1۔ دائرہ اختیار والا جانچ افسر (JAO )کون ہوتا ہے؟
دائرہ اختیار والا جانچ افسر (JAO) محکمہ ٹیکس انکم کا ایک افسر ہوتا ہے جو اپنے دائرہ اختیار میں ٹیکس دہندگان کی جانب سے فائل کیے گئے انکم ٹیکس ریٹرنز کی درستگی کو یقینی بنانے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔
2۔ مجھے اپنے جے۔اے۔او۔سے کب رابطہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے؟
اگر آپ کو اپنی فائلنگ کے سلسلے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے تو آپ کو اپنے JAO سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک عام اصول یہ ہے کہ، محکمہ ٹیکس انکم تمام ٹیکس دہندہ خدمات آن لائن اور بغیر بالمشافہ فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ تاہم، بعض غیر معمولی حالات میں محکمہ ٹیکس انکم آپ سے اپنے دائرہ اختیار والے AO سے رابطہ کرنے کو کہہ سکتا ہے۔
3۔ کیا ’اپنا JAO جانیں‘ سروس حاصل کرنے کے لیے مجھے ای۔فائلنگ پورٹل پر رجسٹرشدہ موبائل نمبر استعمال کرنا ہوگا؟
اس سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کوئی بھی درست موبائل نمبر استعمال کر سکتے ہیں۔
4۔ میں کسی دوسرے شہر/ریاست میں منتقل ہو گیا/گئی ہوں، کیا مجھے اپنا JAO تبدیل کروانا ہوگا؟
جی ہاں۔ جب آپ اپنا مستقل پتہ یا رہائشی پتہ ایک ریاست سے دوسری ریاست میں منتقل کرتے ہیں تو اپنے پین کو نئے JAO کے تحت منتقل کروانا ضروری ہوتا ہے۔اگرچہ محکمہ انکم ، انکم ٹیکس دہندگان کو تمام ضروری خدمات آن لائن فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن بعض نادر مواقع پر آپ کو اپنے JAO سے رابطہ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ لہٰذا آپ کے مفاد میں ہے کہ آپ اپنا پین درست دائرہ اختیار والے AO کے تحت منتقل کروائیں تاکہ ضرورت پڑنے پر آپ آسانی سے ان سے رابطہ کر سکیں۔
5۔ انکم ٹیکس وارڈ/سرکل کیا ہے؟
انکم ٹیکس سے متعلق خدمات/کام کے مؤثر نظم کے لیے ملک بھر میں متعین دائرہ اختیار کی بنیاد پر متعدد وارڈز/سرکلز تشکیل دیے گئے ہیں۔ ہر وارڈ/سرکل کے لیے ایک دائرہ اختیار والا AO مقرر ہوتا ہے جو DCIT/ACIT یا ITO ہوتا ہے۔
6۔ اپنے پین کو نئے JAO کے تحت منتقل کروانے کے لیے مجھے کیا کرنا چاہیے؟
آپ کو اپنے پین کو اپنے موجودہ دائرہ اختیار والے AO کے تحت منتقل کروانے کے لیے درخواست جمع کرنی ہوگی۔ اس عمل میں درج ذیل مراحل شامل ہیں:
- اپنے موجودہ JAO کو پتہ کی تبدیلی کی وجہ بیان کرتے ہوئے ایک درخواست لکھیں۔
- نئے JAO کو ایک درخواست لکھیں اور ان سے درخواست کریں کہ وہ تبدیلی کے لیے موجودہ JAO کو درخواست بھیجیں۔
- موجودہ JAO کو اس درخواست کو قبول کرنا ہوگا۔
- منظوری کے بعد، درخواست کو انکم ٹیکس کمشنر کو بھیج دیا جاتا ہے۔
- کمشنر کی منظوری کے بعد JAO تبدیل کر دیا جاتا ہے۔
آپ کو اپنے نئے پتے کی بنیاد پر اپنے پین کو نئے JAO کے تحت منتقل کرنے کے لیے اپنے موجودہ JAO کو تحریری درخواست دینا ضروری ہے۔
7۔ مجھے کیسے معلوم ہوگا کہ میرا پین نئے JAO کے تحت منتقل ہو گیا ہے؟
آپ کے پین کے لیے دائرہ اختیار والے AO کی موجودہ حیثیت ای۔فائلنگ پورٹل> اپنا JAO جانیں پر تصدیق کی جا سکتی ہے۔ اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو رجسٹر ہونے یا لاگ اِن کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