فارم 52A
فارم A52 اکثر پوچھے گئے سوالات
سوال: 1. ای-فائلنگ پورٹل پر فارم 52A کن افراد کو جمع کروانا ضروری ہے؟
ہر وہ شخص جو کسی مالی سال کے دوران مکمل یا جزوی طور پر سنیما ٹوگراف فلم کی تیاری یا کسی مخصوص سرگرمی میں مصروف ہو، یا دونوں کام انجام دیتا ہو، اسے ایسے ہر فرد کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی جسے اس نے اس فلم کی تیاری یا مخصوص سرگرمی کے لیے مقرر کیا ہو، بشرطیکہ اس فرد کو کی گئی یا اس کے ذمے واجب الادا مجموعی ادائیگیاں پچاس ہزار روپے سے زیادہ ہوں۔
سوال: 2۔ مخصوص سرگرمیاں کیا ہیں؟
سوال: 2۔ مخصوص سرگمخصوص سرگرمی سے مراد تقریبات کا انتظام، ڈاکیومنٹری کی تیاری، ٹیلی ویژن، او۔ٹی۔ٹی پلیٹ فارمز یا کسی اوراسی نوعیت کے پلیٹ فارم کے لیے پروگراموں کی تیاری، کھیلوں کے مقابلوں کا انتظام، دیگر فنون اداکاری، یا ایسی کوئی اور سرگرمی ہے جسے وفاقی حکومت سرکاری گزٹ کا اعلان کرکے اس مقصد کے لیے مقرر کرے۔
سوال: 3۔ فارم 52A داخل کرنے کی آخری تاریخ کیا ہے؟
فارم 52A گزشتہ مالی سال کے اختتام کے بعد 60 دن کے اندر جمع کروانا ضروری ہے۔
سوال: 4 ۔ فارم 52A جمع کروانے کے لیے کون سی پیشگی شرائط درکار ہیں؟
رم 52A جمع کرنے کے لیے درج ذیل پیشگی شرائط ہیں:
- ٹیکس دہندہ کے پاس پین ہونا ضروری ہے
- ٹیکس دہندہ کا پین فعال ہونا چاہیے اورای-فائلنگ پورٹل پر رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے
سوال:5۔ ای-فائلنگ پورٹل پر فارم 52A جمع کروانے کا طریقہ کار کیا ہے؟
ای-فائلنگ پورٹل پر فارم 52A آن لائن جمع کروانے کے درج ذیل مراحل ہیں:
مرحلہ 1 : ٹیکس دہندہ کو انکم ٹیکس پورٹل یعنی www.incometax.gov.in پر اپنے پین کو یوزر آئی۔ڈی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے لاگ اِن کرنا ہوگا۔
مرحلہ 2 : ای۔فائل پر جائیں؛ پھر انکم ٹیکس فارمز پر کلک کریں؛ اس کے بعد فائل انکم ٹیکس فارمز منتخب کریں؛ پھرانکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے مطابق فائل کریں؛ اس میں جا کر فارم 52A منتخب کریں۔
مرحلہ 3 : چار حصوں میں مطلوبہ تفصیلات درج کریں یعنی، "حصہ - A"، "حصہ - B"، "تصدیق" اور جہاں ضرورت ہو وہاں سی۔ایس۔وی فائلز بھی شامل کریں
مرحلہ 4 : پیش نظر اسکرین پر درج تفصیلات کا جائزہ لیں، اور اگر تمام معلومات درست ہوں تو فارم کو ای-ویریفی کیشن کے لیے آگے بڑھائیں
سوال: 6۔ فارم 52A کی تصدیق کیسے کی جا سکتی ہے؟؟
آپ فارم 52A کو ای۔وی۔سی یا ڈی۔ایس۔سی کے ذریعے ای-ویریفائی کر سکتے ہیں۔
مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے 'کس طرح ای۔ویریفائی' (https://www.incometax.gov.in/iec/foportal//help/ آپ کی-ای-فائلنگ ریٹرن) یوزر مینوئل دیکھ سکتے ہیں۔
سوال: 7۔ ای-فائلنگ پورٹل پر فارم 52A جمع کروانے کے لیے کون سی معلومات / تفصیلات درکار ہوتی ہیں؟
فارم 52A جمع کرنے کے لیے درج ذیل معلومات / تفصیلات درکار ہیں:
- گزشتہ مالی سال کے دوران تیار کی گئی سنیما ٹوگراف فلموں یا انجام دی گئی مخصوص سرگرمیوں یا دونوں کی تفصیلات، جیسے سنیما ٹوگراف فلموں کے نام یا انجام دی گئی مخصوص سرگرمی کے نام، آغاز کی تاریخ، اور اگر مکمل ہو چکی ہوں تو تکمیل کی تاریخ۔
- ان افراد کا نام، پین، آدھار (اگر دستیاب ہو) اور پتہ جنہیں سنیما ٹوگراف فلموں کی تیاری یا انجام دی گئی مخصوص سرگرمیوں یا دونوں میں ان کی خدمات حاصل کرنے کے لیے 50,000 روپے سے زائد کی ادائیگی کی گئی ہو یا واجب الادا ہو۔
