میری پروفائل صارف دستی

 

1.۔عمومی جائزہ

میری پروفائل / اپ ڈیٹ پروفائل سروس ای-فائلنگ پورٹل کے تمام رجسٹرڈ یوزرس کے لیے دستیاب ہے تاکہ وہ پورٹل میں لاگ اِن کرنے کے بعد اپنی پروفائل معلومات دیکھ سکیں اوران میں ترمیم / اپ ڈیٹ کر سکیں۔ یہ سروس آپ کو الگ الگ یوزر قسم کے مطابق پروفائل معلومات میں ترمیم / اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے:

  • اپنی ذاتی تفصیلات دیکھیں جیسے پین کی تفصیلات، ٹین کی تفصیلات، آدھار نمبر
  • اپنی رابطہ کی معلومات جیسے موبائل نمبر، ای میل آئی۔ڈی اور پتہ دیکھیں / اپ ڈیٹ کریں
  • View / Update your other details such as: 
    • Bank Account and Demat Account details
    • Register DSC
    • e-Filing Vault Higher Security
    • PAN – JAO Jurisdiction details
    • Details of Representative Assessee and Authorized signatories for Income Tax Returns / Forms
    • Source of Income details
    • Registrations and Certificates
    • Appreciations and Rewards
    • Portuguese Civil Code Applicability

2.۔ اس سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیےضروری شرائط

  • درست یوزر آئی-ڈی اور پاس ورڈ کے ساتھ ای-فائلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ یوزر

3۔ مرحلہ وار رہنمائی

مرحلہ 1: اپنے یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کا استعمال کرتے ہوئے ای-فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کریں

Data responsive


 

مرحلہ 2: ڈیش بورڈ صفحہ پر، اپنے ڈیش بورڈ کے اوپر دائیں کونے میں اپنے نام پر کلک کریں اور میرا پروفائل پر کلک کریں۔

Data responsive

 
 

مرحلہ 3: میرا پروفائل صفحہ پر، آپ درج ذیل معلومات دیکھ اور / یا اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں:

ذاتی تفصیلات جیسے شہریت، رہائشی تفصیلات، پاسپورٹ نمبر

سیکشن 3.1 سے رجوع کریں

رابطے کی تفصیلات جیسے موبائل نمبر، ای میل آئی۔ڈی اور پتہ

سیکشن 3.2 سے رجوع کریں

آمدنی کے ذرائع کی تفصیلات

سیکشن 3.3 سے رجوع کریں

پرتگالی سول کوڈ کا اطلاق پذیری

سیکشن 3.4 سے رجوع کریں

انکم ٹیکس ریٹرنز / فارمز کے لیے مجاز دستخط کنندہ

مجاز دستخط کنندہ پر انکم ٹیکس ریٹرنز / فارمز کے لیے کلک کریں۔ تفصیلات اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایڈیٹ پر کلک کریں اور سیو پر کلک کریں۔

نوٹ: مجاز نمائندہ / مجاز دستخط کنندہ کے طور پر رجسٹر کرنے کا طریقہ جاننے کے لیے نمائندہ کے طور پر اجازت اور رجسٹریشن یوزر مینوئل سے رجوع کریں۔

نمائندہ اسیسی

نمائندہ اسیسی پر کلک کریں۔ تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ترمیم کریں پر کلک کریں، پھر محفوظ کریں پر کلک کریں۔

نوٹ: نمائندہ اسیسی کے طور پر رجسٹر کرنے کا طریقہ جاننے کے لیے نمائندہ کے طور پر اجازت اور رجسٹریشن کا یوزر مینوئل سے رجوع کریں۔

محفوظ رسائی کا پیغام

(جب بھی آپ ای-فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کریں گے، ایک ذاتی نوعیت کا پیغام دکھایا جائے گا۔ ذاتی نوعیت کا پیغام یہ جانچنے کا ایک مفید طریقہ ہے کہ جس ویب سائٹ پر آپ اپنی یوزر آئی۔ ڈی اور پاس ورڈ درج کر رہے ہیں، آیا وہ حقیقی ای-فائلنگ پورٹل ہے۔)

