Do not have an account?
Already have an account?

سوال: 1. فارمIEA -10 کس تشخیصی سال سے لاگو ہوتا ہے؟

نوٹیفکیشن نمبر 43/2023 مؤرخہ 21 جون 2023 کے ذریعے مطلع کیا گیا فارم 10-IEA تشخیصی سال 25-2024 سے نافذ العمل ہے، یعنی ت۔س۔ 25-2024 اور اس کے بعد آنے والے تمام سالوں کے لیے قابلِ اطلاق ہے۔

سوال: 2. ای-فائلنگ پورٹل پر فارم 10-IEA کون جمع کرا سکتا ہے؟

یہ فارم فرد، ہندو غیر منقسم خاندان (HUF)، افراد کی انجمن (کوآپریٹو سوسائٹی کے علاوہ)، افراد کی جماعت (BOI)، اور مصنوعی قانونی شخص (AJP) جو دفعہ (vii)(31)2 کے تحت آتا ہے، جنہیں کاروبار یا پیشے سے آمدنی حاصل ہو، فائل کر سکتے ہیں۔

سوال: 3. مجھے فارم 10-IEA جمع کرانے کی ضرورت کیوں ہے؟

اگر آپ نئے ٹیکس نظام سے باہر نکلنا یا دوبارہ اس میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور آپ کی آمدنی "کاروبار اور پیشے سے حاصل منافع اور آمدنی" کے تحت آتی ہے تو آپ کو فارم 10-IEA جمع کرانا ضروری ہوگا۔

سوال: 4. فارم 10-IEA کن طریقوں سے جمع کرایا جا سکتا ہے؟

فارم 10-IEA صرف ای-فائلنگ پورٹل پر آن لائن جمع کرایا جا سکتا ہے۔

سوال: 5. فارم 10-IEA کی ای-تصدیق کیسے کی جا سکتی ہے؟

ٹیکس دہندہ آدھار او۔ٹی۔پی، ای۔وی۔سی یا ڈی۔ایس۔سی کے ذریعے فارم کی ای-تصدیق کر سکتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے "ای-تصدیق کرنے کا طریقہ" یوزر مینوئل ملاحظہ کریں۔ (یوزر مینوئل کا لنک یہاں فراہم کیا جانا چاہیے)

سوال: 6. کیا میں فارم 10-IEA اپنے بجائے فائل کرنے کے لیے کسی مجاز نمائندے کو شامل کر سکتا/سکتی ہوں؟

جی ہاں، آپ اپنے بجائے فارم 10-IEA فائل کرنے کے لیے کسی مجاز نمائندے کو شامل کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے "مجاز نمائندہ کے طور پر اختیار دینے / رجسٹر کرنے کا یوزر مینوئل" ملاحظہ کریں۔ (یوزر مینوئل کا لنک یہاں فراہم کیا جانا چاہیے)

سوال: 7. فارم 10-IEA فائل کرنے کے لیے تاریخ کی حد کیا ہے؟

فارم 10-IEA انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ (1)139 کے تحت مقررہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ سے پہلے یا اس تاریخ تک جمع کرایا جانا چاہیے۔ اگر ٹیکس دہندہ یہ فارم مقررہ تاریخ کے بعد فائل کرتا ہے تو اسے غیر مؤثر تصور کیا جائے گا۔

سوال: 8. کیا میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے بعد فارم 10-IEA جمع کرا سکتا/سکتی ہوں؟

فارم 10-IEA فائل کرنے کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے بہتر یہ ہے کہ اسے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے پہلے جمع کرایا جائے۔ انکم ٹیکس ریٹرن میں فائل شدہ فارم 10-IEA کا تصدیقی نمبر اور فائلنگ کی تاریخ فراہم کرنا ضروری ہے۔

سوال: 9. فارم 10-IEA جمع کراتے وقت تصدیق والے ٹیب میں عہدہ خود بخود نہیں بھر رہا، مجھے کیا کرنا چاہیے؟

آپ سے درخواست ہے کہ "میرا پروفائل" سیکشن کے تحت "اہم شخص کی تفصیلات" کو اپڈیٹ کریں۔ ای-فائلنگ پورٹل پر دوبارہ لاگ اِن کریں اور دوبارہ کوشش کریں۔

سوال: 10. میرے پاس کاروباری آمدنی نہیں ہے۔ فارم 10-IEA فائل کرتے وقت اگر میں تشخیصی سال کے دوران "کاروبار یا پیشے سے حاصل منافع اور آمدنی" کے تحت آمدنی کے سوال پر "نہیں" منتخب کرتا/کرتی ہوں تو میں آگے نہیں بڑھ پا رہا/رہی۔ مجھے کیا کرنا چاہیے؟

اگر آپ کے پاس کوئی کاروباری آمدنی نہیں ہے اور آپ کو ITR 1/ITR 2 فائل کرنا ہے تو انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 115BAC(1A) کے تحت نئی ٹیکس نظام سے باہر نکلنے یا دوبارہ شامل ہونے کے لیے فارم 10-IEA فائل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس صورت میں یہ اختیار متعلقہ ITR فارم (ITR 1 / ITR 2) فائل کرتے وقت، دفعہ 139(1) کے تحت مقررہ آخری تاریخ سے پہلے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سوال: 11. "انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لیے قابلِ اطلاق آخری تاریخ" کے لیے مجھے کیا منتخب کرنا چاہیے؟

آپ کو انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 139(1) کے تحت انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لیے قابلِ اطلاق آخری تاریخ منتخب کرنی ہوگی۔ آپ اسکرین پر دستیاب "مدد کے دستاویز" سے رجوع کر سکتے ہیں اور فارم 10-IEA فائل کرنے کے لیے متعلقہ اختیار منتخب کر سکتے ہیں۔

سوال: 12. کیا مجھے نئی ٹیکس نظام سے "باہر نکلنے" کے لیے ہر سال فارم 10-IEA فائل کرنا ضروری ہے؟

اگر آپ (بطور وہ شخص جس کی آمدنی کاروبار/پیشہ سے ہو) پہلے کسی تشخیصی سال میں نئی ٹیکس نظام سے باہر نکل چکے ہیں اور آپ انکم ٹیکس ریٹرن میں پرانے ٹیکس نظام کو جاری رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو ہر سال فارم 10-IEA فائل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، جن افراد کی آمدنی کاروبار/پیشہ سے نہیں ہے وہ ہر سال براہِ راست انکم ٹیکس ریٹرن میں ٹیکس نظام تبدیل کر سکتے ہیں۔

سوال: 13. فارم 10-IEA مجھ پر لاگو ہے اور اب میں اپنے انکم ٹیکس ریٹرن میں پرانے ٹیکس نظام کے اختیار کو واپس لینا چاہتا/چاہتی ہوں۔ اس کا طریقہ کار کیا ہے؟

اگر آپ نے پہلے کسی تشخیصی سال میں پرانے ٹیکس نظام کا انتخاب کیا ہے اور اب آپ دوبارہ نئے ٹیکس نظام میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو موجودہ تشخیصی سال کے لیے فارم 10-IEA میں اس اختیار کو واپس لینے کے لیے فارم جمع کرانا ہوگا۔

سوال: 14. میں نے گزشتہ تشخیصی سال میں فارم 10-IEA کے ذریعے پرانے ٹیکس نظام سے باہر نکلتے ہوئے دوبارہ شامل ہونے کا اختیار استعمال کیا تھا۔ کیا میں دوبارہ فارم 10-IEA کے ذریعے پرانے ٹیکس نظام کا اختیار استعمال کر سکتا/سکتی ہوں؟

اگر آپ نے ایک بار پرانے ٹیکس نظام میں شامل ہونے کے بعد اس سے باہر نکلنے کا اختیار استعمال کر لیا ہے تو آپ دوبارہ پرانے ٹیکس نظام کا اختیار استعمال کرنے کے اہل نہیں ہوں گے، سوائے اس صورت کے جب آپ کی کاروبار یا پیشے سے آمدنی ختم ہو جائے۔

سوال: 15. میں نے فارم 10-IEA کے ذریعے نئی ٹیکس نظام سے باہر نکلنے کا ارادہ کیا تھا، لیکن میں نے انکم ٹیکس ریٹرن کی مقررہ تاریخ کے بعد فارم 10-IEA جمع کرایا۔ کیا مجھے پرانے ٹیکس نظام کا فائدہ ملے گا؟

اگر آپ نئے ٹیکس نظام سے باہر نکلنا چاہتے ہیں اور آپ مقررہ تاریخ کے اندر فارم جمع نہیں کراتے تو آپ کو اپنے انکم ٹیکس ریٹرن میں پرانے ٹیکس نظام کا فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔

سوال: 16. میں نے فارم 10-IEA فائل کیا ہے اور فارم کی حیثیت غیر مؤثر فارم دکھا رہی ہے۔ مجھے کیا کرنا چاہیے؟

اگر آپ نے فارم 10-IEA انکم ٹیکس ریٹرن کی مقررہ تاریخ کے بعد فائل کیا ہے تو فارم کی حیثیت غیر مؤثر فارم ہو جائے گی۔ اس صورت میں یہ فارم اگلے تشخیصی سال میں دوبارہ نئے سرے سے فائل کیا جا سکتا ہے۔

سوال: 17. جمع کرائے گئے فارم 10-IEA کی حیثیت 'مؤثر فارم' سے 'غیر مؤثر فارم' میں تبدیل ہو گئی ہے۔ مجھے کیا کرنا چاہیے؟

اگر فارم 10-IEA فائل کرتے وقت انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لیے قابلِ اطلاق درست آخری تاریخ منتخب نہ کی گئی ہو اور مذکورہ فارم انکم ٹیکس ریٹرن کی مقررہ تاریخ کے بعد جمع کرائے جانے کی وجہ سے ITR کی کارروائی کے لیے قبول نہ کیا گیا ہو تو ایسی صورت میں فارم کی حیثیت "غیر مؤثر فارم" ہو جائے گی۔ اس طرح کی صورتحال میں فارم 10-IEA کو اگلے تشخیصی سال میں دوبارہ نئے سرے سے فائل کیا جا سکتا ہے۔

سوال: 18. کیا میں جمع کرانے کے بعد فارم 10-IEA میں ترمیم یا نظرثانی کر سکتا/سکتی ہوں؟

نہیں، فارم 10-IEA میں نظرثانی کی اجازت نہیں ہے۔ اسی طرح، ایک بار فارم جمع کرانے کے بعد اسی سال میں اسے واپس بھی نہیں لیا جا سکتا۔

سوال: 19. فارم 10-IEA فائل کرنے کے بعد میں اس کی حیثیت کیسے دیکھ سکتا/سکتی ہوں؟

آپ انکم ٹیکس ای-فائلنگ پورٹل پر لاگ اِن کرکے فارم 10-IEA کی فائلنگ اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔ جمع کرائے گئے فارم کی تفصیلات دیکھنے کے لیے ای-فائل ٹیب .... >فارمز .... جمع شدہ فارمز دیکھیں .... انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے مطابق فارم .....> فارم 10-IEA تلاش کریں اور اس کی حیثیت (مؤثر یا غیر مؤثر) چیک کریں۔

سوال: 20. اگر میں بعد میں اپنی آمدنی کا ذریعہ کاروبار/پیشہ میں تبدیل کر لوں تو کیا مجھے دوبارہ فارم 10-IEA پُر کرنا ہوگا؟

جی ہاں، اگر بعد میں آمدنی کا ذریعہ کاروبار یا پیشہ میں تبدیل ہو جائے اور ٹیکس دہندہ پرانے ٹیکس نظام کا انتخاب کرنا چاہے تو فارم 10-IEA دفعہ (1)139 کے تحت قابلِ اطلاق مقررہ تاریخ کے اندر جمع کرانا ضروری ہوگا۔

سوال: 21. کیا میں ہر سال پرانے اور نئے ٹیکس نظام کے درمیان تبدیلی کر سکتا/سکتی ہوں؟

جن ٹیکس دہندگان کی آمدنی کاروبار یا پیشے کے علاوہ ہو وہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرتے وقت دفعہ (1)139کے تحت مقررہ تاریخ کے اندر ہر سال پرانے یا نئے ٹیکس نظام کے درمیان انتخاب تبدیل کر سکتے ہیں۔ جن ٹیکس دہندگان کی آمدنی کاروبار یا پیشے سے ہو وہ دفعہ (1)139 کے تحت مقررہ تاریخ کے اندر فارم 10-IEA جمع کرانے کے بعد پرانے ٹیکس نظام کا انتخاب کر سکتے ہیں، اور پھر وہ صرف ایک بار دوبارہ فارم 10-IEA میں وبارہ داخل ہونے کے اختیار کے ساتھ فارم جمع کرانے کے بعد نئے ٹیکس نظام میں واپس جا سکتے ہیں۔