حاصل کیا جائے اور کیسے داخل کیا جائے

فارم 29B کو درج ذیل طریقوں سے بھرا اور جمع کرایا جا سکتا ہے:

  • آن لائن موڈ - ای۔فائلنگ پورٹل کے ذریعے
  • آف لائن موڈ - آف لائن یوٹیلٹی کے ذریعے

نوٹ: مزید معلومات کے لیے آف لائن یوٹیلٹی (قانونی فارمز) کے یوزر مینوئل سے رجوع کریں۔

آن لائن موڈ کے ذریعے فارم 29B فائل کرنے اور جمع کرانے کے لیے درج ذیل مراحل پر عمل کریں۔

5.1 ٹیکس دہندہ کی جانب سے فارم 29B تفویض کرنا

مرحلہ 1: اپنے یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کا استعمال کرتے ہوئے ای۔فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کریں۔

Data responsive

مرحلہ 2: اپنے ڈیش بورڈ پر، ای۔فائل > انکم ٹیکس; > فائل انکم ٹیکس فارمز; پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 3:انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے مطابق فارمز میں سے فارم 29B کو منتخب / تلاش کریں۔

Data responsive

میرا CA سروس کا استعمال کرتے ہوئے ایک CA تفویض کریں (اگر آپ نے کوئی CA تفویض نہیں کیا ہے)۔

نوٹ: مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے میرا CA یوزر مینوئل دیکھیں۔

مرحلہ 4: تشخیصی سال فراہم کریں اور میری CA سروس کا استعمال کرتے ہوئے CA تفویض کریں۔ معاون دستاویزات منسلک کریں اور جاری رکھیں پر کلک کریں۔
 

Data responsiveData responsive

فارم کامیابی کے ساتھ سی۔اے۔ کو جمع کرا دیا گیا ہے۔ ٹرانزیکشن آئی ڈی کے ساتھ کامیابی کا پیغام ظاہر ہوگا۔ مستقبل کے حوالہ کے لیے ٹرانزیکشن آئی ڈی نوٹ کر لیں۔
 

5.2۔ CA کے ذریعے فارم 29B فائل کرنا

مرحلہ 1: اپنے یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کا استعمال کرتے ہوئے ای۔فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کریں۔

Data responsive

مرحلہ 2: اپنے ڈیش بورڈپر،پینڈنگ ایکشنز>ورک لسٹ پر کلک کریں۔
 

Data responsive

مرحلہ 3: فارم 29B فائل کرنے کی درخواست کے لیے قبول یا مسترد پر کلک کریں۔
 

Data responsive

نوٹ:

  • اگر آپ مسترد کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ متعلقہ وجہ بتا سکتے ہیں۔
  • مسترد کیے جانے پر، ای۔فائلنگ پورٹل پر رجسٹرشدہ ای میل آئی ڈی اور موبائل نمبر پر ٹیکس دہندہ کو ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے مسترد کیے جانے کی وجوہات کی تفصیلات بھیجی جاتی ہیں۔

قبول کرنے کے بعد کامیابی کا پیغام ظاہر ہوتا ہے۔
 

Data responsive

مرحلہ 4: اپنی ورک لسٹ میں فائل فارم منتخب کریں۔
 

Data responsive

مرحلہ 5: تفصیلات کی تصدیق کریں اور جاری رکھیں پر کلک کریں۔
 

Data responsive

مرحلہ 6: ہدایات صفحہ پر، آئیے شروع کریں پر کلک کریں۔

 

Data responsive

مرحلہ 7: متعلقہ اختیارات پر کلک کر کے فارم 29B کے حصہ ب اور ج کے اطلاق کا انتخاب کریں اور پروسیڈ پر کلک کریں۔

 

Data responsive

نوٹ: آپ کے انتخاب کے مطابق صرف قابل اطلاق حصے فارم نمبر 29B کے صفحہ پر ظاہر ہوں گے۔

مرحلہ 8: قابل اطلاق حصوں ۔ حصہ الف، حصہ ب/ حصہ ج اور اکاؤنٹنٹ کی رپورٹ کے لیے تمام مطلوبہ فیلڈز پُر کریں اورپریویو پر کلک کریں۔
 

Data responsive

مرحلہ 9: پریویو صفحہ پر، ای۔تصدیق کے لیے آگے بڑھیں پر کلک کریں۔
 

Data responsive

مرحلہ 10: تصدیق کے لیے ہاں پر کلک کریں۔
 

Data responsive

مرحلہ 11: ہاں پر کلک کرنے پر، آپ کو ای۔تصدیق صفحہ پر لے جایا جائے گا۔


نوٹ: مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ای۔تصدیق کیسے کریں کا یوزر مینوئل دیکھیں۔


کامیاب ای۔تصدیق کے بعد، ٹرانزیکشن آئی ڈی کے ساتھ کامیابی کا پیغام ظاہر ہوتا ہے۔ کامیاب طور پر جمع کرانے پر، ٹیکس دہندہ کی قبولیت / مسترد کے لیے ای۔فائلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ ٹیکس دہندہ کی ای میل آئی ڈی اور موبائل نمبر پر ایک تصدیقی پیغام بھیجا جاتا ہے۔
 

Data responsive

5.3۔ ٹیکس دہندہ کی جانب سے بھرے گئے فارم 29B کی قبولیت

مرحلہ 1: یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کا استعمال کرتے ہوئے ای۔فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کریں۔

Data responsive

مرحلہ 2: اپنے ڈیش بورڈ پر، زیرِ التوا کارروائیاں؛ ورک لسٹ پر کلک کریں۔
 

Data responsive

مرحلہ 3: CA کی جانب سے اپ لوڈ کردہ فارم کو قبول کرنے کے لیے قبول کریں منتخب کریں / فارم کو مسترد کرنے کے لیے مسترد کریں منتخب کریں اور مسترد کرنے سے متعلق تبصرے فراہم کریں۔
 

Data responsive

نوٹ:

  • اگر آپ مسترد کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ متعلقہ وجہ فراہم کر سکتے ہیں۔
  • مسترد کیے جانے پر، ای۔فائلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ ای میل آئی ڈی اور موبائل نمبر پر سی۔اے۔ کو ای میل اور ایس۔ایم۔ایس کے ذریعے مسترد کرنے کی وجوہات کی تفصیلات بھیجی جاتی ہیں۔

مرحلہ 5: قبول کریں منتخب کرنے پر، آپ کو ای۔تصدیق صفحہ پر لے جایا جائےگا جہاں آپ اپ لوڈ کردہ فارم کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

نوٹ: مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ای۔تصدیق کیسے کریں کا یوزر مینوئل دیکھیں۔

کامیاب ای۔تصدیق کے بعد، توثیقی رسید نمبر کے ساتھ کامیابی کا پیغام ظاہر ہوتا ہے۔ آپ کے فارم کی کامیاب جمع آوری کی تصدیق کرنے والی ایک ای میل ای۔فائلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ ٹیکس دہندہ اور CA کی ای میل آئی ڈی اور موبائل نمبر پر بھیجی جاتی ہے۔
 

Data responsive