- ایسے افراد کو نقد میں ادا کی گئی رقم/ نقد کے علاوہ دیگر ذرائع سے ادا کی گئی رقم / واجب الادا رقم۔
- ایسے افراد کو ادا کی گئی یا واجب الادا رقم پر منبع پر کاٹے گئے ٹیکس کی تفصیلات، جیسے کاٹے گئے ٹیکس کی رقم اورمتعلقہ سیکشن کے تحت ٹیکس کاٹا گیا۔
سوال:8۔ میں فارم 52A کے حصہ A میں تفصیلات کیسے بھر کر سکتا ہوں؟
ٹیکس دہندہ کے پاس سال کے دوران تیار کی گئی سنیما ٹوگراف فلموں یا انجام دی گئی مخصوص سرگرمیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے 2 طریقے ہیں:
- تفصیلات شامل کریں:
- ٹیکس دہندگان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہر سینماٹوگراف فلم یا مخصوص سرگرمی کے لیے علیحدہ قطار جوڑ کر ٹیبل میں تیار کردہ یا مخصوص سرگرمیوں کے ناموں کا ذکر کریں گے۔
- " جب تمام سینماٹوگراف فلموں یا مخصوص سرگرمیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں تو سیو" بٹن کو حصہ۔ A کو محفوظ کرنے کے لیے فعال کیا جائے گا جیسا کہ بنیادی معلومات کے پینل میں بتایا گیا ہے۔
- سینماٹوگراف فلموں یا مخصوص سرگرمیوں کی تفصیلات جیسا کہ حصہ – A میں فراہم کی گئی ہیں، بنیادی معلومات کے پینل میں بیان کردہ سینماٹوگراف فلموں کی تیار کردہ یا مخصوص سرگرمیوں کی گنتی کے ساتھ تصدیق کی جائے گی۔ تمام سنیماٹوگراف فلموں یا مخصوص سرگرمیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے بعد "تفصیل شامل کریں" بٹن کو غیر فعال کر دیا جائے گا۔ اگر آپ مزید سنیماٹوگراف فلمیں یا مخصوص سرگرمیاں شامل کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم نئی تفصیلات شامل کرنے کے لیے پہلے بنیادی معلومات میں تعداد درست کریں۔
- CSV شامل کریں:
- ٹیکس دہندگان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایک ایکسل ٹیمپلیٹ میں تیار کی گئی سینماٹوگراف فلموں یا مخصوص سرگرمیوں کے ناموں کا ذکر کریں
- ایکسل ٹیمپلیٹ میں تمام تفصیلات کو مکمل کرنے کے بعد، اسے csv میں تبدیل کریں اور پھر csv اپ لوڈ کریں۔
- "سیو" بٹن کو بغیر کسی خامی کے اپ لوڈ کردہ csv کی توثیق کے بعد فعال کر دیا جائے گا۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ اگر ٹیکس دہندہ "اَیڈ ڈیٹیلس" کا انتخاب کرنے کے بعد چند سنیما ٹوگراف فلموں یا مخصوص سرگرمیوں کی تفصیلات کو محفوظ کرنے کے بعد "ایڈ سی۔ایس۔وی" کا انتخاب کرتا ہے، یا اس کے برعکس کرتا ہے، تو پہلے سے محفوظ شدہ ڈیٹا حذف ہو جائے گا۔ اس صورت میں ٹیکس دہندہ سے توقع کی جائے گی کہ وہ تمام تفصیلات دوبارہ بھرے اور حصہ۔ A کو محفوظ کرے۔
سوال 9: جب میں حصہ A کے لیے سی۔ایس۔وی فائل اپ لوڈ کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو درج ذیل خرابیاں دکھائی دیتی ہیں۔ اس کا کیا مطلب ہے، اور میں انہیں کس طرح درست کر وں؟
سی۔ایس۔وی میں تمام ضروری تصحیحات کرنے کے بعد، آپ اسی فائل کو دوبارہ اپ لوڈ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ |
سوال: 10۔ جب میں حصہ B کی سی۔ایس۔وی فائل اپلوڈ کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو مجھے یہ ایرَر دکھائی دیتا ہے۔ ہر سنیما ٹوگراف فلم یا مخصوص سرگرمی کے مقابلے میں سی۔ایس۔وی حصہ B میں کم از کم ایک اندراج موجود ہونا چاہیے۔ اس کا کیا مطلب ہے اور میں اسے کیسے درست کروں؟
آپ کو یہ ایرَر درج ذیل 2 صورتوں میں مل سکتا ہے:
سیریل نمبر | منظرنامہ | حل / درکار کارروائی |
