فارم 10-IEA یوزر مینوئل

 

1۔ جائزہ

ت۔س 25۔2024 سے نیا ٹیکس نظام بطور ڈیفالٹ ٹیکس نظام مقرر کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ٹیکس دہندہ پرانا نظام منتخب کرنے کی اپنی خواہش ظاہر نہیں کرتا، تو انکم ٹیکس نئے نظام کے مطابق قابلِ ادا ہوگا۔

سیکشن BAC(6)(ii) 115 کے مطابق ایسے ٹیکس دہندگان جن کی کوئی کاروباری یا پیشہ ورانہ آمدنی نہیں ہے، وہ ٹیکس ریٹرن فائل کرتے وقت براہِ راست نئے ٹیکس نظام سے باہر ہونے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

تاہم، ایسے افراد، غیر منقسم ہندو خاندان، AOP ( کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے علاوہ)، BOI & آرٹیفشیل جیوڈیشیل پرسن جن کی آمدنی کاروبار یا پیشے سے ہو، ان کے لیے پرانے ٹیکس نظام کو ترجیح دینے کے اظہار کے لیے فارم IEA10 فائل کرنا ضروری ہے۔ اگر ایسے اشخاص اپنے ٹیکس نظام کو نئے سے پرانے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں یا نئے نظام میں دوبارہ داخل ہونا چاہتے ہیں، تو انہیں سیکشن (1)139 کے تحت متعین مدت کے اندر لازمی طور پر فارم IEA۔10 جمع کرانا ہوگا۔

2۔ فارم فائل کرنے کے لیے لازمی شرائط

  • درست یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ۔
  • ٹیکس دہندہ کی کل آمدنی میں کاروباری آمدنی شامل ہوتی ہے۔

3۔ فارم کے بارے میں

3.1۔ مقصد

کاروباری معاملات کے لیے فارم IEA۔10 کو 21 جون 2023 کے نوٹیفکیشن نمبر 43/2023 کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے، جسے ٹیکس دہندگان پرانے یا نئے نظام کے درمیان انتخاب کے اپنے حق کے استعمال کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ فارم زندگی میں دو مرتبہ فائل کیا جا سکتا ہے، یعنی ایک مرتبہ نئے ٹیکس نظام سے باہر ہونے کے لیے اور ایک مرتبہ نئے ٹیکس نظام میں دوبارہ داخل ہونے کے لیے۔

3.2۔ اسے کون استعمال کر سکتا ہے؟

کاروباری آمدنی رکھنے والا ٹیکس دہندہ نئے ٹیکس نظام میں ”باہر ہونے یا دوبارہ داخل ہونے“ کے لیے فارم IEA۔10 استعمال کر سکتا ہے۔

4۔ فارم ایک نظر میں

فارم IEA10 کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے:

  1. بنیادی معلومات،
  2. اضافی معلومات
  3. اعلامیہ اور تصدیق
Data responsive

فارم IEA10 کے سیکشنز کا مختصر تعارف درج ذیل ہے:

4.1۔ بنیادی معلومات

حصہ 1بنیادی معلومات (ٹیکس دہندہ کا نام، پین، تشخیصی سال اور شخص کی حیثیت) پر مشتمل ہے، جو فارم میں پہلے سے بھری ہوئی ہوں گی۔ اگر یہ فارم پہلی مرتبہ فائل کیا جا رہا ہے تو باہر ہونے کا اختیار خودکار طور پر منتخب ہوگا اور اگر سسٹم میں باہر ہونے کے اختیار والا درست فارم موجود ہے تو دوبارہ داخل ہونے کا اختیار خودکار طور پر منتخب ہوگا۔

Data responsive

4.2۔ اضافی معلومات

حصہ 2 اضافی معلومات سے متعلق ہے جہاں ٹیکس دہندہ کو IFSC یونٹ (اگر کوئی ہو) سے متعلق اضافی معلومات دینی ہوں گی۔

براہِ کرم نوٹ کریں: اگر آپ نئے ٹیکس نظام سے باہر ہونے کا انتخاب کر رہے ہیں تو یہ اضافی معلومات پینل غیر فعال Greyed Off ہوگا۔

Data responsive

4.3۔ اعلامیہ اور تصدیق

حصہ 3 ٹیکس دہندہ کی جانب سے نئے ٹیکس نظام میں باہر ہونے یا دوبارہ داخل ہونے کے لیے اعلامیہ اور تصدیق پر مشتمل ہے۔

Data responsive

5۔ کیسے حاصل کیا جائے اور کیسے داخل کیا جائے

5.1۔ ٹیکس دہندہ کی جانب سے فارم IEA10 کی فائلنگ

مرحلہ 1: ای-فائلنگ پورٹل پر جائیں اور لاگ اِن پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 2: لاگ اِن صفحہ پر اپنا یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ درج کریں۔

