سوال: 1. کیا انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کے تحت ٹی۔ڈی۔ایس / ٹی۔سی۔ایس، پیشگی ٹیکس یا ذاتی جانچ ٹیکس کے ذریعے انکم ٹیکس ادا کرنے کی بنیادی ذمہ داری برقرار رہےگی؟

جی ہاں۔ انکم ٹیکس ادا کرنے کی بنیادی ذمہ داری—چاہے وہ ٹیکس کٹوتی یا وصولی (ٹی۔ڈی۔ایس / ٹی۔سی۔ایس)، پیشگی ٹیکس، ذاتی جانچ ٹیکس یا باقاعدہ جانچ کے ذریعے ہو—انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کے تحت بدستور برقرار رہتی ہے۔ نیا ایکٹ ٹیکس ادائیگی کے طریقہ کار کے ڈھانچے میں کوئی تبدیلی نہیں کرتا بلکہ موجودہ کمپلائنس ڈھانچے کو برقرار رکھتے ہوئے قانونی زبان کو مزید سادہ بناتا ہے۔

سوال: 2. کیا انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کے تحت ٹیکس ادائیگی کے جائز طریقوں میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے؟

نہیں۔ انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کے تحت ٹیکس جمع کرانے کے طریقوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ٹیکس کی ادائیگی منظورشدہ بینکاری ذرائع کے ذریعےکی جائے گا، جن میں الیکٹرانک ادائیگی کے طریقے بھی شامل ہیں، جیسا کہ حکومت وقتاً فوقتاً نوٹیفائی کرتی ہے۔

سوال: 3. انکم ٹیکس ایکٹ 2025 میں ذرائع پر کٹوتی شدہ ٹیکس (ٹی۔ڈی۔ایس) کے حوالے سے انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے مقابلے میں کیا تبدیلی کی گئی ہے؟

بنیادی طور پر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، تاہم نئے ایکٹ میں ٹی۔ڈی۔ایس کی دفعات کو آسان اور جدولی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی تمام ٹی۔ڈی۔ایس سیکشنز (سیکشن 192 تا 194T) کو اب انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کے دو سیکشنز یعنی سیکشن 392 اور سیکشن 393 میں یکجا کر دیا گیا ہے۔ نئے ایکٹ کی سیکشن 392 میں تنخواہوں کےتحت کیے جانے والےادائیگیوں پر ذرائع پرٹیکس کٹوتی سے متعلق دفعات دیےگئےہیں۔ جبکہ سیکشن 393 دیگر ادائیگیوں جیسے کمیشن یا بروکریج، کرایہ، بعض غیر منقولہ جائیداد کی (زرعی زمین کے علاوہ) منتقلی پرادائیگی اور دیگر مخصوص ادائیگیوں پر ذرائع پرٹیکس کٹوتی کی وضاحت کرتا ہے۔نئے ایکٹ کی سیکشن 393 میں تین جدول شامل ہیں جوتنخواہ دارکی تین بنیادی زمرے رہائشی افراد، غیر رہائشی افراد اور کسی بھی شخص پرلاگو ہوتی ہیں۔ ہر جدول سے متعلق زمرےکےلیے آمدنی یا رقم کی نوعیت، مالی حد، ادائیگی کرنے والا / اور ٹی۔ڈی۔ایس کی قابل اطلاق شرح بتائی گئی ہے۔ ٹی۔سی۔ایس/ٹی۔ڈی۔ایس کی شرحیں یا حدودکافی حد تک پرانے اور نئے ایکٹ میں ایک جیسی ہی ہیں۔ ٹی۔سی۔ایس/ٹی۔ڈی۔ایس کی مناسب شرحوں کے متعلقہ نئے ایکٹ اور مالیاتی ایکٹ کی دفعات سے رجوع کیا جاسکتاہے، جوبھی قابل اطلاق ہو۔

سوال: 4. ٹرانزیشن پیریڈ کے دوران ٹی۔ڈی۔ایس کی ذمہ داریاں کس ایکٹ کے تحت نافذ ہوں گی؟

ٹی۔ڈی۔ایس سے متعلق ذمہ داریاں اس قانون کے تحت جاری رہیں گی جو اس مالی سال پر لاگو ہوگا جس میں رقم ادا یا کریڈٹ کی گئی ہو۔ اسی کے مطابق 31 مارچ 2026 تک ادا یا کریڈٹ کی گئی کسی بھی رقم پر انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعات لاگو ہوں گی۔ مزید برآں 1 اپریل 2026 یا اس کے بعد ادا یا کریڈٹ کی گئی کسی بھی رقم پر انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کی متعلقہ ودہولڈنگ دفعات لاگو ہوں گی۔

سوال: 5. 01 اپریل 2026 کے بعد کی گئی ٹی۔ڈی۔ایس/ٹی۔سی۔ایس کے لیے کس سیکشن کا حوالہ دیا جاجانا چاہیے؟

01 اپریل 2026 یا اس کے بعد کیے گئے لین دین کے لیے، ٹیکس کٹوتی کنندگان/جمع کنندگان کو انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کے سیکشن 393 (یا ٹی۔سی۔ایس کے لیے سیکشن 394) کے متعلقہ ٹیبل آئٹم کا حوالہ دینا ہوگا۔ ایسے لین دین کےلیے انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے پرانے سیکشن نمبرز جیسے 194C، 194J یا 194H کا حوالہ دینے سے سسٹم لیول پر ویلیڈیشن ایررز آ سکتے ہیں۔
مثال: M/s. XYZ Industries 5 اپریل 2026 کو ایک کنٹریکٹر کو ادائیگی کرتی ہے۔
ٹیکس سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کےلیے ٹی ۔ڈی ۔ ایس ریٹرن فائل کرتے وقت، فرم کو پرانے ایکٹ کے سیکشن 194C کے بجائے نئے ایکٹ کے سیکشن 393(1) [ٹیبل: Sl. No. 6(i)] کا حوالہ دینا ہوگا۔

سوال: 6. مارچ–اپریل 2026 کے دوران جاری رہنے والے معاہدوں یا خدمات کے لیے ٹی۔ڈی۔ایس کاتعین کس طرح کیا جائے گا؟

منسوخ شدہ انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعات کی طرح، انکم ٹیکس ایکٹ 2025 میں بھی ٹی۔ڈی۔ایس کا اطلاق “کریڈٹ یا ادائیگی میں سے جو پہلےبھی ہو” کے اصول پر مبنی ہے۔
اگر کریڈٹ یا ادائیگی کا واقعہ 31 مارچ 2026 تک یا اس سے پہلے ہو → انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کےتحت ٹی۔ڈی۔ایس کےدفعات لاگو ہوں گے۔
اگر کریڈٹ یا ادائیگی کااولین واقعہ 1 اپریل 2026 یا اس کے بعد ہو → انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کے سیکشن 393 کےتحت ٹی۔ڈی۔ایس دفعات لاگو ہوں گے۔

سوال: 7. حکومت کے اکاؤنٹ میں ٹی۔ڈی۔ایس جمع کرانے کی مقررہ تاریخ کیا ہے، اور کیا انکم ٹیکس ایکٹ 2025 میں اس ٹائم لائنز میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے؟

انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے تحت، عام طور پر ٹی۔ڈی۔ایس کو کٹوتی والے مہینے کے بعد والے مہینے کی 7 تاریخ تک مرکزی حکومت کے اکاؤنٹ میں جمع کرانا ضروری ہے۔ اس عمومی اصول کے استثنات درج ذیل ہیں؛

(i)مارچ کے مہینے میں کٹی ہوئی ٹی۔ڈی۔ایس، جہاں غیر سرکاری کٹوتی کنندگان کے لیے مقررہ تاریخ 30 اپریل ہے؛ اور

(ii) پرانے ایکٹ کے سیکشن 194-IA، 194-IB، 194M اور S194 کے تحت ٹی۔ڈی۔ایس (challan-cum-statement سے متعلق معاملات جیسے غیرمنقولہ جائیداد کی خریداری، مخصوص افراد/HUFs کی جانب سے کرایہ کی ادائیگی، افراد/HUFs کی جانب سے ٹھیکیداروں/پیشہ ورافرادکو ادائیگیاں، اور ورچوئل ڈیجیٹل اثاثوں کی منتقلی)،جس میں مقررہ تاریخ اس مہینے کے اختتام سے30 دن ہےجس میں ٹیکس کاٹاگیاہو۔
انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کے تحت حکومت کے اکاؤنٹ میں ادائیگی کی مقررہ تاریخ اصولوں کے ذریعے ہی مقرر کی جاتی رہی ہے۔ انکم ٹیکس رولز 2026 (رول218، جو پرانے رول کے رولز30 کے مطابق ہے) میں بغیر کسی پالیسی تبدیلی کےوہی ٹائم لائنز برقرار رکھی گئی ہے۔

