فارم 50 یوزر مینوئل

1. جائزہ

بین الاقوامی لین دین کی صورت میں ٹراسفر پرائسنگ غیر یقینی صورتحال پیدا کر سکتی ہے، کیونکہ مستقبل کے تنازعات سے بچنے کے لیے قیمت کا تعین آرمز لینتھ اصول کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ پیشگی یقین دہانی فراہم کرنے اور قانونی تنازعات میں کمی لانے کے لیے، محکمہ انکم ٹیکس ٹیکس دہندگان کو ایسے لین دین کے لیے ایڈوانس پرائسنگ ایگریمنٹ (APA) میں داخل ہونے کی سہولت فراہم کرتا ہے

فارم نمبر 50 انکم ٹیکس کے پرنسپل چیف کمشنر (بین الاقوامی محصول کاری) کو پیشگی فائلنگ مشاورت کے لیے اہل شخص کی جانب سے جمع کرائی جانے والی درخواست ہے۔ درخواست موصول ہونے کے بعد، نامزد ٹیم درخواست دہندہ کے ساتھ پیشگی فائلنگ مشاورت کرے گی، اور دو طرفہ یا کثیر طرفہ معاہدوں سے متعلق معاملات میں بھارتی مجاز اتھارٹی یا اس کا نمائندہ بھی اس مشاورت میں شرکت کرے گا۔

اہل شخص
کوئی شخص APA قواعد کے تحت معاہدہ کرنے کا اہل ہوگا، اگر وہ-
:جانکاری: بین الاقوامی لین دین انجام دے چکا ہو؛ یا
(ii) بین الاقوامی لین دین انجام دینے پر غور کر رہا ہو۔

2. اس سروس سے استفادہ کرنے کے لیے پیشگی شرائط

• آپ کو ای۔فاٮٔلنگ پورٹل پر درست یوزر آٮٔی ڈی اور پاس ورڑ کے ساتھ رجسٹرڈ یوزر ہونا چاہیے۔
• ٹیکس دہندہ کے پین کی حیثیت "ایکٹو" ہونی چاہیے۔
• پین اور آدھار منسلک ہونے چاہئیں (تجویز کردہ)۔
• اگر آپ فارم کی توثیق ڈی۔ایس۔سی۔ موڈ کے ذریعے کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ کے پاس ایک درست ڈی۔ایس۔سی۔ ہونا چاہیے، جو ای۔فاٮٔلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ ہو اور اس کی معیاد ختم نہ ہوئی ہو۔

3. فارم کے بارے میں

3.1 مقصد

فارم 50 ایک ایڈوانس پرائسنگ ایگریمنٹ (APA) کے سلسلے میں پیشگی فائلنگ میٹنگ کی درخواست کے لیے جمع کرایا جاتا ہے۔ یہ فارم کثیر القومی گروپس کے لیے ایک اہم دستاویز کے طور پر کام کرتا ہے تاکہ وہ کنٹرول شدہ لین دین کے لیے مناسب ٹرانسفر پرائسنگ پیرامیٹرز کا جائزہ لے سکیں۔ یہ فارم مجوزہ معاہدے کے وسیع فریم ورک سے متعلق ابتدائی تبادلۂ خیال کو سہولت فراہم کرتا ہے اور APA کو حتمی شکل دینے سے قبل ٹرانسفر پرائسنگ سے متعلق اہم مسائل کی نشاندہی کرنے میں مدد دیتا ہے۔ درخواست تین نقول میں جمع کرائی جانی چاہیے، اور فراہم کردہ تمام تفصیلات درخواست دہندہ کے بہترین علم اور یقین کے مطابق درست اور حقیقی ہونی چاہییں۔

3.2 کون اس کا استعمال کر سکتا ہے؟

ای۔فاٮٔلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ تمام یوزرس انکم ٹیکس ایکٹ اور قواعد کی متعلقہ دفعات کے تحت اجازت کے مطابق، پیشگی فائلنگ مشاورت کے لیے فارم 50 کی درخواست میں مطلوبہ تفصیلات فراہم کر سکتے ہیں۔

