Do not have an account?
Already have an account?

 

سال تشخیصی 2026-27 کے لیے مقامی اتھارٹی پر قابل اطلاق ریٹرنز اور فارمز

 

اعلانِ لاتعلقی: اس صفحہ پر موجود مواد صرف ایک جائزہ / عمومی رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ہے اور حتمی نہیں ہے۔

مکمل تفصیلات اور رہنما خطوط کے لیے، براہ کرم انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے فارمز، قواعد اور نوٹیفکیشنز ملاحظہ کریں۔

انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 2(31) کے مطابق، انکم ٹیکس کے مقصد کے لیے فرد میں دیگر امور کے ساتھ ایک مقامی اتھارٹی شامل ہے۔

سیکشن 10(20) کے مقصد کے لیے، جو بعض شرائط کے تحت مقامی اتھارٹی کی آمدنی کے لیے چھوٹ فراہم کرتا ہے، مقامی اتھارٹی سے مراد ہے—
(i) پنچایت جیسا کہ آئین کے کی دفعہ 243 کی کلاز (d) میں مذکور ہے؛ یا
(ii) Municipality جیسا کہ آئین کے Article 243P کی clause (e) میں مذکور ہے؛ یا
(iii) بلدیاتی کمیٹی اور ضلعی بورڈ، جو قانونی طور پر بلدیہ یا مقامی فنڈ کے کنٹرول یا انتظام کے حقدار ہوں، یا حکومت کی جانب سے اس کے سپرد کیے گئے ہوں؛ یا
(iv) کنٹونمنٹ بورڈ جیسا کہ کنٹونمنٹ ایکٹ، 1924 (1924 کے 2) کے سیکشن 3 میں متعین ہے؛

 

1۔ ITR-5

یہ فارم ایسے فرد کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے جو درج ذیل میں سے ہو:

  1. فرم
  2. محدود ذمہ داری شراکت
  3. افراد کی انجمن (اے او پی)
  4. افراد کی مجلس (بی او آئی)
  5. آرٹیفیشیل جیوریڈیکل پرسن (اے جے پی) جیسا کہ انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 2(31) کی شق (vii) میں مذکور ہے
  6. مقامی اتھارٹی جیسا کہ انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 2(31) کی شق (vi) میں مذکور ہے
  7. نمائندہ محاسب جیسا کہ انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 160(1)(iii) یا (iv) میں مذکور ہے
  8. کوآپریٹیو سوسائٹی
  9. سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ، 1860 یا کسی بھی ریاست کے کسی دیگر قانون کے تحت رجسٹرڈ سوسائٹی
  10. ایسا ٹرسٹ جو فارم آئی۔ٹی۔آر۔7 فائل کرنے کے لیے اہل ٹرسٹس کے علاوہ ہو
  11. متوفی شخص کی اسٹیٹ
  12. دیوالیہ شخص کی ملکیت
  13. بزنس ٹرسٹ جیسا کہ انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 139(4E) میں مذکور ہے
  14. انوسٹمنٹ فنڈ جیسا کہ انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 139(4F) میں مذکور ہے

 

نوٹ: تاہم، ایسا شخص جسے انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے 139(4A) یا 139(4B) یا 139(4D) کے تحت آمدنی کا ریٹرن فائل کرنا ضروری ہو، وہ اس فارم کو استعمال نہیں کرے گا۔

2. ITR-7

 

ایسے افراد بشمول کمپنیوں پر قابل اطلاق جو انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے139 (4A) یا سیکشن 139 (4B) یا سیکشن 139 (4C) یا سیکشن 139 (4D) کے تحت ریٹرنز جمع کرنے کے پابند ہوں

139(4A) –
ایسی جائیداد سے حاصل شدہ آمدنی جو مکمل / جزوی طور پر خیراتی یا مذہبی مقاصد کے لیے ٹرسٹ کے تحت رکھی گئی ہو

139(4B) –
ہر سیاسی پارٹی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر

139(4C) –
مختلف ادارے جیسے تحقیقاتی انجمنیں، نیوز ایجنسی وغیرہ، جن کا ذکر انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 10 میں ہے

139(4D) ۔ یونیورسٹی، کالج یا دیگر ادارہ جس کا ذکر انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 35 میں ہے

 

 

