اپنے پین کی تصدیق کریں۔
(پین تصدیق کو آسان بنا دیا گیا)
(پین تصدیق کو آسان بنا دیا گیا)
پین کی تصدیق کریں اکثر پوچھے جانے والے سوالات
سوال: 1۔ مجھے اپنے پین کی تصدیق کیوں کرنی چاہیے؟
آپ اپنے پین کی تصدیق درج ذیل مقاصد کے لیے کر سکتے ہیں:
- یہ جانچنے کے لیے کہ آیا آپ کے پین کی تفصیلات، جیسے پین کارڈ پر درج نام اور تاریخِ پیدائش، پین ڈیٹا بیس میں دستیاب تفصیلات کے مطابق ہیں۔
- یہ توثیق کرنے کے لیے کہ آیا آپ کا پین فعال ہے یا نہیں۔
سوال: 2۔ کیا پین کی تصدیق کے لیے میرا موبائل نمبر ای-فائلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے؟
آپ تصدیق کے دوران کوئی بھی درست موبائل نمبر استعمال کر سکتے ہیں جس تک آپ کی رسائی ہو اور جس پر آپ کو او۔ٹی۔پی۔ موصول ہوگا (15 منٹ تک کارآمد، زیادہ سے زیادہ تین کوششوں کے ساتھ)۔
سوال: 3۔ کیا ایک انفرادی ٹیکس دہندہ کے لیے ایک ہی موبائل نمبر کے ذریعے تصدیق کیے جانے والے پینز کی تعداد کی کوئی حد ہے؟
جی ہاں۔ آپ ایک دن میں ایک موبائل نمبر استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ 5 مختلف پینز کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
سوال: 4۔ کیا میں ایک بیرونی ایجنسی کے طور پر کسی صارف کے پین کی توثیق کر سکتا ہوں؟
جی ہاں، پین کی تصدیق کی سروس تمام رجسٹرڈ صارفین بشمول بیرونی ایجنسیوں کے لیے دستیاب ہے۔ پین / ٹین کی اجتماعی تصدیق بیرونی ایجنسیوں کے لیے ایک الگ سروس ہے جس کے لیے محکمہ کی منظوری درکار ہوتی ہے۔
سوال: 5۔ میں اپنی پین کی تفصیلات آن لائن کیسے دیکھ سکتا ہوں؟
آپ ای-فائلنگ پورٹل پر دستیاب اپنا پین جانیں سروس ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ آپ اس سروس کو یہ جانچنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کا پین درست ہے یا نہیں۔