اگ اِن کریں

(سائن اِن کریں۔ منسلک رہیں)

(سائن اِن کریں۔ منسلک رہیں)

Frequently Asked Questions

لاگ اِن سے متعلق اکثرپوچھے جانے والے سوالات

1. کیا ای۔ فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کرنے کے لیے میرارجسٹرڈ موبائل نمبر ضروری ہے؟

ای ۔فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کرنے کے متعدد طریقے موجود ہیں۔ رجسٹرڈ موبائل نمبر ہونا ضروری نہیں ہے۔ تاہم اگر آپ اپناپاس ورڈ بھول جائیں تو رجسٹرڈ موبائل نمبر مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

2. کیا میرا پی۔اے۔این ای۔ فائلنگ پورٹل پررجسٹرہونا ضروری ہے؟

جی ہاں، پین کا ای۔فائلنگ پورٹل پر رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ اگر رجسٹر نہ ہو تو آپ کو درج ذیل پیغام نظر آئے گا: ’’پین موجود نہیں ہے، براہ کرم پین کو رجسٹر کریں یا کسی اور پین سے کوشش کریں‘‘ اگر پین سے منسلک ای ۔فائلنگ اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ ہوگیا ہو تو اسے دوبارہ فعال کرنے کے لیے ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کریں۔

3. اگر میں غلط پاس ورڈ درج کروں تو کیا میرا اکاؤنٹ لاک ہو جائے گا؟

جی ہاں، 5 بار غلط لاگ اِن کرنے کی کوشش کے بعد اکاؤنٹ لاک ہو جائے گا۔ اکاؤنٹ کو ’’اپنا اکاؤنٹ اَن لاک کریں‘‘ فنکشن کے استعمال کے ذریعے کھولا جا سکتا ہے یا یہ خود بخود 30 منٹ کے بعد ان لاک ہو جائے گا۔

4. کیا ای ۔فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کرنے کے لیے میرا پی۔اے۔این آدھار کے ساتھ لنک ہونا ضروری ہے؟

اگر آپ کا پی۔اے۔این آدھار کے ساتھ لنک نہیں ہے تو بھی آپ ای۔ فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کر سکیں گے، لیکن آپ کو محدود رسائی حاصل ہوگی۔ اس لیے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ پی۔اے۔این کو آدھار کے ساتھ لنک کیا جائے۔

5. کیا تمام بینک ای۔ فائلنگ اکاؤنٹ میں لاگ اِن کے لیے نیٹ بینکنگ کی سہولت فراہم کرتے ہیں؟

زیادہ تر قومی سطح پر تسلیم شدہ بینک اپنے صارفین کو یہ سروس فراہم کرتے ہیں۔ تاہم، احتیاط کےطورپر، متعلقہ بینک کی ویب سائٹ دیکھنے یا بینک سے رابطہ کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ تسلیم شدہ بینکوں کی فہرست ای۔ فائلنگ پورٹل پر نیٹ بینکنگ آپشن پر کلک کرنے کے بعد دستیاب ہوتی ہے۔

6. اگر میرے پاس او۔ٹی۔پی کے لیے موبائل کنیکٹیویٹی موجودنہیں ہے، تو میں اپنے ای ۔فائلنگ اکاؤنٹ میں کیسے لاگ اِن کر سکتا ہوں؟

ای فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کرنے کے لیے او۔ٹی۔پی ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ نے “ای۔فائلنگ والٹ ہائیرسکیورٹی” سروس کے تحت کوئی اضافی سکیورٹی فعال کی ہے تو ایسی صورت میں آپ درج ذیل طریقوں میں سے کسی ایک کو 2nd فیکٹر آتِھنٹی کیشن کے طور پر استعمال کرتے ہوئے لاگ اِن کر سکتے ہیں:

  • بینک اکاؤنٹ ای۔وی۔سی (اگر آپ کے پاس پہلے سے ای۔وی۔سی موجود ہو)، یا
  • ڈی میٹ اکاؤنٹ ای۔وی۔سی (اگر آپ کے پاس پہلے سے ای۔وی۔سی موجود ہو)، یا
  • ڈی۔ ایس۔ سی یا
  • موجودہ آدھاراو۔ٹی۔پی۔
  • Bank Account EVC (if you already have EVC), or
  • Demat Account EVC (if you already have EVC), or
  • DSC or
  • Existing Aadhaar OTP.

