فارم 1 یوزر مینوئل

1. جائزہ & فارم کا مقصد


مشتقات (Derivatives) کی تجارت کے لیے کسی اسٹاک ایکسچینج کے لیے قانون کے سیکشن 2(92) کے تحت اہل قرار پانے کے لیے بعض شرائط پوری کرنا ضروری ہے۔ اس کے لیے لازم ہے کہ اسے سیبی (SEBI) کی منظوری حاصل ہو اور وہ سیبی (SEBI) کی تمام ہدایات اور ضوابط کی مکمل پابندی کرے۔ مزید برآں، اسٹاک ایکسچینج کو ہر یوزر کی مکمل معلومات، بشمول منفرد یوزر شناختی نمبر (Unique Client ID) اور پین (PAN) نمبر، محفوظ رکھنا ہوں گے، اور نقد (Cash) اور مشتقات (Derivatives) سے متعلق تمام لین دین کا مکمل آڈٹ ریکارڈ برقرار رکھنا ہوگا۔
سسٹم میں کسی لین دین کے اندراج کے بعد اسے حذف یا ترمیم نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم، اگر کسی یوزر کا کوڈ تبدیل کیا جائے تو اسٹاک ایکسچینج پر لازم ہے کہ وہ ایسے تمام لین دین کی تفصیلات، جن میں ابتدائی اندراج کے بعد یوزر کوڈ میں تبدیلی کی گئی ہو، فارم نمبر 1 کے ذریعے رپورٹ کرے۔ یہ فارم اس مہینے کے اختتام سے 15 دن کے اندر جمع کرانا ضروری ہے جس مہینے میں مذکورہ ترمیم یا تبدیلی کی گئی ہو۔


2. اس سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری شرائط


• یوزر کا ای-فائلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔
• یوزر کے پین (PAN) کی حیثیت فعال ہونی چاہیے۔
• اگر یوزر فارم کی توثیق ڈیجیٹل دستخطی سرٹیفکیٹ (DSC) کے ذریعے کرنا چاہتا ہو، تو اس کے پاس ایک کارآمد ڈیجیٹل دستخطی سرٹیفکیٹ موجود ہونا چاہیے، جو ای-فائلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ ہو اور اس کی مدتِ کار ختم نہ ہوئی ہو۔


3. کون اسے استعمال کر سکتا ہے؟


جس کسی کمپنی کے پاس کارآمد پین (PAN) موجود ہو اور وہ ای-فائلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ ہو، وہ گاہک کوڈز میں کی گئی تبدیلیوں کی اطلاع دینے کے لیے فارم نمبر 1 جمع کرا سکتی ہے۔


4۔ مرحلہ وار رہنمائی
مرحلہ 1: یوزر اپنے رجسٹرڈ یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کے ذریعے ای-فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کرے۔

Data responsive


مرحلہ 2: اپنا یوزر آئی ڈی پین اور پاس ورڈ درج کریں، پھر جاری رکھیں (Continue) پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 3: اس کے بعد ای-فائل میں جائیں، پھر انکم ٹیکس فارمز پر کلک کریں اور انکم ٹیکس فارم جمع کریں کا انتخاب کریں۔

Data responsive


مرحلہ 4: انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 کے تحت فارمز والے ٹیب کا انتخاب کریں۔
انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 کے تحت فارمز پر کلک کریں، پھر فارم نمبر 1 منتخب کریں اور ابھی جمع کریں پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 5: یوزر متعلقہ ٹیکس سال (ٹ۔س) & اور مہینہ منتخب کریں، پھر جاری رکھیں کے بٹن پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 6: آغاز کریں پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 7: آغاز کریں پر کلک کرنے کے بعد یوزر کو فارم اسکرین پر منتقل کر دیا جائے گا۔
فارم اسکرین پر یوزر کو فارم میں مطلوب تمام معلومات درج کرنی ہوں گی۔ جہاں تک ممکن ہو، فارم کے بعض خانے پہلے سے خودکار طور پر پُر ہوں گے۔
نوٹ: براہِ کرم یقینی بنائیں کہ میرا پروفائل سیکشن میں تمام لازمی معلومات، بشمول پتہ، مکمل درج ہوں۔ اگر یوزر میرا پروفائل سیکشن میں کسی بھی معلومات کو اپ ڈیٹ کریں، تو موجودہ مسودہ حذف کر کے فارم دوبارہ نئے سرے سے جمع کرے تاکہ کی گئی تبدیلیاں درست طور پر ظاہر ہو سکیں۔

