فارم 54 یوزر مینوئل

1. جائزہ

ٹرانسفر پرائسنگ بین الاقوامی لین دین کی صورت میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر سکتی ہے، کیونکہ قیمت کو مستقبل کے تنازعات سے بچنے کے لیے آرمز لینتھ پر ہونا ضروری ہے۔ پیشگی طور پر یقینی صورتحال فراہم کرنے اور قانونی تنازعات کو کم کرنے کے لیے انکم ٹیکس محکمہ ایسے لین دین کے لیے ایڈوانس پرائسنگ ایگریمنٹ (APA) کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

فارم 54 ایڈوانس پرائسنگ ایگریمنٹ (APA) کی تجدید کے لیے درخواست ہے۔ یہ فارم یکطرفہ، دوطرفہ یا کثیرالطرفہ معاہدے کے لیے مقررہ فیس کے ساتھ جمع کرایا جا سکتا ہے۔ اسی فارم کے ذریعے درخواست گزار رول بیک کی درخواست بھی کر سکتا ہے، تاکہ منظور شدہ طریقہ کار کو جہاں قواعد اجازت دیں، پچھلے سالوں پر بھی لاگو کیا جا سکے۔

فارم 54 انکم ٹیکس ای فائلنگ پورٹل پر دستیاب ہے اور اسے صرف آن لائن جمع کرایا جا سکتا ہے۔

2. اس سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری شرائط

• آپ کو ای۔فائلنگ پورٹل پر درست یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ صارف ہونا چاہیے
• ٹیکس دہندہ کے پین کی حیثیت "ایکٹیو" ہونی چاہیے
• پین اور آدھار آپس میں منسلک ہونے چاہئیں (تجویز کردہ)
• اگر آپ فارم کو ڈی۔ایس۔سی کے ذریعے تصدیق کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس درست ڈی۔ ایس۔سی ہونا چاہیے، جو ای۔فائلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ ہو اور اس کی مدت ختم نہ ہوئی ہو

3. فارم کے بارے میں

3.1 مقصد

ایڈوانس پرائسنگ ایگریمنٹ (APA) کی تجدید کے لیے درخواست فارم نمبر 54 میں ایک نئی درخواست کے طور پر دی جا سکتی ہے۔

3.2 اسے کون استعمال کر سکتا ہے؟

ایڈوانس پرائسنگ ایگریمنٹ (APA) کی تجدید کے لیے درکار تفصیلات فراہم کرنے کے لیے فارم 54 ای۔فائلنگ پورٹل کے تمام رجسٹرڈ صارفین جمع کرا سکتے ہیں، جس میں جہاں قابل اطلاق ہو رول بیک کی درخواست بھی شامل ہے، جیسا کہ انکم ٹیکس ایکٹ اور قواعد کی متعلقہ دفعات کے تحت اجازت دی گئی ہے۔

3.3 فارم کا خلاصہ

فارم 54 میں چار پینلز شامل ہیں:

1.حصہ الف - شخص کی تفصیلات
2.حصہ ب - دیگر تفصیلات
3. منسلکات
4. توثیق

4. مرحلہ وار رہنما

مرحلہ 1: اپنے یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کے ساتھ ای۔فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کریں۔

Data responsive

مرحلہ 2: یوزر آئی ڈی (پین) اور پاس ورڈ درج کریں۔

Data responsive

مرحلہ 3 : ای۔ فاٮٔل پر جائیں انکم ٹیکس فارمز انکم ٹیکس فارمز فائل کریں۔

Data responsive

مرحلہ 4: “انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کے مطابق فارمز” ٹیب منتخب کریں، فارم 54 تلاش کریں، اور “ابھی فائل کریں” بٹن پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 5: “جاری رکھیں“ بٹن پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 6: “شروع کریں” پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 7 : شروع کریں بٹن پر کلک کرنے کے بعد صارف کو پینل اسکرین پر منتقل کر دیا جائے گا۔ پہلا پینل منتخب کریں: “حصہ الف : درخواست گزار کی تفصیلات”۔

Data responsive

مرحلہ 8: پہلے پینل حصہ الف: درخواست گزار کی تفصیلات کی تصدیق کریں اور “سیو” پر کلک کریں۔

نوٹ: براہِ کرم یقینی بنائیں کہ “میری پروفاٮٔل” سیکشن کے تحت تمام لازمی تفصیلات، بشمول پتہ، مکمل ہوں۔ آپ “میری پروفاٮٔل” ہائپر لنک پر کلک کرکے اپنی رابطہ اور پتہ کی تفصیلات اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

Data responsiveData responsive

مرحلہ 9: محفوظ کرنے کے بعد پہلے پینل کی حیثیت “مکمل” ظاہر ہوگی۔ دوسرا پینل منتخب کریں: “حصہ ب: دیگر تفصیلات“۔

