ITR-2 یوزر مینوئل

1۔ جائزہ

ITR-2 سروس کی فائلنگ ای-فائلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ یوزرس کے لیے دستیاب ہے۔ یہ سروس انفرادی ٹیکس دہندگان اور غیر منقسم ہندو خاندان کو ای-فائلنگ پورٹل کے ذریعے ITR-2 فائل کرنے کے قابل بناتی ہے۔ یہ یوزر مینوئل آن لائن موڈ کے ذریعے ITR-2 فائل کرنے کے عمل کا احاطہ کرتا ہے۔

2. اس سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری شرائط

جنرل
  • ای۔فائلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ یوزر جس کے پاس درست یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ موجود ہو
  • پین کا اسٹیٹس فعال ہے
  • ای۔فائلنگ پورٹل پر ایک تصدیق شدہ بینک اکاؤنٹ
  • تصدیق کے طریقوں تک رسائی: آدھار او۔ٹی۔پی۔/ ڈی۔ایس۔سی۔ / ای۔وی۔سی۔ بذریعہ نیٹ بینکنگ یا بینک اکاؤنٹ یا ڈیمیٹ اکاؤنٹ
دیگر
  • پین آدھار سے منسلک ہے (تجویز کردہ)۔

 

3۔ فارم بہ ایک نظر

ITR-2 میں درج ذیل سیکشن شامل ہیں (قابل اطلاق شیڈول) جنہیں آپ کو فارم جمع کرانے سے پہلے بھرنا ہے:

3.1 حصہ الف: جنرل
3.2 شیڈول تنخواہ
3.3 شیڈول رہائشی جائیداد
3.4 شیڈول سرمایہ جاتی منافع
3.5 شیڈول 112A اور شیڈول 115AD(1)(iii) کی شرط
3.6 شیڈول VDA
3.7 شیڈول دیگر ذرائع
3.8 شیڈول CYLA
3.9 شیڈول BFLA
3.10 شیڈول CFL
3.11 شیڈول VI-A
3.12 شیڈول 80G اور شیڈول 80GGA
3.13 شیڈول AMT
3.14 شیڈول AMTC
3.15 شیڈول SPI
3.16 شیڈول SI
3.17 شیڈول EI
3.18 شیڈول PTI
3.19 شیڈول FSI
3.20 شیڈول TR
3.21 شیڈول FA
3.22 شیڈول 5A
3.23 شیڈول AL
3.24 حصہ ب – کل آمدنی (TI)
3.25 ادا شدہ ٹیکس
3.26 حصہ ب ۔ TTI

3.1 حصہ الف جنرل 

آئی۔ٹی۔آر۔ کے حصہ الف جنرل سیکشن میں، آپ کو اپنے ای-فائلنگ پروفائل سے پہلے سے بھرے گئے ڈیٹا کی تصدیق کرنی ہوگی۔ آپ فارم میں براہ راست اپنی کچھ ذاتی معلومات میں ترمیم نہیں کر سکیں گے۔ تاہم، آپ اپنے ای۔فائلنگ پروفائل میں جا کر ضروری تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔

آپ فارم میں ہی اپنی رابطہ تفصیلات، فائلنگ اسٹیٹس، رہائشی حیثیت اور بینک کی تفصیلات میں ترمیم کر سکتے ہیں۔

Data responsive

1.ذاتی معلومات:

Data responsive

2۔ رابطہ تفصیلات:

 

Data responsive

3۔ فائلنگ اسٹیٹس:

Data responsiveData responsive

نوٹ 1:
فائلنگ سیکشن میں’فائل کردہ سیکشن (1)139کے تحت ‘خودکار طور پر منتخب ہوگا۔ تشخیصی سال 27۔2026 کے لیے نیا ٹیکس نظام ڈیفالٹ ٹیکس نظام ہے اور ’نہیں‘ خودکار طور پر منتخب ہوگا۔ اگر آپ نئے ٹیکس نظام سے باہر ہونا چاہتے ہیں تو ’ہاں‘ منتخب کریں، ڈراپ ڈاؤن مینو سے ’ہندوستان میں رہائشی اسٹیٹس‘ اور ’رہائشی اسٹیٹس کے لیے شرائط‘ منتخب کریں۔