نوٹ: ایسے اشخاص کا زمرہ جن کی آمدنی کو انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 10 کی مختلف شقوں کے تحت غیر مشروط طور پر چھوٹ حاصل ہے اور جنہیں انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 139 کی دفعات کے تحت اپنی آمدنی کا ریٹرن جمع کرنا لازمی نہیں ہے، وہ ریٹرن فائل کرنے کے لیے اس فارم کو استعمال کر سکتے ہیں (مثال کے طور پر - مقامی اتھارٹی)

 

 

انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے مطابق لاگو ہونے والے فارمز

1. فارم 26AS

فارم 26 AS

AIS (سالانہ معلوماتی گوشوارہ)

فراہم کردہ:

انکم ٹیکس محکمہ (یہ ای۔فائلنگ پورٹل پر دستیاب ہے:

لاگ ان کریں > ای۔فائل > انکم ٹیکس ریٹرن > فارم 26 AS دیکھیں)

فارم میں تفصیلات فراہم کی گئی ہیں:

کاٹا گیا ٹیکس / اصل سے وصول کیا گیا

فراہم کردہ:

انکم ٹیکس محکمہ (اس تک انکم ٹیکس ای۔فائلنگ پورٹل میں لاگ ان کرنے کے بعد رسائی حاصل کی جا سکتی ہے)

ای۔فائلنگ پورٹل پورٹل پر جائیں > لاگ اِن کریں > AIS

فارم میں فراہم کردہ تفصیلات:

  • کاٹا گیا ٹیکس / اصل سے وصول کیا گیا
  • SFT معلومات
  • ٹیکس کی ادائیگی
  • مطالبہ / ریفنڈ

دیگر معلومات (جیسے زیر التواء / مکمل پروسیڈنگز ،GST معلومات، غیر ملکی حکومت سے موصولہ معلومات وغیرہ)

 

نوٹ:(انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 194 IA,194 IB,194M کے تحت پیشگی ٹیکس/SAT، ریفنڈ کی تفصیلات، SFT ٹرانزیکشن، TDS: TDS ڈیفالٹس) کی معلومات جو AS26 میں دستیاب تھیں، اب AIS میں دستیاب ہیں۔

2. Form 3CA-3CD

 

داخل کردہ:

فارم میں فراہم کردہ تفصیلات:

ٹیکس دہنده جس کے لیے انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے 44AB کے تحت اپنے اکاؤنٹس کا آڈٹ کسی اکاؤنٹنٹ سے کروانا ضروری ہے۔ اسے انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 139 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت آمدنی کا ریٹرن جمع کرنے کی مقررہ تاریخ سے ایک ماہ قبل جمع کیا جانا ہے۔

انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے 44AB کے تحت جمع کی جانے والی اکاؤنٹس کی آڈٹ رپورٹ اور تفصیلات کا گوشوارہ

 

 

3. Form 3CB-3CD

 

داخل کردہ

فارم میں فراہم کردہ تفصیلات:

ٹیکس دہنده جس کے لیے انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے 44AB کے تحت اپنے اکاؤنٹس کا آڈٹ کسی اکاؤنٹنٹ سے کروانا ضروری ہے۔ اسے انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 139 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت آمدنی کا ریٹرن جمع کرنے کی مقررہ تاریخ سے ایک ماہ قبل جمع کیا جانا ہے۔

انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے 44AB کے تحت جمع کی جانے والی اکاؤنٹس کی آڈٹ رپورٹ اور تفصیلات کا گوشوارہ

 

 

4۔ فارم A16 ۔ تنخواہ کے علاوہ آمدنی پر ٹی۔ڈی۔ایس کے لیے انکم ٹیکس ایکٹ،1961 کے سیکشن 203 کے تحت سرٹیفکیٹ

 

فراہم کردہ

فارم میں فراہم کردہ تفصیلات:

کٹوتی کرنے والا سے جس کی کٹوتی کی جارہی ہے اس

فارم A16 ایک ذرائع پر کٹوتی شدہ ٹیکس (ٹی۔ڈی۔ایس) کا سرٹیفکیٹ ہے جو سہ ماہی بنیاد پر جاری کیا جاتا ہے اور جس میں ٹی۔ڈی۔ایس کی رقم، ادائیگیوں کی نوعیت اور انکم ٹیکس محکمہ میں جمع کروائی گئی ٹی ڈی ایس ادائیگیوں کی تفصیلات شامل ہوتی ہیں۔

 

 

