Do not have an account?
Already have an account?

 

 

ایسوسی ایشن آف پرسنز(اے۔ او۔پی) / باڈی آف انڈیویجولز (بی۔ او۔ آئی) / ٹرسٹ / آرٹیفیشل جیوریڈیکل پرسن (اے۔ جے۔ پی) کے لیے تشخیصی سال 27-2026 کے لیے لاگو ریٹرنز اور فارمز

 

دستبرداری: اس صفحے پر موجود مواد صرف ایک جائزہ / عمومی رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ہے اور حتمی نہیں ہے۔ مکمل تفصیلات اور رہنما اصولوں کے لیے، براہِ کرم انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے قواعد اور نوٹی فیکیشنز سے رجوع کریں۔

 

 

افراد کی انجمن (اے۔او۔پی) یا افراد کا ادارہ (بی۔او۔آئی) خواہ شامل شدہ ہو یا نہ ہو، انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن (31) 2 کے تحت ایک شخص تصور کیا جاتا ہے۔ یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ اے۔او۔پی یا بی۔او۔آئی کو ایک شخص تصور کیا جائے گا، خواہ وہ آمدنی، منافع یا فوائد حاصل کرنے کے مقصد سے تشکیل دیا گیا ہو یا نہ ہو۔

فلاحی یا مذہبی مقاصد کے لیے مکمل طور پر قائم کردہ ٹرسٹس کو انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت مختلف فوائد کی اجازت ہے، جن میں سیکشن 11 کے تحت چھوٹ شامل ہے۔

آرٹی فیشیل جیوریڈیکل پرسن ۔ اگر کوئی ٹیکس دہندہ فرد کی تعریف میں شامل دیگر زمروں میں سے کسی کے تحت نہیں آتا، تو اسے آرٹی فیشیل جیوریڈیکل پرسن سمجھا جاتا ہے۔ یہ ادارے قدرتی افراد نہیں ہوتے بلکہ قانون کے مطابق علیحدہ اکائیاں ہوتے ہیں۔

 

 

1. ITR-5

 

یہ فارم ایسے شخص کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے جو درج ذیل ہو:

  1. فرم
  2. محدود ذمہ داری شراکت (ایل۔ایل۔پی)
  3. افراد کی انجمن (اے۔او۔پی)
  4. افراد کی مجلس (بی۔او۔آئی)
  5. آرٹی فیشیل جیوریڈیکل پرسن (اے۔جے۔پی) جیسا کہ انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 2(31) کی شق (vii) میں مذکور ہے۔
  6. مقامی اتھارٹی جیسا کہ انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 2(31) کی شق (vi) میں مذکور ہے۔
  7. نمائندہ ٹیکس دہندہ جیسا کہ انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن(iii) (1) 160 یا (iv) میں مذکور ہے۔
  8. کوآپریٹیوسوسائٹی
  9. سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ، 1860 یا کسی بھی ریاست کے کسی دیگر قانون کے تحت رجسٹرڈ سوسائٹی
  10. ایسا ٹرسٹ جو فارم آئی۔ٹی۔آر۔7 فائل کرنے کے لیے اہل ٹرسٹس کے علاوہ ہو
  11. متوفی شخص کی جائیداد
  12. دیوالیہ شخص کی جائیداد
  13. بزنس ٹرسٹ جیسا کہ انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن (4E) 139میں مذکور ہے۔
  14. انوسٹمنٹ فنڈ جیسا کہ انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن (4F) 139میں مذکور ہے۔

نوٹ: تاہم، ایسا شخص جسے انکم ٹیکس ایکٹ،1961 کے (4A) 139یا (4B) 139یا (4D) 139کے تحت آمدنی کا ریٹرن فائل کرنا ضروری ہو، وہ اس فارم کو استعمال نہیں کرے گا۔

 

 

2. ITR-7

 

ایسے اشخاص بشمول کمپنیوں کے لیے قابل اطلاق جنہیں سیکشن (4A) 139یا سیکشن (4B) 139 یا سیکشن (4D) 139کے تحت ریٹرن داخل کرنا ضروری ہے۔

139(4A) –
ایسی جائیداد سے حاصل شدہ آمدنی جو مکمل / جزوی طور پر خیراتی یا مذہبی مقاصد کے لیے ٹرسٹ کے تحت رکھی گئی ہو

139(4B) –
ہر سیاسی پارٹی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر

139(4C) –
مختلف ادارے جیسے تحقیقاتی انجمنیں، نیوز ایجنسی وغیرہ، جن کا ذکر انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 10 میں ہے

139(4D) –
یونیورسٹی، کالج یا دیگر ادارہ جس کا ذکر انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 35 میں ہے