Data responsive

مرحلہ 10: دوسرے پینل ”حصہ ب: دیگر تفصیلات“ میں تفصیلات درج کریں اور “سیو” پر کلک کریں۔ فیلڈ نمبر 11 کے لیے آپ کو دو آپشنز ملیں گے—”تفصیلات شامل کریں“ یا ”CSV اپ لوڈ کریں“۔ یوزر فیلڈ نمبر 12 مکمل کرنے کے لیے ان میں سے کوئی بھی آپشن منتخب کر سکتا ہے۔

Data responsiveData responsive

نوٹس:

  1. فیلڈ نمبر 10 صرف اس صورت میں لاگو ہوگا جب فیلڈ نمبر 9 (APA کی قسم) میں دوطرفہ یا کثیرالطرفہ APA منتخب کیا گیا ہو۔
  2. اگر آپ یکطرفہ APA کے لیے درخواست دے رہے ہیں تو فیلڈ ”موجودہ درخواست پیش کی جاتی ہے قبل ازیں“ میں ”pr. CCIT (IT) منتخب کریں۔“ اگر کثیرالطرفہ یا دوطرفہ APA شمالی امریکہ کیریبین جزائر سمیت اور یورپ کے ممالک سے متعلق ہو تو ”بھارت کی مجاز اتھارٹی (جوائنٹ سکریٹری FT &TR-II) منتخب کریں۔ بصورت دیگر
    ”بھارت کی مجاز اتھارٹی (جوائنٹ سکریٹری FT &TR-II)“ منتخب کریں۔
Data responsiveData responsive

نوٹس:

  1. فیلڈ نمبر 132 صرف اس صورت میں فعال ہوگا جب فیلڈ نمبر 11 میں “کیا رول بیک ( کا انتخاب کیا گیا ہے“ کے تحت ہاں منتخب کیا گیا ہو۔
  2. براہِ کرم فیلڈ نمبر 12 کے تحت نوٹ میں دی گئی ہدایات کو غور سے پڑھیں: “اگر رول بیک اختیار کیا گیا ہو تو ہر لین دین کے لیے پچھلے چار ٹیکس سالوں کی تفصیلات فراہم کریں”۔
  3. ٹیکس سال فیلڈ نمبر 10 میں منتخب کردہ مدت یعنی مجوزہ APA کی مدت اور جس تاریخ سے APA کی درخواست کی گئی ہے، اسی کی بنیاد پر ظاہر ہوں گے۔ مثال کے طور پر اگر منتخب مدت 01 اپریل 2026 سے 31 مارچ 2031 تک ہو تو رول بیک ٹیکس سال کے ٹیکس سال 23-2022 سے ٹیکس سال 26-2025 تک ظاہر ہوں گے۔
  4. فیلڈ نمبر 12 میں جن ٹرانزیکشن آئی ڈی کے لیے رول بیک منتخب کیا گیا ہے وہ ”ترانزیکشن آٮٔی ڈی۔“ فیلڈ کے تحت ظاہر ہوں گی۔
  5. اگر آپ فیلڈ نمبر 12 میں 40 سے زیادہ ریکارڈ درج کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ایکسل ٹیمپلیٹ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا، اس میں تفصیلات بھرنی ہوں گی، پھر ایکسل فائل کو CSV فارمیٹ میں تبدیل کرکے اسے اپ لوڈ کرنا ہوگا۔
Data responsive

نوٹس:

اوپر دی گئی ایکسل ٹیمپلیٹ کو بھرنے کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کریں:

فیلڈ کا نام

ہدایت

فیلڈ کا نام

حروف کی تعداد

سیریل نمبر

سیریل نمبر 1 سے شروع کرتے ہوئے درج کریں۔

ہاں

 

ٹیکس سال

رول بیک کے لیے جس ٹیکس سال کا انتخاب کیا گیا ہے اس کا متعلقہ ٹیکس سال YYYY-YY فارمیٹ میں درج کریں۔

ہاں

ذیل میں دیے گئے فارمیٹ کے مطابق 7 حروف درج کریں:

 

YYYY-YY

ٹرانزیکشن آئی ڈی

رول بیک کے لیے جس ٹرانزیکشن آئی ڈی کے لیے انتخاب کیا گیا ہے، وہی ٹرانزیکشن آئی ڈی فیلڈ نمبر 11 میں درج کریں۔

ہاں

 

آمدنی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ

اس متعلقہ ٹیکس سال کے لیے جس تاریخ پر انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرایا گیا ہو، وہ تاریخ درج کریں۔

نہیں

ذیل میں دیے گئے فارمیٹ کے مطابق تاریخ درج کریں۔

“DD/MM/YYYY”

مثال کے طور پر: اگر تاریخ 20ویں جون 2023 ہو تو تاریخ اس طرح درج کریں: 20/06/2023۔

 

فارم نمبر 48 میں آڈٹ رپورٹ جمع کرانے کی تاریخ

اس متعلقہ ٹیکس سال کے لیے فارم نمبر 48 میں آڈٹ رپورٹ جس تاریخ کو جمع کرائی گئی ہو، وہ تاریخ درج کریں۔

نہیں

ذیل میں دیے گئے فارمیٹ کے مطابق تاریخ درج کریں۔

“DD/MM/YYYY”

مثال کے طور پر: اگر تاریخ 20ویں جون 2023 ہو تو تاریخ اس طرح درج کریں: 20/06/2023۔