Data responsiveData responsive

فارم کے ساتھ تین سی ایس وی (CSV) فائلیں منسلک ہیں۔ یوزر متعلقہ چیک باکس پر نشان لگا کر مطلوبہ سی ایس وی (CSV) فائل کا انتخاب کر سکتا ہے۔ سی ایس وی (CSV) فائل منتخب کرنے کے بعد ٹیمپلیٹ ڈاؤن لوڈ کریں کے بٹن پر کلک کرکے اسے ڈاؤن لوڈ کریں۔ سی ایس وی (CSV) فائل کو پُر کرنے سے متعلق ہدایات فارم میں درج نکتہ نمبر 1 میں فراہم کی گئی ہیں۔

ٹیمپلیٹ ڈاؤن لوڈ کریں کے بٹن پر کلک کرنے کے بعد، ڈیریویٹو مارکیٹ (اسکرپس کے لیے) اور/یا کیش مارکیٹ کے تحت ایک ایکسل فائل ڈاؤن لوڈ ہو جائے گی جس میں درج ذیل فیلڈز شامل ہوں گے۔

Data responsiveData responsive

اگر یوزر ڈیریویٹو مارکیٹ (کموڈیٹی کے لیے) منتخب کرتا ہے تو اس کے لیے درج ذیل ایکسل ٹیمپلیٹ ڈاؤن لوڈ ہو جائے گا۔

Data responsiveData responsive


مندرجہ بالا سی ایس وی (CSV) فائلوں کو پُر کرنے کے لیے ہدایتی نکات درج ذیل ہیں۔
ڈیریویٹو مارکیٹ (اسکرپس کے لیے) اور کیش مارکیٹ۔

سیریل نمبر

فیلڈ کا نام

ہدایت

لازمی فیلڈ(ہاں/نہیں)

فیلڈ کی لمبائی

1

سیریل نمبر

ترتیب میں سیریل نمبر درج کریں۔

ہاں

14 digits, Numeric, Non‑Negative

2

ٹرانزیکشن آئی ڈی

کی گئی تجارت (ٹریڈ) کے لیے تیار کردہ ٹرانزیکشن آئی ڈی درج کریں۔

ہاں

زیادہ سے زیادہ 100 حروف

3

دلال کا نام

اس دلال (بروکر) کا نام درج کریں جو اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ رجسٹرڈ ہو۔

ہاں

زیادہ سے زیادہ 250 حروف

4

دلال(بروکر) کی شناخت (آئی ڈی)

اس منفرد کوڈ کو درج کریں جو اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ رجسٹرڈ دلال (بروکر) کو فراہم کیا گیا ہے۔

ہاں

زیادہ سے زیادہ 100 حروف

5

اصل گاہک (کلائنٹ) کوڈ

اس اصل گاہک (کلائنٹ) کا کوڈ درج کریں جس نے ٹریڈ انجام دیا ہو۔

ہاں

زیادہ سے زیادہ 100 حروف

6

اصل گاہک (کلائنٹ) کا نام

اس گاہک (کلائنٹ) کا نام درج کریں جس نے تجارت کی ہے۔

ہاں

زیادہ سے زیادہ 250 حروف

7

اصل گاہک (کلائنٹ) کا پین

اس گاہک (کلائنٹ) کا پین درج کریں جس نے تجارت کی ہے۔

ہاں

10 حروف پر مشتمل : پہلے 5 حروف حروفِ تہجی، اگلے 4 اعداد، اور آخری 1 حرف

8

ترمیم شدہ گاہک (کلائنٹ) کوڈ

ترمیم شدہ کوڈ درج کریں۔

ہاں

زیادہ سے زیادہ 100 حروف

9

ترمیم شدہ گاہک (کلائنٹ کا نام)

اگر گاہک (کلائنٹ) کے نام میں کوئی تبدیلی کی گئی ہو تو تبدیل شدہ نام درج کریں، بصورت دیگر اصل نام ہی درج کریں۔

ہاں

زیادہ سے زیادہ 250 حروف

10

ترمیم شدہ گاہک (کلائنٹ) کا پین درج کریں۔

اگر گاہک (کلائنٹ) کے پین میں کوئی ترمیم کی گئی ہو تو ترمیم شدہ پین درج کریں، بصورت دیگر اصل پین ہی درج کریں۔

ہاں

10 حروف پر مشتمل (حروف و اعداد کا مجموعہ): پہلے 5 حروف حروفِ تہجی، اس کے بعد 4 اعداد ، اور آخر میں 1 حرف

