فارم 55 یوزر مینوئل
1۔ جائزہ
- ٹیکس دہندگان جو دوہری محصول کاری کے ایسے معاملات کے حل کے لیے بھارتی بااختیار اتھارٹی سے معاونت حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں فارم 55 میں درخواست دینی ہوگی۔ یہ فارم محکمہ انکم ٹیکس کو ٹیکس تنازعہ کی تفصیلات کا جائزہ لینے، فراہم کردہ معلومات کی تصدیق کرنے، اور جہاں قابل اطلاق ہو، غیر ملکی ملک کی بااختیار اتھارٹی کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کے قابل بناتا ہے۔
- فارم 55 کو ای-فائلنگ پورٹل پر آن لائن فائل کرنا ضروری ہے، اس کے ساتھ متعلقہ معاون دستاویزات جیسے جانچ آرڈرز، مطالبہ نوٹس، یا غیر ملکی ٹیکس اتھارٹیز کے ساتھ خط و کتابت بھی منسلک کی جانی چاہیے۔ درخواست کامیابی کے ساتھ جمع ہونے کے بعد، مجاز اتھارٹی معاملے کا جائزہ لیتی ہے اور ضرورت پڑنے پر اضافی معلومات طلب کر سکتی ہے۔
- یہ عمل اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو غیر ارادی دوہرے ٹیکسیشن سے تحفظ حاصل ہو اور سرحد پار ٹیکس مسائل سے پیدا ہونے والے تنازعات کو بین الاقوامی ٹیکس معاہدوں کے تحت فراہم کردہ ایک منظم اور شفاف طریقہ کار کے ذریعے حل کیا جائے۔
2. اس سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری شرائط
- آپ کو ای۔فائلنگ پورٹل پر ایک رجسٹرڈ یوزر ہونا چاہیے
- ٹیکس دہندہ کے پین کی حیثیت ”ایکٹیو“ ہونی چاہیے
- فارم کی تصدیق ڈی۔ایس۔سی۔ موڈ کے ذریعے کرنے کے لیے آپ کے پاس ایک درست ڈی۔ایس۔سی۔ ہونا چاہیے، اور یہ ای۔فائلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ اور میعاد منسوخ نہیں ہونی چاہیے
3۔ فارم کے بارے میں
3.1 مقصد
فارم 55 ایک درخواست ہے جو دیگر ممالک یا متعین علاقوں کے ساتھ معاہدوں میں فراہم کردہ باہمی معاہدہ طریقہ کار کو نافذ کرنے کے لیے دی جاتی ہے۔(قاعدہ 121 ملاحظہ کریں)۔
3.2 اسے کون استعمال کر سکتا ہے؟
فارم 55 کسی بھی ایسے اسیسی کے ذریعے فائل کیا جانا ہے جو بھارت میں مقیم ہو اور دیگر ممالک یا متعین علاقوں کے ساتھ معاہدوں میں فراہم کردہ باہمی معاہدہ طریقہ کار کو نافذ کرنا چاہتا ہو۔
3.3 فارم بہ یک نظر
فارم 55 کے چار پینل ہیں:
- حصہ الف: درخواست دہندہ کی تفصیلات
- حصہ ب: دیگر تفصیلات
- منسلکات
- توثیق
4۔ مرحلہ وار رہنمائی
مرحلہ 1: اپنی یوزر آٮٔی ڈی اور پاس ورڑ کے ساتھ ای۔فاٮٔلنگ پورٹل میں لاگ اِن کریں۔
مرحلہ 2: یوزر آئی ڈی (پین) اور پاس ورڈ درج کریں۔
مرحلہ 3: پر جائیں ای۔فائل >انکم ٹیکس فارمز > انکم ٹیکس فارمز فائل کریں۔
مرحلہ 4: انکم ٹیکس ایکٹ 2025 ٹیب کے مطابق فارمز منتخب کریں، فارم 55 منتخب کریں، اور اب فائل کریں بٹن پر کلک کریں۔
مرحلہ 5: قابل اطلاق ٹیکس سال (ٹ۔س) منتخب کریں اور جاری رکھیں بٹن پر کلک کریں۔
مرحلہ 6۔ آئیے شروع کریں پر کلک کریں۔
مرحلہ 7: آئیے شروع کریں اسکرین پر کلک کرنے کے بعد، یوزر کو پینل اسکرین پر لے جایا جائے گا اور پہلا پینل منتخب کریں: حصہ الف: درخواست دہندہ کی تفصیلات۔
مرحلہ 8: تفصیلات کی تصدیق کریں اور سیو پر کلک کریں۔
نوٹ: براہ کرم یقینی بنائیں کہ ”میری پروفائل“ سیکشن کے تحت تمام لازمی تفصیلات بشمول پتہ مکمل ہوں۔ آپ ”میری پروفائل“ ہائپرلنک پر کلک کرکے اپنی رابطہ اور پتہ کی تفصیلات اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔
مرحلہ 9: پہلے پینل کو محفوظ کرنے کے بعد، دوسرا پینل منتخب کریں: حصہ ب: دیگر تفصیلات۔
مرحلہ 10: براہ کرم پینل کو پُر کریں اور تصدیق کریں اور سیو پر کلک کریں۔
نوٹ: سیرئیل نمبر 7 میں، یوزر اس فیلڈ ”ٹیکس سال“ کے لیے متعدد چیک باکسز منتخب کر سکتا ہے جس سے نوٹس یا آرڈر متعلق ہے۔

مرحلہ 11: دوسرے پینل کو محفوظ کرنے کے بعد، تیسرا پینل منتخب کریں: منسلکہ جات۔
مرحلہ 12: براہ کرم متعلقہ دستاویزات منسلک کریں اور سیو پر کلک کریں۔
نوٹ: اگر صارف فیلڈ نمبر 11 میں ”ہاں“ منتخب کرتا ہے تو منسلکہ A-3 لازمی ہے۔
مرحلہ 13: تیسرے پینل کو محفوظ کرنے کے بعد، پینل منتخب کریں۔
مرحلہ 14: انڈرٹیکنگ کی تصدیق کریں اور محفوظ کریں پر کلک کریں۔
مرحلہ 15: چوتھے پینل کو محفوظ کرنے کے بعد، پری ویو پر کلک کریں۔
مرحلہ 16: پری ویو صفحہ پر، پریویو پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ کرنے اور تفصیلات کی تصدیق کرنے کے لیے ”ڈاؤن لوڈ“ پر کلک کریں، پھر ای تصدیق کے لیے آگے بڑھیں پر کلک کریں۔

مرحلہ 17: ای۔تصدق کے لیے آگے بڑھیں بٹن پر کلک کرنے کے بعد، ایک تصدیقی پاپ اپ ظاہر ہوگا جس میں پوچھا جائے گا کہ کیا آپ ای۔تصدیق پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ ہاں پر کلک کریں۔
مرحلہ 18: ہاں پر کلک کرنے کے بعد، آپ کو ای۔تصدیق صفحہ پر لے جایا جائے گا جہاں آپ ڈی۔ایس۔سی/ای۔وی۔سی (جیسا کہ قابل اطلاق ہو) کا استعمال کرتے ہوئے فارم 55 کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
نوٹ: مزید جاننے کے لیے ای۔تصدیق کیسے کریں یوزر مینوئل ملاحظہ کریں۔
مرحلہ 19: کامیاب ای۔تصدیق کے بعد، ایک کامیابی کا پیغام ٹرانزیکشن آئی ڈی اور اکنالجمنٹ نمبر کے ساتھ ظاہر ہوگا۔ براہ کرم مستقبل کے حوالہ کے لیے ٹرانزیکشن آئی ڈی اور اکنالجمنٹ نمبر نوٹ کر لیں۔ آپ کو ای۔فائلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ ای میل آئی ڈی(ز) اور موبائل نمبر(ز) پر بھی ایک تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔
اکنالجمنٹ رسید ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں۔
فارم 55 کامیابی سے جمع ہونے کے بعد یوزر بھرا ہوا فارم یہاں دیکھ سکتا ہے- اپنے ڈیش بورڈ پر، ای۔فائل > فائل انکم ٹیکس فارمز > فارم > فائل شدہ فارمز دیکھیں > انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کے تحت فارم ٹیب پر کلک کریں۔
نوٹ: مزید جاننے کے لیے پر کردہ فارم دیکھیں یوزر مینوئل ملاحظہ کریں
5۔ متعلقہ موضوعات
- لاگ ان
- ڈیش بورڈ
- ای۔تصدیق کیسے کریں
- ڈی۔ایس۔سی۔ رجسٹر کریں
6۔ فرہنگ
|
مخفف/اختصار |
تفصیل/مکمل فارم |
|
ڈی۔ایس۔سی۔ |
ڈیجیٹل دستخطی سرٹیفکیٹ |
|
ای۔وی۔سی۔ |
الیکٹرانک تصدیقی سرٹیفکیٹ |
|
ARN |
اکنالجمنٹ رسید نمبر |
|
PY |
پچھلا سال |
|
مالی سال |
مالی سال |
|
TY |
ٹیکس سال |