Do not have an account?
Already have an account?

سوال: 1. سالانہ معلوماتی گوشوارہ (AIS) کیا ہے؟

سالانہ معلوماتی گوشوارہ (AIS) ٹیکس دہندہ سے متعلق معلومات کا ایک جامع جائزہ ہے۔

AIS کے مقاصد یہ ہیں:

  • ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے پہلے مکمل معلومات فراہم کرتا ہے، جس میں آن لائن رائے درج کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔
  • رضاکارانہ تعمیل کو فروغ دیتا ہے اور ریٹرن کی ہموار پری فلنگ کو فعال کرتا ہے۔
  • عدم تعمیل کی حوصلہ شکنی کرتا ہے

مزید معلومات کے لیے، لاگ اِن کرنے کے بعد e-File/AIS مینو کے تحت AIS پر جائیں۔

سوال: 2. سالانہ معلوماتی گوشوارہ (AIS) کے اجزاء کیا ہیں؟

AIS پر دکھائی گئی معلومات دو حصوں میں تقسیم کی گئی ہیں:

حصہ الف – عمومی معلومات: حصہ الف میں آپ سے متعلق عمومی معلومات دکھائی جاتی ہیں، جن میں پین، مخفی آدھار نمبر، ٹیکس دہندہ کا نام، تاریخِ پیدائش/اندراج/تشکیل، موبائل نمبر، ای۔میل ایڈریس اور ٹیکس دہندہ کا پتہ شامل ہیں۔

حصہ ب – TDS/TCS کی معلومات: منبع پر کاٹے گئے یا وصول کیے گئے ٹیکس سے متعلق معلومات یہاں ظاہر کی جاتی ہیں۔ اس میں TDS/TCS کا معلوماتی کوڈ، معلومات کی تفصیل اور معلومات کی ویلیو ظاہر کی جاتی ہے۔

• SFT کی معلومات: اس عنوان کے تحت مالی لین دین کے گوشوارہ (SFT) کے مطابق رپورٹنگ اداروں سے موصول ہونے والی معلومات ظاہر کی جاتی ہیں۔ اس میں SFT کوڈ، معلومات کی تفصیل اور معلومات کی ویلیو دستیاب ہوتی ہے۔

• ٹیکس کی ادائیگی: اس حصے میں مالی سال کے دوران مختلف مدات کے تحت ادا کیے گئے ٹیکس سے متعلق معلومات، جیسے پیشگی ٹیکس اور خود تشخیصی ٹیکس، ظاہر کی جاتی ہیں۔

• ڈیمانڈ اور ریفنڈ : اس حصے میں آپ مالی سال کے دوران عائد کیے گئے مطالبے اور شروع کیے گئے ریفنڈ (تشخیصی سال اور رقم) کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔ (مطالبے سے متعلق تفصیلات فی الحال دستیاب نہیں ہیں۔)

• دیگر معلومات: اس حصے میں دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کی تفصیلات ظاہر کی جاتی ہیں، جیسے ضمیمہ II کی تنخواہ سے متعلق معلومات، ریفنڈ پر حاصل ہونے والا سود، بیرونِ ملک بھیجی گئی رقوم/غیر ملکی کرنسی کی خریداری وغیرہ سے متعلق معلومات۔

مزید برآں، ٹیکس دہندہ AIS میں ظاہر کی گئی معلومات پر اپنی رائے بھی دے سکتا ہے۔ AIS ہر حصے (یعنی TDS، SFT، اور دیگر معلومات) کے تحت رپورٹ کردہ قدر اور ترمیم شدہ قدر (یعنی ٹیکس دہندہ کی رائے یا اس پر معلومات فراہم کرنے والے ادارے کی تصدیق کو مدنظر رکھنے کے بعد کی ویلیو) دونوں ظاہر کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے، لاگ اِن کرنے کے بعد e-File/AIS مینو کے تحت AIS پر جائیں۔