11

اسکرپ کا نام

اس اسکرپ کا نام درج کریں جس میں تجارت کی گئی ہے۔

ہاں

زیادہ سے زیادہ 100 حروف

12

اسکرپ کوڈ

اسکرپ کا کوڈ درج کریں جس میں تجارت کی گئی ہے۔

ہاں

زیادہ سے زیادہ 100 حروف

13

مقدار

جس مقدار کے لیے تجارت کی گئی ہو، اس کی مقدار درج کریں۔

ہاں

14 ہندسوں پر مشتمل عددی، غیر
منفی اور بغیر اعشاریہ کے۔

14

شرح

اس شرح کو ₹ میں درج کریں جس پر فی اسکرپ تجارت انجام دی گئی ہو۔

ہاں

14 ہندسوں پر مشتمل عددی، غیر
منفی اور اعشاریہ
میں زیادہ سے زیادہ 2 اعداد تک۔

15

لین دین کی کل قیمت

لین دین کی کل قیمت ₹ میں درج کریں۔ (مقدار* شرح)

ہاں

14 ہندسوں
پر مشتمل عددی، غیر
منفی اور اعشاریہ میں زیادہ سے زیادہ 2 اعداد تک

16

خریدیں یا فروخت کریں۔

منتخب کریں کہ آیا لین دین خرید و فروخت کی نوعیت کا ہے، جیسا کہ ڈراپ ڈاؤن میں دیا گیا ہے۔

ہاں

-

17

لین دین کی تاریخ

وہ تاریخ کو درج کریں جس دن لین دین کیا گیا ہو۔ لین دین کی تاریخ ترمیم کی تاریخ کے برابر یا اس سے پہلے ہو سکتی ہے۔

ہاں


درج ذیل فارمیٹ میں تاریخ درج کریں۔ "DD-MMM-YYYY"

18

ترمیم کی تاریخ

وہ تاریخ درج کریں جس دن ترمیم کی گئی ہو۔ یہ تاریخ اس مہینے کے اندر ہونی چاہیے جس کے لیے فارم جمع کرایا جا رہا ہے۔

ہاں


درج ذیل فارمیٹ میں تاریخ درج کریں۔ "DD-MMM-YYYY"

نوٹ: سیریل نمبر 9 اور 10 میں اگر گاہک (کلائنٹ) کے نام یا پین نمبر میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی ہو تو وہی قدریں درج کی جا سکتی ہیں جو سیریل نمبر 6 & 7 میں اصل گاہک (کلائنٹ) کے نام اور پین کے طور پر درج کی گئی ہیں۔

مشتق مارکیٹ (اجناس کے لیے)

 

سیریل نمبر

فیلڈ کا نام

ہدایت

لازمی فیلڈ (ہاں/نہیں)

فیلڈ کی لمبائی

1

سیریل نمبر

ترتیب میں سیریل نمبر درج کریں۔

ہاں

14 digits, Numeric, Non‑Negative

2

ٹرانزیکشن آئی ڈی

کی گئی تجارت (ٹریڈ) کے لیے تیار کردہ ٹرانزیکشن آئی ڈی درج کریں۔

ہاں

زیادہ سے زیادہ 100 حروف

3

دلال (بروکر) کا نام

اس دلال (بروکر) کا نام درج کریں جو اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ رجسٹرڈ ہو۔

ہاں

زیادہ سے زیادہ 250 حروف

4

دلال (بروکر) کی شناخت(آئی ڈی)

اس منفرد کوڈ کو درج کریں جو اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ رجسٹرڈ دلال (بروکر) کو فراہم کیا گیا ہے۔

ہاں

زیادہ سے زیادہ 100 حروف

5

اصل گاہک (کلائنٹ) کوڈ

اصل گاہک (کلائنٹ) کوڈ درج کریں جس نے تجارت کی ہے۔

ہاں

زیادہ سے زیادہ 100 حروف

6

اصل گاہک (کلائنٹ) کا نام

اس گاہک (کلائنٹ) کا نام درج کریں جس نے تجارت کی ہے۔

ہاں

زیادہ سے زیادہ 250 حروف

7

اصل گاہک (کلائنٹ) کا پین

اس گاہک (کلائنٹ) کا پین درج کریں جس نے تجارت کی ہے۔

ہاں

10 حروف و اعداد پر مشتمل: پہلے 5 حروفِ تہجی، اس کے بعد 4 اعداد، اور آخر میں 1 حرفِ تہجی۔

