فارم 67 یوزر مینوئل

1۔ عمومی جائزہ

انکم ٹیکس رولز، 1962 کے اصول 128 کے مطابق،ہندوستان کے باہر یا مخصوص خطے میں ادا کیے گئے کسی بھی غیر ملکی ٹیکس کےلیے کریڈٹ کا دعوی حاصل کرنے کا اہل ایک رہائشی ٹیکس دہندہ ہوتا ہے۔ یہ کریڈٹ صرف اسی صورت میں دیا جائے گا جب متعلقہ شخص مقررہ وقت کے اندر فارم 67 میں مطلوبہ تفصیلات فراہم کرے۔
فارم 67 صرف آن لائن موڈ کےذریعےہی جمع کرایا جا سکتا ہے۔ یہ سروس رجسٹرڈ صارفین کو ای۔ فائلنگ پورٹل کے ذریعے فارم 67 آن لائن فائل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

2. اس سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری شرائط

• آپ کو ای۔فائلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ یوزر ہونا چاہیے۔
• ٹیکس دہندہ کے پی۔اے۔این کااسٹیٹس "ایکٹیو" ہونی چاہیے۔
• ٹیکس دہندہ کا پی۔اے۔این اور آدھار آپس میں لنک ہونا چاہیے (تجویز کردہ)۔

3۔ فارم کے بارے میں

3.1 مقصد

ایک مقیم ٹیکس دہندہ جسے ہندوستان سے باہر کسی ملک میں ادا کیے گئے غیر ملکی ٹیکس کا کریڈٹ بطور کٹوتی یا کسی اور طریقے سے حاصل کیا ہو، اس پر لازم ہے کہ وہ سیکشن 139 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی مقررہ تاریخ تک فارم 67 میں بیان جمع کرائے تاکہ ایسے ٹیکس کا کریڈٹ حاصل کیا جا سکے۔
اس کے علاوہ، اگر موجودہ سال کے نقصانات کو کیری فارورڈ کی وجہ سے کسی سابقہ سال میں غیر ملکی ٹیکس کی ریفنڈ ہو اور اس پر پہلے ہی کریڈٹ لیا جاچکا ہو، تو اس صورت میں بھی فارم 67 جمع کرانا لازمی ہوگا۔

3.2 اس کااستعمال کون کرسکتا ہے؟

ایک مقیم ٹیکس دہندہ جسے ہندوستان سے باہر کسی ملک میں ادا کیے گئے کسی بھی غیر ملکی ٹیکس کا کریڈٹ بطور کٹوتی یا کسی اور طریقے سے حاصل ہو۔

3.3 فارم ایک نظرمیں

فارم 67 کے 4 حصے ہیں:
1. حصہ الف
2. حصہ ب
3. ویریفیکیشن
4. اٹیچمنٹس

Data responsive

4. مرحلہ واررہنمائی

مرحلہ 1: اپنے یوزرآئی۔ ڈی اورپاس ورڈ کے ذریعے ای۔ فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کریں۔

Data responsive

مرحلہ 2: یوزر آئی۔ڈی (پین) اور پاس ورڈ درج کریں۔

Data responsive

مرحلہ 3: ای۔فائل پر جائیں؛ انکم ٹیکس فارمز؛ فائل انکم ٹیکس فارمز

Data responsive

مرحلہ 4: فارمز کےمطابق انکم ٹیکس ایکٹ 1967 کےٹیب کےتحت فارم 67 کومنتخب / تلاش کریں۔

Data responsive

مرحلہ 5: تشخیصی سال منتخب کریں اور کنٹینیو پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 5: تشخیصی سال منتخب کریں اور کنٹینیو پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ :7.1a لیٹس گیٹ اسٹارٹیدپر کلک کرنے کے بعد فارم 67 دکھائی دےگا۔ “Part A” ٹیب پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 8.1(b): اس حصے میں ٹیکس دہندہ کی بنیادی تفصیلات شامل ہوتی ہیں اور اس کے علاوہ اس آمدنی کی تفصیلات بھی جو کسی بیرونی ملک یا مخصوص خطے سے حاصل کی گئی ہو، نیز غیرملکی ٹیکس کریڈٹ کی تفصیلات بھی شامل ہوتی ہیں۔

نوٹ: رابطہ کی تفصیلات اپڈیٹ کرنے کے لیے ”میری پروفائل“ پر کلک کریں۔

نوٹ: آپ آمدنی کی تفصیلات دو طریقوں سے شامل کر سکتے ہیں: یا تو ”معلومات جوڑیں“ بٹن کے ذریعے مینوئلی طور پر درج کر سکتے ہیں، یا اگر آپ کے پاس 50 سے زیادہ ریکارڈز ہوں تو اسی صفحے سے سی۔ایس۔وی ٹیمپلیٹ ڈاؤن لوڈ کر کے ہدایات کے مطابق اسے بھر کر ”سی۔ایس۔وی فائل اٹیچ“ کے ذریعے اپ لوڈ کریں۔ مزید معلومات کے لیے سی۔ایس۔وی ٹیمپلیٹ بھرنے کی ہدایات ڈاؤن لوڈ کریں اور سیو پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 7.2(a): حصّہ الف ٹیب کی تصدیق ہو جانے کے بعد حصّہ ب ٹیب پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 7.2(b): اس حصے میں غیر ملکی ٹیکس سے متعلق 2 سوالات شامل ہیں۔
تفصیلات درج کریں اور سیو پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 7.3(a): Part B کی تصدیق ہو جانے کے بعد ویریفی کیشن ٹیب پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 7.3(b): تفصیلات درج کریں اور سیو پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 7.4(a): ویریفی کیشن ٹیب کی تصدیق ہو جانے کے بعد اٹیچ منٹس ٹیب پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 7.4(b): اس میں ادا کیے گئے غیر ملکی ٹیکس کی تفصیلات شامل ہیں۔

نوٹ: یہاں ٹیکس دہندہ کو غیر ملکی ٹیکس کی ادائیگی/کٹوتی کا ثبوت منسلک کرنا ہوگا۔ اگر ایک سے زیادہ فائلز ہوں تو ان سب کی ایک زِپ فائل بنا کر منسلک کریں۔ مطلوبہ فائلز منسلک کرنے کے بعد سیو پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 8: تمام ٹیبز کی تصدیق مکمل ہو چکی ہے۔ پریویو پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 9: یہ فارم کا پریویو ہے۔ اگر پریویو میں دیے گئے تمام تفصیلات درست ہوں تو < ای۔تصدیق کے لیے پروسیڈ پر کلک کریں، بصورت دیگر آپ تفصیلات میں ترمیم کر سکتے ہیں۔

Data responsive

مرحلہ 10: آپ کسی بھی دستیاب ویری فکیشن موڈ کے ذریعے فارم کو ای۔ویری فائی کر سکتے ہیں۔

ای۔ویریفی کیشن کے بعد فارم 67 جمع ہو جائے گا۔ ایک ایکنالیجمنٹ نمبر جنریٹ ہوگا اور رجسٹرڈ ای۔ میل آئی۔ ڈی اور موبائل نمبر پر بھیج دیا جائے گا۔

Data responsive

5. فیلڈ فارم کو کیسے دیکھیں ؟

ای۔فائل پر جائیں؛ انکم ٹیکس فارمز؛ فیلڈ فارمز دیکھیں؛ انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے مطابق فارمز