3.3 فارم ایک نظر میں

فارم 50 کے چار پینل ہیں:

    1.  حصہ الف - شخص کی تفصیلات
    2.  حصہ ب - دیگر تفصیلات
    3.  منسلکات
    4.  تصدیق

4. مرحلہ وار مرحلہ رہنمائی

مرحلہ 1: اپنی یوزر آٮٔی ڈی اور پاس ورڑ کے ساتھ ای۔فاٮٔلنگ پورٹل میں لاگ اِن کریں۔

Data responsive

مرحلہ 2: یوزر آٮٔی ڈی اور پاس ورڑ درج کریں۔

Data responsive

مرحلہ 3 : اپنے ڈیش بورڈ پر، ای۔فاٮٔل > انکم ٹیکس فارمز > انکم ٹیکس فارمز فائل کریں پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 4: انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کے مطابق فارمز والے ٹیب کو منتخب کریں،فارم 50 تلاش کریں، اور فاٮٔل ناؤ بٹن پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 5: پین، سبمیشن موڈ، فاٮٔلنگ ٹاٮٔپ کی جانچ کریں اور جاری بٹن پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 6: شروع کریں پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 7: شروع کریں بٹن پر کلک کرنے کے بعد، یوزر کو پینل اسکرین پر لے جایا جائے گا۔ پہلا پینل:حصہ الف: شخص کی تفصیلات منتخب کریں۔

Data responsive

مرحلہ 8: مطلوبہ تفصیلات درج کریں، تفصیلات کی توثیق کریں اور سیو پر کلک کریں۔

نوٹ: براہِ کرم یقینی بنائیں کہ "میری پروفاٮٔل" سیکشن کے تحت تمام لازمی تفصیلات، بشمول پتہ، مکمل ہوں۔ آپ "میری پروفاٮٔل" ہائپرلنک پر کلک کرکے اپنی رابطہ اور پتہ کی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

Data responsive

مرحلہ 9: پہلا پینل محفوظ کرنے کے بعد اس کی حیثیت مکمل ظاہر ہوگی۔ دوسرا پینل: "حصہ بی: دیگر تفصیلات" منتخب کریں۔

Data responsive

مرحلہ 10:
دوسرے پینل حصہ ب: دیگر تفصیلات میں تفصیلات درج کریں اور سیو پر کلک کریں۔ فیلڈ نمبر 11 کے لیے یوزر کے پاس دو اختیارات ہوں گے—تفصیلات درج کریں یا سی۔ ایس۔وی اپ لوڈ۔ فیڈ نمبر 11 مکمل کرنے کے لیے صارف ان میں سے کسی ایک اختیار کا انتخاب کر سکتا ہے۔

Data responsive

نوٹس:

  1. فیلڈ نمبر 10 صرف اسی صورت میں لاگو ہوتا ہے جب فیلڈ نمبر 9 (ایڈوانس پرائسنگ ایگریمنٹ (APA) کی قسم میں دو طرفہ یا کثیر الجہتی APA کا انتخاب کیا گیا ہو
  2. اگر آپ یک طرفہ اے۔ پی۔ اے کے لیے درخواست دے رہے ہیں، تو براہِ کرم فیلڈ "موجودہ درخواست کس کے سامنے پیش کی گئی ہے کے تحت؛ pr.CCIT (IT)؛ کا انتخاب کریں۔ اگر کثیر الجہتی یا دو طرفہ اے۔ پی۔ اے۔ شمالی امریکہ بشمول کیریبین جزائر اور یورپ کے ممالک کے ساتھ ہے، تو براہِ کرم ؛ بھارت کی مجاز اتھارٹی (جوائنٹ سیکرٹری، FT اور TR -I)" کا انتخاب کریں۔ کسی بھی دوسرے ملک کی صورت میں، فیلڈ؛ موجودہ درخواست کس کے سامنے پیش کی گئی ہے؛ کے تحت بھارت کی مجاز اتھارٹی (جوائنٹ سیکرٹری، ایف۔ ٹی۔ اور ٹی آر۔ دوم)؛ کا انتخاب کریں۔؛
  3. مجوزہ بین الاقوامی لین دین کی تفصیلات جو شامل کیے جانے کی تجویز ہیں کے تحت موجود نوٹ فیلڈ نمبر 11: میں درج ہدایات کو بغور پڑھیں۔
Data responsive

اگر سیریٮٔل نمبر 11 کے تحت شامل کیے جانے والے AE تفصیلات اندراجات 50 سے زیادہ ہیں، تو ایکسل کا نمونہ فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کا بٹن استعمال کریں۔ ایکسل فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد، تفصیلات کو اس میں فراہم کردہ کالموں کے مطابق بھرا جائے گا۔ ایکسل کے نمونہ فارم کے کالموں کی وضاحت ذیل میں دی گئی ہے:

مندرجہ بالا ایکسل نمونی فارم کو پُر کرنے کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کریں:

فیلڈ کا نام

ہدایات

لازمی فیلڈ (ہاں/نہیں)

حروف کی تعداد

سیریل نمبر

1 سے شروع ہونے والے سیریل نمبر درج کریں۔

ہاں

 

AE کی قسم

ڈراپ ڈاؤن فہرست میں سے منتخب کریں:
a) انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 کی دفعہ 163(1) کے تحت AE کے ساتھ بین الاقوامی لین دین
b) انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 کی دفعہ 163(2) کے تحت نان۔ AE کے ساتھ بین الاقوامی لین دین

ہاں

 

قسم

ڈراپ ڈاؤن میں سے منتخب کریں:
سیکشن 163(1)(الف)
سیکشن 163(1)(ب)
سیکشن 163(1)(ج)
سیکشن 163(1)(د)
سیکشن 163(1)(ک)
سیکشن 163(1)(گ)

ہاں

 

لین دین کی تفصیل

تفصیل فراہم کریں

ہاں

زیادہ سے زیادہ 4000 حروف

نام

AE کا نام درج کریں

ہاں

زیادہ سے زیادہ 277 حروف

AE کا مقام (ملک/علاقہ)

ڈراپ ڈاؤن سے منتخب کریں

ہاں

 

AE کا ٹیکس دہندہ شناختی نمبر یا اس کے مساوی

TIN یا اس کے مساوی درج کریں

ہاں

زیادہ سے زیادہ 75 حروف

پین (اگر دستیاب ہو)

پہلے 5 حروف تہجی، 4 نمبر، 1 حروف تہجی

نہیں

 

مجوزہ ٹرانسفر پرائسنگ طریقۂ کار

ڈراپ ڈاؤن سے منتخب کریں
(ا) موازنہ شدہ غیر کنٹرول شدہ قیمت کا طریقہ؛
(ب) دوبارہ فروخت کی قیمت کا طریقہ؛
(ج) لاگت جمع طریقہ؛
(د) منافع کی تقسیم کا طریقہ؛
(ہ) ٹرانزیکشنل نیٹ مارجن طریقہ؛
(و) ایسا کوئی دوسرا طریقہ جو بورڈ کی جانب سے مقرر کیا گیا ہو۔

 

 

براہِ کرم وضاحت کریں

اگر اوپر دیے گئے فیلڈ میں متبادل (ف) "کوئی ایسا دوسرا طریقہ جو بورڈ کی طرف سے مقرر کیا جائے" کا انتخاب کیا گیا ہو

ہاں

زیادہ سے زیادہ 400 حروف

گزشتہ 3 ٹیکس سالوں کے لیے تخمینی مالیت

مالی سال 26-2025

نہیں

اعشاریہ کے بغیر 14 ہندسے

 

مالی سال 25-2024

نہیں

اعشاریہ کے بغیر 14 ہندسے

 