7. ای۔فائلنگ والٹ کیا ہے؟ یہ میری کس طرح مدد کرتاہے؟

ای۔فائلنگ والٹ آپشن لاگ اِن اور پاس ورڈ ری سیٹ کرنےکے لیے ملٹی فیکٹر آتھِنٹی کیشن فراہم کرتا ہے۔ آپ لاگ اِن کے دوران آتھِنٹی کیشن کاایک اضافی مرحلہ فراہم کرنےکے لیےجیسے بینک اکاؤنٹ ای۔وی۔سی، ڈی میٹ اکاؤنٹ ای۔وی۔سی اورڈی۔ایس۔سی جیسےمتعدد آپشنز انتخاب کر سکتے ہیں۔

8. نئے پورٹل پر لاگ اِن سروس میں کیا بہتری آئی ہے؟

نئے ای۔فائلنگ پورٹل میں آسان اور بغیر رکاوٹ کے لاگ اِن کو یقینی بنانے کے لیے کیپچا کو ہٹا دیا گیا ہے۔ فیشنگ ویب سائٹس سے تحفظ کے لیے "سکیور اکسیز میسج" بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آپ ای۔والٹ سکیورٹی کے ذریعے ملٹی فیکٹر آتھِنٹی کیشن بھی سیٹ کر سکتے ہیں۔

9. میں ایک انفرادی ٹیکس دہندہ ہوں۔ لاگ اِن کے لیے میرا یوزرآئی۔ ڈی کیا ہے؟

انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے یوزر آئی۔ڈی پین ہوتا ہے۔

سوال: 10. CA, ERI, External Agency, ITDREIN صارف اور ٹین 2.0 صارف کے لیے یوزر آئی۔ڈی کیا ہے؟

مذکورہ صارفین کے لیے یوزر آئی ۔ڈی ، ای ۔فائلنگ پورٹل پر رجسٹریشن کے وقت جنریٹ کی جاتی ہے۔ متعلقہ یوزر آئی ۔ڈیز درج ذیل ہیں:

  • CA کے لیے یوزر آئی۔ڈی ARCA کے بعد CA کا 6 ہندسوں پر مشتمل ممبرشپ نمبر ہوتا ہے۔
  • ERI کے لیے یوزر آئی۔ ڈی ERIP کے بعد رجسٹریشن کے دوران جنریٹ ہونے والا 6 ہندسوں کا نمبر آتا ہے۔
  • بیرونی ایجنسی کے لیے یوزر آئی ۔ڈی EXTA کے بعد رجسٹریشن کے دوران جنریٹ ہونے والا 6 ہندسوں کا نمبر آتا ہے۔
  • ITDREIN صارف کے لیے یوزر آئی ۔ڈی رجسٹریشن کے دوران جنریٹ کی جاتی ہے۔
  • ٹی۔آئی۔این2.0 صارف کے لیے یوزر آئی۔ ڈی، ٹی۔آئی۔این۔پی کے بعد رجسٹریشن کے دوران جنریٹ ہونے والا 6 ہندسوں کا نمبر آتا ہے۔

11. اگر مجھے لگتاہے کہ میرے ای۔ فائلنگ اکاؤنٹ تک کوئی غیر مجاز شخص رسائی حاصل کر چکا ہے تو میں کیا کر سکتا ہوں؟

اگر آپ کو لگتاہے کہ آپ کے ای۔ فائلنگ اکاؤنٹ تک کسی غیر مجاز شخص نے رسائی حاصل کر لی ہےتوآپ سائبرکرائم کے شکار ہو سکتے ہیں۔اس صورت میں سب سے پہلے متعلقہ پولیس یا سائبر سیل اتھارٹیز کو اس واقعے کی اطلاع دیں۔ آپ حکومتِ ہند کے پلیٹ فارم https://cybercrime.gov.in/ پرجا کر آن لائن شکایت /ایف۔آئی۔آر درج کر سکتے ہیں، جو سائبر کرائم متاثرین کو شکایات درج کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس متعلقہ تحقیقات کے لیے ضرورت پڑنے پر یہ معلومات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شیئر کرے گا۔

عام احتیاط کے طور پر، براہِ کرم اپنے لاگ اِن اسناد یا دیگر حساس معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

12. کیا ای۔فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کرنے کے لیے مجھے یوزر آئی ۔ڈی اور پاس ورڈ کی ضرورت ہے؟

جی ہاں، ای۔ فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کرنے کے لیے یوزر آئی۔ ڈی اور پاس ورڈ ضروری ہے۔ تاہم نیٹ بینکنگ جیسے معاملات میں یوزر آئی ۔ڈی اور پاس ورڈ کی ضرورت نہیں ہوتی۔

13. اگر میرے پاس ای ۔فائلنگ رجسٹرڈ موبائل نمبر کی رسائی نہ ہو تو میں نئے پورٹل میں کیسے لاگ اِن کر سکتا ہوں؟

آپ اپنے یوزر آئی۔ڈی اور پاس ورڈ کااستعمال کرکے نئے پورٹل پرلاگ اِن کر سکتے ہیں۔ اوراگر آپ نے آدھار او۔ٹی۔پی کے ذریعے لاگ اِن کرنےکا آپشن فعال کیا ہوا ہے تو یقینی بنائیں کہ آپ کا پین آدھار کے ساتھ لنک ہو اورآپ کے پاس آدھار سے منسلک موبائل نمبر تک رسائی ہو تاکہ او۔ٹی۔پی حاصل کر کے ای۔فائلنگ پورٹل میں لاگ اِن کیا جا سکے۔

14. کیا نیٹ بینکنگ لاگ اِن کے لیے ایک سے زیادہ بینک اکاؤنٹس استعمال کیے جا سکتے ہیں؟

نہیں، نیٹ بینکنگ لاگ اِن کے لیے صرف ایک ہی ویلیڈیٹیڈ بینک اکاؤنٹ فعال کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی ویلیڈیٹیڈ اکاؤنٹ منتخب نہ کیا گیا ہو تو سسٹم 'ایکسیز ڈینائیڈ' کا میسج دکھائے گا۔

15. اگر 'ایکسیز ڈینائیڈ' کا مسئلہ آ رہا ہو تو اپنے پروفائل میں 'لاگ اِن تھرونیٹ بینکنگ' آپشن کو کیسے فعال کیا جائے؟

اس "ایکسیز ڈینائیڈ" کے مسئلے کے سلسلے میں، براہِ کرم اپنے پروفائل سیکشن میں جا کر اپنے بینک اکاؤنٹ کے لیے نیٹ بینکنگ کے ذریعے لاگ اِن کا آپشن فعال کریں۔ ایک باریہ آپشن فعال ہونے کے بعد آپ نیٹ بینکنگ موڈ کے ذریعے لاگ اِن کر سکیں گے۔

نیٹ بینکنگ لاگ اِن کو فعال کرنے کا عمل درج ذیل ہے:

  • اپنے اکاؤنٹ میں لاگ اِن کریں
  • پروفائل پرجائیں
  • اَیڈ مائی بینک اکاؤنٹ کو منتخب کریں
  • لاگ اِن تھرو نیٹ بینکنگ کے آپشن کوفعال کریں

16. نیٹ بینکنگ کے لیے ای۔والٹ ہائیرسکیوریٹی لاگ اِن آپشن فعال کرنے کے لیے کیا ضروری شرائط ہیں؟

نیٹ بینکنگ کے لیے ای۔ والٹ ہائیرسکیوریٹی لاگ اِن آپشن فعال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے آپ 'نیٹ بینکنگ کے ذریعے نامینیشن' کا آپشن فعال کریں، جو 'مائی بینک اکاؤنٹ' اسکرین پر دستیاب ہوتا ہے۔

17. اگرای۔والٹ ہائیر سکیوریٹی لاگ اِن کے لیے نیٹ بینکنگ نامینیشن پہلے سے فعال ہو اور بعد میں اسے ڈس ایبل کر دیا جائے تو کیا ہوگا؟

اگر آپ "نیٹ بینکنگ کے ذریعے نامینیشن" آپشن کو ڈِس ایبل کرتے ہیں تو اس سے آپ کے نیٹ بینکنگ سے منسلک سکیورٹی لاگ اِن فیچر تک رسائی ختم ہو جائے گی۔ ایک باریہ آپشن ڈِس ایبل ہونے کے بعد آپ اس طریقے سے پ ورٹل میں لاگ اِن نہیں کر سکیں گے۔ تاہم اگر آپ نے ای۔والٹ کے دیگر لاگ اِن آپشنز فعال کیے ہوئے ہیں تو وہ بدستور فعال رہیں گے۔

Detailed guides and documentation