 

 

نوٹ: ایسے اشخاص کا زمرہ جن کی آمدنی کو انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 10 کی مختلف شقوں کے تحت غیر مشروط طور پر چھوٹ حاصل ہے اور جنہیں انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 139 کی دفعات کے تحت اپنی آمدنی کا ریٹرن جمع کرنا لازمی نہیں ہے، وہ ریٹرن فائل کرنے کے لیے اس فارم کو استعمال کر سکتے ہیں (مثال کے طور پر - مقامی اتھارٹی)

 

 

انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے مطابق قابل اطلاق فارمز

1۔ فارم 26AS

 

26AS فارم

اے۔ آئی ۔ایس (سالانہ معلوماتی گوشوارہ)

کی طرف سے فراہم کردہ:

انکم ٹیکس محکمہ (یہ ای۔فائلنگ پورٹل پر دستیاب ہے:

لاگ ان کریں ؛ ای۔فائل؛ انکم ٹیکس ریٹرن ؛ فارم 26AS دیکھیں)

فارم میں فراہم کردہ تفصیلات:

ذرائع پر کاٹاگیا / وصول کیا گیا ٹیکس

کی طرف سے فراہم کردہ:

انکم ٹیکس محکمہ (اس تک انکم ٹیکس ای۔فائلنگ پورٹل میں لاگ ان کرنے کے بعد رسائی حاصل کی جا سکتی ہے)

ای۔فائلنگ پورٹل پر جائیں؛ لاگ اِن کریں؛ اے۔ آئی۔ ایس

فارم میں فراہم کردہ تفصیلات:

  • ذرائع پر کاٹاگیا / وصول کیا گیا ٹیکس
  • ایس۔ایف۔ٹی معلومات
  • ٹیکسوں کی ادائیگی
  • مطالبہ / ریفنڈ

دیگر معلومات (جیسے زیر التواء / مکمل پروسیسنگ، جی۔ ایس ۔ٹی معلومات، غیر ملکی حکومت سے موصولہ معلومات وغیرہ)

نوٹ: (انکم ٹیکس ایکٹ، 1961،194 IA, 194 IB, 194M کے تحت پیشگی ٹیکس/ایس۔اے۔ٹی، ریفنڈ کی تفصیلات، ایس۔ایف۔ٹی ٹرانزیکشن، ٹی۔ڈی۔ایس: ٹی۔ڈی۔ایس ڈیفالٹس) سے متعلق معلومات جو 26AS میں دستیاب تھیں، اب اے۔آئی۔ایس میں دستیاب ہیں۔

2۔ فارم 3CA-3CD

 

کی طرف سے فراہم کردہ

فارم میں فراہم کردہ تفصیلات:

ٹیکس دہنده جس کے لیے 44AB (انکم ٹیکس ایکٹ، 1961) کے تحت اپنے اکاؤنٹس کا آڈٹ کسی اکاؤنٹنٹ سے کروانا ضروری ہے۔ اسے انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 139 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت آمدنی کا ریٹرن جمع کرنے کی مقررہ تاریخ سے ایک ماہ قبل جمع کیا جانا ہے۔

انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے 44AB کے تحت جمع کی جانے والی اکاؤنٹس کی آڈٹ رپورٹ اور تفصیلات کا گوشوارہ

 

 

 

3۔ فارم 3CB-3CD

 

کی جانب سے جمع کیا گیا

فارم میں فراہم کردہ تفصیلات:

ٹیکس دہنده جس کے لیے 44AB کے تحت اپنے اکاؤنٹس کا آڈٹ کسی اکاؤنٹنٹ سے کروانا ضروری ہے۔ اسے سیکشن 139 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت آمدنی کا ریٹرن جمع کرنے کی مقررہ تاریخ سے ایک ماہ قبل جمع کیا جانا ہے۔

انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے 44AB کے تحت جمع کی جانے والی اکاؤنٹس کی آڈٹ رپورٹ اور تفصیلات کا گوشوارہ

 

 

4۔ فارم 10B & فارم 10BB

 

کی جانب سے جمع کیا گیا

فارم 10B میں آڈٹ رپورٹ

ایسا ٹیکس دہنده جسے انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 سیکشن 12A(1)(b) یا سیکشن 10(C23) کے تحت اکاؤنٹنٹ سے رپورٹ حاصل کرنا ضروری ہو، فلاحی یا مذہبی ٹرسٹس یا اداروں یا کسی یونیورسٹی یا دیگر تعلیمی ادارے یا کسی اسپتال یا دیگر طبی ادارے کے معاملے میں، جس کا حوالہ سیکشن (C23)10 کی ذیلی شق (iv) یا ذیلی شق (v) یا ذیلی شق (vi) یا ذیلی شق (via) میں دیا گیا ہے (انکم ٹیکس ایکٹ، 1961)۔