نوٹ 2:
فنانس ایکٹ 2023 نے سیکشن BAC115 کی دفعات میں ترمیم کی ہے تاکہ اسے انفرادی اور ایچ۔یو۔ایف۔ ٹیکس دہندہ کے لیے ڈیفالٹ ٹیکس نظام بنایا جا سکے۔ اگر کوئی ٹیکس دہندہ نئے ٹیکس نظام کے مطابق ٹیکس ادا نہیں کرنا چاہتا تو اسے واضح طور پر اس سے باہر ہونے کا انتخاب کرنا ہوگا اور پرانے ٹیکس نظام کے تحت ٹیکس عائد کروانے کا انتخاب کرنا ہوگا۔

کاروبار یا پیشے سے آمدنی حاصل کرنے والا ٹیکس دہندہ متعلقہ سال کے لیے نئے ٹیکس نظام سے باہر ہونے اور پرانے ٹیکس نظام میں منتقل ہونے کا انتخاب کر سکتا ہے۔ تاہم، اسے یہ آپشن فارم نمبر10-IEA میں انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن (1) 139 کے تحت آمدنی کا ریٹرن فائل کرنے کی مقررہ تاریخ سے پہلے استعمال کرنا ہوگا۔

4۔ بینک کی تفصیلات:

Data responsive

3.2 شیڈول تنخواہ

شیڈول تنخواہمیں، آپ کو تنخواہ/پنشن سے اپنی آمدنی، مستثنیٰ الاؤنسز اور سیکشن 16 کے تحت کٹوتیوں کی تفصیلات کا جائزہ لینا، درج کرنا یا ترمیم کرنا ہوگا۔

Data responsive

3.3 شیڈول رہائشی جائیداد

شیڈول رہائشی جائیدادمیں، آپ کو رہائشی جائیداد (خود زیر استعمال، کرائے پر دی گئی، یا مفروضہ طور پر کرائے پر دی گئی) سے متعلق تفصیلات کا جائزہ لینا، درج کرنا یا ترمیم کرنا ہوگا۔ ان تفصیلات میں شریک مالک کی تفصیلات، کرایہ دار کی تفصیلات، کرایہ، سود، منتقل شدہ آمدنی وغیرہ شامل ہیں۔

Data responsiveData responsive

 

Data responsive

3.4 شیڈول CG ۔ سرمایہ منافع

مختلف اقسام کے سرمایہ جاتی اثاثوں کی فروخت / منتقلی سے حاصل ہونے والے سرمایہ منافع کو الگ الگ کیا گیا ہے۔ اگر سرمایہ منافع ایک ہی قسم کے ایک سے زیادہ سرمایہ جاتی اثاثوں کی فروخت یا منتقلی سے حاصل ہوتا ہے تو براہ کرم ایسی تمام ایک ہی قسم کے سرمایہ جاتی اثاثوں کے حوالے سے سرمایہ منافع کا یکجا حساب کتاب کریں۔ لیکن زمین / عمارت کی منتقلی کی صورت میں ہر زمین / عمارت کے لیے الگ حساب کتاب درج کرنا لازمی ہے۔ شیڈول سرمایہ منافع،میں، آپ کو اپنی ملکیت والے تمام اقسام کے سرمایہ جاتی اثاثوں کے مختصر مدتی اور طویل مدتی سرمایہ منافع / نقصانات کی تفصیلات درج کرنی ہوں گی۔
 

Data responsiveData responsive

3.5 شیڈول A 112 اور شیڈول 115AD(1)(iii) شرطیہ

• سیکشن 112A میں، آپ کو کسی کمپنی کے ایکویٹی شیئرز، ایکویٹی پر مبنی فنڈ، یا بزنس ٹرسٹ کی ایسی یونٹ کی فروخت سے متعلق تفصیلات کا جائزہ لینا، درج کرنا یا ترمیم کرنا ہوگا جس پر STT ادا کیا گیا ہو۔

Data responsive

• شیڈول AD(1)(iii) 115 شرطیہمیں شیڈول A 112 کی طرح ہی تفصیلات درج کرنا شامل ہے، لیکن یہ غیر مقیم افراد پر لاگو ہوتا ہے۔