Data responsive

مرحلہ 3: اپنے ڈیش بورڈ پر جائیں، ای۔فائل مینو > انکم ٹیکس فارمز > فائل انکم ٹیکس فارمز منتخب کریں۔

Data responsive

مرحلہ 4: فائل انکم ٹیکس فارمز صفحہ پر، ’انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے مطابق فارم’ ٹیب کے تحت فارم ۔ 10-IEA منتخب کریں۔ متبادل طور پر، فارم فائل کرنے کے لیے سرچ باکس میں فارم 10-IEA درج کریں۔

Data responsive

مرحلہ 5: فارم 10-IEA صفحہ پر متعلقہ تشخیصی سال منتخب کریں اور جاری رکھیں پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 6:: فارم فائل کرنے کے لیے درکار دستاویزات چیک کریں اور آئیے شروع کریں پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 7: اگر تشخیصی سال کے دوران ”کاروبار یا پیشے سے منافع اور فوائد“ کے شعبہ کے تحت آپ کی آمدنی ہے تو ہاں منتخب کریں۔

Data responsive

براہِ کرم نوٹ کریں:

  • کاروبار یا پیشے سے آمدنی رکھنے والے افراد، HUF، AOP (کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے علاوہ)، BOI اور AJP کے لیے نئے ٹیکس نظام سے باہر ہونے یا دوبارہ داخل ہونے کے لیے فارم -IEA10 جمع کرانا لازمی ہے۔
  • ایسے افراد اور HUF جن کی کوئی کاروباری یا پیشہ ورانہ آمدنی نہیں ہے، وہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرتے وقت براہِ راست نئے ٹیکس نظام سے باہر ہونے یا نئے ٹیکس نظام میں دوبارہ داخل ہونے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
Data responsive

مرحلہ 8: آمدنی کے ریٹرن کی فائلنگ کے لیے قابلِ اطلاق مقررہ تاریخ منتخب کریں اور جاری رکھیں پر کلک کریں۔

Data responsive

نوٹ: قابلِ اطلاق مقررہ تاریخ کے انتخاب میں مدد کے لیے آپ ہیلپ ڈاکیومنٹ ہائپرلنک پر کلک کرکے ”ہیلپ ڈاکیومنٹ“ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

مرحلہ 9: نظام کے انتخاب کی تصدیق کریں۔

Data responsive

مرحلہ 10: فارم میں تین سیکشن ہیں - ہر سیکشن کی تصدیق کریں۔ بنیادی معلومات سیکشن پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 11: بنیادی معلومات سیکشن میں آپ کی بنیادی معلومات پہلے سے بھری ہوئی ہوں گی۔ اگر فارم پہلی مرتبہ فائل کیا جا رہا ہے تو باہر ہونے کا اختیار خودکار طور پر منتخب ہوگا اور اگر سسٹم میں باہر ہونے کے اختیار والا درست فارم موجود ہے تو دوبارہ داخل ہونے کا اختیار خودکار طور پر منتخب ہوگا۔ سیو پر کلک کریں۔

باہر ہونا:

Data responsive

دوبارہ داخل ہونا:

Data responsive

مرحلہ 12: IFSC یونٹ (اگر کوئی ہو) سے متعلق اضافی معلومات سیکشن میں مطلوبہ تفصیلات درج کریں اور سیو پر کلک کریں۔

Data responsive

اگر آپ نئے ٹیکس نظام سے باہر ہونے کا انتخاب کر رہے ہیں تو یہ اضافی معلومات پینل غیر فعال Greyed Off ہوگا۔

Data responsive

مرحلہ 13: فارم کے اعلامیہ اور تصدیق سیکشن میں مطلوبہ تفصیلات درج کریں اور سیو پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 14: فارم میں فراہم کردہ تمام تفصیلات چیک کریں۔ آپ ایڈیٹ کریں بٹن پر کلک کرکے تفصیلات میں ترمیم کر سکتے ہیں، بصورت دیگر ای۔تصدیق کے لیے پروسیڈ بٹن پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 15: فارم کی تصدیق کے لیے درج ذیل اختیارات میں سے تصدیق کا طریقہ منتخب کریں۔

Data responsive

مرحلہ 16: تصدیق کے بعد فارم جمع کرانے کے لیے ”ہاں“ پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 17: اب فارم کامیابی کے ساتھ جمع ہو گیا ہے۔ مستقبل کے حوالہ کے لیے ٹرانزیکشن آئی ڈی نوٹ کر لیں۔

Data responsive

اب، اگر ٹیکس دہندہ فائل شدہ فارم دیکھنا چاہتا ہے تو ای۔فائل مینو> فیلڈ فارمز دیکھیں> > انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے تحت فارمز> فارم10-IEA پر جائیں۔ آپ فارم اور رسید ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ فارم کا لائف سائیکل دیکھنے کے لیے تفصیلات دیکھیں پر کلک کریں۔

Data responsiveData responsiveData responsive