  • اگر ٹرسٹ یا ادارے کی کل آمدنی گزشتہ مالی سال کے دوران 5.₹ کروڑ سے زیادہ ہو۔
  • اگر کوئی ٹرسٹ یا ادارہ غیر ملکی تعاون کی کوئی رقم وصول کرتا ہے۔ چاہے ادارہ انکم ٹیکس ایکٹ،1961 کے سیکشن 12A کے تحت رجسٹرڈ نہ ہو یا سیکشن (C23) 10 کے تحت منظور شدہ نہ ہو، انہیں فارم 10B لازماً فائل کرنا ہوگا۔
  • اگر کسی ادارے یا ٹرسٹ نے گزشتہ سال کے دوران اپنی آمدنی کی کوئی رقم ہندوستان سے باہر استعمال کی ہو۔

فارم 10BB میں آڈٹ رپورٹ:

دیگر تمام معاملات کے لیے، فارم 10BB قابل اطلاق ہوگا۔

 

 

5۔ فارم IEA۔10، فارم IFA۔10

اعلامیہ فراہم کردہ کے ذریعے

فارم IEA۔10

ٹیکس دہندہ سے محکمہ کو

فارم IEA۔10: چونکہ م س 24-2023 سے نئے نظام کو ڈیفالٹ نظام بنا دیا گیا ہے، اس لیے وہ ٹیکس دہندگان جو پرانے نظام کے تحت ٹیکس ادا کرنے کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں، انہیں فارم فارم IEA۔10 فائل کرنا ہوگا۔ یہ فارم ایسے ٹیکس دہندگان کے ذریعے فائل کیا جائے گا جن کی آمدنی کاروبار یا پیشہ سے ہو۔

فارم IFA۔10

مالیاتی ایکٹ 2023 نے انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 115BAE کے تحت رہائشی کوآپریٹو سوسائٹیز کے لیے ایک نئی ٹیکس اسکیم متعارف کرائی جو کسی سامان یا چیز کی تیاری یا پیداوار میں مصروف ہیں۔ اگر کوئی کوآپریٹو سوسائٹی اس اسکیم کا انتخاب کرتی ہے، تو آمدنی رعایتی شرح پر قابل ٹیکس ہوگی۔ رہائشی کوآپریٹو سوسائٹی انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن (5)115BAE کے تحت فارم نمبر IFA۔10 جمع کرکے آپشن استعمال کر سکتی ہے۔

 

6۔ فارم 10

 

کی جانب سےجمع کردہ

فارم میں فراہم کردہ تفصیلات:

فلاحی یا مذہبی ٹرسٹ یا ادارہ یا ایسوسی ایشن

فلاحی یا مذہبی ٹرسٹ یا ادارہ یا ایسوسی ایشن کی جانب سے مخصوص مقصد کے لیے آمدنی جمع کرنے یا الگ رکھنے کے سلسلے میں فراہم کردہ بیان۔ انکم ٹیکس ایکٹ،1961 کے سیکشن (1) 139 کے تحت متعین ریٹرن داخل کرنے کی مقررہ تاریخ سے کم از کم دو ماہ پہلے فراہم کیا جانا ہے۔

 

 

 

 

7۔ فارم 10A

 

کی جانب سےجمع کردہ

فارم میں فراہم کردہ تفصیلات:

فلاحی یا مذہبی ٹرسٹ یا ادارہ یا ایسوسی ایشن یا کمپنی

فلاحی یا مذہبی ٹرسٹ یا ادارہ یا ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن یا عارضی رجسٹریشن یا اطلاع یا منظوری یا عارضی منظوری کے لیے درخواست

 

 

 

8۔ فارم 10BD

 

کی جانب سےجمع کردہ

فارم میں فراہم کردہ تفصیلات:

فلاحی یا مذہبی ٹرسٹ

کسی مخصوص مالیاتی سال کے لیے موصول شدہ عطیات کی تفصیلات کا گوشوارہ۔ اس مالیاتی سال کے فوراً بعد آنے والے مالیاتی سال کی 31 مئی کو یا اس سے پہلے فراہم کیا جانا ہے جس میں عطیہ موصول ہوا ہو۔

 

 

 

9۔ فارم 9A

 

کی جانب سےجمع کردہ

فارم میں فراہم کردہ تفصیلات:

فلاحی یا مذہبی ٹرسٹ

انکم ٹیکس ایکٹ،1961 کے سیکشن 11 (1) کی وضاحت کی شق (2) کے تحت اختیار کے استعمال کے لیے فراہم کردہ درخواست، جہاں آمدنی کا استعمال

