چالان میں درستگی کی درخواست صارف دستی
1. جائزہ
انکم ٹیکس ای-فائلنگ پورٹل اب پین ہولڈرز کو براہِ راست ایسے چالان کی اہم تفصیلات میں تصحیح/درستگی کی درخواست کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے جو ادائیگی کے وقت غلط درج ہو گئی ہوں۔
اس سہولت کے ذریعے، ٹیکس دہندگان درج ذیل اہم تفصیلات میں ترمیم کر سکتے ہیں:
- ٹیکس سال،
- تشخیصی سال (ت۔س۔)،
- قابلِ اطلاق ٹیکس (میجر ہیڈ)، اور
- ادائیگی کی قسم (مائنر ہیڈ)۔
یہ تصحیحی اختیارات اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرتے ہیں کہ چالان ٹیکس دہندہ کے اکاؤنٹ کے ساتھ درست طور پر میپ ہوں، جس سے ٹیکس کریڈٹس کی بلا تاخیر بروقت عکاسی اور ہموار کارروائی ممکن ہو سکے۔ براہِ کرم نوٹ کریں: ITNS281N کی تصحیح (ٹین کے ذریعے تصحیح) ٹریسیز پورٹل (www.tdscpc.gov.in) پر دستیاب ہے۔
2۔ اس سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے لازمی شرائط
چالان تصحیح کی درخواست صرف لاگ اِن کے بعد (ای-فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کرنے کے بعد( کی سہولت کے ذریعے ہی جمع کرائی جا سکتی ہے۔
|
لازمی شرائط |
|
نوٹ:
- فی الحال ای-فائلنگ پورٹل کے ذریعے ت۔س 21۔2020 اور اس کے بعد کے چالان تصحیح کے لیے دستیاب ہیں۔ گزشتہ سالوں سے متعلق چالان کی تصحیح کے لیے براہِ کرم متعلقہ جانچ افسر سے رابطہ کریں۔
- کسی بھی جمع شدہ چالان کے لیے ای-فائلنگ پورٹل پر چالان تصحیح کی درخواست صرف ایک مرتبہ کی جا سکے گی۔ اگر یوزر چالان میں مزید تصحیحات کرنا چاہے تو وہ متعلقہ جانچ افسر سے رابطہ کر سکتا/سکتی ہے۔
- ای-فائلنگ پورٹل پر میجر ہیڈ (قابلِ اطلاق ٹیکس) اور مائنر ہیڈ (ادائیگی کی قسم) میں تبدیلی کے لیے ٹیکس دہندہ کی جانب سے تصحیحی درخواست کی مدت چالان جمع کرانے کی تاریخ سے 30 دن کے اندر ہوگی۔
- ای-فائلنگ پورٹل پر تشخیصی سال /ٹیکس سال میں تبدیلی کے لیے ٹیکس دہندہ کی جانب سے تصحیحی درخواست کی مدت چالان جمع کرانے کی تاریخ سے 7 دن کے اندر ہوگی۔
3. مرحلہ وار رہنمائی
|
چالان تصحیح کی درخواست تخلیق کریں |
3.1 سیکشن ملاحظہ کریں۔ |
|
چالان تصحیح درخواست کا اسٹیٹس چیک کریں |
3.2 سیکشن ملاحظہ کریں۔ |
3.1 ۔ چالان تصحیح کی درخواست تخلیق کریں (لاگ اِن کے بعد)
مرحلہ 1: یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کے ساتھ ای-فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کریں۔