سوال: 8. مارچ 2026 کے مہینے میں ذرائع پر کٹوتی شدہ ٹیکس کو جمع کرنے کی مقررہ تاریخ کیا ہے؟

مارچ 2026 میں کٹوتی شدہ ٹیکس کو غیر سرکاری کٹوتی کنندگان کے ذریعے 30 اپریل 2026 تک حکومت کے اکاؤنٹ میں جمع کرناہوگا۔ چالان کے ذریعے ٹی۔ڈی۔ایس جمع کرنےوالے سرکاری کٹوتی کنندگان کےلیےمقررہ تاریخ 7 اپریل 2026 ہوگی۔ کسی بھی طرح کی کوتاہی ہونےپر بیاج اور تعزیری کارروائیاں ہو سکتی ہے۔

سوال: 9. اگر کسی رقم کی ادائیگی/کریڈٹ 31.03.2026 سے پہلے ہو جائے لیکن ٹی۔ڈی۔ایس10 اپریل 2026 کے بعد جمع کرایا جائے تو چالان 1961ایکٹ کےتحت ہوگا یا 2025ایکٹ کےتحت؟

بنیادی اصول یہ ہے کہ ٹی۔ڈی۔ایس کی کٹوتی اوراس کی جمع آوری کا تعلق ذرائع پرکٹوتی شدہ ٹیکس کی تاریخ سے منسلک ہوتا ہے۔ چونکہ ٹی۔ڈی۔ایس کی ذمہ داری ادائیگی یا وصول کنندہ کےاکاؤنٹ میں رقم جمع کرنے/کریڈٹ ہونے کی تاریخ طے ہوتی ہے، اس لیے اگر ادائیگی یا کریڈٹ 31.03.2026 یا اس سے پہلے ہو چکا ہو تو پرانا چالان ہی لاگو ہوگا۔
لہٰذا، اگر ٹرانزیشن کی تاریخ سے پہلے 1961کے تحت ٹیکس کاٹا جاتا ہے تو جمع کرانے کی ذمہ داریاں بھی 1961 ایکٹ کے تحت ہی جاری رہے گی۔ اسی لیے،01.04.2026 سے کاٹے گئے ٹیکس کی ادائیگی کےلیے انکم ٹیکس ایکٹ 1961 سے متعلق موجودہ چالان اور ادائیگی کوڈزکا استعمال جاری رہےگا۔

سوال: 10. اگر کسی شخص کو 01 اپریل 2026 سے پہلے وصول کنندہ کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کے وقت ٹی۔ڈی۔ایس کٹ چکا ہو تو کیا 01 اپریل 2026 یا اس کے بعد اصل ادائیگی کے وقت دوبارہ ٹیکس کاٹنا ضروری ہوگا؟

نہیں۔ ایسی حالات میں جب کسی رقم کووصول کنندہ کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کے وقت انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے تحت ٹیکس پہلے ہی کاٹ لیا گیا ہو، تو اس رقم کی ادائیگی کے وقت انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کے تحت دوبارہ ٹیکس کاٹنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

سوال: 11. اگر انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے تحت 31 مارچ 2026 تک موافق لورودہولڈنگ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر ٹیکس کاٹاگیا ہو، تو کیا یہ کٹوتی قانونی طور پر درست رہے گی،چاہےمتعلقہ ٹیکس 1 اپریل 2026 کے بعد حکومت کے اکاؤنٹ میں جمع کرایا جائے؟

جی ہاں، جہاں ادائیگی یا کریڈٹ کا واقعہ 31 مارچ 2026 یا اس سے پہلے پیش آئے، وہاں ٹی۔ڈی۔ایس سےمتعلق تمام تقاضے — بشمول ایسے سرٹیفکیٹ کےتحت کم شرح پرٹیکس کٹوتی جو31 مارچ 2026 تک مؤثرہو — انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے تحت ہی جاری رہیں گی۔ چاہے ایسا ٹیکس 31 مارچ 2026 کے بعد حکومتی خزانے میں جمع کرایا جائے،پھربھی انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعات اور اس کے تحت جاری کردہ lower withholding certificate ہی لاگو رہیں گے۔