مالی سال 24-2023

نہیں

اعشاریہ کے بغیر 14 ہندسے

مرحلہ 11: دوسرا پینل سیو کرنے کے بعد اس کی حیثیت مکمل ظاہر ہوگی۔ تیسرا پینل: منسلکات؛ منتخب کریں۔ اس پینل میں 8 منسلکات ہیں، جن میں سے 3 منسلکات اور 1 تفصیلات جمع کرنے والا؛ فیلڈ لازمی ہیں۔

Data responsive

مرحلہ 12: تیسرے پینل؛ منسلکات؛ میں تفصیلات مکمل کرنے کے بعد سیو پر کلک کریں۔

Data responsiveData responsive

مرحلہ 12: تیسرا پینل؛ منسلکات؛ مکمل کرنے کے بعد سیو پر کلک کریں

Data responsive

مرحلہ 14: چوتھے پینل میں مطلوبہ تفصیلات درج کریں اور سیو پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 15: چوتھا پینل محفوظ کرنے کے بعد، پینل کی حیثیت مکمل کے طور پر ظاہر ہوگی، پھر پری ویو پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 16: پری ویو صفحہ پر تفصیلات کی تصدیق کریں اور ای۔تصدیق کے لیے پروسیڈ پر کلک کریں۔ وزر پریویو PDF ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔

Data responsiveData responsive

مرحلہ 17: ای-تصدیق کی طرف بڑھیں والے بٹن پر کلک کرنے کے بعد، اس بات کی تصدیق ظاہر کرنے والا ایک پاپ اپ نمودار ہوگا کہ آیا آپ ای-تصدیق کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں۔ جی ہاں پر کلک کریں۔

Data responsive

مرحلہ 18: 'جی ہاں' پر کلک کرنے پر، آپ کو ای-تصدیق والے صفحے پر منتقل کر دیا جائے گا جہاں آپ ای-وی-سی یا ڈی-ایس-سی کے ذریعے (حسبِ ضرورت) فارم 50 کی تصدیق کر سکتے ہیں

نوٹ: مزید جاننے کے لیے 'ای-تصدیق کیسے کریں' یوزر مینوٮٔل کا رجوع کریں۔

کامیاب ای-تصدیق کے بعد، لین دین کی شناخت ٹرانزیکشن آئی ڈی اور اعترافِ وصولی نمبر کے ساتھ ایک کامیابی کا پیغام ظاہر ہوگا۔ براہِ کرم مستقبل کے حوالے کے لیے لین دین کی شناخت اور اعترافِ وصولی نمبر کو اپنے پاس نوٹ کر کے رکھ لیں۔ آپ کو ای-فائلنگ پورٹل کے ساتھ رجسٹرڈ ای میل آئی ڈی (آئی ڈیز) اور موبائل نمبر (نمبرز) پر بھی ایک تصدیقی پیغام موصول ہوگا

Data responsive

فارم 50 کو کامیابی کے ساتھ جمع کرانے کے بعد، یوزر بھرے ہوئے فارم کو اس طرح دیکھ سکتا ہے- اپنے ڈیش بورڈ پر، ای-فائل پر کلک کریں انکم ٹیکس فارم فائل کریں فائل کیے گئے فارم دیکھیں انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کے تحت فائل کیا گیا فارم دیکھیں والے ٹیب پر جائیں

نوٹ: مزید جاننے کے لیے فائل کیا گیا فارم دیکھیں والے یوزر مینوئل سے رجوع کریں۔

5. متعلقہ موضوعات

  • لاگ اِن
  • ڈیش بورڈ
  • ای-تصدیق کیسے کریں
  • ای-وی-سی تیار کریں
  • نمائندے کے طور پر مجاز کریں / رجسٹر کریں

6۔ فرہنگ

Acronym/Abbreviation Description/Full Form
ڈی۔ایس۔سی۔ ڈیجیٹل دستخطی سرٹیفکیٹ
ای۔وی۔سی۔ الیکٹرانک تصدیقی سرٹیفکیٹ
ARN حصولیابی کا رسید نمبر
ٹیکس سال ٹیکس سال