محفوظ رسائی کے پیغام پر کلک کریں۔ محفوظ رسائی کا پیغام صفحہ پر، ٹیکسٹ باکس میں ذاتی نوعیت کا پیغام درج کریں اور محفوظ کریں پر کلک کریں۔

آدھار او۔ٹی۔پی لاگ اِن

سنگل فیکٹر کی توثیق کے لیے آدھار او۔ٹی۔پی کے ذریعے اپنا لاگ اِن فعال کے لیے، آدھار او۔ٹی۔پی پرلاگ اِن کلک کریں۔ آدھار او۔ٹی۔پی لاگ اِن صفحہ پر، ہاں منتخب کریں اور سیو پر کلک کریں، اور آدھار او۔ٹی۔پی کے ذریعے لاگ اِن فعال ہو جائے گا۔

دائرۂ اختیار کی تفصیلات

دائرۂ اختیار کی تفصیلات دیکھنے کے لیے دائرۂ اختیار کی تفصیلات پر کلک کریں۔

رجسٹریشن اور سرٹیفکیٹس

ای-پین کی تفصیلات، اسٹارٹ اپ کی منظوری کی تفصیلات اور ای-فائل کردہ فارمز کی تفصیلات دیکھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے رجسٹریشن اور سرٹیفکیٹس پر کلک کریں۔

تعریف اور انعامات

تعریفی سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے تعریف اور انعامات پر کلک کریں۔

بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات

بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات پر کلک کرنے پر، آپ کو بینک اکاؤنٹ سروس صفحہ پر لے جایا جائے گا، جہاں آپ بینک اکاؤنٹ میں ای۔وی۔سی۔ شامل / حذف یا فعال / غیر فعال کر سکتے ہیں۔
نوٹ: مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے میرا بینک اکاؤنٹ یوزر مینوئل سے رجوع کریں۔

ڈی میٹ اکاؤنٹ کی تفصیلات

ڈی میٹ اکاؤنٹ کی تفصیلات پر کلک کرنے پر، آپ کو ڈی میٹ اکاؤنٹ سروس صفحہ پر لے جایا جائے گا، جہاں آپ ڈی میٹ اکاؤنٹ کے لیے ای۔وی۔سی شامل / حذف یا فعال / غیر فعال کرسکتے ہیں۔
نوٹ: مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے میرا ڈی میٹ اکاؤنٹ یوزر مینوئل سے رجوع کریں۔

ڈی۔ایس۔سی رجسٹر کریں یا ڈی۔ایس۔سی دیکھیں اوراپ ڈیٹ کریں

رجسٹر ڈی۔ایس۔سی پر کلک کرنے پر، آپ کو ڈیجیٹل دستخطی سرٹیفکیٹ (ڈی۔ایس۔سی) رجسٹریشن صفحہ پر لے جایا جائے گا، جہاں آپ:

  • ڈی۔ایس۔سی رجسٹر کریں
  • ڈی۔ایس۔سی دوبارہ رجسٹر کریں
  • بنیادی رابطہ کی ڈی۔ایس۔سی رجسٹر کریں

نوٹ: مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ڈی۔ایس۔سی۔ رجسٹر کریں یوزر مینوئل سے رجوع کریں۔

ای-فائلنگ والٹ۔ہائرسیکیورٹی

ای-فائلنگ والٹ-ہائیر سیکیورٹی پر کلک کرنے پر، آپ کو ای-فائلنگ والٹ-ہائیر سیکیورٹی صفحہ پر لے جایا جائے گا، جہاں آپ اپنے ای-فائلنگ اکاؤنٹ کے لیے تصدیق کی ایک اضافی سطح شامل کر سکتے ہیں۔
نوٹ: مزید معلومات کے لیے ای-فائلنگ والٹ ہائر سیکیورٹی یوزرمینوئل سے رجوع کریں

اسٹیٹک پاس ورڈ

اسٹیٹک پاس ورڈ بنانے کے لیے اسٹیٹک پاس ورڈ پر کلک کریں۔
نوٹ: مزید معلومات کے لیے اسٹیٹک پاس ورڈ بنائیں، یوزر مینوئل سے رجوع کریں۔

Data responsive

نوٹ:

