اپنے پین کی تصدیق کریں صارف دستی
1.عمومی جائزہ
'پین اسٹیٹس کی تصدیق کریں' ای-فائلنگ پورٹل پر بیرونی ایجنسیوں کے علاوہ تمام یوزرز کے لیے ایک پری لاگ اِن سروس ہے (پورٹل میں لاگ اِن کرنا ضروری نہیں ہے)۔
بیرونی ایجنسیاں ای-فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن ہونے کے بعد اس پین اسٹیٹس کی تصدیق کریں سروس تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔
اس سروس کے ذریعے، آپ یہ کر سکتے ہیں:
- چیک کریں کہ پین کی تفصیلات، جیسے پین پر درج نام، تاریخِ پیدائش وغیرہ درست ہیں یا نہیں۔
- تصدیق کریں کہ کیا پین فعال ہے
2۔ اس سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیےضروری شرائط
- درست پین
- درست موبائل نمبر (جس تک آپ کی رسائی ہو)
- بیرونی ایجنسیوں کے لیے: ای-فائلنگ پورٹل پر درست یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ صارف، تاریخِ تشکیل
3. مرحلہ وار رہنمائی
3.1 پین اسٹیٹس کی تصدیق کریں
مرحلہ 1: ای-فائلنگ پورٹل کے ہوم پیج پر جائیں۔
مرحلہ 2: کوئیک لنکس سیکشن میں 'پین اسٹیٹس کی تصدیق کریں' پر کلک کریں۔
مرحلہ 3: 'پین اسٹیٹس کی تصدیق کریں' صفحہ پر اپنا پین، پورا نام، تاریخِ پیدائش اور موبائل نمبر (جس تک آپ کی رسائی ہو) درج کریں اور ' جاری رکھیں' پر کلک کریں۔
مرحلہ 4: 'ویریفی کیشن' صفحہ پر مرحلہ 3 میں درج کیے گئے موبائل نمبر پر موصول ہونے والا 6 ہندسوں پر مشتمل او۔ٹی۔پی درج کریں اور 'توثیق' پر کلک کریں۔
نوٹ:
• او۔ٹی۔پی صرف 15 منٹ تک کارآمد رہے گا۔
• درست او۔ٹی۔پی درج کرنے کے لیے آپ کےپاس 3 مواقع ہوں گے ۔
• او۔ٹی۔پی ٹائمر، نیا او۔ٹی۔پی بنانےکے لیے باقی وقت دکھاتا ہے۔ 'ری سینڈ او۔ٹی۔پی' پر کلک کرنے پر، ایک نیا او۔ٹی۔پی تیار کیا جائے گا اور بھیجا جائے گا۔
کامیاب توثیق کے بعد، آپ کے پین کا اسٹیٹس دکھایا جائے گا۔
نوٹ:
یہ صرف معلوماتی مقصد کے لیے ہے؛ اس کا ای-فائلنگ کی کسی دوسری فعالیت پرکوئی اثرنہیں پڑے گا۔ کسی بھی استفسارکی صورت میں صارف کو صرف جے۔اے۔او سے رابطہ کرنا ہوگا۔
3.2 بیرونی ایجنسی کے لیے پین کی تصدیق کریں
مرحلہ 1: اپنے یوزرآئی ڈی اورپاس ورڈ کا استعمال کرتے ہوئے ای-فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کریں۔
مرحلہ 2: ‘سروسز’ > ‘پی۔اے۔این کی تفصیلات دیکھیں’ پرکلک کریں۔
مرحلہ 3: 'اپنے پین کی تصدیق کریں'صفحہ پر پین (جس کی آپ توثیق کرنا چاہتے ہیں)، پورا نام اورتاریخِ تشکیل (ڈی-او-آئی) / تاریخِ پیدائش (ڈی-او-بی) درج کریں اور 'جاری رکھیں' پرکلک کریں۔
کامیاب تصدیق کے بعد، پین اسٹیٹس ظاہر کیا جائے گا۔
4. متعلقہ موضوعات
- اپنے اے-او کے بارے میں جانیں
- فوری ای۔پین
- آدھارکولنک کریں
- بلک پین/ ٹین کی تصدیق کریں