 

 

 

فارم 16A

 

کی جانب سےفراہم کردہ

فارم میں فراہم کردہ تفصیلات:

ٹیکس کاٹنے والے سے ٹیکس وصول کرنے والے تک

فارم A 16ایک ذرائع پر کٹوتی شدہ ٹیکس (ٹی۔ ڈی۔ ایس) کا سرٹیفکیٹ ہے جو سہ ماہی بنیاد پر جاری کیا جاتا ہے اور جس میں ٹی۔ ڈی۔ ایس کی رقم، ادائیگیوں کی نوعیت اور انکم ٹیکس محکمہ میں جمع کروائی گئی ٹی۔ ڈی۔ ایس ادائیگیوں کی تفصیلات شامل ہوتی ہیں۔

 

 

 

تشخیصی سال 27-2026کے لیے ٹیکس سلیبز

 

نیا ٹیکس نظام بمقابلہ پرانا ٹیکس نظام

اے۔او۔پی / بی۔او۔آئی / اے۔جے۔پی کے لیے ٹیکس کی شرحیں ذیل میں دی گئی ہیں، تاہم وہ بعد میں بیان کردہ مزید شرائط کے تابع ہیں۔

 

نوٹ: ایسے ٹرسٹس جنھیں متعلقہ دفعات کے مطابق ٹیکسیشن سے چھوٹ حاصل نہیں ہے اور جنہیں انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت منظوریوں / رجسٹریشن کی ضرورت ہے، ان کی اے۔او۔پی کے طور پر جانچ کی جاتی ہے۔

مالیاتی ایکٹ 2023 نے مالیاتی سال 25-2024 سے مؤثر ہونے والے سیکشن BAC 115 کی دفعات میں ترمیم کی ہے تاکہ نئے ٹیکس نظام کو ان محاسب کے لیے ڈیفالٹ ٹیکس نظام بنایا جا سکے جو انفرادی، ایچ۔ یو۔ ایف، اے۔ او۔پی (کو آپریٹیو سوسائٹیز کے علاوہ) ، بی۔ او۔ آئی یا آرٹی فیشیل جیوریڈییکل پرسن ہوں۔ تاہم، اہل ٹیکس دہندگان کے پاس یہ اختیار موجود ہے کہ وہ ڈیفالٹ ٹیکس نظام سے باہر نکل کر پرانے ٹیکس نظام کے تحت ٹیکس ادا کرنے کا انتخاب کریں۔ پرانا ٹیکس نظام آمدنی ٹیکس کے حساب اور سلیبز کے اُس نظام کو ظاہر کرتا ہے جو نئے ٹیکس نظام کے متعارف ہونے سے پہلے موجود تھا۔ پرانے ٹیکس نظام میں، ٹیکس دہندگان کو مختلف ٹیکس کٹوتیوں اورچھوٹ کا دعویٰ کرنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔

 

غیر کاروباری معاملات :

 

"غیر کاروباری معاملات" میں، ڈیفالٹ ٹیکس نظام کو تبدیل کرنے کا اختیار ہر سال براہ راست آئی ٹی آر میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور ایسی آئی۔ ٹی۔ آر کو انکم ٹیکس ایکٹ،1961 کے سیکشن (1) 139 کے تحت مقررہ تاریخ تک یا اس سے پہلے فائل کرنا ضروری ہے۔

 

کاروباری معاملات :

ایسے اہل ٹیکس دہندگان کے معاملے میں جن کی آمدنی کاروبار اور پیشے سے ہو، اگر ٹیکس دہندہ ڈیفالٹ ٹیکس نظام سے باہر نکلنا چاہتا ہے، تو وہ انکم ٹیکس ایکٹ،1961 کے سیکشن (1) 139 کے تحت آمدنی کا گوشوارہ جمع کرانے کی مقررہ تاریخ تک یا اس سے پہلے فارم -IEA10جمع کرا سکتے ہیں۔ اسی طرح، اس اختیار سے دستبرداری یعنی دوبارہ نئے ٹیکس نظام میں داخل ہونے کے لیے بھی فارم نمبر -IEA10 مقررہ تاریخ تک یا اس سے پہلے جمع کرانا ضروری ہوگا۔

فارم -IFA 10، تشخیصی2024-25 سے آگے نئی نظام ٹیکس اختیار کرنے کے لیے کوآپریٹیو سوسائٹی پر لاگو ہے۔ (نوٹیفکیشن نمبر 2023 83/مؤرخہ 29 ستمبر 2023 کے ذریعے مطلع کیا گیا)۔