(ذاتی معلومات فائلنگ سیکشن میں، ایک نئی فیلڈ شامل کی گئی ہے - کیا آپ FPI ہیں؟ اگر ہاں، تو SEBI رجسٹریشن نمبر فراہم کریں۔ اگر ٹیکس دہندہ نے ’ہاں‘ منتخب کیا ہے، تو شیڈول AD 115 فعال ہونا چاہیے۔

Data responsiveData responsive

نوٹ: اگر شیئرز 31 جنوری 2018 کو یا اس سے پہلے خریدے گئے ہیں، تو شیڈول A 112 اور شیڈول AD(1)(iii) 115 شرطیہ کے تحت ہر منتقلی کی اسکرپ وار تفصیلات درج کرنا لازمی ہے۔

3.6 شیڈول VDA

ورچوئل ڈیجیٹل اثاثہ شیڈول میں، آپ کو ورچوئل ڈیجیٹل اثاثوں کی منتقلی سے حاصل شدہ آمدنی شامل کرنی ہوگی۔ شیڈول VDA (ورچوئل ڈیجیٹل اثاثہ) نیا شامل کیا گیا ہے۔ اس کی آمدنی شیڈول CG میں خودکار طور پر درج ہو جاتی ہے۔

Data responsiveData responsive

3.7 شیڈول دیگر ذرائع

شیڈول دیگر ذرائع میں، آپ کو دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی اپنی تمام آمدنی کی تفصیلات کا جائزہ لینا، درج کرنا یا ترمیم کرنا ہوگا، جن میں (لیکن صرف انہی تک محدود نہیں) خصوصی شرحوں پر قابل چارج آمدنی، سیکشن 57 کے تحت کٹوتیاں اور گھوڑ دوڑ سے متعلق آمدنی شامل ہیں۔

Data responsive

3.8 موجودہ سال کے نقصانات کی ایڈجسٹمنٹ (CYLA)

شیڈول موجودہ سال کے نقصانات کی ایڈجسٹمنٹ (CYLA)میں، آپ موجودہ سال کے نقصانات کی سیٹ آف کے بعد آمدنی کی تفصیلات دیکھ سکیں گے۔ اس میں سے مستقبل کے سالوں کے لیے آگے منتقل کیے جانے کی اجازت یافتہ غیر جذب شدہ نقصانات کو آگے منتقل (کیاری فارورڈ) کرنے کے لیے شیڈول CFL میں لیا جاتا ہے۔
 

Data responsive

3.9 شیڈول آگے منتقل شدہ (براٹ فارورڈ) نقصان کی ایڈجسٹمنٹ (BFLA)

شیڈول آگے منتقل شدہ نقصان کی ایڈجسٹمنٹ (BFLA) میں، آپ گزشتہ سالوں کے آگے منتقل شدہ (براٹ فارورڈ) نقصانات کی سیٹ آف کے بعد آمدنی کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔

Data responsiveData responsive

3.10 شیڈول آگے منتقل (کیاری فارورڈ) کیے جانے والے نقصانات (CFL)

شیڈول آگے منتقل (کیاری فارورڈ) کیے جانے والے نقصانات (CFL) میں، آپ مستقبل کے سالوں کے لیے آگے منتقل کیے جانے والے نقصانات کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔

Data responsiveData responsive

3.11 شیڈول VI-A

شیڈول VI-A میں، آپ کو انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کی سیکشن 80 کے حصہ B، C، CA اور D (جیسا کہ ذیل میں ذیلی سیکشنز متعین ہیں) کے تحت دعویٰ کی جانے والی کسی بھی کٹوتی کو شامل اور اس کی تصدیق کرنی ہوگی۔

حصہ ب- بعض ادائیگیوں کے سلسلے میں کٹوتی:

Data responsive

حصہ C، CA اور D ۔ دیگر آمدنی/دیگر کٹوتیوں کے سلسلے میں کٹوتی:

Data responsiveData responsive

براہ کرم نوٹ کریں: ڈیفالٹ نظام نیا ٹیکس نظام ہے۔ اگر آپ نے پرانے ٹیکس نظام کا انتخاب نہیں کیا ہے، تو صرف سیکشن CCD (2) 80 ۔ Tier-1 NPS اکاؤنٹ میں آجر کا تعاون اور سیکشن CCH80 ۔ اگنی ویر کارپس فنڈ میں جمع شدہ رقم کے تحت کٹوتیاں فعال ہوں گی۔