1۔ | سنیما ٹوگراف فلم یا مخصوص سرگرمی کا نام حصہ۔ A میں درج کیا گیا ہے لیکن اسی کے مطابق حصہ۔ B کی سی۔ایس۔وی میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے۔ | براہِ کرم نوٹ کریں کہ سنیما ٹوگراف فلم کی تیاری یا کسی مخصوص سرگرمی میں شامل افراد کو 50,000 روپے سے زیادہ کی ادائیگی کی تفصیلات کے لیے کم از کم ایک اندراج موجود ہونا چاہیے۔ براہِ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ حصہ۔ A میں درج تمام سنیما ٹوگراف فلموں یا مخصوص سرگرمیوں کی مکمل تفصیلات حصہ۔ B کی سی۔ایس۔وی میں بھی فراہم کریں۔ |
2۔ | سنیما ٹوگراف فلم کی تیاری یا کی گئی مخصوص سرگرمی میں شامل افراد کو 50,000 روپے سے زیادہ کی گئی ادائیگی کی تفصیلات حصہ۔B کی سی۔ایس۔وی میں فراہم کی گئی ہیں، لیکن متعلقہ سنیما ٹوگراف فلم یا مخصوص سرگرمی کا نام حصہ۔ A میں ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ | براہ کرم نوٹ کریں کہ حصہ ۔ A میں بیان کردہ سینما ٹوگراف فلموں یا مخصوص سرگرمیوں کی ویریفائی، حصہ ۔ B میں بیان کردہ سینما ٹوگراف فلموں یا مخصوص سرگرمیوں کے ناموں کے ساتھ کی جائے گی۔ براہِ کرم یہ یقینی بنائیں کہ تمام سینما ٹوگراف فلموں یا مخصوص سرگرمیوں کے نام حصہ ۔ A اور حصہ ۔ B دونوں میں دیے گئے ہوں۔ |
سوال 11: اگر میں بنیادی معلوماتی پینل میں کوئی تبدیلی کرتا ہوں توحصہ ۔ A یا حصہ ۔ B کے ساتھ منسلک سی۔ایس۔وی کیوں حذف ہو جاتی ہے؟
براہِ کرم نوٹ کریں کہ تیار کی گئی سینما ٹوگراف فلموں یا انجام دی گئی مخصوص سرگرمیوں کی تعداد اورتفصیلات تینوں پینلز، یعنی بنیادی معلومات، حصہ ۔ الف اور حصہ ۔ ب میں ویریفائی کی جارہی ہے۔ اگر ٹیکس دہندہ بنیادی معلومات یا حصہ ۔ الف پینل میں سنیما ٹوگراف فلموں یا مخصوص سرگرمیوں کی تفصیلات میں کوئی تبدیلی یا ترمیم کرتا ہے، توحصہ ۔ الف اور حصہ ۔ ب میں پہلے سے درج تمام تفصیلات حذف ہو جائیں گی۔ ٹیکس دہندہ سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ حصہ ۔ الف اور حصہ ۔ ب میں تمام تفصیلات دوبارہ درج کریں یا CSO دوبارہ منسلک کریں۔
سوال 12: کیا مجھے گزشتہ مالی سال کے دوران تیار کی گئی ہر سینما ٹوگراف فلم یا انجام دی گئی مخصوص سرگرمی کے لیے الگ الگ فارم 52A جمع کرانا ہوگا؟
نہیں، آپ کو گزشتہ مالی سال کے دوران تیار کی گئی ہر سینما ٹوگراف فلم یا انجام دی گئی ہر مخصوص سرگرمی کے لیے الگ الگ فارم 52A جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ گزشتہ سال کے دوران تیار کی گئی تمام سینما ٹوگراف فلموں اور انجام دی گئی مخصوص سرگرمیوں کی متعلقہ تفصیلات کو ہر ٹین کے لیے یکجا کیا جائے گا اور ہر ایک ٹین رجسٹریشن کے لیے ایک الگ فارم 52A جمع کرنی ہوں گی۔
سوال 13:حصہ ۔ A یا حصہ ۔ B میں سی۔ایس۔وی فائل اپ لوڈ کرنے کے بعد مجھے ایرر فائل مل رہی ہے؟
حصہ ۔ A یا حصہ ۔ B میں سی۔ایس۔وی اپ لوڈ کرنے کے بعد، دی گئی معلومات کی توثیق کی جائے گی، اور اگر کوئی غلطیاں پائی جاتی ہیں، تو ان غلطیوں کی تفصیل آپ کو ایک ایکسل فائل میں فراہم کی جائیں گی۔ براہ کرم مذکورہ لائنوں میں ہوئی غلطیوں کے لیے ایکسل فائل کو دیکھیں اور انہیں درست کریں۔ تمام ضروری تصحیحات کرنے کے بعد، آپ اسے دوبارہ اپ لوڈ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
لازمی طور پر درکار معلومات کی تفصیل اور ہر فیلڈ کے لیے قابل قبول فارمیٹس کو جاننے کے لیے، آپ حصہ ۔ A اور حصہ ۔ B دونوں میں فراہم کردہ سی۔ایس۔وی انسٹرکشن فائلز کو دیکھ سکتے ہیں۔