8

ترمیم شدہ گاہک (کلائنٹ) کوڈ

ترمیم شدہ کوڈ درج کریں۔

ہاں

زیادہ سے زیادہ 100 حروف

9

ترمیم شدہ گاہک (کلائنٹ) کا نام

اگر کلائنٹ کے نام میں کوئی ترمیم کی گئی ہو تو ترمیم شدہ نام درج کریں، بصورت دیگر اصل نام ہی درج کریں۔

ہاں

زیادہ سے زیادہ 250 حروف

10

ترمیم شدہ گاہک (کلائنٹ) کا پین

اگر گاہک (کلائنٹ) کے پین میں کوئی تبدیلی کی گئی ہو تو تبدیل شدہ پین درج کریں، بصورتِ دیگر اصل پین ہی درج کریں۔

ہاں

10 حروف و اعداد پر مشتمل: پہلے 5 حروفِ تہجی، اس کے بعد 4 اعداد، اور آخر میں 1 حرفِ تہجی۔

11

کموڈیٹی ڈیریویٹو کا نام

اس کموڈیٹی ڈیریویٹو کا نام درج کریں جس میں تجارت انجام دی گئی ہے۔

ہاں

زیادہ سے زیادہ 100 حروف

12

کموڈیٹی ڈیریویٹو کوڈ

کموڈٹی ڈیریویٹیو کا کوڈ درج کریں جس میں تجارت کی گئی ہے۔

ہاں

زیادہ سے زیادہ 100 حروف

13

مقدار

جس مقدار کے لیے لین دین کیا گیا ہے، وہ مقدار درج کریں۔

ہاں

14 ہندسوں پر مشتمل عدد، غیر
منفی اور اعشاریے کے بغیر۔

14

شرح

فی جنس قیمت (₹) درج کریں جس پر لین دین کیا گیا ہے۔

ہاں

14 ہندسوں پر مشتمل عددی، غیر
منفی اور اعشاریہ
میں زیادہ سے زیادہ 2 اعداد تک۔

15

لین دین کی کل قیمت

لین دین کی کل قیمت ₹ میں درج کریں۔ (مقدار* شرح)

ہاں

14 ہندسوں
پر مشتمل عددی، غیر
منفی اور اعشاریہ میں زیادہ سے زیادہ 2 اعداد تک

16

خریدیں یا فروخت کریں۔

ڈراپ ڈاؤن میں موجود آپشن کے مطابق منتخب کریں کہ لین دین خرید کا ہے یا فروخت کا۔

ہاں

-

17

لین دین کی تاریخ

وہ تاریخ درج کریں جس دن لین دین انجام دیا گیا تھا۔ لین دین کی تاریخ ترمیم کی تاریخ کے برابر یا اس سے پہلے کی ہو سکتی ہے۔

ہاں


درج ذیل فارمیٹ میں تاریخ درج کریں۔ "DD-MMM-YYYY"

18

ترمیم کی تاریخ

وہ تاریخ درج کریں جس دن ترمیم کی گئی تھی۔ یہ تاریخ اُس منتخب کردہ مہینے کے اندر ہونی چاہیے جس کے لیے فارم جمع کرایا جا رہا ہے۔

ہاں


درج ذیل فارمیٹ میں تاریخ درج کریں۔ "DD-MMM-YYYY"۔

نوٹ: سیریل نمبر 9 اور 10 میں، اگر گاہک (کلائنٹ) کے نام یا پین نمبر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے تو سیریل نمبر 6 اور 7 میں درج اصل گاہک (کلائنٹ) کا نام یا پین نمبر ہی دوبارہ درج کیا جا سکتا ہے۔

ڈاؤن لوڈ کردہ ایکسل ٹیمپلیٹ میں معلومات درج کرنے کے بعد، یوزر فائل کو محفوظ کر لے۔ پھر File > Save As پر کلک کریں یا Alt+F+A دبائیں۔ "Save as type" میں ڈراپ ڈاؤن سے "CSV (Comma delimited)" منتخب کریں اور "Save" پر کلک کریں۔ اس طرح بھری ہوئی ایکسل فائل CSV فارمیٹ میں محفوظ ہو جائے گی۔ بعد ازاں اس CSV فائل کو پورٹل پر "Upload Template" بٹن پر کلک کرکے اپ لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

فارم میں تمام معلومات درج کرنے کے بعد، یوزر فارم کو محفوظ (Save) کرنے یا جمع کرانے کے لیے پری ویو صفحے پر جانے میں سے کسی ایک آپشن کا انتخاب کر سکتا ہے۔