3.12 شیڈول 80G اور شیڈول 80GGA

شیڈول 80G اور شیڈول 80GGA میں، آپ کو سیکشن 80G اور سیکشن 80GGA کے تحت کٹوتی کے لیے اہل عطیات کی تفصیلات فراہم کرنی ہیں۔

Data responsiveData responsive

3.13 شیڈول AMT

شیڈول AMT میں، آپ کو سیکشن 115JC کے تحت قابل ادا متبادل کم از کم ٹیکس کے حساب کتاب کی تصدیق کرنی ہے۔

Data responsive

3.14شیڈول AMTC

شیڈول AMTC میں، آپ کو سیکشن 115JD کے تحت ٹیکس کریڈٹ کی تفصیلات شامل کرنی ہیں۔

Data responsiveData responsive

3.15 شیڈول SPI

شیڈول SPI میں، آپ کو متعین افراد (مثلاً شریک حیات، نابالغ بچہ) کی آمدنی شامل کرنی ہے جو سیکشن 64 کے مطابق آپ کی آمدنی میں شامل کی جاتی ہے یا شامل کرنا ضروری ہے۔

Data responsiveData responsive

3.16 شیڈول SI

شیڈول SI میں، آپ اس آمدنی کو دیکھ سکیں گے جو خصوصی شرحوں پر ٹیکس کے قابل ہے۔ مختلف اقسام کی آمدنی کے تحت رقم متعلقہ شیڈولز یعنی شیڈول OS اور شیڈول BFLA سے لی جاتی ہے۔

Data responsive

3.17 شیڈول مستثنیٰ آمدنی (EI)

شیڈول مستثنیٰ آمدنی (EI) میں، آپ کو اپنی مستثنیٰ آمدنی کی تفصیلات فراہم کرنی ہیں یعنی ایسی آمدنی جو کل آمدنی میں شامل نہیں کی جاتی یا ٹیکس کے قابل نہیں ہوتی۔ اس شیڈول میں شامل آمدنی کی اقسام میں سود کی آمدنی، منافع، زرعی آمدنی، کوئی بھی دیگر مستثنیٰ آمدنی، DTAA کے تحت ٹیکس کے قابل نہ ہونے والی آمدنی، اور پاس تھرو آمدنی شامل ہیں جو ٹیکس کے قابل نہیں ہے۔

Data responsive

3.18 شیڈول منتقل شدہ آمدنی (PTI)

شیڈول منتقل شدہ آمدنی (PTI) میں، آپ کو سیکشن 115UA یا 115UB میں مذکور بزنس ٹرسٹ یا سرمایہ کاری فنڈ سے موصول ہونے والی منتقل شدہ آمدنی کی تفصیلات فراہم کرنی ہیں۔

Data responsiveData responsiveData responsive

 

Data responsiveData responsive

3.19 شیڈول FSI

شیڈول غیر ملکی ذریعہ آمدنی (FSI) میں، آپ کو ایسی آمدنی کی تفصیلات رپورٹ کرنی ہیں جو بھارت سے باہر کسی بھی ذریعہ سے حاصل ہو رہی ہو یا پیدا ہو رہی ہو۔ یہ شیڈول صرف مقیم ٹیکس دہندگان کے لیے دستیاب ہے۔

Data responsiveData responsiveData responsiveData responsive

3.20 شیڈول TR

شیڈول TR میں، آپ کو ہر ملک کے حوالے سے بھارت سے باہر ادا کیے گئے ٹیکس پر بھارت میں دعویٰ کیے جانے والے ٹیکس ریلیف کا خلاصہ فراہم کرنا ہے۔ یہ شیڈول شیڈول FSI میں فراہم کی گئی تفصیلی معلومات کا خلاصہ درج کرتا ہے۔

Data responsive

3.21 شیڈول FA

شیڈول FA میں، آپ کو غیر ملکی اثاثوں یا بھارت سے باہر کسی بھی ذریعہ سے حاصل ہونے والی آمدنی کی تفصیلات فراہم کرنی ہیں۔ اگر آپ غیر معمولی لحاظ سے مقیم یا غیر مقیم رہائشی ہیں تو یہ شیڈول بھرنا ضروری نہیں ہے۔

Data responsiveData responsive

3.22 شیڈول 5A

شیڈول 5A میں، اگر آپ پرتگیز شہری قانون 1860 کے تحت مشترکہ جائیداد کے نظام کے تابع ہیں، تو آپ کو شوہر اور بیوی کے درمیان آمدنی کی تقسیم کے لیے ضروری معلومات فراہم کرنی ہیں۔

3.23 شیڈول AL

اگر آپ کی کل آمدنی 1₹ کروڑ سے اوپر ہے، تو شیڈول AL میں منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی تفصیلات کے ساتھ ان اثاثوں سے متعلق واجبات ظاہر کرنا لازمی ہے۔ اگر آپ غیر مقیم ہیں یا مقیم ہیں لیکن عام طور پر مقیم نہیں ہیں، تو صرف بھارت میں واقع اثاثوں کی تفصیلات درج کی جائیں گی۔

Data responsive

3.24 حصہ ب – کل آمدنی (TI)

حصہ ب ۔ کل آمدنی (TI) سیکشن میں، آپ فارم میں پُر کیے گئے تمام شیڈولز سے خودکار طور پر شامل ہونے والی اپنی کل آمدنی کے حساب کتاب کو دیکھ سکیں گے۔

Data responsive

 

Data responsive

3.25 ادا شدہ ٹیکس

ادا شدہ ٹیکس سیکشن میں، آپ کو گزشتہ مالی سال میں اپنے ادا کیے گئے ٹیکس کی تفصیلات کی تصدیق کرنی ہے۔ ٹیکس کی تفصیلات میں تنخواہ سے TDS / تنخواہ کے علاوہ آمدنی سے TDS، TDS، پیشگی ٹیکس اور ذاتی جانچ ٹیکس شامل ہیں۔

Data responsive

3.26 حصہ ب۔ TTI

حصہ ب-TTI سیکشن میں، آپ کل آمدنی پر مجموعی انکم ٹیکس ذمہ داری کا مکمل حساب کتاب دیکھ سکیں گے۔

Data responsiveData responsive

4۔ رسائی حاصل کرنے اور جمع کرانے کا طریقہ (آن لائن موڈ)

آپ اپنا ITR درج ذیل طریقوں سے فائل اور جمع کرا سکتے ہیں:

• آن لائن موڈ – ای۔فائلنگ پورٹل کے ذریعے
• آف لائن موڈ – آف لائن یوٹیلٹی کے ذریعے

مزید جاننے کے لیے آپ آف لائن یوٹیلٹی (ITR کے لیے) کا یوزر مینوئل دیکھ سکتے ہیں۔

آن لائن موڈ کے ذریعے ITR فائل اور جمع کرانے کے لیے درج ذیل مراحل پر عمل کریں: 

مرحلہ 1: اپنے یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کا استعمال کرتے ہوئے ای فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کریں۔

Data responsive

مرحلہ 2: اپنے ڈیش بورڈ پر ’ای۔فائل‘> ’انکم ٹیکس ریٹرنس‘> ’انکم ٹیکس ریٹرن‘ پر کلک کریں۔

Data responsive


مرحلہ 3:تشخیصی سالکے طور پر2026–27منتخب کریں۔

Data responsive

مرحلہ 4: فائلنگ کا موڈ پر آئن لائن منتخب کریں اور ’کنٹینیو‘ پر کلک کریں۔

Data responsive

اگر آپ پہلے ہی انکم ٹیکس ریٹرن پُر کر چکے ہیں اور وہ جمع کرانے کے لیے زیر التواء ہے، تو ’فائلنگ کرنا بحال کریں‘ پر کلک کریں۔ اگر آپ محفوظ شدہ ریٹرن کو مسترد کر کے نیا ریٹرن تیار کرنا چاہتے ہیں تو ’نئی فائلنگ شروع کریں‘ پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 5: اپنے مطابق اسٹیٹس منتخب کریں اور ’جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 6: انکم ٹیکس ریٹرن فارم کی قسم منتخب کرنے کے لیے آپ کے پاس دو اختیارات ہیں:

