EVC جنریٹ کریں صارف دستی

 

1. جائزہ

الیکٹرانک تصدیقی کوڈ (ای۔وی۔سی) تیار کرنے کی سروس صرف ای۔فائلنگ پورٹل کے انفرادی رجسٹرڈ یوزرس کے لیے دستیاب ہے تاکہ ای۔وی۔سی تیار کیا جا سکے۔ یہ سروس آپ کو اجازت دیتی ہے کہ

  • کسی آئٹم (قانونی فارمز، انکم ٹیکس ریٹرنز) کو ای۔تصدیق کریں
  • ای۔فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کریں
  • پاس ورڈ ری سیٹ کریں

2. اس سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری شرائط

  • ای۔فائلنگ پورٹل پر درست یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کے ساتھ انفرادی ٹیکس دہندہ کے طور پر رجسٹرڈ صارف
  • ای۔فائلنگ پورٹل میں تصدیق شدہ اور ای۔وی۔سی فعال بینک اکاؤنٹ (بینک اکاؤنٹ آپشن کے لیے)
  • ای۔فائلنگ پورٹل میں تصدیق شدہ اور ای۔وی۔سی فعال ڈیمیٹ اکاؤنٹ (ڈیمیٹ اکاؤنٹ آپشن کے لیے)
  • بینک اکاؤنٹ کے ساتھ منسلک پین (انٹرنیٹ بینکنگ آپشن کے لیے)
  • درست ڈیبٹ کارڈ (بینک اے۔ٹی۔ایم آپشن کے لیے)

3. مرحلہ وار ہدایات

مرحلہ 1: ای۔فائلنگ پورٹل پر اپنے یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کے ذریعے لاگ اِن کریں۔

Data responsive

 

مرحلہ 2: اپنے ڈیش بورڈ پر جا کر Services > Generate EVC پر کلک کریں۔

Data responsive

 


مرحلہ 3: جنریٹ ای۔وی۔سی صفحے پر “آپ الیکٹرانک تصدیقی کوڈ کس طرح حاصل کرنا چاہتے ہیں (ای۔وی۔سی)?” منتخب کریں۔

آپ درج ذیل طریقوں سے ای۔وی۔سی جنریٹ کر سکتے ہیں:

انٹرنیٹ بینکنگ سیکشن 3.1 کا حوالہ دیکھیں
بینک اکاؤنٹ سیکشن 3.2 کا حوالہ دیکھیں
ڈیمیٹ اکاؤنٹ سیکشن 3.3 کا حوالہ دیکھیں
Data responsive


3.1 انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے ای۔وی۔سی تیار کرنا

مرحلہ 1: جنریٹ ای۔وی۔سی صفحے پر نیٹ بینکنگ کے ذریعے منتخب کریں اور جاری پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 2: ای-فائلنگ نیٹ بینکنگ کے ذریعے لاگ ان کریں صفحہ پر، بینک کا نام
منتخب کریں۔

Data responsive


نوٹ: جب آپ کے بینک کا نیٹ بینکنگ لاگ اِن صفحہ ظاہر ہوگا، تو آپ ای۔فائلنگ پورٹل سے لاگ آؤٹ ہو جائیں گے۔

مرحلہ 3: اپنے بینک کے نیٹ بینکنگ لاگ اِن صفحہ پر جائیں، اور بینک کی جانب سے فراہم کردہ اپنا یوزر نیم اور پاسورڈ درج کریں۔

مرحلہ 4: اپنی نیٹ بینکنگ ویب سائٹ پر، ای۔فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن ہونے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

نوٹ: اس کے بعد آپ اپنی نیٹ بینکنگ ویب سائٹ سے لاگ آؤٹ ہو جائیں گے اور آپ کا ای۔فائلنگ اکاؤنٹ لاگ اِن ہو جائے گا۔

مرحلہ 5: اپنے ڈیشبورڈ پر جائیں اور سروس > جنریٹ ای۔وی۔سی پر کلک کریں۔

Data responsive


آپ کو تیار شدہ ای۔وی۔سی ای۔فائلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی پر موصول ہوگا اور کامیابی کا پیغام ظاہر کیا جائے گا۔

Data responsive


3.2. بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ای۔وی۔سی تیار کرنا

مرحلہ 1: جنریٹ ای۔وی۔سی صفحہ پر، نیٹ بینکنگ کے ذریعے کا انتخاب کریں اور پھر کنٹینیو پر کلک کریں۔

Data responsive


کامیابی کا پیغام ظاہر ہوگا اور آپ کو بینک کی جانب سے تصدیق شدہ موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی پر ای۔وی۔سی موصول ہوگا۔

Data responsive


نوٹ:

  • بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ای۔وی۔سی کا آپشن صرف اسی صورت میں جنریٹ کیا جا سکتا ہے جب شامل کیا گیا بینک اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہو اور ای۔وی۔سی فعال ہو۔
  • آپ کو ای۔وی۔سی صرف اسی صورت میں اپنے موبائل نمبر یا ای میل آئی ڈی پر موصول ہوگا جب وہ بینک کی طرف سے تصدیق شدہ ہو۔


3.3. ڈی میٹ اکاؤنٹ کے ذریعے ای۔وی۔سی تیار کرنا

مرحلہ 1: جنریٹ ای۔وی۔سی صفحے پر ڈیمیٹ اکاؤنٹ کے ذریعے منتخب کریں اور جاری پر کلک کریں۔

Data responsive


کامیابی کا پیغام ظاہر ہوگا اور آپ کو NSDL / CDSL کی جانب سے تصدیق شدہ موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی پر ای۔وی۔سی موصول ہوگا۔

Data responsive


نوٹ:

  • ڈی میٹ اکاؤنٹ کے ذریعے ای۔وی۔سی کا آپشن صرف اسی صورت میں جنریٹ کیا جا سکتا ہے جب شامل کیا گیا ڈی میٹ اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہو اور ای۔وی۔سی فعال ہو۔
  • آپ کو ای۔وی۔سی صرف اسی صورت میں اپنے موبائل نمبر یا ای میل آئی ڈی پر موصول ہوگا جب وہ NSDL/CDSL کی طرف سے تصدیق شدہ ہوں۔

4. متعلقہ موضوعات

  • لاگ اِن
  • ڈیش بورڈ
  • ای۔تصدیق کرنے کا طریقہ
  • میرا بینک اکاؤنٹ
  • میرا ڈیمیٹ اکاؤنٹ
  • فوری ای-پین