نئی مینوفیکچرنگ کوآپریٹو سوسائٹی کے لیے رعایتی ٹیکس

انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 115 BAE کے تحت 01.04.2023 کو یا اس کے بعد رجسٹرڈ نئی مینوفیکچرنگ کوآپریٹیو سوسائیٹیز کے لیے @ کی رعایتی شرح ٹیکسیشن کا آپشن فراہم کیا گیا ہے، بشرطیکہ کسی شے یا چیز کی مینوفیکچرنگ یا پیداوار کا آغاز 31 مارچ 2024 تک یا اس سے پہلے ہو جائے۔ تاہم، ایک بار کسی پچھلے سال کے لیے یہ اختیار استعمال کر لیا جائے تو اسی یا کسی دوسرے پچھلے سال کے لیے اسے واپس نہیں لیا جا سکتا۔

 

ٹیکس سلیبز:

 

ٹیکس سلیبز:

AOP (جو کوآپریٹیو سوسائٹیز نہ ہوں)، BOI اور مصنوعی قانونی شخص کے لیے دونوں نظاموں کے تحت شرح ٹیکس ذیل میں دی گئی ہیں:

 

پرانا ٹیکس نظام

انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 115BAC کے تحت نیا ٹیکس نظام

انکم ٹیکس سلیب

انکم ٹیکس کی شرح

 

انکم ٹیکس سلیب

انکم ٹیکس کی شرح

 

2,50,000 ₹ تک    

صفر

 

4,00,000 ₹ تک

صفر

 

₹ 2,50,001 - ₹ 5,00,000

5% سے اوپر ₹ 2,50,000

 

₹ 4,00,001 - ₹ 8,00,000

5% سے اوپر ₹ 4,00,000

 

₹ 5,00,001 - ₹ 10,00,000

₹5,00,000 سے اوپر %20 + 12,500₹

 

₹ 8,00,001 - ₹ 12,00,000

₹8,00,000 سے اوپر %10 + 20,000₹

 

10,00,000 ₹ سے اوپر

₹10,00,000 سے اوپر %30 + 1,12,500₹

 

₹ 12,00,001 - ₹ 16,00,000

₹12,00,000 سے اوپر %15 + 60,000₹

 

 

 

 

₹ 16,00,001 - ₹ 20,00,000

₹16,00,000 سے اوپر %20 + 1,20,000₹

 

 

 

 

₹ 20,00,001 - ₹ 24,00,000

2,00,000 ₹ + 25% سے اوپر 20,00,000 ₹

 

 

 

 

24,00,000 ₹ سے اوپر

₹24,00,000 سے اوپر %30 + 3,00,000₹

 


 

 

 

 

 

 

 

 

      

 

آمدنی کی حد

انکم ٹیکس کی رقم پر سرچارج کی شرح

 

(نیا ٹیکس نظام)

انکم ٹیکس کی رقم پر سرچارج کی شرح

 

(پرانا ٹیکس نظام)

 

50 لاکھ روپے تک

صفر

صفر

₹50 لاکھ سے 1₹ کروڑ

10%

10%

₹1 کروڑ سے 2₹ کروڑ

15%

15%

₹2 کروڑ سے 5₹ کروڑ

25%

25%

₹5 کروڑ سے اوپر

25%

37%

 

 

*نوٹ: % اور 7 کا بڑھا ہوا سرچارج، جیسا بھی معاملہ ہو، منقسمہ آمدنی اور انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 111 A ، 112، 112A کے تحت قابل ٹیکس آمدنی پر عائد نہیں کیا جاتا۔ لہٰذا، ایسی آمدنیوں پر قابل ادا ٹیکس پر سرچارج کی زیادہ سے زیادہ شرح ہوگی، سوائے اس صورت کے جب آمدنی انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن A115، 115AB، 115AC، 115ACA اور E 115کے تحت قابل ٹیکس ہو۔ ایسی ایسوسی ایشن آف پرسنز جس کے تمام اراکین صرف کمپنیاں ہوں، اس صورت میں انکم ٹیکس کی رقم پر سرچارج کی شرح زیادہ سے زیادہ ہوگی (تشخیصی سال 24-2023 سے لاگو)۔

 

***نوٹ: دونوں نظاموں میں انکم ٹیکس کی رقم کے ساتھ سرچارج (اگر کوئی ہو) پر %4 @ صحت اور تعلیمی سیس ادا کیا جائے گا۔

 

AOP/BOI کی ٹیکس ذمہ داری اس بات پر منحصر ہے کہ AOP/BOIکے اراکین کا حصہ معلوم ہے یا نہیں۔ اسی کے مطابق، مزید قابل اطلاق شرائط درج ذیل ہیں:

 

AOP / BOI کی نوعیت

AOP / BOI کی نوعیت

رکن - جانچ شدہ

متعین شدہ حصہ

جہاں AOP / BOI کے کسی بھی رکن کی آمدنی زیادہ سے زیادہ اس رقم سے تجاوز نہ کرے جو انکم ٹیکس کے قابل چارج نہیں ہے (یعنی بنیادی چھوٹ کی حد)، وہاں AOP / BOI کی آمدنی ایک فرد پر لاگو شرح کے مطابق قابل ٹیکس ہوگی۔

AOP کی آمدنی پر زیادہ سے زیادہ مارجنل شرح سے جانچ کی جاتی ہے جہاں AOP / BOI کے کسی بھی رکن کی آمدنی اس زیادہ سے زیادہ رقم سے تجاوز کرے جو انکم ٹیکس کے قابل چارج نہیں ہے (یعنی بنیادی چھوٹ کی حد)۔

لیکن اگر AOP / BOI کے کسی بھی رکن کی کل آمدنی زیادہ سے زیادہ حاشیائی شرح سے زیادہ شرح پر قابل ٹیکس ہو، تو AOP / BOI کی آمدنی پر درج ذیل کے مطابق ٹیکس قابل چارج ہوگا:

  • ایسے رکن سے منسوب آمدنی کا حصہ اس رکن پر لاگو ایسی بلند شرح پر قابل ٹیکس ہوگا۔
  • آمدنی کے باقی حصے پر ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ مارجنل شرح سے ٹیکس کے قابل ہوگا (یعنی %30 کے ساتھ قابل اطلاق سرچارج اور HEC)

اراکین کی جانب سے موصول ہونے والے منافع میں ان کا حصہ، اراکین کے ہاتھوں میں مستثنیٰ ہوتا ہے۔

غیر متعین یا نامعلوم حصہ

آمدنی کی جانچ زیادہ سے زیادہ حاشیائی شرح پر کی جاتی ہے۔ تاہم، اگر کسی بھی رکن کی کل آمدنی کی جانچ زیادہ سے زیادہ حاشیائی شرح سے زیادہ شرح پر کی جائے، تو AOP / BOI کی آمدنی کی جانچ اسی زیادہ شرح پر کی جاتی ہے۔

آمدنی کا حصہ رکن کے ہاتھوں میں مستثنیٰ ہے۔

 

نوٹ: وہ AOP / BOI جن کی ایڈجسٹ شدہ کل آمدنی 20₹ لاکھ سے زیادہ ہو، وہ ایڈجسٹ شدہ کل آمدنی کے 18.5 کے حساب سے متبادل کم از کم ٹیکس (AMT) ادا کرنے کے ذمہ دار ہوں گے (بمعہ سرچارج اور صحت اور تعلیمی سیس، جیسا کہ قابل اطلاق ہو)، جہاں عام ٹیکس ذمہ داری ایڈجسٹ شدہ کل آمدنی کے 18.5 سے کم ہو۔

 

 

نکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن 115BAC یا سیکشن 115BAE کے تحت نیا نظام ٹیکس اختیار کرنے والے ٹیکس دہنده کے لیے دستیاب کٹوتیاں:

 

    1. سیکشن (b)24 – رہائشی جائیداد سے آمدنی میں ہاؤسنگ لون پر ادا کردہ سود کی کٹوتی:

جائیداد کی نوعیت

لون کا مقصد

قابل اجازت (زیادہ سے زیادہ حد)

کرایہ پر دیا گیا

رہائشی جائیداد کی تعمیر یا خریداری‬

‫بغیر کسی حد کے اصل رقم‬

 

    1. انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے باب VIA کے تحت مخصوص ٹیکس کٹوتیاں

سیکشن 80JJA

 

بایوڈیگریڈیبل فضلہ جمع کرنے اور اس کی پروسیسنگ کے کاروبار سے منافع اور فوائد کے سلسلے میں کٹوتی

(بعض شرائط کے تابع)

 

100% منافع 5 ت س کے لیے، جہاں کسی ٹیکس دہندہ کی مجموعی کل آمدنی میں بایوڈیگریڈیبل فضلہ جمع کرنے، پروسیسنگ یا ٹریٹمنٹ کے کاروبار سے حاصل شدہ کوئی بھی منافع اور فوائد شامل ہوں۔

 

انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے مطابق پرانا نظام ٹیکس اختیار کرنے والے ٹیکس دہنده کے لیے دستیاب کٹوتیاں

 

  1. سیکشن (b)24 – ہاؤسنگ لون اور ہاؤسنگ امپروومنٹ لون پر ادا کیے گئے سود پر رہائشی ملکیت سے آمدنی میں کٹوتی ۔ خود زیر استعمال جائیداد کی صورت میں، ہاؤسنگ لون پر ادا کیے گئے سود کی کٹوتی کی زیادہ سے زیادہ حد 2 ₹ لاکھ ہے۔ سیکشن (b)24 کے تحت قابل اجازت لون پر سود کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے:

جائیداد کی نوعیت

لون کب لیا گیا

لون کا مقصد

قابل اجازت (زیادہ سے زیادہ حد)

خود زیر استعمال

1/04/1999 کو یا اس کے بعد

رہائشی جائیداد کی تعمیر یا خریداری

₹ 2,00,000

1/04/1999 کو یا اس کے بعد

رہائشی جائیداد کی مرمت کے لیے

₹ 30,000

1/04/1999 سے پہلے

رہائشی جائیداد کی تعمیر یا خریداری‬

₹ 30,000

1/04/1999 سے پہلے

رہائشی جائیداد کی مرمت کے لیے

₹ 30,000

کرایہ پر دیا گیا

کسی بھی وقت

رہائشی جائیداد کی تعمیر یا خریداری‬

‫بغیر کسی حد کے اصل رقم‬

 

 

 انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے باب VIA کے تحت مخصوص ٹیکس کٹوتیاں

سیکشن 80G

 

 

مخصوص فنڈز، فلاحی اداروں وغیرہ کو دیے گئے عطیات پر کٹوتی

عطیہ درج ذیل زمروں کے تحت کٹوتی کے اہل ہیں:

بغیر کسی حد کے

​

100% کٹوتی

50% کٹوتی

مقررہ حد سے تابع

 ​

100% کٹوتی

50% کٹوتی

 

 

 





نوٹ: اس سیکشن کے تحت -/2000₹ سے زیادہ نقد عطیات پر کوئی کٹوتی قابل اجازت نہیں ہوگی۔

 

 

 

 

 

 

سیکشن 80GGA

 

سائنسی تحقیق یا دیہی ترقی کے لیے دئیے گئے بعض عطیات پر کٹوتی

‫عطیات درج ذیل زمروں کے تحت کٹوتی کے لیے اہل ہیں:‬

ریسرچ ایسوسی ایشن یا یونیورسٹی، کالج یا دیگر ادارہ برائے:

  • سائنسی تحقیق
  • سماجی علوم یا شماریاتی تحقیق

ایسوسی ایشن یا ادارہ برائے:

  • دیہی ترقی
  • قدرتی وسائل کا تحفظ یا شجر کاری کے لیے

پی۔ایس۔ یو یا مقامی اتھارٹی یا قومی کمیٹی سے منظور شدہ انجمن یا ادارہ جو کسی اہل منصوبے پر کام کرے

مرکزی حکومت کی جانب سے مطلع کردہ فنڈز برائے:

  • شجرکاری
  • دیہی ترقی

قومی شہری انسدادِ غربت فنڈ جو مرکزی حکومت کی جانب سے قائم اور نوٹیفائیڈ ہے

نوٹ: اس سیکشن کے تحت -/2000₹ سے زائد نقد عطیہ کے سلسلے میں کسی کٹوتی کی اجازت نہیں ہوگی یا اگر مجموعی کل آمدنی میں کاروبار / پیشہ کے منافع / فوائد سے آمدنی شامل ہو۔

 

 

سیکشن 80GGC

 

سیاسی جماعت یا انتخابی ٹرسٹ میں دی گئی رقم بطور کٹوتی قابل اجازت ہے

(بعض شرائط کے تابع)

 

‫نقد کے علاوہ کسی بھی ذریعے سے ادا کی گئی مکمل رقم پر کٹوتی‬

 

 

سیکشن 80IA

 

کسی بھی انفراسٹرکچر سہولت کی ترقی، دیکھ بھال اور آپریشن میں مصروف انڈرٹیکنگ (صرف بھارتی کمپنی)، صنعتی پارکس (کوئی بھی انڈرٹیکنگ)، کوئی بھی پاور انڈرٹیکنگ، بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کی تعمیر نو یا بحالی (بھارتی کمپنی) کٹوتی کا دعویٰ کرنے کے حقدار ہوں گے۔

(بعض شرائط کے تابع)

 

0 10لگاتار تشخیصی سالوں کے لیے منافع کا، جو 15 / 20 تشخیصی سالوں کی مدت کے اندر آتے ہوں، جس کا آغاز اس تشخیصی سالوں سے ہو جس میں ٹیکس کنندہ انفراسٹرکچر سہولت کو ترقی دیتا ہے / اس کا آپریشن اور دیکھ بھال شروع کرتا ہے۔

(اگر ترقی، آپریشن وغیرہ مقررہ تاریخوں کے بعد مخصوص کاروبار کے لیے شروع کیا گیا ہو تو کٹوتی کی اجازت نہیں ہوگی)

 

سیکشن 80IAB

 

خصوصی اقتصادی زون کی ترقی میں مصروف انڈرٹیکنگ یا انٹرپرائز کے ذریعے حاصل شدہ منافع اور فوائد کے سلسلے میں کٹوتی

(بعض شرائط کے تابع)

 

15 0تشخیصی سالوں میں سے لگاتار 10 تشخیصی سالوں کے لیے منافع کا، جس کا آغاز اس سال سے ہو جس میں مرکزی حکومت کی جانب سے خصوصی اقتصادی زون کو مطلع کیا گیا ہو۔

ایسے ٹیکس دہندہ کو کوئی کٹوتی نہیں دی جائے گی جہاں خصوصی اقتصادی زون کی ترقی یکم اپریل 2017 کو یا اس کے بعد شروع ہوئی ہو۔

 

سیکشن 80IB

 

متعین کاروبار سے حاصل شدہ منافع اور فوائد کے سلسلے میں کٹوتی۔

اس سیکشن کے تحت کٹوتی ایسے ٹیکس دہندہ کے لیے دستیاب ہے جس کی مجموعی کل آمدنی میں درج ذیل کاروبار سے حاصل شدہ کوئی بھی منافع اور فوائد شامل ہوں:

جموں و کشمیر میں چھوٹی صنعت سمیت صنعتی انڈرٹیکنگ

معدنی تیل کی تجارتی پیداوار اور ریفائننگ

پھلوں یا سبزیوں، گوشت اور گوشت کی مصنوعات یا پولٹری یا سمندری یا ڈیری مصنوعات کی پروسیسنگ، تحفظ اور پیکیجنگ؛ غذائی اجناس کی ہینڈلنگ، ذخیرہ اور نقل و حمل کا مربوط کاروبار؛

(بعض شرائط کے تابع)

 

100% / 25% مختلف اقسام کے انڈرٹیکنگز کے لیے متعین شرائط کے مطابق 7 / 10 / 5 سال کے لیے منافع کا

 

 

 

سیکشن 80IBA

 

 

ہاؤسنگ پروجیکٹس کی ترقی اور تعمیر سے حاصل شدہ منافع اور فوائد

 

100% منافع کا مختلف مذکورہ شرائط کے تابع

 

 

 

سیکشن 80IC

 

ہماچل پردیش، سکم، اترانچل اور شمال مشرقی ریاستوں میں بعض انڈرٹیکنگز کے سلسلہ میں کٹوتی

(بعض شرائط کے تابع)

 

100% پہلے 5 تشخیصی سال کے لیے منافع کا اور اگلے 5 تشخیصی سال کے لیے % (کمپنی کے لیے 0) تاکہ متعین سامان یا چیز کی تیاری یا پیداوار کی جا سکے

 

 

 

سیکشن 80IE

 

شمال مشرقی ریاستوں میں قائم بعض اداروں کے لیے کٹوتی

(بعض شرائط کے تابع)

 

0 منافع کا 10 تشخیصی سالوں کے لیے مختلف متعین مذکورہ شرائط کے تابع

 

 

 

 

سیکشن 80JJA

 

بایوڈیگریڈیبل فضلہ جمع کرنے اور پراسیسنگ کے کاروبار سے منافع اور فوائد کے سلسلے میں کٹوتی

(بعض شرائط کے تابع)

 

100% منافع 5 تشخیصی سالوں کے لیے، جہاں کسی ٹیکس دہندہ کی مجموعی کل آمدنی میں بایوڈیگریڈیبل فضلہ جمع کرنے، پروسیسنگ یا ٹریٹمنٹ کے کاروبار سے حاصل شدہ کوئی بھی منافع اور فوائد شامل ہوں۔

 

 

سیکشن 80JJAA

 

نئے مزدوروں / ملازمین کی ملازمت کے سلسلے میں کٹوتی، ان ٹیکس دہندوں پر لاگو جن پر سیکشنAB44 لاگو ہوتا ہے

(بعض شرائط کے تابع)

 

30% 3 تشخیصی سالوں کے لیے اضافی ملازم کی لاگت کا ، بعض شرائط کے تابع،

 

 

 

سیکشن 80LA

 

آف شور بینکنگ یونٹس اور بین الاقوامی مالیاتی خدمات مرکز کی آمدنی کے لیے کٹوتی

(بعض شرائط کے تابع)

 

100% متعین آمدنی کا مسلسل 5 تشخیصی سالوں کے لیے، متعین شرائط کے مطابق

 

 

 

صفحہ کا آخری بار جائزہ لیا گیا ہے یا اپ ڈیٹ کیا گیا ہے: