شکایات کیسے درج کریں- صارف دستی
1. جائزہ
ای-نِوارن ای-فائلنگ پورٹل پر ایک شکایتی ماڈیول ہے جو ٹیکس دہندگان کی مختلف محکموں کے حوالے سے شکایات کو حل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، جیسے کہ ای-فائلنگ، CPC-ITR، تشخیص آفیسر (AO) اور CPC-TDS۔
2. کون شکایت درج کر سکتا ہے؟
ای-فائلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ یا غیر رجسٹرڈ یوزرز۔
3. وہ محکمے جن کے خلاف ای-نِوارن پر شکایات درج کی جا سکتی ہیں
الف۔ ای-فائلنگ: انکم ٹیکس ریٹرن یا قانونی فارمز کی ای-فائلنگ اور دیگر ویلیو ایڈڈ سروسز جیسے ای-تصدیق اور ای-کاررواٮٔی وغیرہ سے متعلق شکایات ای-فائلنگ ڈیپارٹمنٹ میں درج کی جا سکتی ہیں، درج ذیل زمروں کے تحت:
ای-فائلنگ ڈیپارٹمنٹ میں زمروں کی فہرست:
| مواصلات | DCS سے متعلق | ای۔پین | ITR کی فائلنگ | فارمز سے متعلق |
| ITDREIN | فوری ای-پین (آدھار کے ذریعے فوری ای-پین) | JSON افادیت سے متعلق | موبائل ایپ | پاس ورڈ |
| پروفائل | اصلاح سے متعلق | رجسٹریشن | ٹین سے متعلق | TIN 2.0 |
| ٹیکس جینی/چیٹ بوٹ سروسز | تصدیق/ای-تصدیق کرنے سے قاصر | ای-فائلنگ پورٹل تک رسائی | ای-پروسیڈنگز |
ب. AO: تشخیص کرنے والے آفسران نامزد انکم ٹیکس افسران ہوتے ہیں جو اپنے دائرۂ اختیار میں ٹیکس دہندگان کی تشخیص کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ ڈیمانڈ، اپیل، پین سے متعلق مخصوص سوالات وغیرہ کے لیے درج ذیل زمروں کے تحت ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے:
AO ڈیپارٹمنٹ میں زمروں کی فہرست:
| اپیل کے اثر سے متعلق آرڈر موصول نہیں ہوا | TDS کٹوتی کنندہ کی جانب سے ڈیفالٹ | AO کی جانب سے غلط ڈیمانڈ کی تصحیح کی جانی ہے | AO کی جانب سے غلط ڈیمانڈ کی تصحیح کی جانی ہے | متفرق درخواست زیر التوا |
| AO کے پاس پین سے متعلق درخواست | پین کا اسٹیٹس | AO کے پاس اصلاح سے متعلق زیر التوا معاملات | ریفنڈ موصول نہیں ہوا | دیگر |
c. CPC-ITR: یہ محکمہ انکم ٹیکس ریٹرنز کی پیش رفت کا ذمہ دار ہے۔ ITR-V، ریفنڈ، انکم ٹیکس کی پیش رفت سے متعلق عمل وغیرہ سے متعلق شکایات درج ذیل زمروں کے تحت CPC-ITR ڈیپارٹمنٹ میں درج کی جائیں گی۔
CPC-ITR ڈیپارٹمنٹ میں زمروں کی فہرست:
| مواصلات | ڈیمانڈ | ITR-V |
| پیش رفت | اصلاح | ریفنڈ |
d. CPC-TDS: یہ محکمہ e-TDS اسکیم سے متعلق ہے۔ ٹین کے لیے TDS ریفنڈ، 26QB/26QC/26QD/26QE، فارم 26 AS/ATSسے متعلق امور، ڈیفالٹس، TDS/TCS گوشوارے سے متعلق مسائل، اور جائیداد کی فروخت پر TDS سے متعلق کسی بھی شکایت کو درج ذیل زمروں کے تحت اس محکمہ میں درج کیا جائے گا۔
CPC-TDS ڈیپارٹمنٹ میں زمروں کی فہرست:
| 26QB/26QC/26QD/26QE سے متعلق مسائل | چالان/BIN سے متعلق | ڈیفالٹس سے متعلق | TDS/TCS سرٹیفکیٹس ڈاؤن لوڈ کرنے سے متعلق مسائل |
| فارم 13 / فارم E15 / فارم C15 اور فارم D15 | فارم 26A 27/BA | فارم 26AS/ATS سے متعلق | KYC |
| ٹین کے لیے TDS ریفنڈ | TDS/TCS گوشوارے سے متعلق مسائل | RACES رجسٹریشن/لاگ اِن سے متعلق سوالات | دیگر |
| ٹیکس کی سہ ماہی کٹوتی/وصولی کے گوشوارے کے لیے پیش رفت | TRACES پورٹل پر ڈاؤن لوڈ سے متعلق مسائل | TRACES پورٹل پر ڈاؤن لوڈ سے متعلق مسائل | فارم 26AS /سالانہ ٹیکس گوشوارے میں TDS/TCS کی عدم درستگی |
| ٹیکس کٹوتی کے چالان و گوشوارہ کے خلاف زیر التوا ڈیمانڈ | ٹیکس کٹوتی کے چالان و گوشوارے میں پیش آنے والا مسئلہ | ٹیکس کی سہ ماہی کٹوتی/وصولی کے گوشوارے کی فائلنگ میں پیش آنے والے مسائل | ٹیکس کٹوتی کے چالان و گوشوارے کے خلاف ریفنڈ |
| TDS/TCS BIN سے متعلق مسئلہ | TDS/TCS چالان سے متعلق مسئلہ | ٹیکس کی سہ ماہی کٹوتی/وصولی کے گوشوارے کے خلاف TDS/TCS ڈیمانڈ | دیگر |
4. شکایت کیسے درج کریں اور جمع کریں
4.1. اگر آپ ای-فائلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں:
مرحلہ 1: ای-فائلنگ پورٹل پر جائیں اور لاگ اِن پر کلک کریں۔
مرحلہ 2: لاگ اِن صفحے پر اپنی یوزر آئی۔ڈی اور پاس ورڈ درج کریں۔
مرحلہ 3: اپنے ڈیش بورڈ پر 'شکایات مینو' 'شکایت جمع کریں' پر جائیں۔
مرحلہ 4: 'شکایت' کے صفحے پر متعلقہ محکمہ منتخب کریں۔ متبادل طور پر، شکایت درج کرنے کے لیے تلاش کے خانے میں مسئلہ تلاش کریں۔
مرحلہ 5: متعلقہ محکمہ منتخب کرنے کے بعد ڈراپ ڈاؤن مینو سے شکایت کا زمرہ قابلِ اطلاق ایکٹ (انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 یا انکم ٹیکس ایکٹ، 1961) اور ذیلی زمرہ منتخب کریں، پھر 'جاری رکھیں' پر کلک کریں۔ زمرہ اور ذیلی زمرہ جاننے کے لیے براہِ کرم اوپر پیرا 3 ملاحظہ کریں۔
مرحلہ 6: شکایت کے زمرے کے مطابق دیگر معلومات (جیسے ت۔س/ٹ۔س وغیرہ) درج کریں، 'شکایت کی تفصیل' کے خانے میں شکایت کی تفصیل (کم از کم 100 حروف میں) لکھیں، متعلقہ دستاویزات اپ لوڈ کریں (لازمی نہیں)، اور پھر 'شکایت جمع کریں' پر کلک کریں۔
مرحلہ 7: اب شکایت جمع ہو چکی ہے۔ شکایت کی حیثیت معلوم کرنے کے لیے شکایت کا اعترافی نمبر نوٹ کر لیں۔
اس کے علاوہ، آپ اپنے مسائل انکم ٹیکس کی شکایات کے ای میل آٮٔی۔ڈی webmanager@incometax.gov.in پر بھی بھیج سکتے ہیں۔
نوٹ: انکم ٹیکس محکمہ ٹیکس دہندگان کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ لاگ اِن کے بعد ای-فائلنگ پورٹل پر شکایت درج کرنے کی سہولت کے ذریعے اپنی شکایت درج کریں۔
4.2. اگر آپ ای-فائلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ نہیں ہیں:
مرحلہ 1: ای-فائلنگ پورٹل پر جائیں، نیچے اسکرول کریں اور 'رابطہ کریں' سیکشن کے تحت 'شکایات' پر کلک کریں۔
مرحلہ 2: 'میرے پاس پین/ٹین نہیں ہے' منتخب کریں اور 'جاری رکھیں' پر کلک کریں۔
مرحلہ 3: نام، ای میل آئی۔ڈی اور موبائل نمبر درج کریں اور 'جاری رکھیں' پر کلک کریں۔
مرحلہ 4: اوپر والے مرحلے میں درج کیے گئے موبائل نمبر اور ای میل آئی.ڈی پر موصول ہونے والا ون ٹائم پاس ورڈ (او۔ٹی۔پی) درج کریں اور 'جمع کریں' پر کلک کریں۔
مرحلہ 5: اب ای-فائلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ یوزر کی طرح شکایت درج کریں۔
5. شکایت کا اسٹیٹس کیسے چیک کریں
شکایت کا اسٹیٹس لاگ اِن سے پہلے اور لاگ اِن کے بعد دونوں طریقوں سے چیک کی جا سکتی ہے۔
لاگ اِن سے پہلے کا طریقہ
مرحلہ 1: ای-فائلنگ پورٹل پر جائیں، نیچے اسکرول کریں اور 'رابطہ کریں' سیکشن کے تحت 'شکایت دیکھیں' پر کلک کریں۔
مرحلہ 2: شکایت کا اعترافی نمبر اور شکایت درج کرتے وقت استعمال کیا گیا موبائل نمبر درج کریں اور 'جاری رکھیں' پر کلک کریں۔
پوسٹ لاگ اِن طریقہ
مرحلہ 1: ای-فائلنگ پورٹل پر جائیں اور 'لاگ اِن' پر کلک کریں۔
مرحلہ 2: لاگ اِن صفحے پر اپنی یوزر آئی۔ڈی اور پاس ورڈ درج کریں۔
مرحلہ 3: اپنے ڈیش بورڈ پر 'شکایات مینو' اور 'شکایت کا اسٹیٹس دیکھیں' پر جائیں۔
مرحلہ 4: اپنی شکایت کا اسٹیٹس چیک کریں۔ آپ تاریخ، محکمہ اور حیثیت کے فلٹر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
6. متعلقہ موضوعات
فرہنگ
|
مخفف / اختصار |
تفصیل/مکمل شکل |
|
ITR |
انکم ٹیکس ریٹرنز |
|
ڈی۔ایس۔سی |
ڈیجیٹل دستخطی سرٹیفکیٹ |
|
ٹ۔س/ت۔س |
ٹیکس/تشخیصی سال |
|
|
پچھلا سال |
|
م۔س |
مالی سال |