سوال: 3. کیا انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لیے ٹیکس دہندہ کی تمام معلومات AIS میں دستیاب ہوتی ہیں؟

سالانہ معلوماتی گوشوارے (AIS) میں وہ معلومات شامل ہوتی ہیں جو اس وقت محکمۂ انکم ٹیکس کے پاس دستیاب ہیں۔ ممکن ہے کہ ٹیکس دہندہ سے متعلق بعض دیگر لین دین کی معلومات فی الحال سالانہ معلوماتی گوشوارے (AIS) میں ظاہر نہ کی گئی ہوں۔ ٹیکس دہندہ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ تمام متعلقہ معلومات کا جائزہ لے اور انکم ٹیکس ریٹرن میں مکمل اور درست معلومات فراہم کرے۔

سوال: 4. AIS کے تحت ٹیکس دہندہ معلوماتی خلاصہ (TIS) میں کیا شامل ہوتا ہے؟

ٹیکس دہندہ کی معلومات کا خلاصہ (TIS) ٹیکس دہندہ کے لیے معلوماتی زمروں کے لحاظ سے مجموعی معلومات کا خلاصہ ہے۔ اس میں ہر معلوماتی زمرے (مثلاً تنخواہ، سود، منافع وغیرہ) کے تحت نظام کی جانب سے عمل میں لاٮٔی گئی ویلیو (یعنی پہلے سے متعین قواعد کی بنیاد پر معلومات سے دہراؤ ختم کرنے کے بعد تیار کی گئی ویلیو) اور ٹیکس دہندہ کی جانب سے قبول کردہ/ماخذ کی جانب سے تصدیق شدہ ویلیو (یعنی وہ ویلیو جو ٹیکس دہندہ کی آراء، یا ٹیکس دہندہ کی آراء پر ماخذ کی تصدیق، اور نظام کی جانب سے عمل میں لاٮٔی گئی ویلیو کو مدنظر رکھتے ہوئے حاصل کی گئی ہو) دکھائی جاتی ہے۔ اگر قابلِ اطلاق ہو، تو TIS میں ٹیکس دہندہ کی جانب سے قبول کردہ/ماخذ کی جانب سے تصدیق شدہ معلومات کو ریٹرن پہلے سے پُر کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

آپ کو ٹیکس دہندہ کی معلومات کے خلاصے (TIS) میں مختلف تفصیلات دکھائی جائیں گی، جیسے کہ:

  • معلوماتی زمرہ
  • نظام کی جانب سے عمل میں لاٮٔی گئی ویلیو
  • ٹیکس دہندہ کی جانب سے قبول کردہ/ماخذ کی جانب سے تصدیق شدہ ویلیو

مزید برآں، ہر معلوماتی زمرے کے اندر درج ذیل معلومات دکھائی جاتی ہیں:

وہ حصہ جس کے ذریعے معلومات موصول ہوئیں

  • معلومات کی تفصیل
  • معلومات کا ماخذ
  • رقم کی تفصیل
  • رقم (ماخذ کی جانب سے رپورٹ کردہ، نظام کی جانب سے عمل میں لاٮٔی گئی، ٹیکس دہندہ کی جانب سے قبول کردہ/ماخذ کی جانب سے توثیق شدہ)

مزید معلومات کے لیے، لاگ اِن کرنے کے بعد e-File/AIS مینو کے تحت AIS پر جائیں۔

سوال: 5 . AIS اور فارم 26 AS(سالانہ ٹیکس گوشوارہ) میں کیا فرق ہے؟

سالانہ ٹیکس گوشوارہ (فارم 26 AS)، جو TRACES پورٹل پر دستیاب ہے، صرف ٹیکس دہندہ سے متعلق TDS/TCS کا ڈیٹا دکھاتا ہے۔ ٹیکس دہندہ سے متعلق دیگر تفصیلات AIS (سالانہ معلوماتی گوشوارے) میں دستیاب ہوتی ہیں۔
AIS ٹیکس دہندہ کو رپورٹ کی گئی لین دین پر اپنی رائے دینے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں، AIS کے تحت موجود TIS میں معلومات کے ماخذ کی سطح پر لین دین کا مجموعی خلاصہ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے، لاگ اِن کرنے کے بعد e-File/AIS مینو کے تحت AIS پر جائیں۔

