سوال: 1. مجھے اپنا پاس ورڈ ری سیٹ کرنے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟
اگر آپ ای۔فائلنگ پورٹل کا پاس ورڈ بھول جائیں یا کسی بھی وجہ سے آپ کو اپنا پاس ورڈ معلوم نہ ہو تو آپ اس سروس کے ذریعے اسے ری سیٹ کر سکتے ہیں۔
سوال: 2. مجھے کیسے معلوم ہوگا کہ میرا پاس ورڈ کامیابی سے ری سیٹ ہو گیا ہے؟
جب آپ کا پاس ورڈ کامیابی سے ری سیٹ ہو جائے گا تو ایک ٹرانزیکشن آئی۔ ڈی۔ جنریٹ ہوگی۔ آپ کو ای۔فائلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ اپنے ای میل آئی ڈی اور موبائل نمبر پر بھی تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔
سوال: 3. ڈی۔ایس۔سی۔ کے ذریعے پاس ورڈ ری سیٹ کرتے وقت مجھے غیر اطلاقی ڈیجیٹل دستخط سرٹیفکیٹ کا میسج آ رہا ہے، میں کیا کروں؟
اگر آپ ڈی۔ایس۔سی۔ کے ذریعے پاس ورڈ ری سیٹ کر رہے ہیں تو آپ کو تصدیق کرنے والی اتھارٹی سے منظور شدہ ایکٹیو لیول 2 یا اس سے اوپر کا ڈی۔ایس۔سی۔ اپ لوڈ کرنا ہوگا۔
سوال: 4. میں اپنے پاس ورڈ کو ری سیٹ کرنے کے کون کون سے طریقے استعمال کر سکتا/سکتی ہوں؟
آپ اپنا پاس ورڈ درج ذیل طریقوں سے ری سیٹ کر سکتے ہیں:
• ای۔فائلنگ او۔ٹی۔پی۔ (جو ای۔فائلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ موبائل نمبر پر موصول ہوتا ہے)
• آدھار او۔ٹی۔پی۔ (جو آدھار کے ساتھ رجسٹرڈ موبائل نمبر پر موصول ہوتا ہے)
• ڈی۔ایس۔سی۔
سوال: 5. مجھے ای۔وی۔سی کہاں موصول ہوگا؟
آپ کو ای۔وی۔سی آپ کے پیشگی توثیق شدہ بینک یا ڈی میٹ اکاؤنٹ کے ساتھ رجسٹرڈ موبائل نمبر پر موصول ہوگا، اس آپشن کے مطابق جو آپ نے منتخب کیا ہو۔
سوال: 6. میں بینک اکاؤنٹ ای۔وی۔سی کے ذریعے پاس ورڈ ری سیٹ کرنا چاہتا/چاہتی ہوں لیکن یہ آپشن لسٹ میں نظر نہیں آ رہا، میں کیا کروں؟
صرف وہی آپشنز دکھائے جائیں گے جو آپ نے اپنے ای۔فائلنگ اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے ای۔فائلنگ والٹ ہائر سیکیورٹی سروس کے ذریعے منتخب کیے ہوں۔ اگر آپ بینک اکاؤنٹ ای۔وی۔سی یا کوئی اور طریقہ استعمال کر کے پاس ورڈ ری سیٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ آپشن نظر نہیں آ رہا تو آپ اسے ای۔فائلنگ والٹ ہائر سیکیورٹی سروس کے ذریعے شامل کر سکتے ہیں۔
سوال: 7. میں کسی بھی طریقے سے پاس ورڈ ری سیٹ نہیں کر پا رہا/رہی ہوں، میں کیا کروں؟
آپ مزید مدد کے لیے ہیلپ ڈیسک (1800 103 0025) سے رابطہ کر سکتے ہیں۔