انفرادی یوزرس کے لیے، اگر پین آدھار کے ساتھ لنک نہیں ہے تو آپ کو ایک پاپ اَپ پیغام نظر آئے گا کہ آپ کا پین غیر مؤثر ہو گیا ہے کیونکہ یہ آدھار کے ساتھ لنک نہیں ہے۔
پین کو آدھار کے ساتھ لنک کرنے کے لیے اب لنک کریں بٹن پر کلک کریں، بصورت دیگر جاری رکھیں پر کلک کریں۔
مرحلہ 2: ڈیش بورڈ پر سروسز > چالان کی تصحیح پر کلک کریں۔
مرحلہ 3: چالان کی تصحیح صفحہ پر نئی چالان تصحیح درخواست بنانے کے لیے ”+ چالان تصحیح کی درخواست تخلیق کریں“ آپشن پر کلک کریں۔
مرحلہ 4: آپ کو چالان میں تصحیح کے لیے متعلقہ وصف منتخب کرنا ہوگا۔ مناسب آپشن منتخب کریں (حسبِ اطلاق ایک سے زیادہ آپشنز منتخب کیے جا سکتے ہیں) اور جاری رکھیں پر کلک کریں۔
نوٹ: یوزر ذیل میں دئیے گئے جدول کی بنیاد پر انتخاب کر سکتا ہے۔
|
چالان تصحیح کے لیے اوصاف |
آپشنز |
ہدایات |
تصحیح کی اجازت کی آخری مدت |
|
محصول کاری سال میں تبدیلی |
ٹیکس سال (TY) یا تشخیصی سال (AY) |
اگر آپ ٹیکس سال کی بنیاد پر اصل میں تیار کیے گئے چالان میں تصحیح کرنا چاہتے ہیں تو براہِ کرم ”ٹیکس سال میں تبدیلی“ منتخب کریں۔ اسی طرح، اگر آپ تشخیصی سال کی بنیاد پر اصل میں تیار کیے گئے چالان میں تصحیح کرنا چاہتے ہیں تو ”تشخیصی سال میں تبدیلی“ منتخب کریں۔ |
چالان جمع کرانے کی تاریخ یعنی CIN تخلیق کے 7 دن کے اندر۔ |
|
قابلِ اطلاق ٹیکس میں تبدیلی |
100 |
چالان تصحیح کی درخواست صرف مائنر ہیڈ کے لیے جمع کی جا سکتی ہے۔ 100 (پیشگی ٹیکس)، 300 (خود جانچ ٹیکس) 400 (باقاعدہ جانچ ٹیکس کے طور پر مطالبہ کی ادائیگی) 100، 300 اور 400 کے علاوہ دیگر مائنر ہیڈز کے لیے براہِ کرم چالان تصحیح کی درخواست متعلقہ جانچ افسر کو جمع کرائیں۔ |
چالان جمع کرانے کی تاریخ سے 30 دن کے اندر۔
|
|
قابلِ اطلاق ٹیکس میں تبدیلی (میجر ہیڈ) |
مائنر ہیڈ کے مطابق مناسب میجر ہیڈ منتخب کریں (مثلاً 0020، 0021، 0034، 0023، 0028، 0026، 0023 وغیرہ)۔
|
براہِ کرم چالان کے مطابق قابلِ اطلاق میجر ہیڈ منتخب کریں۔ |
چالان جمع کرانے کی تاریخ سے 30 دن کے اندر۔
|
مرحلہ 5: چالان تصحیح کی درخواست بنانے کے لیے آپ کو ٹیکس سال/ تشخیصی سال یا چالان شناختی نمبر (CIN) منتخب کرنا ہوگا۔ انتخاب کی بنیاد پر تصحیح کے لیے غیر استعمال شدہ چالان ظاہر کیے جائیں گے۔ آگے بڑھنے کے لیے جاری رکھیں پر کلک کریں۔