 

زیر التواء اپیلوں کی تفصیلات

زیر التواء اپیلوں کی تفصیلات درج کریں۔

نہیں

زیادہ سے زیادہ 2000 حروف

کیا اپیلیٹ ٹربیونل نے بین الاقوامی لین دین کی آرمز لینتھ پرائس کے بارے میں اپیل کا فیصلہ کر دیا ہے

ڈراپ ڈاؤن سے “ہاں” یا “نہیں” منتخب کریں۔

ہاں

 

Data responsive

نوٹس:

  1. فیلڈ نمبر 13(b): رول بیک فیس صرف اس صورت میں فعال ہوگا جب فیلڈ نمبر 11 میں “کیا رول بیک کا انتخاب کیا گیا ہے” کے لیے “ہاں” منتخب کیا گیا ہو
  2. انکم ٹیکس قواعد 2026 کے قاعدہ 106 اور 111 کے مطابق آپ کو درخواست فیس اور رول بیک فیس کی ادائیگی کی تفصیلات فراہم کرنا ضروری ہے، اور اٹیچمنٹ پینل کے تحت A-27 میں ادا شدہ فیس کی کاپی منسلک کرنی ہوگی۔

مرحلہ 11: دوسرے پینل کو محفوظ کرنے کے بعد جب وہ “مکمل” ظاہر ہو جائے تو تیسرا پینل منتخب کریں: “منسلکات”

Data responsive

مرحلہ 12: دوسرے پینل کو محفوظ کرنے کے بعد جب وہ “مکمل” ظاہر ہو جائے تو تیسرا پینل منتخب کریں: “منسلکات”۔ اگر آپ فیلڈ نمبر 14 میں “ہاں” منتخب کرتے ہیں تو A-1، A-2 وغیرہ فیلڈز فعال ہو جائیں گے اور تفصیلات فراہم کرنے کے لیے چیک باکس منتخب کرنا ہوگا۔ اگر “نہیں” منتخب کیا جائے تو A-1 سے A-26 تک چیک باکس منتخب نہیں کیے جا سکیں گے۔

Data responsiveData responsiveData responsiveData responsive

مرحلہ 13: تیسرے پینل کو محفوظ کرنے کے بعد اس کی حیثیت “مکمل” ظاہر ہوگی، پھر چوتھا پینل منتخب کریں: “تصدیق”۔

Data responsive

مرحلہ 14: چوتھا پینل “تصدیق” مکمل کرنے کے بعد “سیو” پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 15: چوتھے پینل کو محفوظ کرنے کے بعد اس کی حیثیت “مکمل” ظاہر ہوگی، پھر “پیش منظر” پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 16: پیش منظر صفحہ پر تفصیلات کی تصدیق کریں اور “ای-ویریفائی پر آگے بڑھیں” پر کلک کریں۔

Data responsiveData responsive

مرحلہ 17: “ای-ویریفائی پر آگے بڑھیں” بٹن پر کلک کرنے کے بعد ایک پاپ اپ تصدیقی ونڈو ظاہر ہوگی جس میں پوچھا جائے گا کہ کیا آپ ای-ویریفائی کے عمل کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ “ہاں” پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 18: ہاں پر کلک کرنے کے بعد آپ کو ای۔ویریفاٮٔی صفحہ پر منتقل کر دیا جائے گا جہاں آپ فارم 104 کو ای۔ وی۔ سی۔ / ڈی۔ ایس۔ سی۔ (جیسا کہ قابل اطلاق ہو) کے ذریعے ویریفائی کر سکتے ہیں۔

نوٹ: مزید معلومات کے لیے “ای۔ ویریفاٮٔی کیسے کریں” یوزر مینوئل کا مطالعہ کریں۔

کامیاب ای-ویریفیکیشن کے بعد ایک کامیابی کا پیغام ظاہر ہوگا جس کے ساتھ ٹرانزیکشن آئی ڈی اور رسید اعتراف نمبر بھی دیا جائے گا۔ براہِ کرم مستقبل کے حوالے کے لیے ٹرانزیکشن آئی ڈی اور رسید اعتراف نمبر کو محفوظ رکھیں۔ آپ کو ای-فائلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ ای میل آئی ڈی(ز) اور موبائل نمبر(ز) پر بھی تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔

Data responsive

5. متعلقہ موضوعات

  • لاگ اِن
  • ڈیش بورڈ اور ورک لسٹ (ٹیکس دہندہ)
  • ای۔ویریفائی کیسے کریں
  • ای۔ وی۔ سی۔ تیار کریں
  • مجاز دستخط کنندہ کے طور پر رجسٹر کریں / نمائندہ کے طور پر رجسٹریشن - درخواست جمع کروانا

6.اشاریہ

مخفف / اختصاری نام

تفصیل / مکمل شکل

ڈی ایس سی

ڈیجیٹل دستخطی سرٹیفکیٹ

ای وی سی

الیکٹرانک توثیقی سرٹیفکیٹ

ARN

رسید کی تصدیقی نمبر

TY

ٹیکس سال