’اپنا JAO یوزر مینوئل
1۔ جائزہ
’اپنا JAO جانیں‘ سروس ان ٹیکس دہندگان (جو ای۔فائلنگ میں رجسٹرشدہ ہوں یا غیر رجسٹرشدہ) کے لیے دستیاب ہے جن کے پاس درست پین ہو۔ یہ سروس آپ کو کسی مخصوص پین کے لیے دائرہ اختیار والے جانچ افسر (JAO) کی تفصیلات دیکھنے کی اجازت دیتی ہے۔ اس سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کو ای۔فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اس سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے پیشگی شرائط
- درست پین
- درست موبائل نمبر
3. مرحلہ وار ہدایات
مرحلہ 1: ای۔فائلنگ پورٹل کے ہوم پیج پر جائیں اور ’اپنا JAO جانیں‘ پر کلک کریں۔
مرحلہ 2: ’اپنے دائرہ اختیار والے جانچ افسر کو جانیں‘ صفحہ پر اپنا پین اور درست موبائل نمبر درج کریں اور ’جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
مرحلہ 3: مرحلہ 2 میں درج کیے گئے موبائل نمبر پر آپ کو 6 ہندسوں کا او۔ٹی۔پی۔ موصول ہوگا۔ او۔ٹی۔پی۔ درج کریں اور ’توثیق کریں‘ پر کلک کریں۔
نوٹ:
- او۔ٹی۔پی صرف 15 منٹ کے لیے قابلِ استعمال ہوگا۔
- آپ کے پاس درست او۔ٹی۔پی۔ درج کرنے کے 3 مواقع ہیں۔
- اسکرین پرموجود او۔ٹی۔پی۔ کی میعاد ختم ہونے کا کاؤنٹ ڈاؤن ٹائمر بتاتا ہے کہ او۔ٹی۔پی کب ختم ہوگا۔
- ’او۔ٹی۔پی۔ دوبارہ بھیجیں‘ پر کلک کرنے سے نیا او۔ٹی۔پی۔ تیار ہوگا اور بھیجا جائے گا۔
او۔ٹی۔پی۔ کی کامیاب توثیق کے بعد، آپ دائرہ اختیار والے جانچ افسر کی تفصیلات (جیسے ایریا کوڈ، AO ٹائپ، رینج کوڈ، AO نمبر، دائرہ اختیار، پتہ اور JAO کی ای میل آئی ڈی) کے ساتھ اپنے پین کی حیثیت بھی دیکھ سکیں گے۔
4۔ متعلقہ موضوعات
- پین کی تصدیق کریں
- فوری ای۔پین
- ٹین کی تفصیلات جانیں