سوال: 12. کیا پرانے ایکٹ کے سیکشن 197 کے تحت جاری کردہ کم/ صفر ود ہولڈنگ سرٹیفکیٹ ، 1اپریل 2026 یا اس کے بعد کی ادائیگیوں/کریڈٹس کے لیے بھی مؤثر رہے گا؟

جی ہاں۔ انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے سیکشن 197 کے تحت جاری کردہ سرٹیفکیٹ، 1 اپریل 2026 یا اس کے بعد کی ادائیگیوں/کریڈٹس کے لیے بھی قابلِ عمل رہے گا، بشرطیکہ یہ ٹیکس سال 2026-27 کے لیے متوقع وصولیوں کے سلسلے میں کم یا صفر ٹیکس کٹوتی کے لیے جاری کیا گیا ہو۔

سوال: 13. کیا نئے ایکٹ کے تحت ٹی۔ڈی۔ایس/ٹی۔سی۔ایس کی تاخیر سے ادائیگی پر شرح سود میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے؟

نہیں۔ ٹی۔ڈی۔ایس/ٹی۔سی۔ایس کی کٹوتی یا جمع کرانے میں کوتاہی کی صورت میں لاگو ہونے والی سود کی شرحیں پرانے ایکٹ کے مطابق ہی برقرار رہیں گی۔ انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کے سیکشن 398(3)(a) کے مطابق سود کا حساب درج ذیل طریقے سے ہوتی ہے:
(i) ٹی۔ڈی۔ایس/ٹی۔سی۔ایس نہ کاٹنے یا نہ جمع کرنے کی صورت میں: %1ماہانہ یا ماہ کے کسی حصے کے حساب سودلاگو ہوگا، جو اس تاریخ سے شمارکیا جائےگا جب ٹیکس کاٹا/وصول کیا جانا تھا، تاوقتیکہ کاٹا/ وصول نہ کرلیاجائے — سیکشن 398(3)(a)(i)۔
(ii)ٹی۔سی۔ایس/ٹی۔ڈی۔ایس کٹوتی/وصولی کے بعدجمع نہ کرنا: %1.5ماہانہ یا اس کے حصے کے حساب سے سود لاگو ہوگا، جو کٹوتی/وصولی کی تاریخ سے لے کر ادائیگی کی تاریخ تک شمارکیا جائےگا — سیکشن 398(3)(a)(ii)۔

سوال: 14. کیا نئے انکم ٹیکس ایکٹ 2025 میں پیشگی ٹیکس سے متعلق دفعات میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے؟

پیشگی ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق دفعات میں کوئی پالیسی تبدیلی نہیں کی گئی۔ تاہم ان دفعات کو مزید آسان اور آسان بنانے کے لیے درج ذیل طریقے اپنائے گئے ہیں:
(i) کنفیوژن سے بچنےکے لیے ٹیکس دہندہ کی جانب سے اپنی مرضی سےاسیسنگ آفیسر کے حکم کے مطابق ادائیگی سے متعلق دفعات کو دو الگ الگ سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
(ii) غیر ضروری دفعات کو حذف کر دیا گیا ہے۔
(iii) نئے ایکٹ کے سیکشن 405 میں پیشگی ٹیکس کی ذمہ داری کے حساب کے لیے ایک فارمولہ فراہم کیا گیا ہے۔

سوال 15: مالیاتی سال 2026-27 (مالی سال 2025-26) کےلیے پیشگی ٹیکس آخری قسط 15 مارچ 2026 کو ادا کی جانی ہے۔یہ ادائیگی کس ایکٹ کےتحت آتاہے؟

پیشگی ٹیکس کی ذمہ داری اس ٹیکس سال سے منسلک ہوتی ہے جس سے آمدنی کا تعلق ہو، نہ کہ اس تاریخ سے جب نیا ایکٹ نافذ ہوتا ہے۔ چونکہ یہ قسط مالی سال 2025-26 کےدوران حاصل ہونےوالی آمدنی سے متعلق ہے اوراس جس کی ادائیگی 1 اپریل 2026 سے پہلے کی جاتی رہی ہے، اس لیے اس پیشگی ٹیکس ادائیگی پر انکم ٹیکس ایکٹ 1961 لاگو ہوتاہے۔