یہ پری ویو بٹن صرف اس وقت فعال (Active) ہوگا جب تمام لازمی فیلڈز پُر کر دی جائیں گی۔ آگے بڑھنے کے لیے یوزر کو پری ویو بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔

مرحلہ 8: پری ویو "Preview" بٹن پر کلک کرنے پر یوزر پری ویو اسکرین پر پہنچ جائے گا، جہاں وہ اپنی درج کردہ معلومات کا جائزہ لے کر ان کی تصدیق کر سکے گا۔ اس کے بعد وہ "Proceed To E-Verify" بٹن پر کلک کرے گا۔

فارم میں یوزر کی طرف سے درج کی گئی تمام فیلڈز اور معلومات پری ویو اسکرین پر دکھائی جائیں گی۔ یوزر کو آگے بڑھنے سے پہلے ان تفصیلات کا اچھی طرح جائزہ لینا چاہیے۔ اگر کسی تبدیلی کی ضرورت ہو تو یوزر ”ایڈیٹ“ بٹن پر کلک کرکے فارم کے اندر معلومات میں ترمیم کر سکتا ہے۔ یوزر کے پاس یہ اختیار بھی ہوگا کہ وہ پری ویو اسکرین کو پی ڈی ایف کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کر لے ، لیکن یہ پی ڈی ایف صرف پری فائلنگ ویو کی ایک نقل ہوگی اور یہ حتمی طور پر فائل شدہ فارم نہیں ہوگا۔
فائلنگ کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے یوزر کو لازمی طور پر پروسیڈ ٹو ای-ویریفائی بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔

Data responsiveData responsive


مرحلہ 9: پروسیڈ ٹو ای-ویریفائی (Proceed to E-Verify) بٹن پر کلک کرنے کے بعد یوزر کو ای-ویریفائی (E-Verify) کے صفحے پر منتقل کر دیا جائے گا، جہاں وہ ڈی ایس سی (DSC) کے ذریعے فارم نمبر 1 کی تصدیق کر سکے گا۔ یوزر کو فارم جمع کرانے کے لیے کنٹینیو (Continue) بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔

Data responsive

مرحلہ 10: جب فارم کامیابی کے ساتھ جمع ہو جائے گا تو اسکرین پر تصدیقی پیغام ظاہر ہوگا۔
کامیاب ای-ویریفکیشن کے بعد ایک کامیابی کا پیغام دکھایا جائے گا جس کے ساتھ ٹرانزیکشن آئی ڈی (Transaction ID) اور ایکنالجمنٹ رسید نمبر (Acknowledgement Receipt Number) بھی فراہم کیا جائے گا۔ براہِ کرم آئندہ حوالے کے لیے ٹرانزیکشن آئی ڈی اور ایکنالجمنٹ رسید نمبر محفوظ رکھیں۔ آپ کو ای-فائلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ ای میل آئی ڈی(s) اور موبائل نمبر(s) پر بھی تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔
ایکنالجمنٹ رسید ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 11: فارم نمبر 1 کامیابی سے جمع کرانے کے بعد یوزر اپنی بھری ہوئی فارم کو دیکھ سکتا ہے۔ ڈیش بورڈ پر جائیں اور درج ذیل راستہ اختیار کریں: ای۔فائل > انکم ٹیکس فارمز فائل کریں > فائل شدہ فارمز دیکھیں > فائل شدہ فارم دیکھیں ٹیب، جو کہ انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کے تحت موجود ہوگا۔


نوٹ: مزید جاننے کے لیے بھرا ہوا فارم یوزر مینوئل دیکھیں

نوٹ: مزید معلومات کے لیے ای۔تصدیق کیسے کریں یوزر مینوئل دیکھیں۔

5. متعلقہ موضوعات

  • لاگ ان
  • ڈیش بورڈ
  • ای تصدیق کیسے کریں۔
  • ڈیجیٹل دستخطی سرٹیفکیٹ (DSC) رجسٹر کریں

6. فرہنگ

مخفف/اختصار تفصیل/مکمل فارم
DSC ڈیجیٹل دستخطی سرٹیفکیٹ
EVC الیکٹرانک تصدیقی سرٹیفکیٹ
ARN اکنولجمنٹ رسید نمبر
پی۔وائی۔ پچھلا سال
ایف۔وائی۔ مالی سال
ٹی۔وائی۔ ٹیکس سال