  • بیرونی ایجنسیاں ذاتی تفصیلات جیسے- بیرونی ایجنسی کی قسم، سروس کی قسم، تنظیم کا پین تنظیم کا ٹین لینڈ لائن نمبر اور ای میل آئی۔ڈی میں ترمیم / اپ ڈیٹ کر سکتی ہیں۔
  • ERIs اور TIN 2.0 رجسٹریشن اسٹاک ہولڈرز صرف اپنی ذاتی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں اور کسی بھی ذاتی تفصیلات میں ترمیم / اپ ڈیٹ نہیں کر سکیں گے۔
  • ERIs، بیرونی ایجنسیاں اور TIN 2.0 رجسٹریشن اسٹاک ہولڈرز اپنی رابطہ کی تفصیلات اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔
  • ERIs اور بیرونی ایجنسیاں اپنی متعلقہ پروفائلز کے ذریعے سروسز شامل یا حذف کر سکتی ہیں۔
  • مزید جاننے کے لیے متعلقہ یوزر مینوئلز سے رجوع کریں۔

3.1 ذاتی تفصیلات اپ ڈیٹ کرنے کے لیے

مرحلہ 1: میری پروفائل صفحہ پر، ذاتی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایڈٹ پر کلک کریں۔

Data responsive

نوٹ: صرف شہریت اور رہائشی حیثیت کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔


مرحلہ 2: مطلوبہ تفصیلات میں ترمیم کرنے کے بعد، سیو پر کلک کریں۔

Data responsive


نوٹ: براہِ کرم نوٹ کریں کہ صارف کی قسم کے لحاظ سے بعض تفصیلات قابلِ ترمیم نہیں ہوسکتی ہیں۔

3.2 بنیادی اورثانوی رابطہ تفصیلات (موبائل نمبر اور ای میل آئی۔ڈی) کو اپ ڈی کرنے کے لیے
(آپ اپنا موبائل نمبر آدھار، پین یا بینک تفصیلات کے مطابق بھی اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں)

مرحلہ 1: میرا پروفائل صفحہ پر، رابطہ تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ایڈٹ پر کلک کریں۔

Data responsive


مرحلہ 2: بینک / آدھار / پین تفصیلات کے مطابق موبائل نمبر درج کریں اور ای-تصدیق کے لیے آگے بڑھیں پر کلک کریں۔

Data responsive


 

مرحلہ 3a: اپنی رابطہ تفصیلات کی تصدیق کریں صفحہ پر، بنیادی اور ثانوی موبائل نمبر پر موصول ہونے والے الگ الگ 6 ہندسوں والے او۔ٹی۔پیز، اور بنیادی و ثانوی ای میل آئی۔ڈی پر بھیجے گئے او۔ٹی۔پیز درج کریں۔ او۔ٹی۔پیز درج کرنے کے بعد "جمع کریں اور ویریفیکیشن کے لیے آگے بڑھیں" پر کلک کریں۔

Data responsive


مرحلہ 3b: ای-تصدیق صفحہ پر، وہ آپشن منتخب کریں جس کے ذریعے آپ ریٹرن کو ای-تصدیق کرنا چاہتے ہیں اور جاری رکھیں پر کلک کریں۔

Data responsive

نوٹ: اگر آپ غیر رہائشی ہیں، پین نہیں رکھتے اور پین رکھنا آپ کے لیے ضروری نہیں ہے، تو مرحلہ 3B قابل اطلاق نہیں ہوگا۔


3.3. آمدنی کے ذرائع کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے (صرف ٹیکس دہندگان کے لیے)

مرحلہ 1: میرا پروفائل صفحہ پر، آمدنی کے ذرائع پر کلک کریں۔

Data responsive


 

مرحلہ 2: اگر کوئی تفصیلات شامل نہیں کی گئی ہیں، تفصیلات شامل کریں پر کلک کریں۔

Data responsive


نوٹ: اگر آمدنی کا ذریعہ پہلےسےدرج ہے اور آپ تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں، تو ایڈٹ پر کلک کریں۔ اگر آپ پہلے سے شامل کیے گئے آمدنی کے ذریعہ کو حذف کرنا چاہتے ہیں، تو ڈیلیٹ پر کلک کریں اور تفصیلات آپ کے پروفائل سے حذف کر دی جائیں گی۔

مرحلہ 3: ڈراپ ڈاؤن سے آمدنی کے ذرائع (تنخواہ دار / پنشن یافتہ، مکان کی جائیداد، کاروبار / پیشہ، زراعت، دیگر) منتخب کریں۔

Data responsive


مرحلہ 4: ڈراپ ڈاؤن سے ایک آپشن منتخب کرنے پر، مطلوبہ تفصیلات درج کریں اور ایڈ پر کلک کریں ۔

  • اگر آپ تنخواہ دار / پنشن یافتہ منتخب کرتے ہیں، تو آجر کا ٹی۔آئی۔این / پنشن تقسیم کرنے والی اتھارٹی، ملازمت کی نوعیت، آجر / پنشن تقسیم کرنے والی اتھارٹی کا نام اور ملازمت کی مدت جیسی تفصیلات درج کریں۔
Data responsive
  • اگر آپ کاروبار / پیشہ منتخب کرتے ہیں، تو آپ کاروبار / پیشہ کے ساتھ ایسوسی ایشن کی قسم منتخب کرسکتے ہیں، پیشہ ورانہ تفصیلات اور کاروباری کا پتہ درج کر سکتے ہیں۔
Data responsive
  • اگر آپ مکان کی جائیداد منتخب کرتے ہیں، تو آپ جائیداد کی ملکیت (جیسے خود)، پتہ، مکان کی جائیداد کی قسم (خود زیرِ استعمال / کرایہ پر دی گئی / مفروضہ طور پر کرایہ پر دی گئی)، ملکیت کا فیصد، دیگر شریک مالکان کی تعداد اور شریک مالک کی تفصیلات جیسے رہائشی حیثیت، پی۔اے۔این تفصیلات، آدھار تفصیلات، نام اور ملکیت کا فیصد درج کر سکتے ہیں۔
Data responsive

نوٹ: آپ آمدنی کے متعدد ذرائع شامل کر سکتے ہیں۔ آمدنی کے تمام ذرائع شامل کرنے کے لیے تفصیلات شامل کریں پر کلک کریں۔

3.4 پرتگالی سول کوڈ اطلاق پذیری کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے

مرحلہ 1: میری پروفائل صفحہ پر، پرتگالی سول کوڈ اطلاق پذیری پر کلک کریں۔

Data responsive


نوٹ: یہ جاننے کے لیے کہ آیا یہ آپ پر لاگو ہوتا ہے، پرتگالی سول کوڈ کیا ہے؟ پر کلک کریں۔

Data responsive



مرحلہ 2: اگر آپ سیکشن 5A کے مطابق پرتگالی سول کوڈ کے تحت آتے ہیں، تو ہاں منتخب کریں۔

 

Data responsive


 

مرحلہ 3: پین، آدھار اور اپنے شریکِ حیات کا نام جیسی تفصیلات درج کریں اور ایڈ پر کلک کریں۔

Data responsive


نوٹ: افراد کے علاوہ دیگر ٹیکس دہندگان بھی اپنے پروفائل میں درج ذیل تفصیلات درج / اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں:

ٹیکس دہندہ زمرہ

تفصیلات

HUF

اہم شخص کی تفصیلات

فرم

منیجنگ پارٹنر / نامزد پارٹنر کی تفصیلات

کمپنی

اہم شخص کی تفصیلات، عہدہ، پرنسپل رابطہ، شیئر ہولڈر کی تفصیلات

AOP

ممبرکی تفصیلات، پرنسپل آفیسرکی تفصیلات

ٹرسٹ

ٹرسٹی کی تفصیلات

AJP، مقامی اتھارٹی، ٹیکس کٹوتی کنندہ اور کلیکٹر، حکومت

پرنسپل آفیسر کی تفصیلات

سی-اے

کاروباری / پیشہ ورانہ تفصیلات بشمول ممبرشپ نمبر، اندراج کی تاریخ

 

4. متعلقہ موضوعات

  • لاگ اِن
  • رجسٹریشن
  • ڈیش بورڈ اور ورک لسٹ
  • بطور نمائندہ اتھرائز اور رجسٹر کریں
  • ڈی۔ایس۔سی رجسٹر کریں
  • میرا بینک اکاؤنٹ