نوٹ: اگر پچھلی اسکرین میں یوزر نے منتخب کیا تھا کہ چالان اصل میں ٹیکس سال کی بنیاد پر تیار کیا گیا تھا، تو اس اسکرین پر ٹیکس سال اور CIN کا آپشن فعال ہوگا۔ اسی طرح، اگر چالان اصل میں تشخیصی سال (AY) کی بنیاد پر تیار کیا گیا تھا، تو تشخیصی سال اور CIN کا آپشن انتخاب کے لیے دستیاب ہوگا۔ یوزر یا تو براہِ راست (CIN چالان شناختی نمبر) درج کر سکتا ہے یا اس تشخیصی سال /ٹیکس سال کی بنیاد پر متعلقہ چالان منتخب کر سکتا ہے جس کے لیے وہ تصحیح کرنا چاہتا ہے۔ اگر آپ کسی بھی وصف پر کلک کرتے ہیں اور سسٹم کو غیر استعمال شدہ چالان کا ڈیٹا نہیں ملتا تو ایک خرابی کا پیغام ظاہر ہوگا۔
”براہِ کرم یقینی بنائیں کہ آپ صرف غیر استعمال شدہ چالانوں کے لیے تصحیح کی درخواست کر رہے ہیں، کیونکہ استعمال شدہ چالان آن لائن تصحیح کے اہل نہیں ہیں۔“
مرحلہ 6: متعلقہ چالان منتخب ہونے کے بعد، ”چالان میں تصحیح“ صفحہ کھل جائے گا۔ اس صفحہ پر یوزر مطلوبہ چالان اوصاف کو اپ ڈیٹ کر سکتا ہے اور پھر جاری رکھیں پر کلک کر سکتا ہے۔
اس صفحہ کے ذریعے، یوزر درج ذیل اقسام کی تصحیحات کر سکتا ہے:
1۔ اگر اصل چالان تشخیصی سال کے لیے بنایا گیا ہے â یوزر تشخیصی سال کو ٹیکس سال (TY) یا تشخیصی سال (AY) میں تبدیل کر سکتا ہے، جس سال کے لیے چالان ادا کیا گیا تھا اس میں (اگر ضرورت ہو) ترمیم کر سکتا ہے، اور حسبِ اطلاق میجر ہیڈ اور مائنر ہیڈ کو اپ ڈیٹ کر سکتا ہے۔
2۔ اگر اصل چالان ٹیکس سال کے لیے بنایا گیا ہے â یوزر ٹیکس سال کو ٹیکس سال (TY) یا تشخیصی سال (AY) میں تبدیل کر سکتا ہے، جس سال کے لیے چالان ادا کیا گیا تھا اس میں (اگر ضرورت ہو) ترمیم کر سکتا ہے، اور حسبِ اطلاق میجر ہیڈ اور مائنر ہیڈ کو اپ ڈیٹ کر سکتا ہے۔
براہِ کرم نوٹ کریں: تصحیح کا آپشن مرحلہ نمبر 4 میں منتخب کیے گئے آپشن کی بنیاد پر فعال ہوگا۔
مرحلہ 7: تبدیلیوں کے خلاصے کی تصدیق کریں اور اگر تبدیلیاں درست طور پر اپ ڈیٹ ہو گئی ہیں تو جاری رکھیں پر کلک کریں۔
مرحلہ 8: اب آپ کو آدھار او۔ٹی۔پی۔، ڈی۔ایس۔سی۔، ای۔وی۔سی۔ یا دیگر آپشنز کے ذریعے چالان تصحیح کی درخواست کی ای-تصدیق کرنی ہوگی۔
مزید معلومات کے لیے یوزر مینوئل کی ای۔تصدیق کیسے کریں | انکم ٹیکس محکمہ ملاحظہ کریں۔
مرحلہ 9: ای-توثیق کے بعد کامیابی کا پیغام ظاہر ہوگا۔ چالان تصحیح کی صورتحال جاننے کے لیے آپ چالان تصیح اسٹیٹس دیکھیں پر کلک کر سکتے ہیں۔
مرحلہ 10: چالان تصحیح درخواست کی صورتحال جانچنے کے لیے براہِ کرم مرحلہ 1 سے مرحلہ 3 تک دہرائیں۔ چالان تصحیح صفحہ پر ”آپ کی جانب سے درج کی گئی چالان تصحیح درخواستوں کی تفصیلات دیکھی جا سکتی ہیں اور ان کی صورتحال جانچی جا سکتی ہے۔“ براہِ کرم حوالہ کے لیے ذیل کی اسکرین ملاحظہ کریں۔
نوٹ: پورٹل پر چالان تصحیح کی صورتحال اپ ڈیٹ ہونے میں 7 تا 20 دن لگ سکتے ہیں۔