سال تشخیصی 2026-27 کے لیے مقامی اتھارٹی کے ٹیکس سلیب

سال تشخیصی 2026-27 کے لیے، مقامی اتھارٹی پر 30% ٹیکس قابل اطلاق ہے۔

 

 

سرچارج، مارجنل ریلیف اور صحت اور تعلیمی سیس

 

 ​

سرچارج کیا ہے؟

اگر کل آمدنی متعین حدود سے تجاوز کر جائے تو انکم ٹیکس کی رقم پر درج ذیل شرحوں سے سرچارج عائد کیا جاتا ہے:

  • 12% اگر قابل ٹیکس آمدنی 1₹ کروڑ سے زیادہ ہو

مارجنل ریلیف کیا ہے؟

مارجنل ریلیف سرچارج سے درج ذیل طریقہ سے دستیاب ہے:

  • اگر خالص آمدنی 1₹ کروڑ سے زیادہ ہو – تو انکم ٹیکس اور سرچارج کے طور پر قابل ادائیگی رقم، 1₹ کروڑ کی کل آمدنی پر قابل ادائیگی انکم ٹیکس کی کل رقم سے اس آمدنی کی اضافی رقم سے زیادہ نہیں ہوگی جو 1₹ کروڑ سے تجاوز کرتی ہے

صحت اور تعلیمی سیس کیا ہے؟

صحت اور تعلیمی سیس ۔ @ %4 انکم ٹیکس کی رقم کے ساتھ سرچارج (اگر کوئی ہو) پر بھی ادا کیا جائے گا۔

 

انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے 10(20) کے تحت چھوٹ / ایسی آمدنی جو کل آمدنی میں شامل نہیں ہے:

مقامی اتھارٹی کی وہ آمدنی جو مکان کی جائیداد سے آمدنی، سرمایہ منافع یا دیگر آمدنی کے تحت قابل چارج ہو یا اس کے ذریعے چلائے جانے والے کسی کاروبار یا تجارت سے حاصل ہو جو اس کے اپنے دائره اختیار کے اندر کسی جنس یا سروس (پانی یا بجلی کے علاوہ) کی فراہمی سے پیدا ہوتی ہو یا اس کے اپنے دائره اختیار کے اندر یا باہر پانی یا بجلی کی فراہمی سے پیدا ہوتی ہو۔

سرمایہ کاری / ادائیگیاں / آمدنی جن پر ٹیکس فائده دستیاب ہے

 

انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے باب VI-A کے تحت بیان کردہ ٹیکس کٹوتیاں

Section 80G

 

بعض فنڈز، خیراتی اداروں وغیرہ کو دیے گئے عطیات پر کٹوتی۔

عطیات درج ذیل زمروں کے تحت کٹوتی کے اہل ہیں:

اہلیتی حد کے تابع

 

100% دیے گئے عطیہ کا

50% دیے گئے عطیہ کا

کسی بھی حد کے بغیر

 

100% دئیے گئے عطیہ کا

100% دیے گئے عطیہ کا

 

نوٹ: اس سیکشن کے تحت -/2000₹ سے زائد نقد عطیہ کے سلسلہ میں کوئی کٹوتی قابل اجازت نہیں ہوگی۔

 

 

Section 80GGA

 

 

سائنسی تحقیق یا دیہی ترقی کے لیے دی گئی عطیات پر کٹوتی

عطیات درج ذیل زمروں کے تحت کٹوتی کے اہل ہیں:

ریسرچ اسوسی ایشن یا یونیورسٹی، کالج یا دیگر ادارہ برائے

  • سائنسی تحقیق
  • سماجی یا شماریاتی تحقیق

ادارہ یا انجمن برائے

  • دیہی ترقی
  • قدرتی وسائل کے تحفظ یا شجر کاری کے لیے

کسی اہل پروجیکٹ کو انجام دینے کے لیے پی۔ایس۔یو یا مقامی اتھارٹی یا قومی کمیٹی کی جانب سے منظور شدہ کوئی انجمن یا ادارہ

مرکزی حکومت کی جانب سے نوٹیفائیڈ فنڈز برائے:

  • شجر کاری
  • دیہی ترقی

قومی شہری انسدادِ غربت فنڈ جیسا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے قائم اور نوٹیفائیڈ ہے

 

نوٹ: اس سیکشن کے تحت -/2000₹ سے زائد نقد عطیہ کے سلسلہ میں یا اگر مجموعی کل آمدنی میں کاروبار / پیشہ سے منافع / فوائد کی آمدنی شامل ہو تو کسی کٹوتی کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