سوال: 16. اگر مالی سال 2025-26 (مالیاتی سال 2026-27) کے لیے پیشگی ٹیکس کم ادا کیا جاتاہے اور مالی سال 2026-27 میں اس پر سود لگایاجاتاہے،تو یہ سودکس ایکٹ کے تحت آتاہے؟

پیشگی ٹیکس ادا کرنے کی ذمہ داری مالی سال 2025–26 کے دوران وجودمیں آئی تھی، اور یہ ذمہ داری انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعات کے تحت قائم ہوئی تھی۔ پیشگی ٹیکس کی عدم ادائیگی بھی نئے ایکٹ کے نفاذ سے پہلے واقع ہوئی۔ اس لیے اس پر عائد ہونے والی سود کی ذمہ داری بھی انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے تحت ہی ہوگی۔ ان حالات میں ٹیکس دہندہ پیشگی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیکشن 234B (پیشگی ٹیکس کی عدم ادائیگی) اور سیکشن 234C (پیشگی ٹیکس کی اقساط میں تاخیر) کے تحت سود ادا کرنے کا پابند ہوگا۔

سوال: 17. نئے ایکٹ کے تحت پیشگی ٹیکس کی ادائیگی کے لیےتھریشولڈ کیا ہے؟

انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کے سیکشن 404 کے تحت، اگرپیشگی ٹیکس کےاصول کے مطابق سال کے دوران قابلِ ادائیگی ٹیکس 10,000 روپے یا اس سے زیادہ ہے، تو پیشگی ٹیکس اداکرنا ہوگا۔ یہ تھریشولڈ پرانے ایکٹ کے مقابلے میں تبدیل نہیں کی گئی۔

سوال: 18. مالی سال 2026-27 کے لیے پیشگی ٹیکس کی پہلی قسط جو 15 جون 2026 کو قابلِ ادائیگی ہے، اس ادائیگی پر کون سا ایکٹ لاگو ہوگا؟

مالی سال 2026–27 کے دوران حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کی دفعات کے مطابق عائد کیا جائے گا۔ اس کے مطابق ٹیکس سال 2026–27 کے لیے پیشگی ٹیکس کی ذمہ داری بھی اسی نئے ایکٹ کے تحت بنے گی اور اسی کے مطابق ادا کی جائے گی۔

سوال: 19. قیاسی محصول کاری اسکیم کے تحت کاروباری آمدنی پر ٹیکس ادا کرنے والے افراد کے لیے نئے ایکٹ میں پیشگی ٹیکس کی کیا شرائط ہیں؟

نئے ایکٹ کے تحت جوٹیکس دہندگان قیاسی محصول کاری اسکیم (سیکشن 58) کا انتخاب کرتےہیں،انہیں سیکشن 408 کےمطابق متعلقہ مالی سال میں 15 مارچ یا اس سے پہلے ایک ہی قسط میں اپنی مکمل ایڈوانس ٹیکس ذمہ داری ادا کرنی ہوتی ہے، یہ شرط پرانے ایکٹ کے مطابق ہی برقرار ہے۔

سوال: 20. کیا نئے ایکٹ کے تحت پیشگی ٹیکس کی کمی ہونے پر سودکی شرح میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے؟

نہیں۔ پیشگی ٹیکس کی عدم ادائیگی میں کوتاہی کی صورت میں لاگو ہونے والی سود کی شرحیں پرانے ایکٹ کے مطابق ہی برقرار رکھی گئی ہیں۔ انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کے تحت سود کا حساب درج ذیل طریقے سے کیا جائےگا :
(i) سیکشن 424 (پرانے ایکٹ کے سیکشن 234B کے مساوی ہے) — 1 پیشگی ٹیکس ادا نہ کرنے یا ادا کیا گیا ٹیکس، متعین کردہ ٹیکس کے %90 سے کم ہونے کی صورت میں،مقررہ مدت کے لیے ہرماہ یا مہینے کے کسی حصے پر%1 سود لاگو ہوگا؛
(ii) سیکشن 425 (پرانے ایکٹ کے سیکشن 234C کے مساوی ہے) کے مطابق سود—پیشگی ٹیکس کےاقساط میں تاخیر کی صورت میں %1 یا %3 سود لاگو ہوگا۔

سوال: 21. اگر تشخیصی سال 2026-27 (مالی سال 2025-26) کا ذاتی جانچ ٹیکس جولائی 2026 میں ادا کیا جائے تو یہ ادائیگی کس ایکٹ کے تحت آئےگا؟

ذاتی جانچ ٹیکس صرف ٹیکس ذمہ داری ادا کرنے کا ایک طریقہ ہے، اور قابلِ اطلاق قانون کا تعین آمدنی کے سال کی بنیاد پر ہوتا ہے نہ کہ ادائیگی کی تاریخ کی بنیاد پر۔ اس صورت میں ذاتی جانچ ٹیکس کی ادائیگی انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے سیکشن 140A کے تحت ہوگی۔

سوال: 22.ٹیکس دہندگان کو ٹرانزیشن سال (مالی سال 2026-27) کے دوران ٹیکس ادائیگی کرتے وقت کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں؟

حکومت اس ٹرانزیشن مدت کے دوران ٹیکس فائلنگ پورٹل پر دونوں قوانین کو بیک وقت فعال رکھنے کے لیے مناسب اقدامات کر رہی ہے۔ تاہم ٹیکس دہندگان کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ مالی سال 2025-26 سے متعلق ادائیگیوں کے لیے درست جانچ سال (جانچ سال 2026-27 ) منتخب کیا جائے، اور مالی سال 2026-27 سے متعلق ادائیگیوں کے لیے درست ٹیکس سال 2026-27 منتخب کیا جائے، تاکہ درست سال میں ٹیکس کریڈٹ مل سکے۔
مثال: مالی سال 2025-26 کے ذاتی جانچ ٹیکس کے لیے جو جون 2026 میں ادا کیا جائے — ٹیکس دہندہ جانچ سال 2026-27 منتخب کرے گا۔
اپریل 2026 سے مارچ 2027 تک کی آمدنی پر پیشگی ٹیکس کے لیے — ٹیکس دہندہ ٹیکس سال 2026-27 منتخب کرے گا۔

سوال: 23. کیا نئے ایکٹ کے تحت سالانہ معلوماتی بیان جاری رہے گا؟

انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے تحت آنے والے ٹیکس ادوار(مالی سال 2026–27 تک) کے لیے سالانہ معلوماتی بیان جاری رہےگا، اور ٹیکس سال 2026–27 سے انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کے تحت اس کی جگہ پرفارم نمبر 168 کولے لےگا، جوسالانہ معلوماتی بیان کا ہی ایک ترقی یافتہ شکل ہوگا۔

سوال: 24. پرانے ایکٹ کے تحت قابلِ انتقال کیری فاروارڈ ایم۔اے۔ٹی/اے۔ایم۔ٹی کریڈٹس جو 1 اپریل 2026 سے پہلے ابھی تک استعمال نہیں کیاگیا، ان کا کیا ہوگا؟

انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے سیکشن 115JAA یا 115JD کےدفعات تحت ایم۔اے۔ٹی/اے۔ایم۔ٹی کے لیےغیر استعمال شدہ کسی بھی کریڈٹس کو کیری فارورڈ کی اجازت ہے، اور انہیں انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کے تحت بھی قابلِ قبول کریڈٹس تصور کیاجائے گا۔
مثال کے طور پر اگر کسی ٹیکس دہندہ نے تشخیصی سال 2024–25 سےایم۔اے۔ٹی کریڈٹ کوکیری فارورڈ کیا ہے تو وہ کریڈٹ نئے ایکٹ کے تحت بھی دستیاب ہوگا اور انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کی شرائط کے مطابق آئندہ سالوں میں استعمال کیا جا سکے گا۔

سوال: 25. پرانے ایکٹ کے تحت کیری فاروارڈ کیے گئے ایسے ٹیکس کریڈٹس کو نئے ایکٹ کے تحت کتنی مدت تک استعمال کیا جا سکتا ہے؟

غیر استعمال شدہ کریڈٹس کو اس سال سے 15 سال تک کیری فارورڈ کیا جا سکتا ہے، جس سال میں وہ پہلی بار دستیاب ہوئے تھے۔ غیر استعمال شدہ ایم۔اے۔ٹی کریڈٹ 01.04.2026 یا اس کے بعد شروع ہونے والے ٹیکس سال کے لیے سیٹ آف کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ انکم ٹیکس ایکٹ 2025 میں مقرر کردہ شرائط کی پابندی کی جائے۔

سوال: 26. اگر کسی شخص کی پرانے ایکٹ کے تحت ٹیکس کی واجب الادا رقم باقی ہو تو کیا نئے ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد بھی وہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا؟

جی ہاں۔ پرانے ایکٹ کے تحت جو ٹیکس ذمہ داری ہے وہ برقرار رہتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کسی ٹیکس دہندہ کو تشخیصی سال 2022–23 کے لیے پرانے ایکٹ کے تحت ٹیکس طلبی نوٹس جاری کیا گیا ہو اور اس نے ابھی تک اس کی ادائیگی نہ کی ہو تو نئے ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد بھی اسے وہ رقم ادا کرنی ہوگی۔

سوال: 27. کیا انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کے نفاذ کے بعد پرانے ٹیکس بقایاجات کی وصولی کی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ پرانے قانون کے تحت واجب الادا کوئی بھی رقم انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کے تحت وصول کیاجاسکتاہے۔ انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے تحت بقایا ٹیکس کی وصولی کےلیےمحکمہ انکم ٹیکس ایکٹ 2025 میں فراہم کردہ ریکوری میکانزم کااستعمال کرسکتاہے۔

سوال: 28. کیا پرانے انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت جاری کردہ ٹیکس ریکوری سرٹیفکیٹس یا اٹیچمنٹ آرڈرز نئے ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد بھی قابلِ نفاذ رہیں گے؟

جی ہاں۔ انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے تحت پہلے سے کی گئی ریکوری کی کارروائی بدستور مؤثر رہے گی، اور باقی ماندہ رقم کی وصولی نئے ایکٹ میں فراہم کردہ ریکوری میکانزم کے ذریعے بھی کی جا سکتی ہے۔
مثال کے طور پر اگر کسی ٹیکس دہندہ کی جائیداد کوانکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے تحت اٹیچ کیا گیا ہو تو انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کے نافذ ہونے کے بعد بھی وہ اٹیچمنٹ برقرار رہے گی۔

سوال: 29. انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے تحت ریفنڈ کے ان دعوؤں کا کیاہوگا جو انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کے نافذ ہونے کے وقت سے زیر التواء ہیں ؟

حقوق، فوائد، ذمہ داریاں یا واجبات جو پرانے ایکٹ کے تحت پیدا ہوئے تھے وہ بدستور برقرار رہیں گے۔ اس لیے اگر کسی ٹیکس دہندہ کو نئے ایکٹ کے نفاذ سے پہلے کسی ٹیکس سال کے لیے پرانے ایکٹ کے تحت ریفنڈ کا حق حاصل تھا تو نئے ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد بھی وہ اس ریفنڈ کا حقدار رہے گا۔

سوال: 30. کسی کٹوتی کنندہ نے مالی سال 2024–25 کے دوران زائد ٹی۔ڈی۔ایس کاٹ لیا ہو، 1 اپریل 2026 کو نیا ایکٹ نافذ ہونے کے بعد بھی، کیا ایسے زائد کٹوتی کےلیے ریفنڈ کادعوی کیا جاسکتا ہے؟ اگرہاں، تو اس پر کون سا قانون لاگو ہوگا — کٹوتی کے وقت نافذ قانون یا نیا قانون؟

جیسا کہ پہلے بیان کیا گیا، وہ حقوق، فوائد، ذمہ داریاں یا واجبات جو پرانے ایکٹ کے تحت بنے تھے وہ بدستور برقرار رہیں گے۔ اس لیے اگر کسی ٹیکس کٹوتی کنندہ نئے ایکٹ کے نافذ ہونے سے پہلے کسی ٹیکس سال کے لیے پرانے ایکٹ کے تحت ریفنڈ کا دعوی کرنے کا حقدار تھا تو وہ نئے ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد بھی اس ریفنڈ کا حقدار بنا رہے گا، بشرطیکہ ریفنڈ کا دعوی مقررہ مدت کے اندر یعنی اس مالی سال کے اختتام سے 2 سال کے اندر دائر کیا جائے جس میں ٹیکس کاٹا جانا تھا۔