سوال: 6. میں سالانہ معلوماتی گوشوارہ کیسے دیکھ سکتا/سکتی ہوں؟

آپ درج ذیل مراحل پر عمل کرکے سالانہ معلوماتی گوشوارہ کی سہولت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:

  • مرحلہ 1: درج ذیل URL پر لاگ اِن کریں: https://www.incometax.gov.in/
  • مرحلہ 2: لاگ اِن کرنے کے بعد، ڈیش بورڈ پر سالانہ معلوماتی گوشوارہ (AIS) مینو پر کلک کریں۔
  • مرحلہ 3:آگے بڑھیں بٹن پر کلک کریں، جس کے بعد آپ کو AIS پورٹل پر منتقل کر دیا جائے گا۔ پھر سالانہ معلوماتی گوشوارہ دیکھنے کے لیے AIS ٹائل پر کلک کریں۔

متبادل طور پر،

  • مرحلہ 1: URL پر لاگ اِن کریں: https://www.incometax.gov.in/
  • مرحلہ 2: لاگ اِن کرنے کے بعد، ای۔فاٮٔل مینو پر کلک کریں۔
  • مرحلہ 3:انکم ٹیکس ریٹرن پر کلک کریں، پھر AIS دیکھیں پر کلک کریں۔
  • مرحلہ 4: :آگے بڑھیں بٹن پر کلک کریں، جس کے بعد آپ کو AIS پورٹل پر منتقل کر دیا جائے گا۔ پھر سالانہ معلوماتی گوشوارہ دیکھنے کے لیے AIS ٹائل پر کلک کریں۔

سوال: 7. کیا میں AIS میں اپنی سرگرمیوں کی تاریخ دیکھ سکتا/سکتی ہوں؟

جی ہاں، آپ AIS کے مرکزی صفحے پر موجود سرگرمیوں کی تاریخ کے بٹن پر کلک کرکے اپنی سرگرمیوں کی تاریخ دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے آپ کو تعمیل پورٹل پر انجام دی گئی سرگرمیوں کا خلاصہ دکھایا جائے گا۔ ہر انجام دی گئی سرگرمی کے لیے نظام کی جانب سے ایک منفرد آٮٔی۔ڈی (سرگرمی آٮٔی۔ڈی) تیار کیا جائے گا، اور اس ٹیب کے تحت سرگرمی کی تاریخ، سرگرمی کی تفصیل اور متعلقہ معلومات دکھائی جائیں گی۔

مزید معلومات کے لیے لاگ اِن کرنے کے بعد e-File/AIS مینو کے تحت AIS پر جائیں۔

سوال: 8. میں اپنی AIS کو کن کن فارمیٹس میں ڈاؤن لوڈ کر سکتا/سکتی ہوں؟

آپ سالانہ معلوماتی گوشوارہ (AIS) کو PDF، JSON اور CSV فائل فارمیٹس میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

سوال: 9. میں معلومات پر اپنی رائے کیسے جمع کرا سکتا/سکتی ہوں؟

آپ درج ذیل مراحل پر عمل کرتے ہوئے TDS/TCS کی معلومات، SFT کی معلومات یا دیگر معلومات کے تحت ظاہر کی گئی فعال معلومات پر اپنی رائے جمع کرا سکتے ہیں۔

• مرحلہ 1: متعلقہ معلومات پر کلک کریں، پھر راٮٔے کالم میں موجود متعلقہ معلومات کے سامنے اختیارات کے بٹن پر کلک کریں۔ اس کے بعد آپ کو راٮٔے شامل کریں کی اسکرین پر منتقل کر دیا جائے گا۔
• مرحلہ 2: مناسب راٮٔے کا اختیار منتخب کریں اور (منتخب کردہ راٮٔے کے اختیار کے مطابق) راٮٔے کی تفصیلات درج کریں۔
• مرحلہ 3: اپنی رائے جمع کرانے کے لیے جمع کریں پر کلک کریں۔

مزید معلومات کے لیے، لاگ اِن کرنے کے بعد e-File/AIS مینو کے تحت AIS پر جائیں۔

سوال: 10. میری جانب سے رائے جمع کرانے کے بعد کیا ہوگا؟

AIS میں موجود معلومات پر رائے کامیابی سے جمع کرانے کے بعد، آپ کی رائے متعلقہ معلومات کے ساتھ ظاہر کی جائے گی، اور رپورٹ کی گئی قدر کے ساتھ معلومات کی ترمیم شدہ ویلیو بھی دکھائی دے گی۔ اس کے علاوہ، سرگرمیوں کی تاریخ کا ٹیب بھی اپ ڈیٹ ہو جائے گا، اور آپ اس میں ہونے والی تازہ ترین سرگرمیوں کو بھی دیکھ سکیں گے۔

تصدیقی رسید ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، رائے جمع کرانے کی تصدق کے لیے ای۔میل اور ایس۔ایم۔ایس کے ذریعے بھی اطلاع بھیجی جائے گی۔

مزید معلومات کے لیے، لاگ اِن کرنے کے بعد e-File/AIS مینو کے تحت AIS پر جائیں۔

سوال: 11. کیا مجھے AIS پر رائے جمع کرانے کے بعد کسی قسم کی تصدیق موصول ہوگی؟

جی ہاں، AIS کی معلومات پر آپ کی رائے کامیابی سے جمع کرانے کے بعد، سرگرمیوں کی تاریخ کا ٹیب اپ ڈیٹ ہو جائے گا، اور آپ اس کی تصدیقی رسید ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، رائے جمع کرانے کی تصدیق کے لیے ای۔میل اور ایس۔ایم۔ایس کے ذریعے بھی اطلاع بھیجی جائے گی۔

سوال: 12. AIS کی یکجا راٮٔے فائل کیا ہے؟

AIS کی یکجا راٮٔے فائل (ACF) ٹیکس دہندگان کو یہ سہولت فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنی تمام AIS سے متعلق راٮٔے (سوائے "معلومات درست ہیں" والی راٮٔے کے) ایک ہی فائل میں دیکھ سکیں تاکہ انہیں معلومات کو سمجھنا آسان ہو۔ AIS پر راٮٔے جمع کرانے کے بعد، آپ AIS کی یکجا راٮٔے فائل (PDF) ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے، لاگ اِن کرنے کے بعد e-File/AIS مینو کے تحت AIS پر جائیں۔

سوال: 13. کیا میری جانب سے دی گئی رائے میں ترمیم کرنے کی تعداد پر کوئی حد مقرر ہے؟

فی الحال، آپ کی جانب سے پہلے جمع کرائی گئی رائے میں ترمیم کرنے کی تعداد پر کوئی حد مقرر نہیں ہے۔

سوال: 14. کیا میں AIS میں GST کا کاروباری حجم کی تصدیق کر سکتا/سکتی ہوں؟

جی ہاں، AIS میں معلوماتی کوڈ (EXC-GSTR3B) کے تحت GST کے کاروباری حجم سے متعلق معلومات دکھائی جاتی ہیں۔ یہ معلومات AIS کے دیگر معلومات ٹیب میں دستیاب ہو گی۔

سوال: 15. کیا AIS کے لیے کوئی ویڈیو رہنمائی دستیاب ہے؟

جی ہاں، AIS کے بارے میں ایک معلوماتی ویڈیو یوٹیوب پر دستیاب ہے۔ اس ویڈیو تک یہاں سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=zbGa6uvisBE