Section 80JJA

 

بائیوڈیگریڈیبل فضلہ کو جمع کرنے اور پراسیسنگ کے کاروبار سے حاصل منافع اور فوائد کے سلسلہ میں کٹوتی (بعض شرائط کے تابع)

 ​

5 تشخیصی سال کے لیے منافع کا 1

 

 

 

Section 80JJAA

 

نئے مزدوروں / ملازمین کی ملازمت کے سلسلہ میں کٹوتی، ایسے محاسب پر قابل اطلاق جس پر انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کا سیکشن 44AB لاگو ہوتا ہے (بعض شرائط کے تابع)

 

بعض شرائط کے تابع، 3 تشخیصی سال کے لیے اضافی ملازم کی لاگت کا 0

 

 

Section 80IA

 

صنعتی پارکوں میں مصروف عمل کوئی بھی ادارہ، اور بجلی کا کوئی بھی ادارہ (کچھ شرائط کے تحت) کٹوتی کا دعویٰ کرنے کا حقدار ہوگا۔

100% منافع کا، مسلسل 10تشخیصی سال کے لیے جو 15 سال تشخیصی کی مدت کے اندر ہوں۔

(اگر مخصوص کاروبار کا فروغ، آپریشن وغیرہ مخصوص تاریخوں کے بعد شروع ہوا ہو تو کسی قسم کی کٹوتی کی اجازت نہیں ہوگی)

 

 

 

Section 80IAB

 

اسپیشل اکنامک زون کے فروغ میں مصروف عمل یا انٹراپرائز کے ذریعے حاصل منافع اور فوائد کے سلسلہ میں کٹوتی (کچھ شرائط کے تحت)

 

100% مرکزی حکومت کی طرف سے خصوصی اقتصادی زون نوٹیفائی کیے جانے کے سال سے شروع ہونے والے پندرہ تشخیصی سالوں میں سے مسلسل دس تشخیصی سالوں کے منافع کا

ایسے محاسب کو کوئی کٹوتی نہیں دی جائے گی جہاں خصوصی اقتصادی زون کی ترقی یکم اپریل 2017 کو یا اس کے بعد شروع ہوئی ہو۔

 

 

 

Section 80IB

 

 

مخصوص صنعتی اداروں سے حاصل ہونے والے منافع جات اور فوائد پر کٹوتی (بجز انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے اداروں کے) - اس تشخیصی سال سے جس میں مجاز اتھارٹی کی طرف سے اس کی منظوری دی گئی ہو 10 سال کے لیے منافع کا 100 فیصد (اگر منظوری 31 مارچ 2000 کے بعد لیکن 1 اپریل 2007 سے پہلے ملی ہو)۔

اس سیکشن کے تحت کٹوتی ایسے ٹیکس دہندہ کے لیے دستیاب ہے جس کی کل مجموعی آمدنی میں درج ذیل کاروبار سے حاصل ہونے والے منافع جات اور فوائد شامل ہوں:

جموں و کشمیر میں چھوٹی صنعت سمیت صنعتی انڈرٹیکنگ

معدنی تیل کی تجارتی پیداوار اور ریفائننگ

پھل یا سبزیاں، گوشت اور گوشت کی مصنوعات یا پولٹری ، سمندری غذا یا دودھ کی مصنوعات کو محفوظ کرنے اور پیک کرنے کا کاروبار۔

اناج کی ہینڈلنگ، اسٹوریج اور نقل و حمل کا مربوط کاروبار

(مخصوص شرائط کے تابع)

100% / 25% مختلف اقسام کے انڈرٹیکنگز کے لیے متعین شرائط کے مطابق 5 / 10 / 7 سال کے لیے منافع کا

 

 

 

Section 80IC

 

 

ہماچل پردیش، سکم، اترانچل اور شمال مشرقی ریاستوں میں بعض انڈرٹیکنگز کے سلسلہ میں کٹوتی (بعض شرائط کے تابع)

100%/b> پہلے 5 سال تشخیصی کے لیے منافع کا اور اگلے 5 سال تشخیصی کے لیے % (کمپنی کے لیے 0) تاکہ متعین سامان یا چیز کی تیاری یا پیداوا کی جا سکے

 

 

 

صفحہ کا آخری بار جائزہ لیا گیا ہے یا اپ ڈیٹ کیا گیا ہے: