1۔ انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کی جگہ انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 لانے کا بنیادی مقصد کیا ہے؟
انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 کو ایک ہموار، سادہ اور جدید ٹیکس کوڈ فراہم کرنے کے لیے نافذ کیا گیا ہے جس میں تعمیل کا بوجھ کم ہو، دفعات یکجا ہوں اور تعریفیں واضح ہوں۔ چھ دہائیوں سے زائد عرصے میں انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 میں متعدد ترامیم، شرائط اور وضاحتیں شامل ہوتی رہیں جس کی وجہ سے یہ پیچیدہ اور سمجھنے میں دشوار ہو گیا۔ نئے ایکٹ کا مقصد اسی ٹیکس پالیسی کو زیادہ منطقی، قابلِ رسائی اور قاری دوست انداز میں پیش کرنا ہے۔ یہ ایکٹ ٹیکس دہنده مرکوز نقطۂ نظر کو مزید آگے بڑھاتا ہے، تعمیل کو آسان بناتا ہے، کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دیتا ہے اور ہندوستانی ٹیکس نظام کو عصری عالمی معیارات سے ہم آہنگ کرتا ہے۔
2۔ کیا انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 مکمل طور پر انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کی جگہ لے لیتا ہے؟
جی ہاں۔ 01.04.2026 سے 1961 کا ایکٹ منسوخ ہو جاتا ہے۔ تاہم، بعض عبوری دفعات کے تحت پرانے ایکٹ کے تحت کاروائیوں کا تسلسل برقرار رکھا گیا ہے تاکہ زیر التواء معاملات میں خلل نہ آئے اور منتقلی کا عمل ہموار رہے۔
3۔ کیا انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 نئے ٹیکس متعارف کرا رہا ہے یا ٹیکس کا بوجھ بڑھا رہا ہے؟
نہیں۔ انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کرتا۔ پرانے ایکٹ کی جگہ نئے ایکٹ کو لانے کا مقصد ہے:
• قانونی زبان کو آسان بنانا
• ساخت کو مزید واضح کرنا
• تشریحی اختلافات کو کم کرنا
• مسودہ نویسی کے انداز کو جدید قانون سازی کے معیارات سے ہم آہنگ کرنا
• رضاکارانہ تعمیل کو بڑھانا
اس اصلاح کا مقصد ٹیکس قانون کو زیادہ قابلِ پیش گوئی، شفاف اور اس پر عمل کرنا آسان بنانا ہے، نہ کہ ٹیکس دہندگان پر مالی یا تعمیلی بوجھ بڑھانا۔
4۔ ایک چھوٹے ٹیکس دہنده کے طور پر، یہ تبدیلی میری کس طرح مدد کرتی ہے؟
اہم تبدیلیوں میں سے ایک پڑھنے اور سمجھنے میں آسانی ہے۔ 1961 کے ایکٹ کے تحت، اس کی پیچیدہ مسودہ نویسی کی وجہ سے تعمیل کے لیے اکثر ماہرین کی تشریح درکار ہوتی تھی۔ 2025 کے ایکٹ کا مقصد ہے:
• زیادہ آسان زبان استعمال کرنا
• ضرورت سے زیادہ باہمی حوالہ جات کو کم کرنا
• بکھرے ہوئے دفعات کو یکجا کرنا
• ڈیجیٹل انضمام کو بہتر بنانا
طویل مدتی مقصد تعمیل میں رکاوٹوں اور پیچیدہ تشریحات پر انحصار کو کم کرنا ہے۔
5۔ نئے ایکٹ میں قانون کے حجم اور پیچیدگی میں کس طرح تبدیلی آئی ہے؟
انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 میں 536 سیکشن اور 16 شیڈول ہیں، جبکہ انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 میں 819 سیکشن اور 14 شیڈول تھے۔ نئے ایکٹ میں مجموعی پیچیدگی کم ہوئی ہے کیونکہ:
(i) وضاحتوں اور شرائط کو سیکشن کے بنیادی متن میں شامل کر دیا گیا ہے؛
(ii) طویل بیانیہ دفعات کی جگہ جدولوں اور فارمولوں نے لے لی ہے؛
(iii) غیر ضروری اور متروک دفعات کو حذف کر دیا گیا ہے؛ اور
(iv) باہمی حوالہ جات زیادہ واضح اور راست ہیں۔ اسی طرح انکم ٹیکس قواعد کو 511 قواعد اور 399 فارمز سے کم کر کے 333 قواعد اور 190 فارمز تک محدود کر دیا گیا ہے۔
6۔ کیا انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 میں ابواب کی ساخت کو دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے؟
جی ہاں۔ انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 میں ابواب کی ساخت کو انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے مقابلے میں زیادہ منظم اور منطقی بنایا گیا ہے۔ اس میں متعلقہ دفعات کو ایک مناسب ترتیب میں یکجا کیا گیا ہے، زبان کو آسان بنایا گیا ہے اور شرائط و وضاحتوں کو بنیادی متن میں شامل کر دیا گیا ہے۔ انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کئی دہائیوں کی ترامیم کی وجہ سے بکھرا ہوا اور پیچیدہ ہو گیا تھا، جبکہ انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 زیادہ سادہ، واضح اور مربوط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
7۔ چونکہ انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 منسوخ ہو رہا ہے اور 01.04.2026 سے نیا انکم ٹیکس ایکٹ نافذ ہو رہا ہے، تو کیا پرانے ایکٹ کے تحت کیا گیا ہر کام غیر مؤثر ہو جائے گا؟
نہیں۔ انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کی منسوخی سے یکم اپریل 2026 سے پہلے کے ٹیکس سالوں سے متعلق کسی بھی معاملے پر اثر نہیں پڑتا۔ مثال کے طور پر، اگر کسی ٹیکس دہنده کی تشخیص تشخیصی سال 24۔2023 کی جانچ پرانے ایکٹ کے تحت مکمل ہو چکی تھی، تو وہ جانچ نئے ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد بھی درست رہے گی۔ اسی طرح، سابقہ سالوں سے متعلق کوئی بھی زیر التواء کارروائی متعلقہ عبوری دفعات کے مطابق جاری رہے گی۔
8۔ کیا انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 میں ’انکم ٹیکس کے چارج کی بنیاد'‘کے حوالے سے کوئی تبدیلی ہے؟
نئے انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 میں ٹیکس عائد کرنے کے سیکشن کو سادہ بنایا گیا ہے۔ انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 میں انکم ٹیکس کا چارج کسی شخص کی ’آمدنی کل‘ کے ’پچھلے سال‘ پر ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ انکم ٹیکس کسی بھی ’تشخیصی سال‘ کے لیے کسی مرکزی ایکٹ کے تحت مقرر کردہ شرح یا شرحوں کے مطابق اور انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کی دفعات کے تابع عائد کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 میں ’پچھلے سال‘ کی اصطلاح کی جگہ ’ٹیکس سال‘ کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے۔ مزید برآں، ’تشخیصی سال‘ کی اصطلاح کا استعمال ختم کر دیا گیا ہے۔ اب انکم ٹیکس کا چارج کسی شخص کے ’ٹیکس سال‘ کی ’آمدنی کل‘ پر، اس ٹیکس سال کے لیے کسی مرکزی ایکٹ کے تحت مقرر کردہ شرح یا شرحوں کے مطابق اور انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 کی دفعات کے تابع عائد کیا جاتا ہے۔
سوال: 9۔ ”ٹیکس سال“ کا تصور کیا ہے اور ”تشخیصی سال (AY)“ کے تصور کے خاتمے کے بعد آمدنی کی جانچ کس طرح ہوگی؟
’ٹیکس سال‘ بارہ ماہ کی مدت ہے جو ایک مالی سال میں شامل ہوتی ہے۔ یہ انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 میں استعمال ہونے والی ’پچھلا سال‘ کی اصطلاح کی جگہ لیتی ہے۔ ”ٹیکس سال“ کا تصور یکم اپریل 2026 سے نافذ العمل ہوگا، یعنی مالی سال 2026-27 اور اس کے بعد حاصل ہونے والی آمدنی کے لیے، اور انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 کے تحت اسے ٹیکس سال 2026-27 کہا جائے گا۔ سادہ الفاظ میں، نئے ایکٹ کے تحت ٹیکس سال کا تصور انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے پچھلے سال کے تصور کے مساوی ہے۔ اس کے مطابق، ٹیکس سال کی آمدنی کی جانچ ٹیکس سال کے اختتام کے بعد ہی ہوگی، بالکل اسی طرح جیسے ITA 1961 کے موجودہ نظام میں پچھلے سال کی آمدنی کی جانچ اس کے اختتام کے بعد کی جاتی ہے۔ ’پچھلا سال’ اور ’تشخیصی سال‘ کی اصطلاحات ٹیکس دہندگان میں الجھن پیدا کرتی تھیں کیونکہ یہ دو مختلف مالی سالوں کی طرف اشارہ کرتی تھیں۔ ٹیکس سال کو پچھلا سال/مالی سال کے ساتھ ہم آہنگ کرنے سے انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے تحت دوہرے سال حوالہ جات سے پیدا ہونے والی الجھن ختم ہو جاتی ہے۔
10۔ کیا ’ٹیکس سال‘ کی مدت ’مالی سال‘ سے کم ہو سکتی ہے؟
جی ہاں۔ ایسا اس وقت ہوگا جب کوئی کاروبار کسی مالی سال کے دوران نیا قائم کیا جائے یا آمدنی کا کوئی ذریعہ کسی مالی سال کے دوران وجود میں آئے۔ ایسے معاملات میں، ٹیکس سال کاروبار کے قیام یا آمدنی کے ذریعے کے وجود میں آنے کی تاریخ سے شروع ہوگا اور اس مالی سال کے آخری دن پر ختم ہوگا۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی کاروبار 1 دسمبر 2026 کو قائم کیا جاتا ہے تو اس کاروبار کا ٹیکس سال 1 دسمبر 2026 سے 31 مارچ 2027 تک ہوگا۔
11۔ جب انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 کسی ایسے”ٹیکس سال“ کا حوالہ دیتا ہے جو 1 اپریل 2025 یا اس سے پہلے شروع ہوتا ہو، تو اسے کس طرح سمجھا جائے؟
انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 کے سیکشن (3) 536 میں یہ کہا کیا گیا ہے کہ کسی بھی ٹیکس سال کا حوالہ پرانے ایکٹ کے تحت متعلقہ ’پچھلا سال‘ کے حوالہ کے طور پر پڑھا جائے گا۔ یہ ایک عبوری دفعہ ہے اور ان سالوں پر لاگو ٹیکس معاملہ میں کوئی تبدیلی نہیں کرتی۔ مثال: اگر نیا ایکٹ ’ٹیکس سال 25۔2024‘ کا حوالہ دیتا ہے، تو یہ پرانے ایکٹ کے تحت ’پچھلا سال 25۔2024‘ کے مساوی ہوگا، جو بدلے میں تشخیصی سال 26۔2025 کے مساوی ہے۔
12۔ کیا ’ٹیکس سال‘ کے تصور کے متعارف ہونے کی وجہ سے کاروباروں کی اکاؤنٹنگ مدت میں تبدیلی کی ضرورت ہوگی؟
نہیں، چونکہ ٹیکس سال مالی سال کے ساتھ ہم آہنگ ہے، اس لیے کاروباروں یا دیگر ٹیکس دہندگان کے لیے حسابی سال یا مالی گوشواروں میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔
13۔ کیا موجودہ انتظامی فریم ورک جیسے مستقل اکاؤنٹ نمبر (پین)، ٹیکس کٹوتی اکاؤنٹ نمبر(ٹین)، بالواسطہ تشخیصی کارروائیاں وغیرہ انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 کے تحت جاری رہیں گی؟
جی ہاں، موجودہ مستقل اکاؤنٹ نمبر (پین)، ٹیکس کٹوتی اکاؤنٹ نمبر(ٹین)، بالواسطہ جانچ پڑتال کی کارروائیاں، بالواسطہ اپیلیٹ فریم ورک وغیرہ انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 کے تحت جاری رہیں گے۔
14۔ انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 کس طرح انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 سے تسلسل اور ہموار منتقلی کو یقینی بناتا ہے؟
ٹیکس قانون صرف سالانہ حدود کے اندر کام نہیں کرتا۔ اگرچہ بعض تعمیلی امور جیسے ٹی۔ڈی۔ایس۔، ٹی۔سی۔ایس۔، پیشگی ٹیکس کی ادائیگیاں وغیرہ مالی سال کے اندر انجام پاتے ہیں، لیکن دیگر امور جیسے ریٹرن فائل کرنا، جانچ پڑتال، دوباره جانچ پڑتال ، اپیلیں، جرمانے اور ریفنڈز اکثر سال کے اختتام سے بہت آگے تک جاری رہتے ہیں، اور بعض صورتوں میں کئی سال تک چل سکتے ہیں۔ اس لیے جب نیا ٹیکس قانون نافذ ہوتا ہے تو پرانے اور نئے قوانین کو ایک عبوری مدت کے لیے ساتھ ساتھ موجود رہنا ہوتا ہے۔ انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 اس عملی حقیقت کو تسلیم کرتا ہے اور سیکشن 536 کے ذریعے، جو منسوخی اور تحفظ کی شق ہے، منتقلی کا نظم کرتا ہے۔ انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 کا سیکشن 536: • مختلف عبوری حالات سے متعلق 22 ذیلی شقیں رکھتا ہے۔ • اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پرانا ٹیکس فریم ورک سابقہ سالوں پر لاگو رہے۔ • دونوں ایکٹس کی اصطلاحات میں ہم آہنگی پیدا کرتا ہے۔ • بغیر پہلے سے قائم قانونی حیثیتوں کو متاثر کیے قانون کو جدید بنانے کی اجازت دیتا ہے ۔
سوال: 15۔ ممکن ہے کہ کچھ حالات یا صورتیں ایسی ہوں جو سیکشن 536 میں بیان کردہ مخصوص بچت شقوں کے تحت براہِ راست شامل نہ ہوں؟ ایکٹ یہ کیسے یقینی بناتا ہے کہ ایسے معاملات سے نمٹنے میں کوئی غیر ارادی خلا باقی نہ رہے؟
سیکشن 536 کی ذیلی دفعہ (2) کو وسیع انداز میں مرتب کیا گیا ہے تاکہ ممکنہ حد تک غیر یقینی صورتحال باقی نہ رہے۔ تاہم، کسی ایسی غیر متوقع صورتِ حال کا احاطہ کرنے کے لیے جو انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 کے سیکشن 536 کی ذیلی دفعہ (2) میں بیان کردہ حالات کے تحت براہِ راست شامل نہ ہو، ذیلی دفعہ (4) یہ گنجائش فراہم کرتی ہے کہ جنرل کلازیز ایکٹ، 1897 کا سیکشن 6، 1961 کے ایکٹ کی منسوخی کے اثرات کے سلسلے میں لاگو ہوگا۔ یہ دفعہ ان حقوق اور ذمہ داریوں کو بھی برقرار رکھتی ہے جو صراحتاً بیان کردہ امور سے آگے ہوں۔ قائم شدہ حقوق اور ذمہ داریوں کے تحفظ کے وسیع اصولوں کو نافذ کرکے یہ اس بات کی ضمانت دیتی ہے کہ غیر متوقع حالات کا بھی احاطہ کیا جاسکے۔
16۔ اگر کسی شخص کو پرانے ایکٹ کے تحت کوئی حق یا فائدہ حاصل تھا، تو کیا 01.04.2026 کو نئے ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد وہ حق ختم ہو جائے گا؟
نہیں۔ پرانے ایکٹ کے تحت ملنے والے حقوق، فوائد، ذمہ داریاں یا واجبات برقرار رہتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی ٹیکس دہنده نئے ایکٹ کے آغاز سے پہلے کسی بھی ٹیکس سال کے لیے پرانے ایکٹ کے تحت ریفنڈ کا دعویٰ کرنے کا حقدار تھا، تو نئے ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد بھی وہ اس ریفنڈ کا حقدار رہے گا۔
17۔ انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے تحت جاری کیے گئے زیر التواء معاملات اور نوٹسز کے ساتھ نئے ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد کیا سلوک کیا جائے گا؟
نئے ایکٹ کی (c) (2)536 یہ فراہم کرتی ہے کہ منسوخ شدہ انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعات اس ایکٹ کے آغاز کی تاریخ پر زیر التواء کسی بھی کارروائی اور 1 اپریل 2026 یا اس کے بعد شروع ہونے والی کسی بھی کارروائی (بشمول نوٹسز، جانچ پڑتال، دوباره جانچ پڑتال، دوباره حساب کتاب، اصلاح، جرمانہ، حوالہ، نظرثانی اور اپیلیں) پر لاگو رہیں گی، بشرطیکہ وہ کسی ایسے ٹیکس سال سے متعلق ہو جو 1 اپریل 2026 سے پہلے شروع ہوا ہو، اور ایسی کارروائیاں منسوخ شدہ انکم ٹیکس ایکٹ میں بیان کردہ طریقۂ کار کے مطابق انجام دی جائیں گی۔ مثال کے طور پر، اگر تشخیصی افسر نے نئے ایکٹ کے نافذ ہونے سے پہلے جانچ سال 25۔2024 کے لیے کسی ٹیکس دہنده کی آمدنی کی جانچ پڑتال شروع کی تھی، تو وہ مکمل جانچ پڑتال اور دیگر کارروائیاں پرانے ایکٹ کی دفعات کے تحت مکمل کی جائیں گی۔
18۔ کیا پرانی منظوریوں، رجسٹریشنز اور تسلیمات کو نئے انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت بھی درست مانا جائے گا؟
جی ہاں، اگر ایسی منظوریوں میں نئے ایکٹ کی دفعات سے کوئی تضاد نہ ہو تو انہیں ایسے تصور کیا جائے گا جیسے وہ نئے ایکٹ کے تحت دی گئی ہوں۔ مثال کے طور پر، پرانے ایکٹ کے تحت تسلیم شدہ کوئی خیراتی ٹرسٹ نئے ایکٹ کی متعلقہ دفعہ کے تحت بھی تسلیم شدہ سمجھا جائے گا، جب تک کہ نئے ایکٹ کی دفعات سے کوئی تضاد موجود نہ ہو۔
19۔ کیا ٹیکس محکمہ کی جانب سے جاری کردہ پرانے سرکلرز، ہدایات اور نوٹیفکیشنز نئے ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد بھی نافذ رہیں گے؟
جی ہاں۔ انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 کے سیکشن (j) (2)536 کی دفعات کے مطابق، پرانے ایکٹ کے تحت جاری کردہ سرکلرز، نوٹیفکیشنز، ہدایات، منظوریوں وغیرہ اس وقت تک درست رہیں گے جب تک کہ وہ نئے ایکٹ سے متصادم نہ ہوں۔ مثال: ٹی۔ڈی۔ایس۔ کی دفعات (پرانے ایکٹ کا سیکشن 194C ? نئے ایکٹ کا سیکشن 393)۔ پرانے ایکٹ کے سیکشن 194C میں ”کام “ کی اصطلاح کی وضاحت کرنے والا کوئی سرکلر آئی۔ٹی۔اے۔ 2025 کے سیکشن 393 پر بھی لاگو رہے گا، جہاں قانون سازی کا مقصد غیر تبدیل شدہ ہے۔
سوال: 20۔ کیا ٹیکس دہندگان اور ٹیکس افسران کے درمیان براہِ راست رابطہ کم کرنے کے لیے بنائی گئی اسکیمیں (جیسے بالواسطہ جانچ پڑتال/بالواسطہ اپیل اسکیمیں) جو پرانے ایکٹ کے تحت نافذ تھیں، نئے ایکٹ کے تحت بھی جائز رہیں گی؟
جی ہاں۔ ایسی اسکیموں کو نئے ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت بنایا ہوا تصور کیا جائے گا، یا اگر نئے ایکٹ میں کوئی متعلقہ سیکشن موجود نہ ہو تو ایسی اسکیموں کو نئے ایکٹ کے سیکشن 532 کے تحت بنایا ہوا سمجھا جائے گا، جو مرکزی حکومت کو اسکیمیں بنانے کا اختیار دیتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں، موجودہ بالواسطہ جانچ پڑتال اسکیم نئے ایکٹ کے تحت بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گی۔
21۔ پرانا اور نیا ایکٹ کتنی مدت تک ساتھ ساتھ نافذ رہیں گے؟ عملی طور پر اس کا ٹیکس دہندگان کے لیے کیا مطلب ہے؟
1 اپریل 2026 سے 1961 کا ایکٹ منسوخ ہو جائے گا۔ تاہم، اس کی دفعات ان تمام ٹیکس سالوں پر لاگو رہیں گی جو 1 اپریل 2026 سے پہلے شروع ہوئے ہو۔ اس کے مطابق: (i) انکم ٹیکس محکمہ کا ای۔فائلنگ پورٹل پرانے اور نئے دونوں ایکٹس کے تحت تعمیل میں بیک وقت سہولت فراہم کرے گا۔ (ii) تشخیصی سال27۔2026 کے لیے ریٹرن فائل کرنے والے ٹیکس دہندگان (جو پرانے ایکٹ کے زیرِ انتظام مدت سے متعلق ہے) جولائی 2026 میں پرانے ایکٹ کے تحت مقرر کردہ فارمز استعمال کریں گے۔ اسی دوران، جون 2026 سے شروع ہونے والے ٹیکس سال 27۔2026 کے لیے پیشگی ٹیکس کی ادائیگیاں نئے ایکٹ کے مطابق کی جائیں گی۔ (iii) سابقہ سالوں سے متعلق تمام جانچ پڑتال، اپیلیں اور دیگر کارروائیاں ان کے حتمی تصفیے تک پرانے ایکٹ کے تحت جاری رہیں گی۔
سوال: 22۔ انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کا سیکشن 115BAC افراد اور غیرمنقسم ہندو خاندان کے لیے نئے ٹیکس نظام کی فراہمی کرتا ہے۔ کیا مذکورہ نیا ٹیکس نظام انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 میں بھی جاری رہے گا؟
جی ہاں۔ انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 میں نیا ٹیکس نظام سیکشن 202 کے تحت فراہم کیا گیا ہے اور یہ افراد، غیرمنقسم ہندو خاندان ، افراد کی انجمن (کوآپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ)، افراد کی مجلس، خواہ رجسٹرڈ ہو یا نہ ہو ہوں، اور سیکشن 2(77)(g) میں مذکور آرٹیفشیل جیوریڈیکل پرسن کے لیے دستیاب ہے۔ نئے ایکٹ میں بھی نیا نظام پہلے سے طے شدہ ٹیکس نظام ہے اور ٹیکس دہندگان کو اس سے باہر نکلنے کا اختیار فراہم کیا گیا ہے۔
23۔ میں نے انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے تحت نئے ٹیکس نظام کا انتخاب کیا تھا۔ کیا مجھے انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 میں دوبارہ اس کا انتخاب کرنا ہوگا؟
نہیں، پرانے ایکٹ کی کسی ایسی دفعہ کے تحت اختیار کیا گیا آپشن جو نئے ایکٹ کے نفاذ سے ٹھیک پہلے نافذ العمل تھا، اسی طرح تسلیم کیا جائے گا جیسے وہ نئے ایکٹ کی کسی مساوی دفعہ کے تحت کیا گیا ہو
24۔ کیا ’ٹیکس سال‘ کے تصور کے متعارف ہونے کی وجہ سے کاروباروں کی اکاؤنٹنگ مدت میں تبدیلی کی ضرورت ہوگی؟
نہیں، چونکہ ٹیکس سال مالی سال کے ساتھ ہم آہنگ ہے یعنی یہ 1 اپریل سے شروع ہو کر 31 مارچ کو ختم ہونے والا سال ہے، اس لیے کاروباروں یا دیگر ٹیکس دہندگان کے لیے حسابی سال یا مالی گوشواروں میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔
25۔ انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 میں مقیم افراد کی قیاسی محصول کاری سے متعلق دفعات میں کیا تبدیلی کی گئی ہے؟
انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کی دفعات کے تحت کاروبار (سیکشن 44AD)، پیشہ (سیکشن 44ADA) اور مال بردار گاڑیوں کو چلانے، کرائے پر دینے یا لیز پر دینے کے کاروبار (سیکشن 44AE) سے آمدنی حاصل کرنے والے مقیم افراد کو ایک سادہ محصول کاری نظام کی اجازت دی گئی ہے۔ انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 میں ان تمام قیاسی محصول کاری اسکیموں کو ایک ہی سیکشن (سیکشن 58) میں جدولی شکل میں یکجا کر دیا گیا ہے، جبکہ زبان کو بھی زیادہ آسان بنایا گیا ہے۔
26۔ اگر کسی شخص نے پرانے ایکٹ کے تحت کسی مخصوص ٹیکس اختیار کا انتخاب کیا تھا (مثلاً کسی خصوصی ٹیکس اسکیم کا انتخاب)، تو کیا یہ انتخاب خودکار طور پر نئے ایکٹ میں منتقل ہو جائے گا؟
جی ہاں۔ نئے ایکٹ کے سیکشن (2) 536 کی شق (f) خاص طور پر یہ فراہم کرتی ہے کہ پرانے ایکٹ کی کسی ایسی دفعہ کے تحت استعمال کیا گیا اختیار جو نئے ایکٹ کے آغاز سے فوراً پہلے نافذ تھی، نئے ایکٹ کی مساوی دفعہ کے تحت کیا گیا انتخاب تصور کیا جائے گا۔
27۔ کیا پرانی منظوریوں، رجسٹریشنز اور تسلیم شدہ معاملات نئے انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت بھی درست رہیں گے؟
جی ہاں، اگر ایسی منظوریوں میں نئے ایکٹ سے کوئی تضاد نہ ہو تو انہیں ایسے تصور کیا جائے گا جیسے وہ نئے ایکٹ کے تحت دی گئی ہو۔ مثال کے طور پر، پرانے ایکٹ کے تحت تسلیم شدہ کوئی خیراتی ٹرسٹ نئے ایکٹ کی متعلقہ دفعہ کے تحت بھی تسلیم شدہ سمجھا جائے گا، جب تک کہ نئے ایکٹ کی دفعات سے کوئی تضاد موجود نہ ہو۔
28۔ کیا انکم ٹیکس محکمہ کی جانب سے جاری کردہ پرانے سرکلرز، ہدایات اور نوٹیفکیشنز نئے ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد بھی جاری رہیں گے؟
جی ہاں۔ انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 کے سیکشن (j) (2) 536 کی دفعات کے مطابق، پرانے ایکٹ کے تحت جاری کردہ سرکلرز، نوٹیفکیشنز، ہدایات، منظوریاں وغیرہ جاری رہیں گے، بشرطیکہ وہ نئے ایکٹ کی دفعات سے متصادم نہ ہوں۔
29۔ اگر کوئی جانچ افسر 1 اپریل 2026 سے پہلے جاری کیے گئے کسی جانچ آرڈر میں اصلاح کرنا چاہے، تو کیا نئے ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد بھی یہ کام پرانے ایکٹ کے تحت کیا جا سکتا ہے؟
جی ہاں۔ انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 154 کے تحت اصلاحی کارروائیاں، جو اس ایکٹ کے زیرِ انتظام تشخیصی سال سے متعلق ہو، انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کی منسوخی کے باوجود مذکورہ دفعات کے مطابق شروع اور مکمل کی جا سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر تشخیصی سال 24۔2023 کے جانچ آرڈر میں ریکارڈ سے ظاہر ہونے والی کوئی غلطی مالی سال 2027-28 میں دریافت ہوتی ہے، تو افسر پرانے ایکٹ کی دفعات کے مطابق اس کی اصلاح کر سکتا ہے۔
30۔ اگر کسی ٹیکس دہندہ نے پرانے ایکٹ کے تحت اکاؤنٹنگ یا فرسودگی کا کوئی مخصوص طریقہ اختیار کیا تھا، تو کیا یہ انتخاب خودکار طور پر نئے ایکٹ کے تحت بھی جاری رہے گا؟
جی ہاں، اگر نئے ایکٹ میں اس کی متعلقہ دفعہ موجود ہو اور کوئی تضاد نہ ہو، تو سابقہ انتخاب کو ایسے تصور کیا جائے گا جیسے وہ نئے ایکٹ کے تحت کیا گیا ہو۔
31۔ ان درخواستوں (جیسے اصلاح یا نظرثانی کی درخواستوں) کا کیا ہوگا جو 1 اپریل 2026 سے پہلے ہی داخل کی جا چکی تھیں؟
اگر آپ کی درخواست کسی ایسے ٹیکس سال سے متعلق ہے جو 1 اپریل 2026 سے پہلے شروع ہوا تھا، تو اس پر انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے تحت کارروائی جاری رہے گی۔ آپ کو اسے دوبارہ داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
32۔ اگر پرانے ایکٹ کے سیکشن 132 کے تحت کسی شخص کے خلاف نئے قانون کے نافذ ہونے سے پہلے تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی تھی، تو متعلقہ کارروائیوں پر کون سا قانون لاگو ہوگا؟
ایسی تلاشی سے متعلق تمام کارروائیاں پرانے ایکٹ کے تحت ہی چلتی رہیں گی، گویا نیا ایکٹ نافذ ہی نہ ہوا ہو۔ مثال کے طور پر، اگر جنوری 2026 میں مسٹر A کے خلاف تلاشی کی کارروائی شروع کی جاتی ہے، تو تلاشی سے متعلق جانچ پڑتال اور دیگر تمام کارروائیاں پرانے ایکٹ کی دفعات کے تحت ہوں گی۔
سوال: 33۔ اگر کسی ٹیکس دہندہ نے پرانے ایکٹ کے تحت اے۔پی۔اے۔ (پیشگی پرائسنگ معاہدہ) پر دستخط کیے تھے، تو کیا نئے ایکٹ کے تحت بھی یہ ٹیکس دہندہ اور محکمہ دونوں پر لازم رہے گا؟
جی ہاں۔ یہ معاہدہ اس وقت تک لاگو رہے گا جب تک کہ یہ نئے ایکٹ کی متعلقہ دفعات سے متصادم نہ ہو۔ مثال کے طور پر، اگر کمپنی ABC نے مالی سال 2024-25 میں کسی مخصوص بین الاقوامی لین دین کے لیے اے۔پی۔اے۔ پر دستخط کیے تھے، تو اگر نئے ایکٹ میں وہی قواعد موجود ہوں تو یہ معاہدہ نئے ایکٹ کے تحت بھی ٹیکس معاملہ کی رہنمائی کرے گا۔
سوال: 34۔ اگر پرانے ایکٹ کے تحت کسی معاملے سے متعلق کوئی مقدمہ ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں زیرِ التواء ہو، تو کیا نئے ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد بھی حتمی فیصلہ محصولی ذمہ داری پر اثر انداز ہوگا؟
جی ہاں۔ حتمی فیصلہ پرانے ایکٹ کے مطابق اس سابقہ مدت پر لاگو ہوگا، اور اس کے نتیجے میں واجب الادا یا قابلِ واپسی ٹیکس کا اسی کے مطابق تصفیہ کیا جائے گا۔ مثال کے طور پر، کمپنی XYZ کا تشخیصی سال 19۔2018 سے متعلق تنازع، جس کا فیصلہ مالی سال2027-28 میں ہوتا ہے، پھر بھی پرانے ایکٹ کے اصولوں کے مطابق نافذ کیا جائے گا۔
سوال: 35۔ کیا عمومی انسدادِ اجتنابِ محصولات (جی۔اے۔اے۔آر۔) آئی۔ٹی۔اے۔ 2025 کے تحت بھی جاری رہیں گے؟
جی ہاں، جی۔اے۔اے۔آر۔ کی دفعات جوں کی توں برقرار رکھی گئی ہیں۔ حدیں، منظوری کے طریقہ کار اور طریقۂ کار سے متعلق تحفظات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