• اگر آپ کو یقین نہیں کہ کون سی ITR فائل کرنی ہے، تو ’ITR فارم فائل کرنے کے بارے میں فیصلہ کرنے میں میری مدد کریں‘ منتخب کریں اور ’جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔ جب سسٹم درست ITR کا تعین کرنے میں آپ کی مدد کرے گا تو آپ اپنی ITR فائل کرنے کا عمل جاری رکھ سکتے ہیں۔

Data responsive

• اگر آپ کو معلوم ہے کہ کون سی ITR فائل کرنی ہے، تو ’مجھے معلوم ہے کہ مجھے کون سا ITR فارم فائل کرنا ہے‘ منتخب کریں، ڈراپ ڈاؤن مینو سے متعلقہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم منتخب کریں اور ’ITR کے ساتھ پروسیڈ‘ پر کلک کریں۔

Data responsive

نوٹ:

• اگر آپ کو معلوم نہیں کہ کون سی ITR یا کون سے شیڈولز آپ پر لاگو ہوتے ہیں یا آمدنی اور کٹوتیوں کی تفصیلات کیا ہیں، تو سوالات کے ایک مجموعے کے جواب آپ کی رہنمائی کریں گے اور درست / غلطی سے پاک ITR فائل کرنے میں مدد دیں گے۔

• اگر آپ کو معلوم ہے کہ کون سی ITR یا کون سے شیڈولز آپ پر لاگو ہوتے ہیں یا آمدنی اور کٹوتیوں کی تفصیلات کیا ہیں، تو آپ سوالات کو چھوڑ سکتے ہیں۔

مرحلہ 7: جب آپ اپنے لیے قابل اطلاق ITR منتخب کر لیں، تو مطلوبہ دستاویزات کی فہرست دیکھیں اور ’آئیے شروع کریں‘ پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 8: اپنے پہلے سے بھرے ہوئے ڈیٹا کا جائزہ لیں اور اگر ضروری ہو تو اس میں ترمیم کریں۔ باقی / اضافی ڈیٹا درج کریں (اگر مطلوب ہو)۔ ہر سیکشن کے آخر میں ’کنفرم کریں‘ پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 9: مختلف سیکشنز میں اپنی آمدنی اور کٹوتیوں کی تفصیلات درج کریں۔ فارم کے تمام سیکشنز مکمل کرنے اور ان کی تصدیق کرنے کے بعد ’تصدیق کی جانب بڑھیں‘ پر کلک کریں۔

Data responsiveData responsive

مرحلہ 10a: شیڈول حصہ ب۔ TTI چیک کریں، اگر ٹیکس ذمہ داری موجود ہو

آپ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کی بنیاد پر شیڈول حصہ ب۔ TTI میں آپ کے ٹیکس کے حساب کتاب کا خلاصہ دکھایا جائے گا۔ اگر حساب کتاب کی بنیاد پر کوئی قابل ادا ٹیکس ذمہ داری موجود ہو، تو صفحہ کے نیچے آپ کو ’ابھی ادائیگی کریں‘ اور ’بعد میں ادائیگی کریں‘ کے آپشنز ملیں گے۔

Data responsiveData responsive

نوٹ:

•’ابھی ادائیگی کریں‘اختیار استعمال کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔
• اگر آپ’بعد میں ادائیگی کریں‘کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ اپنی انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے بعد ادائیگی کر سکتے ہیں، لیکن آپ کو نادہندہ ٹیکس کنندہ تصور کیے جانے کا خطرہ ہو سکتا ہے، اور قابل ادا ٹیکس پر سود ادا کرنے کی ذمہ داری پیدا ہو سکتی ہے۔

مرحلہ 10b : حصہ ب- TTI میں، اگر کوئی ٹیکس ذمہ داری موجود نہ ہو (کوئی مطالبہ نہیں / کوئی ریفنڈ نہیں) یا اگر آپ ریفنڈ کے اہل ہوں، تو ’تصدیق کریں‘ پر کلک کریں۔

Data responsive

 

Data responsive

مرحلہ 11: ’ابھی ادائیگی کریں‘ اختیار منتخب کرنے پر آپ کو ایک پاپ اپ پیغام نظر آئے گا جس میں بتایا جائے گا کہ ٹیکس ادائیگی کے لیے آپ کو ای-پے ٹیکس سروس پر منتقل کر دیا جائے گا۔ ’جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 12: ای۔فائلنگ پورٹل کے ذریعے کامیاب ادائیگی کے بعد کامیابی کا پیغام ظاہر ہوگا۔ ITR کی فائلنگ مکمل کرنے کے لیے ’فائلنگ پر واپس جائیں‘ پر کلک کریں۔

مرحلہ 13: ’تصدیق کی جانب بڑھیں‘ پر کلک کریں۔

Data responsiveData responsive

مرحلہ 14: ’اپنی ریٹرن کا پریویو دیکھیں اور جمع کریں‘ صفحہ پر ’مقام‘ درج کریں، اعلامیہ کے چیک باکس کو منتخب کریں اور ’توثیق کی جانب بڑھیں‘ پر کلک کریں۔

Data responsive

نوٹ: اگر آپ نے اپنی ریٹرن تیار کرنے میں کسی ٹیکس ریٹرن تیار کنندہ یا TRP کی خدمات حاصل نہیں کی ہیں، تو آپ TRP سے متعلق ٹیکسٹ باکس خالی چھوڑ سکتے ہیں۔

مرحلہ 15: داخلی توثیق کامیاب ہونے پر .‘پریویو’ پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 16: ’اپنے ریٹرن کا پری ویو دیکھیں اور جمع کریں‘ صفحہ پر ’توثیق کی جانب بڑھیں‘ پر کلک کریں۔

Data responsive

اب اپ لوڈ سطح کی توثیق کامیاب ہو چکی ہے، ’تصدیق کی جانب بڑھیں‘ پر کلک کریں۔

Data responsive

نوٹ: اگر آپ کی ریٹرن میں غلطیوں کی فہرست دکھائی جائے، تو آپ کو غلطیوں کی اصلاح کے لیے فارم میں واپس جانا ہوگا۔ اگر کوئی غلطی موجود نہ ہو، تو آپ ’تصدیق کی جانب بڑھیں‘ پر کلک کرکے اپنے ریٹرن کی ای-تصدیق کر سکتے ہیں۔

مرحلہ 17: ’اپنی تصدیق مکمل کریں‘ صفحہ پر اپنا پسندیدہ آپشن منتخب کریں اور ’جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

آپ کی ریٹرن کی تصدیق کرنا لازمی ہے، اور ای-تصدیق (تجویز کردہ آپشن ۔ ابھی ای-تصدیق کریں) آپ کی ITR کی تصدیق کا سب سے آسان طریقہ ہے۔ یہ تیز، کاغذی کارروائی سے پاک اور دستخط شدہ فزیکل ITR-V کو ڈاک کے ذریعے CPC بھیجنے کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے۔

Data responsive

نوٹ: اگر آپ ’بعد میں ای-تصدیق کریں‘ کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ اپنا ریٹرن جمع کرا سکتے ہیں، تاہم آپ کو اپنا ITR فائل کرنے کے 30 دن کے اندر اپنی ریٹرن کی تصدیق کرنا ہوگی۔

نوٹ:

• مزید جاننے کے لیےای-تصدیق کیسے کریںیوزر مینوئل ملاحظہ کریں۔
• اگر آپITR-V کے ذریعے تصدیق کریںکا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ کو اپنی ITR-V کی دستخط شدہ فزیکل کاپی 30 دن کے اندر اسپیڈ پوسٹ کے ذریعے سنٹرلائزڈ پروسسنگ سنٹر، انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ، بنگلورو 560500 کو بھیجنی ہوگی۔
• براہ کرم یہ یقینی بنائیں کہ آپ نے اپنے بینک اکاؤنٹ کی پیشگی توثیق کر لی ہے اور اپنے پین کو آدھار سے منسلک کر لیا ہے تاکہ واجب الادا کوئی بھی ریفنڈ آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کیا جا سکے۔
• مزید جاننے کے لیےمیرا بینک اکاؤنٹیوزر مینوئل ملاحظہ کریں۔

اپنی ریٹرن کی ای۔تصدیق مکمل کرنے کے بعد ایک کامیابی کا پیغام دکھایا جائے گا، جس کے ساتھ ٹرانزیکشن آئی ڈی اور توثیقی نمبر بھی ہوگا۔ آپ کو ای۔فائلنگ پورٹل پر رجسٹر شدہ اپنے موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی پر بھی ایک توثیقی پیغام موصول ہوگا۔